چند تازہ اشعار آپ کی نذر
وجود حرف کو ایجاد بھی تو ہونا ہے
تمہاری یاد کو بنیاد بھی تو ہونا ہے
تو میرے خواب میں مت آئیو کہ صبح جنوں
جو خواب ہے اسے برباد بھی تو ہونا ہے
یہ چوٹ میرے اسی گھاؤ ہ کا پرتو ہے
کہ درد ماں ہے، سو اولاد بھی تو ہونا ہے
میں چاہتا ہوں تیرے بازوؤں میں مر جاؤں
یہ سانحہ کہ تیرے بعد بھی تو ہونا ہے
یہ خود سپردگی اچھی نہیں کہ بعد اس کے
کسی کو جسم سے آزاد بھی تو ہونا ہے

عاطف توقیر۔ اچھی غزل ہے۔ لیکن میری طالبعلمانہ جستجو آزاد،اولاد اور برباد کے ساتھ ”بعد” کے قافیے میں الجھ گئی ہے۔ جو اصولی طور پر ”باد” بنتا ہے لیکن اگر اسے صوتی قافیہ بھی مان لیا جائے تو مخارج کے اعتبار سے بعد اور باد میں تو فرق ہے۔ بات ہے تو باریک بینی کی وگرنہ عمومی حالات میں شاید یہ کوئی ایسی بڑی بات نہیں ہے۔
عاطف تقوقیر صاحب نے یہ اشعار یہ لکھکر پیش کیا کہ: ” چند تازہ اشعار آپ کی نذر ”
یہ نہیں لکھا کہ یہ کس کے اشعار ہیں؟
…..
اگر وہی ان اشعار کے خالق ہیں تو وہ ایک نقاد کی حیثیت سے ان اشعار پر خود کوئی تبصرہ کریں .
ورنہ یہ بلاگ بھی انکے دوسرے بلاگون کی طر|ح ” واہ واہ کلب ” کا روپ اختیار کرلے گا.
…..
وجودِ حرف تو ہوہی چکا ہے .وہ اسے دوبارہ ایجاد کیسے کرینگے؟ یعنی جو حرف وجود میں آگیا ہے اس کی مزید ایجاد کیا معنی ؟
پہلے مصرعہ کے موضوع ( یعنی وجود حرف ) کا تعلق دوسرےمصرعہ میں یاد کی بنیاد ہونے سے کیا ہے ؟
……..
” تو ” کے ساتھ ” آئیو ” جائیو کھائیو کا استعمال کچھ عجبب سا معلوم ہوتاہے
……
صبح جنوں کا کیا مطلب ہے ؟ کیا جنون کی صبح ہی خواب کو برباد کرتی ہے؟ کیانیند سے بیداری خواب کو بربا د نہیں کرتی ؟
……..
چوٹ اور گھاو میں کیا فرق ہے؟ اور اگر چوٹ کسی گھاو کا ہی پرتو ہے تو اس کا دوسرے مصرعہ کے مضمون سے کیا تعلق ہے ؟
اولاد کی پیدائیش سے پہلے حاملہ عورت کو “ماں ” کا خطاب نہیں دیا جاتا . وہ حاملہ عورت اپنے بچے کی” ہونے والی” ماں ہوتی ہے .
……. .
کیا شاعر اپنی محبوب سے یہ کہرہا ہے کہ تیرے مرنے کےبعد بھی مجھے بہر حال مرنا تو ہے ہی تو کیوں نہ تری موجودگی میں ہی کیوں نہ مرون ؟ اگر تو مرجائے گی تو مجھے بہر حال کسی نہ کسی طر ح مرنا تو ہے ہی .
…….
یہ سانحہ” کہ ” ترےبعد بھی تو ہونا ہے یا یہ سانحہ ” تو “ترے بعد بھی تو ہونا ہے
……
کیا شاعر|اپنی محبوب کی خود سپردگی کے عمل کو عارضی ( چند گھنٹوں کی ) سمجھ رہا ہے . اس لیے وہ کہر رہا ہے کہ خود سپردگی کے عمل کے بعد کسی کی ( شاعر کی یا اسکی محبوب کی ) روح کو کسی کے جسم سے آزاد ہونا ہی تو ہے . اسی لیے وہ اپنی محبوب سے کہ رہا ہے کہ ” تیری یہ خود سپردگی اچھی بات نہیں ہے .. اس سے بچ کر رہنا .
