
افسانہ نگار،کالم نگار،نظم کی شاعرہ اور عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا ہفتہ یکم دسمبر کو سڈنی میں ہو رہی ہے جسکی صدارت شاعر،ادیب،محقق،نقاد،استاد،ماہر نشریات،مرثیہ نگار،مفکر اہلبیت اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی تصور خان ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان ہائی کمیشن کینبرا اور معروف ڈرامہ آرٹسٹ اور تمغہ حسن کارکردگی یافتہ عظمیٰ گیلانی ہونگی
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
Category: علم اور ادب
علم ادب کے موضوعات پر بلاگ
شاعر آلِ عبا اور مرثیہ نگار جناب صفدر ھمدانی کی آسٹریلیا (برسبین ) پہنچ گئے ہیں

معروف شاعر،ادیب،صحافی،مرثیہ نگار،محقق اور براڈکاسٹر صفدر ھمٰدانی عشرہ محرم کی مجالس سے خطاب اور مرثیہ نو تصنیف پیش کرنے کے لیئے منگل کو لندن سے روانہ ہوئے اور بدھ کو برسبین پہنچ گئے جہاں ہوائی اڈے پر دیگر مومنین کے علاوہ فاطمہ زہرا اسلامک سینٹر برسبین کے صدر جناب ابرار بخاری اور شاعر و مرثیہ نگار عرفی ہاشمی نے انکا استقبال کیا Continue reading شاعر آلِ عبا اور مرثیہ نگار جناب صفدر ھمدانی کی آسٹریلیا (برسبین ) پہنچ گئے ہیں
عید مباہلہ آپ سب کو مبارک ہو۔اشاعت مکرر
مباہلہ ایک مشہور واقعہ ہے جسے سیرت ابن اسحاق اور اور تفسیر ابن کثیر میں تفصیل سے لکھا گیا ہے اور ان چند واقعات میں سے ایک ہے جس میں حضرت فاطمہ کو جنگ کے علاوہ گھر سے نکلنا پڑا۔ نجران کے عیسائی جب حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ملنے آئے اور بحث کی کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بیٹے ہیں اور کسی طرح نہ مانے تو اللہ نے قرآن میں درج ذیل آیت نازل کی: Continue reading عید مباہلہ آپ سب کو مبارک ہو۔اشاعت مکرر
یہ بے حد ضروری ہے
جس طرح ضروری ہے
کہ
پھولوں کے پاس تتلیاں ہوں
پہاڑوں کے پاس چشمے جھرنے
چٹانوں پر کائی کی تہیں ہوں
اونچے درختوں کے ساتھ بل کھاتی بیلیں ہوں
اسی طرح یہ بے حد ضروری ہے
ہر انسان
کسی مشغلے کا مشتاق ہو
اسے
کسی شوق کا اعلی ذوق ہو
( آیئے اپنے مشغلوں اور شوق کی باتیں کرتے ہیں )
ڈاکٹر نگہت نسیم
آپ سب کو ‘ عید غدیر’ کی برکتیں بہت بہت مبارک ہو

