کالم نویس اور نعت گو شاعر محمداعظم عظیم اعظم اور پروفیسر شبیراحمد خورشید کی عمرے پر روانگی

پاکستان کے بیورو چیف -عالمی اخباراور مشہور کالم نگار بھائی امحمد احمد ترازی نے کراچی سے خبر دی ہے کہ عالمی اخبار اور دیگر قومی اخباروں کے معروف کالم نویس اور نعت گو شاعر محمداعظم عظیم اعظم اور پروفیسر شبیراحمد خورشید کی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے پر ستائیس مارچ کو روانہ ہو رہے ہیں ۔

احمد بھائی مزید لکھتے ہیں ۔۔۔۔
ہر مسلمان کے دل میں سوئے حرم کے سفر کی تڑپ موجزن رہتی ہے،
وہ حرم شریف پہ اپنی جبین نیاز جھکانے Continue reading کالم نویس اور نعت گو شاعر محمداعظم عظیم اعظم اور پروفیسر شبیراحمد خورشید کی عمرے پر روانگی

شعر بابا فرید صاحب رحمتہ اللہ علیہ

فریدا،، خاک نہ نندیئے خاکو جیڈ نہ کوئی
جیوندیاں پیراں تھلے مویاں اوپر ہوئی

منظوم ترجمہ
فریدا،، مٹی بہت بھلی ایس جیہا نہ کوئی
جیون ویلے پیراں تھلے مویاں اوپر ہوئی

اردو تشریح
اس شعر میں بابا صاحب نے مٹی کی تعریف کی ہے اور اس کے احترام کی طرف توجہ دلائی ہے آپ نے فرمایا کہ مٹی کا احترام کرو اس لیے کہ یہ تمہیں زندگی کہ وقت زندگی کا سامان مہیا کرتی ہے اور مرنے کہ بعد تمہیں اپنے اندر چھپا لیتی ہے یہاں تک کوئی گنہگار ہو یا نیک ہو کسی کا احوال باہر کہ لوگوں کو نہیں پہنچتا اسی لیے بابا صاحب نے مٹی کی تعظیم کی ہدائت کی کیو نکہ یہی مٹی ہے جس سے انسان کا خمیربھی ہے اور اسی میں ہم نے جانا ہے

افسانہ …. وراثت ..از: ڈاکٹر نگہت نسیم

امی جی جب تک حیات رہی میں جب بھی سونے کے لئے جاتی تو اپنی آنکھیں بند کرنے سے پہلے انہیں ایک نظر ضرور دیکھا کرتی تھی ۔ میری لئے میری ماں آیت الکرسی کی طرح تھیں ۔ اور جب وہ حصار میرے ارد گرد سے ہٹا تو مجھے یوں لگا تھا جیسے میں آگ برساتے آسمان تلے آ گئی ہوں اور میرے چاروں طرف کانٹوں کے جھاڑ اگ آئے ہوں ۔ تب میں رات کو ان کا تصور کرتے ہوئے سو جایا کرتی تھی ۔ امی جی کہا کرتی تھیں کہ جب میں گھر نہ رہوں تو تم سب بھائیوں کی ماں ہو ۔ ان سے مجھ سے زیادہ پیار کرنا ۔۔ اور میں انہیں نم آنکھوں سے دیکھے جاتی اور سوچے جاتی کہ لو بھلا ایک ماں سے زیادہ کون کسی سے پیار کر سکتا ہے پر میری ماں دنیا کی سب سے اچھی ماں تھی جو نظروں کوپڑھ لینے کاہنر جانتی تھی ۔۔ ان کو دل تک پہنچنے کے لئے کوئی وقت نہیں لگتا تھا ۔اسی لئے بڑی محبت سے کہا کرتی کہ ماں اور بہن کا پیار جب ایک ساتھ کرو گی تو ماں سے زیادہ پیار ہو جائے گا ۔۔ Continue reading افسانہ …. وراثت ..از: ڈاکٹر نگہت نسیم

دیکھنا ضبط کے لمحات میں آنکھیں اسکی پھر ھے درپیش سمندر کا سفر لگتا ھے . شاھین رضوی .

ان دنوں دل ودماغ پر اداسی کی شدید دھند چھائ ھے معمولی باتوں پر آنکھوں میں پانی آجاتا ھے اور دل خواہ مخواہ رونے کو چاھتا ھے
اللہ پاک ھمارے سب عزیژ دوستوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
اور صبر وتحمل سے مشکل وقت سے نکلنے کی ھمت وحوصلہ عطا فرماۓ
آجکل مجھے بلاگ خالی خالی لگتا ھے
اور میرا دل بہت افسردہ ھوجاتا ھے
مجھے لگتا ھے میرے عزيز دوست کسی مشکل میں گرفتار ھیں Continue reading دیکھنا ضبط کے لمحات میں آنکھیں اسکی پھر ھے درپیش سمندر کا سفر لگتا ھے . شاھین رضوی .