…
بہر کیف :
ایسے اشعار عاطف توقیر صاحب ہی لکھ سکتے ہیں ( پروین شاکر یا جون اولیا نہیں)
محترم قاضی صاحب، قبلہ شاعری اور ریاضی و الجبرے کے فارمولے میں کوئی مماثلت نہیں ہے. شاعری کو ادراک سے بھی ماورا عمل ہے. اب اگر شاعر ایک ایک شعر کی تشریح کرنے بیٹھ گیا تو پھر ہو گئی شاعری.پروین شاکر ہو جان ایلیا یا عاطف توقیر یا آپ سب کے درمیان مجھ جیسا کم علم طالب علم.کسی شاعر کا کسی سے موازنے کا میں ذاتی طور پر قائل نہیں کیونکہ ہر شاعر بشرطیکہ وہ شاعر ہو قافیہ پیما نہ ہو اپنے طور پر ایک اکائی ہے. شاعری پروین شاکر یا جان ایلیا سے نہ تو شروع ہوئی اور نہ ان پر ختم ہو گئی. امکانات کی حدود کی کوئی سرحد ہے ہی نہیں. کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ ایک نیا لکھنے والا بھی اسی سالہ لکھاری کو دانتوں میں انگلیاں دبانے پر مجبور کر دیتا ہے. یہ تخلیق کا عمل اور تخلیق کی قوت عجیب وغریب بستیوں میں پیدا ہوتی ہے جسکی تشریح ممکن نہیں
بابا کی یہ بات سچ ہے کہ ہر لکھنے والا اپنی طرز فکر اور اظہار میں اکائی ہے ۔۔ وہ ا س لیئے کہ لوگ ایک ہی اسلوب سے سمجھ بھی نہیں سکتے ۔۔ کسی کو سمجھانے کے لئے بھی دو تین مختلف مثالیں دینی پڑتی ہیں ۔۔ اس لئے میں خود زاتی طور پر اس بات پر راضی نہیں ہوں کہ یہ کہا جائے کہ پروین شاکر اچھی تھیں کہ جون ایلیاء ۔۔ کیونکہ جو نفس مضمون اور طرز اظہار پروین کا ہے وہ جون کے پاس نہیں ہے ۔۔ ہاں ایک بات مشترک کہ دونوں ہی منفرد اور اپنی صدی کی پہچان ہیں ۔۔۔
رہی بات عاطف کی یا میری یا کسی اور لکھنے والے کی سب ہی مشاہدات ، تجربات نظریات اوراحساسات کی بھٹی میں سلگتے ہیں تب کہیں جا کر کچھ تخلیق ہوتا ہے اور ہمیں تخلیق کاروں کی قدر کرنی چاھئے اس امید پر کہ ہو سکتا ہے کہ یہ وہی ہو جس کے قلم سے صدقہ جاریہ کے دریا بہنے ہوں ۔۔۔
واقعی بابا تخلیق کا عمل اور تخلیق کی قوت عجیب وغریب بستیوں میں پیدا ہوتی ہے جسکی تشریح ممکن نہیں ۔۔۔ کوئی نہیں جانتا ہم میں سے کون اس صدی کو جیت لے گا اور رہتی دنیا تک لوگ اس کے لئے ہاتھ اٹھا کر شکریہ کے ساتھ دعا بھی کریں گے ۔۔۔
بابا جانی نہایت شکریہ، آپ کی بات سے میں بھی سو فیصد متفق ہوں۔ مگر میں چند اردو شعراء کے یاد اور بعد کو ہم قافیہ دیکھا تھا، اس لئے اسے بابدھا۔ مصباح بھائی آپ کی بڑی محبت کہ آپ نے باریکی سے غزل کے ان اشعار کو دیکھا۔ یہ کل ہی ہوئے تھے، سو آپ کی نذر کر دئے۔ ابھی تو اس غزل میں نے خود بھی ٹھیک سے نہیں دیکھا۔ بلکہ اب ان اشعار کو دیکھنےمیں زیادہ لطف آئے گا۔
باجو آپ کی محبت
آداب
عاطف توقیر صاحب بابا جانی سے یہ فرماتے ہیں کہ :
“بابا جانی نہایت شکریہ، آپ کی بات سے میں بھی سو فیصد متفق ہوں۔ مگر میں چند اردو شعراء کے یاد اور بعد کو ہم قافیہ دیکھا تھا، اس لئے اسے بابدھا۔ “
