غزل

ساتھ ہی رہنے کا نہ یہ پھول برسانے کا نام
ہے محبت در حقیقت ایک ہوجانے کا نام

ہوں گی کچھ مجبوریاں جو آپ کے دل نے لیا
دو قدم ہی دور جاکر لوٹ کر آنے کا نام

ہے محبت یا عداوت میں یہ کہہ سکتا نہیں
سن کے میرا نام جل کرراکھ ہوجانے کا نام

ڈر زمانے کا نہیں تو اور پھر کیا ہے ظفر
رات میں چھپ چھپ کے ملنا دن میں کترانے کا نام

منصفِ اعلیٰ افتخار چوہدری کا احتساب کیوں نہیں ہوسکتا؟

کچھ اسکے جرائم مندرجہء ذیل ہیں۔

1. اس کا بلوچستان کا ڈومیسائل جعلی ہے۔ اس کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
2. اس نےاپنےبیٹےارسلان کےغبن کو اپنے عہدہ کے ذریعہ دبادیا۔
3.یہ آئین پر مستقل ڈاکے ڈال رہا ہے۔ حکومت کے کرنے کے کاموں کو اپنے ناجائز ہاتھ میں لے رہا ہے۔۔
4. مبشر لقمان اسے ننگا کرچکا ہے۔ لنڈن میں مقیم ایاز امجد کے ذریعہ یہ نواز شریف سے لین دین کرتا ہے۔
5. کیونکہ جنرل مشرف سے اسکی لڑائ تھی اسلئے اسکو Conflict of interest کی وجہ سے سپریم کورٹ
سے مستعفی ہونا چاہئے۔ ورنہ یہ ایک انتقامی حرکت کہلائے گی۔
6. یہ بات ایک اندھا اور بہرہ بھی سمجھتا ہے کہ مشرف کا دور گذشتہ پانچ برس اور نواز شریف کے ادوار
کے مقابلہ میں ایک سنہری دور تھا۔

عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کی اہلیہ ماہ پارہ کی والدہ سیدہ شمس الزہرا زیدی کا انتقال ۔۔۔ انا اللہ و انا الیہ راجعون۔

u3_innalillah[1]
بی بی سی کی براڈکاسٹر اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کی اہلیہ ماہ پارہ کی والدہ سیدہ شمس الزہرا زیدی طویل علالت کے بعد آج اتوار سولہ جون کے روز علی الصبح لاہور میں انتقال کر گئیں۔

انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ Continue reading عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کی اہلیہ ماہ پارہ کی والدہ سیدہ شمس الزہرا زیدی کا انتقال ۔۔۔ انا اللہ و انا الیہ راجعون۔

ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا؟

اس وقت سندھ اور پنجاب کو بجلی کی تقسیم پر لڑوایا جارہا ہے۔ وزیرِ پانی بجلی اور پاورخواجہ آصف واپڈا سے ایک معاہدہ کے تحت 650 میگاواٹ KESC کو ملنے والی بجلی کو کاٹنے کی بات کررہے ہیں۔ جواباً سندھ اٹھارویں ترمیم کے تحت واپڈ کی بجلی کی کمی پورا کرنے کیلئے اپنی گیس سے پورا کرنے کی بات کررہا ہے ۔ سندھ ملک کی 71 فیصد گیس پیدا کررہا ہے جبکہ سندھ صرف 21 فیصد گیس استعمال کرتا ہے۔ باقی گیس کا بڑا حصہ پنجاب چلا جاتا ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ کو یہ حق ہے کہ وہ پہلے اپنی گیس کو اپنی ضرورت پوری کرنے کیلئے استعمال کرسکتا ہے ۔ پھربچی ہوئ گیس دوسرے صوبوں کو جاسکتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ سندھ اور پنجاب کے لیڈر ایک دوسرے کو Provoke کرنے کے بجائے کیا ایک کمرہ میں بیٹھ کر اس مسئلہ کا حل تلاش نہیں کرسکتے۔ اگر اخبارات اور میڈیا پر بیٹھ کر ایک دوسرے کو دھمکایا جائے گا تو یہ مسئلہ اسمبلی یا کمرہ میں بیٹھ کرحل نہیں ہوگا بلکہ یہ باث سڑکوں تک پہنچے گی۔ اگر ایمانداری کے ساتھ زرعئ ٹیکس کو نافذ اور وصول کیا جائے تو بجلی بھی ہوگی، گیس بھی ہوگی اور قرضے بھی اُتریں گے۔ اگر زرعئ ٹیکس نہ لگا اور کرپٹشن کنٹرول نہیں ہوا تو نہ صرف لوگ بھوکے مریں گے ایک دوسرے سے نجات حاصل کرنے کے نعرے بھی لگائیں گے۔