خواب ادھورے سہی، خواب سہارے تو ہیں!

کوئٹہ میں علمدارروڈ پر بم دھماکوں میں 100 افراد کی ہلاکت پر عالمی اخبار کی نئی کالم نگار سندس آرائیں ، رنجیدہ ہو کر لکھتی ہیں ۔۔۔

متعدد بار بم دھماکوں‌کی خبر نے جیسے ہم سب کو بے حس کر دیا ہو۔ آج خبرنامہ سنتے ھوئے بے بسی سے آنکھوں میں آنسو آگئے، لوگ زندہ لاشیں اور حکمراں‌ان لاشوں‌پہ جشن مناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ہر جملہ مذمت کرنے پہ اور ہر رد عمل لاکھوں‌کی رقم دے کر ختم ہو جاتا ہے۔ ہم روز مر رہے ہیں، بم دھماکے ہی جانیں‌ نہیں لے رہے بلکہ ارد گرد کی ہر چیز اور ماحول بھی ہماری سانسیں تنگ کر رہا ہے۔ لگتا ہے آکسیجن کم ہو رہی ہو، دھوپ کی تپش میں دوزخ‌کی آگ شامل ہو گئی ہو، ہر طرف گہری کھائیاں ہوں اور گرنا ان میں‌مقدر! جیسے ہم پر وقت سے پہلے دجال مسلط ہو گئے ہوں، کربلا جیسی بے بسی کا راج ہو گیا ہو، وقت نے پہیئے موڑ لیے اب دبے قدموں ہم کو پتھروں کے زمانے میں لیے جا رہا ہو، ایسا دکھ چھا گیا ہے جس کا مداوا نہیں سوجھ رہا، ہم سب الژآئمر کے مریض ہو گئے ہوں، موت کے انتظار میں‌سسکنے والے، بے رحم حکمرانوں کے زیرنگرانی، زہنی معذور! Continue reading خواب ادھورے سہی، خواب سہارے تو ہیں!

عالمی اخبار میں کالم نگاروں کی فہرست میں نئے ناموں کا اضافہ … مبارکباد

سال نو کے آغاز پر عالمی اخبار میں کالم نگاروں اور مضامین نگاروں کی فہرست میں نئے ناموں کا اضافہ ہوا ہے جن میں مندرجہ زیل نام فہرست میں شامل کئے گئے ہیں .

1. بھائی سید اکمل حسین . لندن
2. سیدہ زائرہ عابدی ( بجو) . ایڈمنٹن . وینکور
3.محمد ثقلین رضا . بھکر
4.نعمان عالم . یوکرین
5. شاہین حیدر رضوی . کویت
6. سیدہ رافعیہ گیلانی . راجن پور Continue reading عالمی اخبار میں کالم نگاروں کی فہرست میں نئے ناموں کا اضافہ … مبارکباد

آیئے دوستو نئے سال میں خوش رہنے کی تدبیر کرتے ہیں

سائینس کے اعتبار سے انسان کی ساری خوشیاں جسمانی ہیں جبکہ انسان کی ساری خوشیاں اس کی روح اس کے حواسوں سے تعلق رکھتی ہیں ۔ میں اکثر دیکھتی رہتی ہوں کہ یار لوگ خوش ہونےکو ممنوع سمجھتے ہیں اور خوشیوں کو منفی سمجھ کر حیات ہی سے منفی کر دیتے ہیں۔
دیکھئے اگر کوئی جسمانی بیماری ، پیشیمانی یا خلش نہیں ہے تو کیا اس کے لئے یہ خوشی کی بات نہیں ہے ۔

آیئے میں آپ سب کو اپنی خوشی کاراز بتا تی ہوں ۔۔۔ Continue reading آیئے دوستو نئے سال میں خوش رہنے کی تدبیر کرتے ہیں

سرداری کا راز

چین کے مفکر فطرت کو “ تاؤ “ کہتے ہیں اور ان کی ساری عمر اسی فطرت کے اصولوں کے مطابق گزارنے میں گزر جاتی ہے ۔ چینی قوم میں دانائی سر فہرست مانی جاتی ہے ۔ بزرگ چینی کہا کرتے تھے ۔۔
آخر میں جس چیز کو سکیڑنا ہو ، اسے پہلے بڑھانا پڑتا پے
جس چیز کو کمزور کرنا ہو ۔ اسے پہلے مظبوط بنانا ہو گا
جس چیز کو ختم کرنا ہو گا ، اسے پہلے قائم کرنا ہو گا
جو شخص کچھ لینا چاہتا ہے ، اسے پہلے ہاتھ سے کچھ نہ کچھ دینا پڑے گا Continue reading سرداری کا راز