کاش کہ عاطف توقیر صاحب اپنے بات کو بابا جانی سے منوانے کےلیے ان چند اردو شعرا کے نام اور انکے ان اشعار کی مثالیں بھی عطا کردیتے جن میں یاد اور بعد کو شعرا نے ہم قافیہ باندھےتھے ۔
عاطف توقیرصاحب نے سید مصباح حسین جیلانی صاحب کے سیر حاصل اور انتہائی مدلل تبصرے سے اتفاق کرتے ہوئے یہ فرمایا کہ:
“مصباح بھائی آپ کی بڑی محبت کہ آپ نے باریکی سے غزل کے ان اشعار کو دیکھا۔ یہ کل ہی ہوئے تھے، سو آپ کی نذر کر دئے۔ ابھی تو اس غزل میں نے خود بھی ٹھیک سے نہیں دیکھا۔ بلکہ اب ان اشعار کو دیکھنےمیں زیادہ لطف آئے گا۔“
۔۔۔۔۔۔
اسی لیے تو میں نے اپنے مندرجہ بالا تبصرے میں عرض کیا تھا کہ:
“اگر وہی ان اشعار کے خالق ہیں تو وہ ایک نقاد کی حیثیت سے ان اشعار پر خود کوئی تبصرہ کریں .
ورنہ یہ بلاگ بھی انکے دوسرے بلاگون کی طر|ح ” واہ واہ کلب ” کا روپ اختیار کرلے گا“
۔۔۔۔
عاطف توقیر صاحب نے“ کل “ ہی یہ اشعار کہے اور“ بغیر ٹھیک سے دیکھے“ “صرف سید مصباح جیلانی صاحب کو نذر نہیں کیا بلکہ تمام عالمی اخبار کے پڑھنےوالوں کی نذر کردیے۔
اب وہ اپنے ان اشعار کو“ دیکھتے“ رہیں اور“ لطف“ اٹھاتے رہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر وہ ایک نقاد کی حیثیت سے خود اپنے اشعار کو “ ٹھیک سے دیکھ کر کچھ تبصرہ لکھیں “ تو پڑھنے والوں کو“لطف “ آجاے گا۔
۔۔۔۔۔
آخر میں سید مصباح حسین جیلانی صاحب کی باریک بینی اوران اشعار کی تشریح کرنے پر مبارکباد جن اشعار کو خود انکے مصنف نے “ ٹھیک سے نہیں دیکھا تھا “۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا خیال ہے کہ اگر عاطف تو قیر صاحب ، سید مصباح حسین جیلانی صاحب کے تبصرے کی تمام نصیحتوں پر عمل کریں تو ان کا کچھ نہ کچھ بھلا ہوسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں جناب صفدر ھمدانی صاحب کے ،ندرجہ ذیل خیال سے متفق ہوں کہ :
“ کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ ایک نیا لکھنے والا بھی اسی سالہ لکھاری کو دانتوں میں انگلیاں دبانے پر مجبور کر دیتا ہے. یہ تخلیق کا عمل اور تخلیق کی قوت عجیب وغریب بستیوں میں پیدا ہوتی ہے جسکی تشریح ممکن نہیں“
جناب صفدر ھمدانی صاحب سے یہی عرض کرنا ہے کہ بزرگی کا پیمانہ عقل اور علم کا صحیح استعمال ہے ، عمر کی زیادتی نہیںِ ۔
دیکھنا یہ ہے کہ عقل اور علم کا صحیح استعمال کون کررہا ہے ؟
۔
فقط:
منظور قاضی
جرمنی سے
قابل ہزار احترام،میرے محسن قاضی صاحب قبلہ۔ میں فقیر اور تہی دست انسان نہ تو عاقل ہونے کا دعوی کرتا ہوں اور نہ ہے عالم ہونے کا۔ رہا عمر کا مسلہ تو یہ مجھ بے بس اور آپ جیسے صاحب اختیار کے ہاتھ میں نہیں۔ اس بصد احترام دست بستہ عرض کرؤں کہ آپ نے یہ جو براہ راست سوال اس طالب علم سے کیا ہے اسکا شاید میں جواب اس لیئے آپکی خدمت عالیہ میں پیش نہیں کرسکتا کہ یہ میری علمی ادبی اوقات سے باہر ہے۔