غدیر مکہ اورمدینہ کے درمیان مکہ شہر سے تقریبا دوسو کلومیٹر کے فاصلے پر جحفہ کے پاس واقع جگہ کا نام ہے جو ایک چوراہا ہے۔ قدیم زمانہ میں۔ مختلف سرزمینوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام حج سے واپس آتے وقت، یہاں پہونچ کرایک دوسرے سے جدا ہو جاتے تھے۔ شمالی سمت کا راستہ مدینہ کی طرف جاتا ہے ۔ جنبوبی سمت کا راستہ یمن کی طرف جاتا ہے ۔ مشرقی سمت کا راستہ عراق کی طرف جاتا ہے ۔ اور مغربی سمت کا راستہ مصر کی طرف جاتا ہے ۔
آج کل یہ سرزمین بھلے ہی متروک ہو چکی ہو ،مگر ایک دن یہی خطہ ّ تاریخ اسلام کے ایک عظیم واقعہ کا گواہ تھا۔یہ واقعہ اٹھارہ ذی الحجہ سن 10 ہجری کاہے، جس دن حضرت علی علیہ السلام، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانشین کے منصب پر فائز ہوئے ۔ Continue reading آپ سب کو ‘ عید غدیر’ کی برکتیں بہت بہت مبارک ہو
یکم نومبر 2012عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔ایک اور اہم سنگ میل
مجھے تو یوں لگتا ہے کہ میں نے آپ سب کے ساتھ مل کر چار سال میں چالیس سال کا سفر طے کیا ہے۔عالمی اخبار صرف کوئی ایک آن لائن اخبار نہیں،یہ ایک تحریک ہے،ایک مشن ہے،ایک فلسفہ ہے،ایک خاندان ہے لکھنے والوں کا۔ آپ سب کا ساتھ دینے کا شکریہ،چاہے آپ اس سفر میں ہم سفر ہیں،قلم کار ہیں،بہی خواہ ہیں یا پھر عالمی اخبار کے قاری ہیں
اس سالگرہ کی مبارک دراصل آپ سبکو کو ہے
عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ پر تیسرے مصطفیٰ علی ھمٰدانی ایوارڈ کا اعلان .. سید اکمل حسین کو مبارکباد
عالمی اخبار نے اپنی دوسری سالگرہ پر ” مصطفی علی ہمدانی ایوارڈ ” کا سلسلہ شروع کیا تھا تاکہ قابل قدر ادبی ، دینی اور صحافی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے . اس سلسلے کا پہلا ایوارڈ وینکوور سے محترم بھائی جناب شمس جیلانی کو دیا گیا تھا اور دوسرے ایوارڈ کے لئے اکثریت کی رائے کراچی کے ہمارے ہم سفر محمد احمد ترازی کے حق میں رہی تھی
اس سال دوہزار بارہ میں عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر انتظامیہ کی قائم کردی جیوری نے اکثریت رائے سے محترم جناب سید اکمل حسین کوتیسرا ” مصطفی علی ہمدانی ایوارڈ “دینے کا اعلان کیا ہے اور ادارتی بورڈ انہیں اس اعزاز کے حصول پر مبارکباد دیتی ہے ۔

مکمل تحریر پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
پیاری دوست زرقا مفتی کو ایک سو تین وی سالگرہ مبارک ہو

سنو میری پیاری ، میری اچھی دوست
بیٹی تو ماں باپ کا فخر اور مان ہوتی ہے
روشنیوں کو ساتھ لے کر زمین پر اترتی ہے Continue reading پیاری دوست زرقا مفتی کو ایک سو تین وی سالگرہ مبارک ہو
پانچ ستمبر یوم استاد کے موقع پر محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کا وڈیو کالم
بھوک
آج میرے کنسلٹنٹ نے مجھے ایک مریض ایمرجنسی میں ریفر کیا ۔۔ مجھے سارے کام چھوڑ کر اسے دیکھنا پڑا ۔ اکتیس برس کا آدمی میرے سامنے بچوں ی طرح ہچکیوں سے رو رہا تھا ۔۔۔ میں نے ایک لمبی خاموشی کی بعد اس پوچھا کہ آج ایسا کیا ہوا جو تمہیں اتنے غمزدہ ہو ۔۔۔۔۔ اس نے مجھے ایسے دیکھا جیسے میرے سوال نے اسے اور رنجیدہ کر دیا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ Continue reading بھوک
عزتیں اور شہرتیں منجانب اللہ ہوتی ہیں ………. بہت بہت مبارکباد
عزتیں اور شہرتیں منجانب اللہ ہوتی ہیں ………. بہت بہت مبارکباد

محترم المقام صفدرھمدانی کو اللہ کریم نے ایک اور عزت عطا کی ہے اور لاہور کی طالبہ مصباح اعظم نے انکی مرثیہ نگاری پر جو مقالہ ایم اے کے لیئے لکھا تھا وہ منظور ہو گیا ہے اور مصباح اعظم کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے Continue reading عزتیں اور شہرتیں منجانب اللہ ہوتی ہیں ………. بہت بہت مبارکباد
جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ

میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
تیرے ہی لیے ہے ساری حمد و شکر گزاری میری
تیری ہی عطا ہے بدن کی صحت وسلامتی میری
اور
تیرے ہی لئے ہے سب تعریفیں اور ممنونیت میری
تیری ہی عطا ہے ہر روگ و بیماری میری Continue reading جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ
آپ سب سے ایک التجا ہے

معزز احباب !
السلام و علیکم
میرا کل آپریشن ہے جس کے بعد انشاللہ دوہفتوں میں چلنے پھرنے کے قابل ہو جاؤنگی اوراللہ کریم و رحیم کے فضل سے اپنی مسیحانہ اور خانگی زمیداریوں کو بھی آسانی سے نبھاہ سکونگی ۔

میں جیسے ہی ہوسپٹل سے واپس آؤنگی انشاللہ آپ سب سے دوبارہ آملونگی ۔ آپ سب سے ایک التجا ہے کہ میری کسی کہی اور لکھی ہوئی بات سے یا میرے کسی فعل سے کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہو میں اس سے معافی مانگتی ہوں ۔ اس موقع خاص پر اپنے بزرگوں سے سیکھی ہوئی دعا آپ سب کے سامنے اپنے خداتعالی کے حضور پیش کرنا چاہتی ہوں ۔۔ خواہش ہے کہ آپ سب الہی آمین کہہ دیجئے ۔ Continue reading آپ سب سے ایک التجا ہے
ماں ….. از……….. ڈاکٹر نگہت نسیم

آج الحمدوللہ میری امی جی بفضل خدا تعالی ، بصدقہ حضور اکرم صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پاک اور آپ سب کی دعاؤں کے طفیل روبصحت ہیں ۔ یوں تو سب کو ہی اپنی اپنی ماں سب سے جدا اور پیاری لگتی ہیں پر پھر بھی ماؤں میں کچھ مائیں بلکہ جدا سی دکھتی ہیں ۔ ان میں سے ایک ماں میری ماں بھی ہیں ۔
میری ماں انتہائی صابر ہے ۔۔ انہوں سانحہ ایسٹ پاکستان میں گھر بار سب لٹا دیا تھا پر انہوں نے آج تک گلہ نہیں کیا ۔ عام عورتوں کی طرح عیش و آرام اور دولت زیوروں کو کبھی یاد نہیں کیا ۔۔ ہمیشہ کہتیں جو اپنے فضل سے دے سکتا ہے اسے پورا ختیار ہوتا ہے جب چاہے لے بھی لے ۔ وہ ایک ڈھارس کی طرح غربت میں سارے کنبے کو اپنے پروں میں سمیٹ کر بیٹھی رہی ۔ Continue reading ماں ….. از……….. ڈاکٹر نگہت نسیم
مٹی میں چراغ رکھ دیا !

آج اخبار کھولا تو بڑی بڑی شہ سرخیوں کے بعد ایک چھوٹی سی خبر نے ہلا کر رکھ دیا ۔
خبر ہے کہ”
زراعت کے شعبے میں پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بی بی قریشی کو جمعرات کو ایدھی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق 14 اگست 2012 کو بلقیس ایدھی ہوم میں انتقال کرنے والی92 سالہ بی بی قریشی نے لندن سے زراعت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اور لندن سمیت دنیا کے کئی ممالک کی جامعات میں تدریس کے فرائض انجام دیے ، ان کے شاگردوں میں اقوامِ متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان بھی شامل ہیں ۔ Continue reading مٹی میں چراغ رکھ دیا !
آپ سب کو پاکستان کا 65 واں جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو
کل محترم المقام استاد محترم جناب صفدر ہمدانی کا خط ملا ۔۔انہوں نے یاد دہانی کرواتے ہوئے حیرانگی سے پوچھا تھا کہ این این اس بار روزوں میں کہیں جشن آزادی کی تیاریاں بھول تو نہیں گئی ہو ۔۔ ارے بابا جی آپ بھی نہ ۔۔ بھلا ایسا کیسے ہو سکتا ہے ۔۔ بس کیا کہوں کچھ نئی نوکری اور کچھ افطار سحر ۔۔پھر جب آج میں اپنے پیارے وطن کی جشن آزادی کاپروگرام اخبار کےلئے ترتیب دے رہی تھی تو مجھے بھائی شعیب تنولی کا لکھا ہوامضمون ملا جو انہوں نے مجھے بھیجا تھا ملا ۔۔مضمون کا عنوان تھا “ پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔۔ ؟؟ اور یوں لگا جیسے یہی میرے دل میں تھا ۔ شعیب کا لکھا ہوا میرے لئے کوئی نیا نہیں ہے ۔ ان کے مضامین ایک عرصے سے پڑھ رہی ہوں ۔۔ ہر دفعہ کسی پرانی سوچ کو نئے رنگ میں لکھتے ہیں اور ایسا لکھتے ہیں کہ اسی بات کی ایک نئی جہت سے آگاہی ہو جاتی ہے ۔۔ اور یہی لکھنے والے کا کمال ہوتا ہے ۔۔ بھولے ہوئے سبق یاد کروانا اور یاد رکھنے کے گر بھی بتانا ۔۔۔ شعیب ہماری بلگ فیملی میں پہلی بار شریک ہو رہے ہیں ۔۔ یہ رمضان کے ماہ مبارک کا اعجاز ہے کہ ہمارے کاروان میں اہل علم شامل ہو رہے ہیں ۔۔۔ Continue reading آپ سب کو پاکستان کا 65 واں جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو
رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت کو روح میں اتاریں
آئیے دوستو !
رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت کو روح میں اتاریں