ا حساس زمہ داری بہت ضروری ھے –

کسی کی ھی بات ھو وہ چاھے ملک ھو گھر ھو یا ادارہ اس کی ترقی اور آگے بڑھنے کا راز احساس زمہ داری میں پنہاں ھوتا کسی ھی گھر کی مثال لے لجیئے اس گھر میں سکھ خوشی اور سکون ھے تو وہ اس گھر کے افراد کی کارکردگی کی وجہ سے ھو گا کہ گھر کا ہر فرد اپنی اپنی زمہ داری دیانت داری سے ادا کر رھا ھوگا مرد اپنی جگہ پر اور خاتون خانہ اپنی جگہ پر اپنے فرائض انجام دے رھی ھوں تو وہ ایک مکمل گھر ھو گا کسی بھی طرح کوئی مسئلہ درپیش نھیں ھو گا اس گھر میں ،۔۔ اسی طرح ملکی ترقی کا راز بھی اپنے اپنے حصے کے کام بر وقت ادا کرنے اور زمہ داری اور دیانت داری سے ادا کرنے میں ھے ، مگر افسوس صد افسوس ھم میں سے اکثر لوگ اپنے فرائض سے غافل ھیں ھم اپنا حق تو جتاتے ھیں ملک سے لینے میں لیکن فرض ادا کرنے کو تیار نھیں ھیں ، Continue reading ا حساس زمہ داری بہت ضروری ھے –

احمدی کافر ؟

کیا ہمارا دین پاکستان کی قومی اسمبلی کو یہ حق دیتا ہے کہ کسی ایسے شخص یا گروہ کو جو خود کو مسلمان کہتا ہے اُسے کافر قرار دے۔ میں یہ سوال اسلئے پوچھ رہا ہوں کہ کچھ روز قبل مشہور اور تاریخ ساز لڑکی ملالحہ کے والد اوکلا ہوما سٹی آئے ہوئے تھے۔ اُن کی بیٹی نے صرف ایک سوال پوچھا تھا جس کا جواب اسکو گولی سے ملا۔ سوال بچی کا یہ تھا کہ کوئ اسے بتائے کہ اسلام میں کہاں لڑکی کو تعلیم لینے کو منع کیا گیا ہے۔ ملالحہ کے والد کا خیال ہے کہ قومی اسمبلی کے ایک عمل نے ہمیں صدیوں پیچھے اندھیروں میں دھکیل دیا اور خون کے دریا میں غرق کردیا۔ Continue reading احمدی کافر ؟

دوستوں کو لوگوں کے درمیان ایسے منتخب کیجئے ۔۔۔۔ اہم تحریر

در حقیقت یار یکدل کیمیاست
چون صدف کمیاب وچون درپر بہاست
ترجمہ
ایک دل کا دوست حقیقت میں ایک کیمیا ہے
صدف اور گراں بہا موتی کے مانند ہے Continue reading دوستوں کو لوگوں کے درمیان ایسے منتخب کیجئے ۔۔۔۔ اہم تحریر

اس سادگی پر کون نہ مرجائے اے خدا!