آپ ہی سے یہ سیکھا ہے کہ جس بات کو درست سمجھتا ہوں بلا خوف وخطر کہہ دیتا ہوں۔ ہاں بس ایک چیز ذرا آپ سے الگ ہے میری اور وہ بھی میری کمی اور کم علمی ہے کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ صرف اس چیز پر لکھوں یا تبصرہ کرؤں جس پر لکھنا نا گزیر ہو۔ پھر ایسے کسی بھی انسان کو کوئی مشورہ نہیں دیتا جو سننے کو تیار نہ ہو۔ اب آپ کو اس خالق لوح و قلم نے یہ حوصلہ بھی دیا ہے اور ہمت بھی اور ناقدانہ قلب و نظر بھی
میں اگر آپ سے دل کھول کر عرض کرؤں تو میری ادبی محفل میں بہت سے تقاریر اور تحریر میں بہت سی تحریریں ایسی ہیں جن میں مجھے یہ فخر رہا ہے کہ میں راتوں رات کھمبیوں کی طرح پیدا ہونے والے نقادوں کو انکی اوقات بہت اچھی طرح یاد دلوائی ہے
یہ میرا ذاتی بلکہ قطعی ذاتی نظریہ ہے اور کوئی اگر اس سے اختلاف کرنا چاہے تو ضرور کرے کہ میں نقادوں کے خاندان سے ہی نالاں ہوں اور نقادوں میں اسی فیصد سے زیادہ ایسے ہیں جو جس صنف کے نقاد ہیں انہوں نے اس صنف میں کوئی ایک سطر، مصرعہ،پیرا گراف یا بند نہیں لکھا ہے۔
جو انسان گرم پانی میں اترا ہی نہ ہو وہ پانی کی گہرائی اور حدت کیا جانے گا؟
اردو کے ساتھ شروع سے ہی بڑا ظلم ہوا ہے اور یہ مظلوم زبانوں میں سے ہے کہ اسے انگریزی اور فرنچ وغیرہ کی طرح صاحب فکر نقاد میسر نہیں آئے۔ مثلا میں مرثیے کا طالبعلم ہوں اور اب تو کوئی 40 برس ہونے کو آ رہے ہیں مرثیہ لکھنے کی کوشش کرتے ہوئے ۔ اس لیئے اس صنف کے حوالے سے اسناد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ مرثیے کو شبلی نعمانی جیسا اول نقاد میسر آیا جس نے مرثیہ یا اسکا ایک بند تو کیا ساری حیات ایک بیت بھی نہیں لکھی تھی۔ یہی وہ شبلی نعمانی ہے جس نے مرثیے میں اختلاف کی بنیاد رکھی اور انیسئے اور دبیریئے پیدا کیئے۔ آج کے دور میں جن کو مرثیہ کا اہم نقاد کہا جاتا ہے وہ ڈاکٹر اسد اریب ہیں جو میرے لیئے قابل صد احترام ہیں لیکن انہوں نے بھی مرثیے کا ایک بند کبھی نہیں لکھا لیکن مرثیے پر تنقید کا کام بے شمار کیا ہے۔ فقط ایک مثال بھارت کے مرحوم ڈاکٹر وحید اختر کی ہے جنہوں نے مرثیہ بھی لکھا اور مرثیے پر تنقید بھی۔ لیکن خالق موت و حیات نے انہیں زیادہ مہلت ہی نہیں دی زندہ رہنے کی۔
یہی حال لگ بھگ ہر صنف سخن میں رہا ہے۔
کچھ لوگ نقادوں کے حوالے سے یہ بھی استدلال دیتے ہیں کہ انکا ذہن شاعر،ادیب یا نثر نگار سے مختلف ہوتا ہے اور غیر جانبدار ہوتے ہیں اور انکو ناقدانہ صلاحیت ملی ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ
سرکار یہ سب کہنے کی باتیں ہیں میرے نزدیک۔ جی ہاں میرے نزدیک۔ ایسا نہیں ہے، اللہ پاک نے جو ذہن،صلاحیت اور اہلیت تخلیق کار کو دی ہے وہ اپنی کسی تخلیق کو نہیں دی۔ کوئی میرے ایمان پر شک کرے تو کرے کہ یہی میرا ایمان ہے
میں نے کبھی نقاد کی پرواہ ہی نہیں کی اور ننانوے فیصد کیس نقاد کی باتوں کا جواب بھی نہیں دیا اس لیئے جو انکا کام ہے وہ کریں اور جو میرا کام ہے وہ میں کرتا ہوں،کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا
آپ سے کھل کر ساری باتیں اس لیئے بھی کرتا ہوں کہ بقول آپکے آپکو حق گوئی پسند ہے اور پھر الحمد اللہ آپ کوئی ”نقاد” تھوڑے ہیں۔
چھوٹے آدمی کی چھوٹی سی بات.. بھائی توقیر صاحب اللہ آپ کی توقیر دو چند کرے. آپ ایسی کچی ہانڈی جس میں بقول آپ کے آپ نے ڈوئی چلا کے بھی نہ دیکھی ہو اسے بھری محفل میں لا کے رکھ دیں گے تو ایسا ہی ہوگا جیسا ہو رہا ہے ان تینوں اساتذہ کی بات کو غور سے پڑھئیے( میں تو ہنوز ان کو استاد کہنے کے معیار تک بھی نہیں پہنچا ہوں)اور خاص طور پر مصباح صاحب کی تحریر کا ایک سو اکیس بار ورد کیجئے .انشااللہ آپ کے قلم کو شفا ہوگی.
میں جناب صفدر ھمدانی صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح حق گوئی اور بے باکی کا مظاہرہ کرکے مجھ جیسے کم علم انسان کی معلومات میں آضافہ کیا .
انکے اس تبصرے میں مرثیہ گوئی اور اس پر تنقید کی تاریخ پڑھکر میرے علم میں کافی اضافہ ہوا . جس کے لیےمیں صفدر ھمدانی صاحب کا ممنون ہوں
…….
میں اللہ کے بعد صفدر ھمدانی کا مشکور ہوں کہ صفدر ھمدانی صاحب نےمیرےبارے می ٰ یہ ارشاد فرمایا:
“آپ سے کھل کر ساری باتیں اس لیئے بھی کرتا ہوں کہ بقول آپکے آپکو حق گوئی پسند ہے اور پھر الحمد اللہ آپ کوئی ”نقاد” تھوڑے ہیں۔|”
……
انکا یہ موقر جریدہ جانتا ہے کہ میں نے شروع ہی سے نہ” شاعر” ہونے کا دعوٰیٰ کیا ہوں اور نہ “نقاد “ہونے کا.
…..
میں تو اپنے تاثرات عالمی اخبار میں پیش کرتا رہتا ہوں صرف اس لیے کہ فراز کے قول کے مطابق: ظلمتِ شب کی شکایت کرنے کی بجائے اپنے |حصہ کی شمع جلاتا جاوں .
……..
میں بخوبی جانتا ہوں کہ “عروض ” اور” تنقید ” دونوں ہی موضوعات |جناب صفدر ھمدانی صاحب کے پسندیدہ موضوعات میں سے نہیں ہیں . اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ عاطف توقیر صاحب کے عالمی اخبار میں تشریف لانے کے بعد ان دونوں موضوعات کے بارے میں نفرت آمیز باتیں لکھنا ایک فیشن سا بن گیا ہے.
مگر اردو زبان اور خاص طور پر اردو شاعری کی بقا اور اسکی ارتقا کے لیے یہ دونوں موضوعات بھی لازم و ملزوم ہیں .
انہی موضوعات پر تبصرے شایع کرکے عالمی اخبار ” فیس بک ” کی طرح واہ واہ کلب نہیں بلکہ علم کا خزانہ بنتا جارہا ہے.
……..