ایک محبت اور کئی سفر

muhbbat
شکریہ پیاری نوشی عقیل اتنی محبت سے میری بات سننے کا اور اسے پھر اتنی خوبصورتی سے احباب تک پہنچانے کا ۔۔۔ بے حد شکرگزار ہوں ۔
دعا گو
نگہت نسیم

برادر امجد شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں

thanksشکریہ ادا کرنا فقط کوئی ایک روایت اور رسم ہی نہیں بلکہ حکم خدا و رسول بھی ہے۔ بس اسی اتباع کے لیئے مجھے ذاتی طور پر اور عالمی اخبار کے تمام ادارتی بورڈ کی طرف سے برادر محترم امجد شیخ کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ انکی انتھک محنت اور مہارت کی وجہ سے عالمی اخبار کا بلاگ ایک بار پھر مکمل طور پر درستگی کے ساتھ شائع ہو رہا ہے۔ Continue reading برادر امجد شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں

بیربل اور آج کا وزیر!

سنا ہے کہ بیربل اپنے وقت کا بہترین وزیر تھا اور بادشاہِ وقت کو اس پر پورا بھروسہ ہوتا تھا اور جو کام دوسروں سے نہیں ہوتا تھا وہ بیربل لمحوں میں کر گزرتا تھا اس کے بعد بادشاہوں کو ایسا وزیر میسر نہیں ہوا۔ مگر اس دور میں پاکستان کے بادشاہ کو ایک ایسا وزیر مل گیا جس پر اس وقت کے بادشاہ کو بیربل جیسا اعتماد ہے اس کا ایک واقعہ پڑھ اور سن لیں تو خود سمجھ جائیں گے

loin1

ایک گاوٗں میں شیر آگیا اور قریبی جنگل میں قیام پذیر ہوگیا پھر وہ روز آتا اور ایک بندہ کو کھا جاتا گاوٗں والوں کا خوف سے برا حال تھا کہ نجانے کب ان کی باری آجائے بہرحال بات ملک کے بادشاہ (صدر) تک پہنچی اس نے اپنے نہایت ذہین اور چالاک وزیر کو مشن دے کر روانہ کیا ۔ وزیر 500 مزدور لے کر گاوٗں پہنچ گیا اور گاوٗں میں ایک بہت بڑا لوہے کا پنجرہ بنوایا جب پنجرہ بن کر تیار ہوگیا تو گاوٗں والوں نے اس وزیر کو بہت دعائیں دیں اور سکھ کا سانس لیا کہ اب شیر پکڑا جائے گا،

مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کیا وزیر نے سب گاوٗں والوں کو اس پنجرے میں بند کردیا کہ اب شیر کسی کو نہیں کھائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمجھ گئے آپ کہ وہ موصوف کون ہیں
جی جناب یہ ہیں رحمان ملک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیدہ دانستہ عوام کو پریشان کرنا ان کا فرض ہے۔
آپ کیا کہتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

عید مباہلہ آپ سب کو مبارک ہو۔اشاعت مکرر

مباہلہ ایک مشہور واقعہ ہے جسے سیرت ابن اسحاق اور اور تفسیر ابن کثیر میں تفصیل سے لکھا گیا ہے اور ان چند واقعات میں سے ایک ہے جس میں حضرت فاطمہ کو جنگ کے علاوہ گھر سے نکلنا پڑا۔ نجران کے عیسائی جب حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ملنے آئے اور بحث کی کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بیٹے ہیں اور کسی طرح نہ مانے تو اللہ نے قرآن میں درج ذیل آیت نازل کی: Continue reading عید مباہلہ آپ سب کو مبارک ہو۔اشاعت مکرر

یہ بے حد ضروری ہے

جس طرح ضروری ہے
کہ
پھولوں کے پاس تتلیاں ہوں
پہاڑوں کے پاس چشمے جھرنے
چٹانوں پر کائی کی تہیں ہوں
اونچے درختوں کے ساتھ بل کھاتی بیلیں ہوں
اسی طرح یہ بے حد ضروری ہے
ہر انسان
کسی مشغلے کا مشتاق ہو
اسے
کسی شوق کا اعلی ذوق ہو

( آیئے اپنے مشغلوں اور شوق کی باتیں کرتے ہیں )
ڈاکٹر نگہت نسیم

عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ پر تیسرے مصطفیٰ علی ھمٰدانی ایوارڈ کا اعلان .. سید اکمل حسین کو مبارکباد