مبارک ہو ان سب نفوس کو کہ جنکی حیات میں ایک اور ماہ رمضان المبارک آرہا ہے ۔رمضان صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ تطہیر روح و قلب ہے اور اسکی ایک ایک ساعت کو روح میں اتارنے مطلب قلب المنقلبون ہے.
آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنت کو شروع سال سے آخر سال تک رمضان المبارک کی خاطر آراستہ کیا جاتاہے اور خوشبوؤں کی دھونی دی جاتی ہے پس جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تو عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے جس کا نام مشیرہ ہے جس کے جھونکوں کی وجہ سے جنت کے درختوں کے پتے اور کواڑوں کے حلقے بجنے لگتے ہیں جس سے ایسی دل آواز سریلی آواز نکلتی ہے کہ سننے والوں نے اس سے اچھی آواز کبھی نہیں سنی۔ Continue reading رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت کو روح میں اتاریں
پیاری دوست شاہین حیدر رضوی سالگرہ بہت بہت مبارک

میری دوست
یہ دنیا
بہت آسان ہو گئی ہے
جب سے
تم نے کہاہے
میری دنیا
تم سے مکمل ہو گئی ہے
(ڈاکٹر نگہت نسیم ) Continue reading پیاری دوست شاہین حیدر رضوی سالگرہ بہت بہت مبارک
میری پہلی نماز۔۔۔۔۔از …….. دعا زہرا
نماز دین کا سب سے اھم ستون ھے
نماز برے کاموں سے بچاتی ھے
نماز پڑھنے والوں پر اللہ کی خاص رحمت ھوتی ھے
نماز سے گھر میں بہت برکت ھوتی ھے
نماز جنت کی کنجی ھے
نماز اللہ سے قریب کرتی ھے
نماز انسان کو مضبوطی عطا کرتی ھے
نماز بچوں کو ڈسیپلین سکھاتی ھے Continue reading میری پہلی نماز۔۔۔۔۔از …….. دعا زہرا
یہ معجزہ ہے یا ہے تباہی کا اشارہ
آپ سب احباب کی بارگاہ فکر میں بابا صاحب محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کی تازہ ترین غزل حاضر ہے ۔۔ اسے آج کا نوحہ سمجھ کر پڑھئے ۔۔ ہم سب کتنے خوش نصیب ہیں کہ ہمارے درمیان ایک دانشور اور عالم دین موجود ہے ۔۔۔ جو ہر رنگ میں وقت کا نوحہ لکھنا جانتے ہیں ۔۔۔ آیئے بابا صاحب کی غزل پڑھتے ہیں ۔
آمادہ قلم لکھنے کو سرکار کا نوحہ
سوئی ہوئی اس اُمت بیزار کا نوحہ Continue reading یہ معجزہ ہے یا ہے تباہی کا اشارہ