دیکھیے آج ہی مجھے سرور عالم راز سرور صاحب نے یہ برقی خط بھجوایا ہے :
“آپ کو معلوم ہی ہے کہ اردو انجمن میں :آسان عروض اور شاعری کی بنیادی باتیں: کے عنوان سے مضامین کا ایک سلسلہ چل رہا ہے۔ اس کی قسط۔ نمبر ١٥ حال ہی میں انجمن میں لگائی گئی ہے۔ اہل ذوق سے گزارش ہے کہ وہ اس کو درج ذیل پتے پر جا کر ضرور دیکھیں۔ نیز اپنے تاثرات اور تجاویز سے راقم الحروف کو نیچے دئے ہوئےای میل پتے پر آگاہ فرمائیں۔ آپ کے تعاون اور مدد کی ہمیں بہت سخت ضرورت ہے۔ آپ کے خطوں کا انتظار ہے۔ عنایات کا شکریہ۔
سرور عالم راز سرور”
http://www.urduanjuman.com
(Bazm Aaraayee/Aasaan A’rooz)
sarwarazi@yahoo.com
یہ وہی سرور عالم راز سرور صاحب ہیں جو ٹیکسس امریکہ میں رہتے ہیں اور لاہور پاکستان مں رہنےوالی شاعرہ زرقا مفتی صاحبہ ( جو عالمی اخبار کے شعرو ادب کے شعبوں کی نگران کارا ہیں ) کے تعاون سے اردو انجمن میں ایک انتہائ موثر انداز میں اردو کے ابھرتے ہوئے شعرا اور شاعرات کے علم کی پیاس کو بجھاتے رہتے ہیں . .
…..
میں اپنے تبصرےکو اس بلاگ کے موضوع یعنی عاطف توقیر صاحب کی غزل سے کسی اور موضوع کی طرف موڑنا نہیں چاہتا .
بس جناب صفدر ھمدانی صاحب کی اعلیٰ ظرفی اور وسیع القلبی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا یہ تبصرہ ختم کرتا ہوں.
فقط:
علم کا خواہا ں اور عالمی اخبار کی حق گوئی و بےباکی کی پالیسی کا دلدادہ
منظور قاضی
جرمنی سے
🙂
عاطف میاں.واہ. کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے
ہاہاہاہاہاہا بابا جانی، میرا کام ہے لکھنا اور اچھی بات یہ ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ میرا کام کیا ہے۔ ظاہر ہے جو فن ہو گا اسے تنقید سے گزرنا ہی پڑے گا اور اگر اس پر تنقید نہیں ہو گی یا وہ کامل ہو گا تو اسے فن نہیں کہا جائے گا۔ اس لئے مجھے اپنی کام سے متعلق ہر بات سننا اچھا لگتا ہے اور آپ خود ہی سوچئے اس دور میں جو اپنا قیمتی وقت نکال کر میرا کلام پڑھے وہ کتنا معبتر ہے میرے لئے، اس کی تنقید بھی سر آنکھوں پر۔
نہ ستائش کی تمنا نہ صلے کی پرواہ۔۔۔۔ گر نہیں ہیں میرے اشعار میں معنی نہ سہی
میں ساتھ میں بتا دوں کہ یہ غالب کا شعر ہے یہ نہ ہو تھوڑی دیر بعد اس کی بھی اصلاح ہو جائے۔ 🙂
بھیا جی آپ خوش قسمت ہیں کہ غالب اور اسکے شعر کا علم ہے آپکو۔ایک ہم کہ ہمیں یہ بھی علم نہیں کہ غالب کون ہے؟ اس لیئے تو خود کو حقیقی طور پر طالب علم سمجھتے ہیں اور وہ بھی بیک بنچر۔
نہیں بابا جانی یہ دراصل اس لئے بتایا کیوں کہ کچھ دن قبل میں نے اپنے اشعار پر جب کافی تنقید سن لی تو ماحول تبدیل کرنے کے لئے پروین شاکر کے چند اشعار لکھ دئے۔ ساتھ ہی لکھا کہ کم اے کم یہ اشعار تو ٓپ کو پسند آہی جائیں گے مگر تھوڑی دیر بعد دیکھا تو منظور قاضی جی نے ان اشعار کی نہ صرف اصلاح کر دی بلکہ ان کے لئے متبادل مصرعے بھی تجویز کر دئے۔ ظاہر ہے کہ مظور قاضی صاحب کے پائے کی تو شاعرہ نہیں تھیں پروین۔ اس کا تو ہم سب کو ہی ادراک ہے مگر بہرحال جو شخص مر جائے اس کے کلاس کی اصلاح کرنے سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہو سکتا کیوں کہ وہ ہماری اصلاح کے بعد اپنے مصرع تبدیل نہیں کر سکتا۔
جانتا ہوں بابا جانی کہ آپ کو تو ہزاروں اشعار یاد ہیں اور یہ شعر غالب کا ہے بتانے کا مقصد ٓپ کو بتانا نہیں بلکہ دیگر احباب کو بتانا تھا۔ آپ سمجھ رہے ہیں نا۔ 🙂
ہوں.بالکل سمجھ رہا ہوں اور سمجھنا چاہتا بھی ہوں اور جو نا سمجھے وہ اناڑی. اچھا سنو عاطف میاں ذرا مجھے میری ای میل پر اپنا لینڈ لائن نمبر تو بھیج دو. تمہاری باجو سے بھی کہا تھاکہ تم سے نمبر مانگ دیں لیکن انکو یہ اخبار اور کسی کام کی فرصت بھی تو نہیں دیتا. بھائی موبائل نبمر نہ دے دینا میں حقیقی معنوں میں فقیر ادمی ہوں. جی ہاں.سچ کہتا ہوں
ہم کو اپنی جاں سے پیارا عالمی اخبار ہے
مونس و ہمدم ہمارا عالمی اخبار ہے
دستِ صفدر کا سنوارا عالمی اخبار ہے
چشم ِ نگہت کا ستارا عالمی اخبار ہے
شیخ امجد کا نکھارا عالمی اخبار ہے
زرقا مفتی کا دُلارا عالمی اخبار ہے
بزمِ اردو کا سہارا عالمی اخبار ہے
ایہ تمھارا اور ہمارا عالمی اخبار ہے
…….