اطلاع آئی ہے کہ صدرپاکستان جناب آصف علی زرداری نے کراچی کے شہریوں کی تکالیف اور ان کو درپیش مشکلات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ انتیظامیہ کو حکم دیا ہے کہ بلاول ہاؤس کے اطراف سے تمام رکاوٹیں ہٹا دی جائیں اور سڑکیں عام لوگوں کے لیئے کھول دی جائیں اور آئندہ ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ صدرِ پاکستان نے اس بات کا بھی برملہ اظہار کیا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت کو پانچ سال پورے ہوگئے اور ان پانچ برسوں میں کراچی کے عوام اور خصوصاً بلاول ہاؤس کے اطراف رہائشی افراد کا جینا محال ہوگیا تھا ، بلاول ہاؤس کے سامنے کے فلیٹس تقریباً خالی ہوگئے ہیں اور جو بچے ہیں وہ انتہائی اذیت سے دوچار ہیں بلاول ہاؤس کے دائیں اور بائیں اطراف کے بنگلے پہلے ہی کوڑیوں کے مول خرید کر بلاول ہاؤس میں ضم کرلیے گئے تھے اب رہ گئی بات عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی خواہش تو یہ ہی کہہ سکتے ہیں کہ
”اس سادگی پر کون نہ مرجائے اے خدا“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انفرادی تربیت کی اہمیت

میں نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ انفرادی تربیت ہی عالمی امن کی پرورش کر سکتی ہے ۔ میرے دوست احباب اکثر مجھ سے اتفاق نہیں رکھتے ۔ مجھے ان کا بے حد احترام ہے۔ آج مجھ سے میرے بدیسی دوستوں نے بھی میرے دیس کے امن پر بہت ساے سوال کئے اور انہیں بھی میں نے یہی کہا کہ ہم زمیداری سے بھاگنے والے لوگ ہیں ۔ ہم لوگ اپنی بندوق چلانے کے لئے دوسروں کے کندھے استعمال کرنے کے عادی ہو چکے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اخلاق کا درس سب کو دیں اوراس کے زاتی اخلاق پر کوئی انگلی بھی نہ اٹھائے ۔۔ Continue reading انفرادی تربیت کی اہمیت

کافر کافر کافر کون؟

کافر کافر کی صدائیں سنتے یقینا ہم سب بیزار ہو چکے ہیں۔ جس کو جی چاہتا ہے دین فروش ملا کافر قرار دے کر اسکی گردن زنی کر لیتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں یو کے میں ایک فوجی کو بے جرم و خطا اس لئے مار دیا گیا کہ کہ ایک برٹش فوجی تھا۔ سوچ کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کہ بھرے بازار میں کس طرح ایک مہذب شہر میں دو درندوں نے انسانی زندگی کے ساتھ کھیل کھیلا۔ اگر اسکا جواب کہیں ہر گندمی رنگ کے مرد و زن اور بچے کو ملنا شروع ہو جائے تو معاشرے کی کیا صورت ہوگی؟؟؟؟ Continue reading کافر کافر کافر کون؟

معا شرتی برائیاں نفسیاتی امراض کی وجہ سے ھیں ؟

ھمارے معاشرے میں جتنی بھی برائیاں انسان میں پائی جاتی ھیں یہ دماغی مسلہ کی وجہ سے ھوتی ھیں میں نے کافی بار غور کیا جس سے لوگوں کو کوئی فائدہ نھیں ھوتا پھر بھی وہ اس برائی کو کرتے ھیں جس کی مثال کافی واقعات سے دی جا سکتی ھے ، جسے ایک بدنام زمانہ ملک دشمن شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سرغنہ ھمارے علاقہ میں آیا تو اس نے کہا کہ جہاں بھی جس گھر پر علم لگا دیکھو اس کے سامنے اس علم سے بھی بڑا جوتا لٹکا دیا کرو یہ بات اس نے اپنے ھم خیال پیرو کاروں سے کہی اب سوچنے کی بات ھے ایسا کرنے سے اس کو کیا فائدہ ھو گا یا وہ کون سے دین کا پیرو کار کہلا سکتا ھے اس طرح کی اشتعال انگیز کاروائی کر کے اس کو زاتی طور سے کیا فائدہ ھو گا یا کسی کے بھی گھر علم مبارک لگا ھے تو اس کو کیا نقصان دے رہا ھے ؟ یہ یقینا دماغی خلل ھے ، کہ اس طرح کے لوگ معاشرے میں انتشار کر کے تسکین حاصل کرتے ھیں Continue reading معا شرتی برائیاں نفسیاتی امراض کی وجہ سے ھیں ؟

