ظالم

آج عالمی اخبار پانچ سال کا ہو گیا اور اسی سال دسمبر میں میں اپنے صحافتی سفر کے نویں سال میں داخل ہو جاوں گی میں زندگی کے اس میدان میں گزارے اٹھ سال جب دیکھتی ہوں تو اپنے اپ کو ظالم تصور کرتی ہوں کیونکہ جس شعبے نے مجھے میری شناخت دی میں نے اس کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہر مرتبہ کوئی بہانہ مجبوری کی صورت میں آگےآجاتا تھا نہ جانے آج اس خوشی کے موقع پہ میرا دل اپنا ہی احتساب کرنے کو کیوں چاہ رہا ہے Continue reading ظالم

عالمی اخبار کا پانچ سالہ سفر بلندی اور کامیابی کا سفر ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

aa
میں جب یہ مضمون لکھنے بیٹھی تو مجھے یقین ہی نہیں ہوا کہ ایساہو اہے . عالمی اخبار کے ساتھ ساتھ میں نے بھی پانچ برسوں میں بلندی اور کامیابی کا سفر کر لیا ہے ۔ میں نے جانے کتنی خبریں لکھیں ، بلاگ لکھے اور کتنی نظمیں اور افسانے لکھ ڈالے ، کتنے ہی جید قلمکاروں کی تخلیقات پڑھیں اور کتنے ہی لکھنے والوں سے ملاقاتیں ہوئیں اور بہت سارے نئے لکھاری اور احباب شامل کارواں ہوئے ۔۔ شاید اتنا کچھ ایک انسان کی زندگی میں ہونے کے لئے ایک عمر کافی نہ ہو پر مجھے کہنے دیجئے کہ ان پانچ برسوں میں عالمی اخبار سے وابسطہ ہر فرد نے میری طرح اپنا اپنا تخلیقی سفر طے کیا اور الحمدوللہ ہم کا سفر جاری و ساری ہے ۔ Continue reading عالمی اخبار کا پانچ سالہ سفر بلندی اور کامیابی کا سفر ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

میری اور عالمی اخبار کی پیدائش کا ایک ہی مہینہ ہے۔۔۔نومبر۔۔۔۔۔ از۔۔۔ صفدر ھمٰدانی

aaj aali akhbar ki panchi salgira hay
نومبر کا مہینہ میری زندگی میں بہت سے حوالوں سے اہم ہے اور اسکی شاید ایک بڑی اہمیت تو یہ ہے کہ اس مہینے کی سترہ تاریخ کو میری ولادت ہوئی تھی ۔ اسی مہینے کی پندرہ تاریخ کو میری اہلیہ،ہمسفر اور ساتھی ماہ پارہ متولد ہوئی تھیں

اب یہی نومبر کا مہینہ میرے لیئے اس مناسبت سے بھی اہم ہو گیا ہے کہ 2008 میں اسکی پہلی تاریخ کو ہمارے اور آپکے اخبار‘‘عالمی اخبار ‘‘ کا اجرا ہوا یہ صرف ایک اخبار ہی نہیں ہے بلکہ میرے حیات کے 63 برسوں اور 45 سال سے زائد کے قلمی سفر کا ثمر ہے۔

میں اپنے دوستوں، ساتھیوں اور ہم سفروں کا شکر گزار تو ہوں ہی لیکن اپنے مخالفین، ناقدین، گالیاں دینے والے اور بعض اوقات دوستی کے لباس میں دشمنی کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیئے روز و شب دعا گو ہوں کہ ان کے اس عمل نے مجھ جیسے طالب علم اور بے زر کو ایسی طاقت، قوت، صلاحیت، اہلیت اور تکنیکی فکر دی کہ جس کا پہلے ۔۔۔۔۔ Continue reading میری اور عالمی اخبار کی پیدائش کا ایک ہی مہینہ ہے۔۔۔نومبر۔۔۔۔۔ از۔۔۔ صفدر ھمٰدانی

کیا آدھی درود جائز ہے۔

اللہ تعلیٰ سوائے ایک کام کے کوئ اور کام خود نہیں کرتا۔ اسکی مرضی ہوتی ہے اور وہ کام ہوجاتا ہے۔ جو ایک کام اللہ تعلیٰ خود کرتا ہے وہ یہ ہے کہ اُللہ (ہمارے) نبی اور اُنکی آل پر درود بھیجتا ہے۔ قرآنِ پاک میں ہے کہ

” اللہ اور اُس کے فرشتہ (ہمارے) رسول اور اُنکی اولاد پر درود بھیجتے ہیں اور تُم بھی بھیجو”