عالمی اخبار زندہ باد
……
دعا گو
فقط:
منظور قاضی
جرمنی سے
مین انتہائی افسوس کے ساتھ اپنے ایک تبصرے کے ان الفاظ کو پھر سے شایع کرنا چاہتا ہوں :
“یں بخوبی جانتا ہوں کہ “عروض ” اور” تنقید ” دونوں ہی موضوعات |جناب صفدر ھمدانی صاحب کے پسندیدہ موضوعات میں سے نہیں ہیں . اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ عاطف توقیر صاحب کے عالمی اخبار میں تشریف لانے کے بعد ان دونوں موضوعات کے بارے میں نفرت آمیز باتیں لکھنا ایک فیشن سا بن گیا ہے.
مگر اردو زبان اور خاص طور پر اردو شاعری کی بقا اور اسکی ارتقا کے لیے یہ دونوں موضوعات بھی لازم و ملزوم ہیں .”
ابہرکیف :
عالمی اخبار زندہ باد
فقط:
منطؤر قاضی
جرمنی سے
آتش کے چند اشعار یاد آرہے ہیں:
فریبِ حسن سے گبرو مسلماں کا چلن بگڑا
خدا کی یاد بھولا شیخ ، بُت سے برہمن بگڑا
قبائے گل کو پھاڑا جب مرا گُل پیرہن بگڑا
بن آئی کچھ نہ غنچے سے جو وہ غنچہ دہن بگڑا
لگے منہ بھی چڑانے دیتے دیتے گالیاں صاحب
زباں بگڑی تو بگڑی تھی خبر لیجئے دہن بگڑا
….
عالمی اخبار کی ترقی اور اسکے اربابِ اختیار کی طویل اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو
منظور قاضی
میونخ کی ایک قریبی بستی سے
منظور بھائی میرا خیال ہے کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ “عروض ” اور” تنقید ” دونوں ہی موضوعات |جناب صفدر ھمدانی صاحب کے پسندیدہ موضوعات میں سے نہیں ہیں تو آپ خاموشی اختیار کیوں نہیں کرتے جبکہ آپ کی بات متعلقہ اشخاص تک پہنچ بھی چکی ہو .. ایک بات بتاؤں منظور بھائی دنیا ہمیشہ اپنے گرد گھوماتی ہے وہ ہمارے گرد نہیں گھومتی .. سو ایسا کبھی بھی نہیں ہوا کہ جو ہم کہہ رہے ہوں اس سے سب متفق بھی ہو اور اسے مانا بھی جائے .. اس لئے ایسے لوگ جو خود کو صلاح دینے کے اہل سمجھتے ہیں ان کے دل میں اتنی کشادگی بھی ہونی چایئے کہ وہ دوسروں کی رائے کا احترام بھی کریں ..