عالمی اخبار نے اپنی دوسری سالگرہ پر ” مصطفی علی ہمدانی ایوارڈ ” کا سلسلہ شروع کیا تھا تاکہ قابل قدر ادبی ، دینی اور صحافی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے . اس سلسلے کا پہلا ایوارڈ وینکوور سے محترم بھائی جناب شمس جیلانی کو دیا گیا تھا اور دوسرے ایوارڈ کے لئے اکثریت کی رائے کراچی کے ہمارے ہم سفر محمد احمد ترازی کے حق میں رہی تھی

اس سال دوہزار بارہ میں عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر انتظامیہ کی قائم کردی جیوری نے اکثریت رائے سے محترم جناب سید اکمل حسین کوتیسرا ” مصطفی علی ہمدانی ایوارڈ “دینے کا اعلان کیا ہے اور ادارتی بورڈ انہیں اس اعزاز کے حصول پر مبارکباد دیتی ہے ۔
AKMAL
مکمل تحریر پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

پیاری دوست زرقا مفتی کو ایک سو تین وی سالگرہ مبارک ہو

noshi

سنو میری پیاری ، میری اچھی دوست
بیٹی تو ماں باپ کا فخر اور مان ہوتی ہے
روشنیوں کو ساتھ لے کر زمین پر اترتی ہے Continue reading پیاری دوست زرقا مفتی کو ایک سو تین وی سالگرہ مبارک ہو

عزتیں اور شہرتیں منجانب اللہ ہوتی ہیں ………. بہت بہت مبارکباد

عزتیں اور شہرتیں منجانب اللہ ہوتی ہیں ………. بہت بہت مبارکباد

sh
محترم المقام صفدرھمدانی کو اللہ کریم نے ایک اور عزت عطا کی ہے اور لاہور کی طالبہ مصباح اعظم نے انکی مرثیہ نگاری پر جو مقالہ ایم اے کے لیئے لکھا تھا وہ منظور ہو گیا ہے اور مصباح اعظم کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے Continue reading عزتیں اور شہرتیں منجانب اللہ ہوتی ہیں ………. بہت بہت مبارکباد

جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ

تحانکس

میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
تیرے ہی لیے ہے ساری حمد و شکر گزاری میری
تیری ہی عطا ہے بدن کی صحت وسلامتی میری
اور
تیرے ہی لئے ہے سب تعریفیں اور ممنونیت میری
تیری ہی عطا ہے ہر روگ و بیماری میری Continue reading جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ

لاھور اور کراچی میں آگ سے جھلس کر مرنے والوں کے لیے دعاۓ مغفرت

1
یا اللہ ھم پر رحم فرما
ھمارے پیارے وطن پاکستان میں چوربازاری ، کرپشن و بے حسی اورانسانی جاں کو ارزاں سمجنھے کا رواج عام ھوچکا ھے ھم کو اس مشکل وقت سے نکال دے ھمارے رب
لوگ وقت بے وقت مررھے ھیں
کسی ملک میں حالت جنگ میں اتنے لوگ لقمہ اجل نیہں بنتے جتنے ھمارے ملک میں حالت امن میں موت کا شکار ھوجاتے ھیں
کراچی اور لاھور میں ایک ھی روز میں اتنی ھلاکتیں
Continue reading لاھور اور کراچی میں آگ سے جھلس کر مرنے والوں کے لیے دعاۓ مغفرت

آپ سب سے ایک التجا ہے

daisy white large
معزز احباب !
السلام و علیکم
میرا کل آپریشن ہے جس کے بعد انشاللہ دوہفتوں میں چلنے پھرنے کے قابل ہو جاؤنگی اوراللہ کریم و رحیم کے فضل سے اپنی مسیحانہ اور خانگی زمیداریوں کو بھی آسانی سے نبھاہ سکونگی ۔
5
میں جیسے ہی ہوسپٹل سے واپس آؤنگی انشاللہ آپ سب سے دوبارہ آملونگی ۔ آپ سب سے ایک التجا ہے کہ میری کسی کہی اور لکھی ہوئی بات سے یا میرے کسی فعل سے کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہو میں اس سے معافی مانگتی ہوں ۔ اس موقع خاص پر اپنے بزرگوں سے سیکھی ہوئی دعا آپ سب کے سامنے اپنے خداتعالی کے حضور پیش کرنا چاہتی ہوں ۔۔ خواہش ہے کہ آپ سب الہی آمین کہہ دیجئے ۔ Continue reading آپ سب سے ایک التجا ہے