اس آیت کو سامنے رکھتے ہوئے کیا صرف رسول یا صرف آلِ رسول پر درود بھیجنا جائز ہے؟

سرائیکی نظم ، اپنا ملک تے عید

اساں وسدے ہاں پاکستان ویچ – ساڈی یارو کیتھ دیاں عیداں ھین – کجھ مہنگائی کم خراب کیتا – اتوں لوڈ شیڈینگ ھے عزاب ڈیتا – کوئی چوریں تے ڈاکوئیں دے ھتھ چڑھیا – کہیں کوں دہشت گر ھے مار ڈیتا – کوئی روندا ودے آپنے پیارے کوں – کہیں کوں خود اپنے سجن ھے مار ڈیتا – کیھیں کیھیں گال دا ڈوکھ کڈھاں – کھیں کوں گھر پیٹھے ڈرون ھے ساڑ دیتا – ہر ہر جا ظلم دی اندھاری ھے – جیندا جتنا وس چلیا ھوں اتنا ملک لتاڑ ڈیتا – اردو ترجمہ – ھم پاکستان کے رھنے والے — لوگوں کی کیا عیدیں ھونی ھیں — ادھر مہنگائی نے بہت برا حال کیا ھے – پھر اوپر سے لوڈشیڈینگ نے عزاب دے رکھا ھے – کہیں کوئی شخص چور ڈاکوؤں کے ھاتھوں لٹ گیا ھے — کہیں کوئی دہشت گردی کا شکار ھو کر مر گیا ھے – کوئی اپنے پیاروں کو روتا پھر رہا ھے – اور کھہں کسی اپنے نے ھی اپنے کو مار دیا ھے – ھم کس کس بات کا رونا روئیں – کہیں پر گھر بیٹھے ھوئے لوگوں کو ڈرون حملہ سے جلایا جا رہا ھے – ہر طرف ظلم کی آندھی آئی ھوئی ھے – جس کا جتنا بس چلتا ھے وہ اس ملک کو اپنے پاؤں سے روند رہا ھے –

کیا طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئیں ؟

کیا طالبان کا پاکستان میں دفتر ہونا چاہئے؟ کیا بے ملکیوں کی یہاں ایمبیسی ہونی چاہئے۔ اگر ہاں، تو پھر عمران خان کو اس مملکتِ ناخداد میں پاکستان کا سفیربناکر بھیجنا کیسا رہے گا ؟ کیا عمران خان کرکٹ کیلئے معمر اور سیاست کیلئے کمسن ہیں؟

ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کے لیئے دعائے صحت کی درخواست

dua e mareezan
ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ ایک بار پھر انتہائی نگہداشت کے یونٹ ہیں اور وہ خود انتہائی تکلیف دہ صورت حال میں سڈنی سے لندن روانہ ہو چکی ہیں۔ انکی والدہ کو اس مرتبہ سٹروک کے باعث فالج کا حملہ ہوا ہے۔ آپ تمام احباب سے ڈاکٹر نگہت کی والدہ لیئے دعائے صحت کی درخواست ہے

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے

اللہ کا شکر ہے کہ آج صدورِ امریکہ اور ایران کی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئ اور دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کی ملاقات بھی ہوگئ۔ اگر Geopoliticsکےنقطہءنظرسےدیکھاجائے تو ایران امریکہ ایک دوسرے کے بہترین دوست ہوسکتے ہیں جیسے یہ ماضی میں رہ چکے ہیں۔ ماسوائے چند مسلمان مطلق العنان باد شاہوں کے ایران امریکہ دوستی مسلمانوں کیلئے مفید ہوگی۔ رہے یہ مطلق العنان باد شاہ تو انکی مثال اس چمگاگڑ کی ہے جو جنگل کے دو مخالف گروہوں کو ایک دوسرے کے خلاف کان بھر بھر کے لڑواتی تھی۔ ایک دن یہ ہوا کہ ان دونوں مخالف گروہوں کی دوستی ہوگئ۔ پھر دونوں گروہوں کو پتہ چل گیا کہ چمگاگڑ ان دونوں کو لڑوارہی تھی۔ چنانچہ ان گروہوں نے ملکر چمگاگڑ کا بائیکاٹ کردیا۔ اس دن سے چمگاگڑ منہ چھپاتی پھر رہی ہے اور دن کے بجائے رات کو نکلتی ہے۔

صابر و زکی حضرت امام علی رضا عليہ السلام کا یوم ظہور آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو


علماء ومورخین کابیان ہے کہ آپ بتاریخ 11/ ذی قعدہ 153 ھ یوم پنجشنبہ بمقام مدینہ منورہ متولدہوئے ہیں(اعلام الوری ص 182 ، جلاء الیعون ص280 ،روضتہ الصفاجلد 3 ص 13 ، انوارالنعمانیہ ص127)

نام ،کنیت،القاب

آپ کے والدماجدحضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے لوح محفوظ کے مطابق اورتعیین رسول صلعم کے موافق آپ کو”اسم علی“ سے موسوم فرمایا،آپ آل محمد،میں کے تیسرے ”علی“ ہیں
(اعلام الوری ص225 ،مطالب السئول ص 282) ۔

آپ کی کنیت ابوالحسن تھی اورآپ کے القاب صابر ، زکی، ولی،رضی،وصی تھے واشہرھاالرضاء اورمشہورترین لقب رضا تھا
(نورالابصارص 128 وتذکرة خواص الامت ص 197) ۔ Continue reading صابر و زکی حضرت امام علی رضا عليہ السلام کا یوم ظہور آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو

فلمی شاعری

فلمی شاعری کے بارے میں ایک عام تاثر یہ ہے کہ یہ چھٹے درجہ کی شاعری ہے۔ لیکن یہ تاثر غلط ہے۔ فلمی شاعری کا بھی فنونِ لطیفہ میں وہی مقام ہے جو ادب، موسیقی، مصوری یا کسی اور فن کا ہے اور اس میں بھی شاعر کو وہی جاں فشانی کرنی پڑتی ہے جو کسی اور صنفِ سخن میں کرنی ہوتی ہے۔ Continue reading فلمی شاعری

گواھی دے رھی ھے دھو پ میں تربت بتول ؑکی ——- واہ کیا خوب نبھائی ھے مسلمان نے اطاعت رسول ؐکی –

آج سے90 سال پہلے روضہ رسول صلے اللہ وآلہ وسلم سے صرف ڈھائی سو گز کی دوری پر پاک اور مقدس ہستیوں کو ان کی قبروں سے محروم کر دیا گیا یہ وہ ھستیاں ھیں جو وجہ کائنات کے مشن میں برابر کی شریک رھی ھیں ان کی زندگیاں ھم سب کے سامنے ھیں یہ مقدس ہستیاں اتنا رحم دل اور نرم خو ھیں کہ انھوں نے ایک جانور کو بھی دوسرے جانور کے سامنے زبح کرنے سے منع فرمایا ھے Continue reading گواھی دے رھی ھے دھو پ میں تربت بتول ؑکی ——- واہ کیا خوب نبھائی ھے مسلمان نے اطاعت رسول ؐکی –

QURAN with or against bible

QURAN with or against bible
یہ کتاب میرے داماد ڈاکٹر اعجاز نقوی نے تحریر کی ہے جو اسوقت نیویارک کی Best Seller List میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ڈاکٹر اعجاز سانفرانسسکو میں کارڈیولوجسٹ ہیں۔ اس کتاب میں ڈاکٹر صاحب نے انجیل، توریت، زبور اور قرآن کا Chapter by Chapter موازنہ کرکے یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ مزہبی اعتبار سے یہودی، مسلمان اور عیسائ حیرتناک حد تک ایک دوسرے سے قریب ہیں۔ Continue reading QURAN with or against bible

یک چشم دجال کون ہے؟

سنا ہے قیامت سے پہلے یک چشم دجال کا نزول ہوگا جو دجال آکر لوگوں کو روٹی دیدے کر گمراہ کریگا۔ امریکہ تو لوگوں کو روٹی دیدے کر اپنا مطلب پورا کررہا ہے۔ لیکن مسلمانوں میں بھی ایک ملک ایسا ہے جو تیل کی دولت سے مالا مال ہے لیکن اسکی آبادی کم ہے جس پر آلِ سعود کی حکومت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سوسال قبل مسلمانوں کی کمر ٹوڑنے کیلئے انگریزوں نے ہندوستان میں مرزا غلام احمد، ایران میں بہا اُللہ اور جزیرہء عرب میں محمد بن عبدالوہاب نجدی کو کھڑا کیا۔ Continue reading یک چشم دجال کون ہے؟

ذرا تھوڑی ناک بچا کے۔

شامی حکومت اور باغی دونوں ہی ایک دوسرے پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگا رہے ہیں۔ گویا کہ دونوں گروپ ہی کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو تسلیم کر رہے ہیں۔ ادھر اقوام منتشرہ کا وفد کئی دن کی دو طرفہ ضد کے بعد شام میں معائینہ کر رہا ہے کہ آیا ایسے ہتھیار استعمال ہوئے یا نہیں۔ اس وفد کا مینڈیٹ محدود ہے اور وہ اس بات کا تعین کرنے کا اختیار نہیں رکھتا کہ کس نے یہ ہتھیار استعمال کئے۔ دریں اثناء مولانا عبد الاوباما نے اعلان فرمایا ھے کہ معائینہ کاروں کو اجازت دیر سے ملی، اس لئے ہم تو بھائی اب حملے کا سونچ رہے ہیں۔ اب ہم اپنی گھڑی کا پہیہ پیچھے نہیں پھیر سکتے۔ ۔۔۔ٹھیک ہی کہا ہوگا۔ آخر مشکل کام ہے۔ Continue reading ذرا تھوڑی ناک بچا کے۔

آزادئ صحافت تیری یہ مجال

بلوچستان حکومت نے اے آر وائ ٹی ی پر دہشتگردی کا مقدمہ اسلئے کردیا ہے کہ انہوں نے بلوچستان حکومت کو ناپسندیدہ خبر ٹی وی پردکھادی۔

خبر یہ بھی ہے کہ بلوچستان حکومت نے یہ قدم سپریم کورٹ کے کہنے پر اُٹھایا ہے Continue reading آزادئ صحافت تیری یہ مجال