منظور بھائی اس لگاتار بحث میں مجھ کم علم کو کہی یہ لگا ہی نہیں کہ بابا نے یہ کہا ہو کہ عروض کی ضرورت نہیں ہے .. وہ صرف اتنی سی بات کہہ رہے ہیں کہ عروض کے ساتھ احساسات اور فکر کی بلندی بھی شعر کے لئے ضروری ہے … اس لئے صرف عروض پر رکھ کر شاعری نہیں ہوتی …
میری خواہش ہے بابا اس بحث میں قطعی حصہ نہ لینںکیونکہ وہ اپنا نقطہ نظر واضح کر چکے ہیں .. اور منظور بھائی آپ کا نقطہ نظر بھی جہاں پہنچنا تھا پہنچ چکا ہے .. لہذا اس بحث پر وقت مت ضائع مت کیجئے … اور بھی بہت سارے موضوعات ہیں جن پر بات کی جا سکتی ہے … شکریہ
مجھے عالمی اخبار کی”نظر ثانی کرنے والی ہستی ” کی غیر جانبداری سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ عاطف توقیر صاحب کی مندرجہ ذیل طفلانہ طنز اس بلاگ میں شایع کر دیتی :
“ظاہر ہے کہ مظور قاضی صاحب کے پائے کی تو شاعرہ نہیں تھیں پروین۔ اس کا تو ہم سب کو ہی ادراک ہے مگر بہرحال جو شخص مر جائے اس کے کلاس کی اصلاح کرنے سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہو سکتا کیوں کہ وہ ہماری اصلاح کے بعد اپنے مصرع تبدیل نہیں کر سکتا۔”
………
اگر عاطف توقیر صاحب یہ کہنے پر مصر ہیں کہ مرنے کے بعد کسی شاعر کا کلام کسی بھی تعمیری تنقید سے بے نیاز ہوجاتا ہے تو ییہ انکی خام خیالی ہے. .
…..
افسوس کہ عالمی اخبار کی نظر ثانی کرنے والی ہستی بار بار عاطف توقیر صاحب کے اس قسم کے جملے شایع کررہی ہے.
مجھے عاطف توقیر صاحب سے بڑھکر عالمی اخبار کی نظر ثانی کرنے والی ہستی کی پالیسی پر تعجب ہورہا ہے ..
انتہائی افسوس کے ساتھ
منظور قاضی
جرمنی سے
ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کا دلی شکریہ کہ انہوں نے انتہائی پرخلوص انداز میں مجھے اپنے مشوروں سےآگاہ کیا .
عالمی اخبار کے تاریخ شاہد ہے کہ میں نے ہمیشہ جناب صفدر ھمدانی صاحب کی ہمیشہ دل سے عزت کی اور کبھی بھی ان سے کوئی قابلِ اعتراض بات نہیں کی.
مجھے ان سے کوئی بھی شکایت نہیں ہے اور نہ ہوسکتی ہے . میں تو عالمی اخبار کی نظر ثانی کرنے والے اربابِ اختیار کی انصاف پسندی اور غیر جانبداارانہ پالیسی پر تعجب کررہا ہوں کہ وہ عاطف توقیر صاحب کے وہ تمام فقرے شایع کررہے ہیں جن میں عاطف توقیر صاحب بار بار میرا نام لے کر مجھے جواب دینے پر مجبور کررہے ہیں !!!
اگر عالمی اخبار کی انتظامیہ چاہیتی ہے کہ میں عاطف توقیر صاحب کے بلاگوں میں اپنا کوئی تبصرہ نہ لکھوں تو مجھے کہدے . میں آئندہ ان کے بلاگوں کو نطر انداز کردیا کرونگا بشرطیکہ عالمی اخبار کی انتظامیہ انکی ایسی کوئی تحریر شایع نہ کرے جس میں عاطف توقیر صاحب نے میرا نام لے کر مجھ کو جواب دینے پر مجبور کیا ہو . .
……
میں ڈاکڑ نگہت نسیم صاحبہ کی اس بات سے بالکل متفق ہوں کہ :
“منظور بھائی اس لگاتار بحث میں مجھ کم علم کو کہی یہ لگا ہی نہیں کہ بابا نے یہ کہا ہو کہ عروض کی ضرورت نہیں ہے .. وہ صرف اتنی سی بات کہہ رہے ہیں کہ عروض کے ساتھ احساسات اور فکر کی بلندی بھی شعر کے لئے ضروری ہے … اس لئے صرف عروض پر رکھ کر شاعری نہیں ہوتی …”
فقط :
خیر اندیش
منظور قا|ضی
جرمنی سے