خطرناک صورتِ حال

جنرل یحیٰ خان نے 1970 میں جو انتخابات کروائے تھے وہ ایک طرح سے پاکستان /بنگلہ دیش پارٹیشن کا ریفرینڈم ثابت ہوئے اور پارٹیشن ہوگیا۔ ہم نے عوامی لیگ کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا اور بنگلہ دیش بن گیا۔ آج انتخابات میں پنجاب نے میاں نواز شریف کو بھر پور مینڈیٹ دیا ہے اور باقی تینوں صوبوں نے میاں صاحب کو اس ہی تناسب سے مسترد کردیا ہے۔ ” جاگ پنجابی جاگ—–” کا نعرہ بھی میاں صاحب کے گلہ پڑا ہوا ہے اور مخالفین اسے exploit کریں گے۔ Continue reading خطرناک صورتِ حال

کپڑا نیا صفائی کے لئے۔۔۔۔۔۔ آصف رسول میتلا

آج کل میرے پاکستان کو دنیا کے اچھے تو نیہں مگر بڑے ملکوں کی لسٹ میں باقا عدہ طور پر ٹی وی پر بریکنگ نیوز کے طور پر چلا یا جاتا ہے جیسے کرپشن میں ساتواں نمبر آگیا ۔ پہلے ہم تیرہ پر تھے ۔چوری اور رہزنی میں پندرہ نمبر جو کہ پہلے تیس تھا ۔ وغیرہ وغیرہ۔مگر اس وقت کتنا دل دکھتا ہے کہ مختاراں مائی کی کہانی کو جانے بغیر ہم نے دنیا کے کونے کونے میں با�آواز بلندکہا کہ ہم اتنے برے ہیں کہ شرم سے سر جھکانے کی بات نہیں بلکہ مر جانے کا مقام ہے ۔پھر ہوتا کیا ہے مختاراں مائی کا کیس ہی بدل جاتا ہے اور میرے ملک کی بدنامی میں جن لوگوں نے ہزاروں کالم لکھے ،ٹی وی شوز اور بریکنگ نیوز دینے والے ۔۔تمام لوگ خاموش۔میرا ملک کتنا پریشان ہوتا ہے کوئی نہیں جانتا اور اس کو حاصل کرنے والے جو آج قبر میں سوئے ہوے ہیں ان کی روح کتنا تڑپتی ہو گی ۔ Continue reading کپڑا نیا صفائی کے لئے۔۔۔۔۔۔ آصف رسول میتلا

تمام درد مند اور مخیر حضرات سے مدد کی درخواست

صدقہ

تمام درد مند اور مخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے ، کہ شاہ جمال ویلفئر ساسائٹی کے زیر اہتمام اپنی مدد آپ کے تحت 2 جگہ پر مفت سکول اور ایک ٹی بی ہسپتال فری ، کام کر رہے ہیں .
آپ سب سے مدد کی درخواست کی جاتی ہے کہ صدقات ، زکوۃ اور فطرانہ کی رقم دے کر اس کار خیر میں شامل ہوں.

اللہ پاک آپ کی دی گئی رقم قبول فرمائے آمین … Continue reading تمام درد مند اور مخیر حضرات سے مدد کی درخواست

کیا یہ زند گی کی اہم ضروت ھے ؟

میں اپنے دو سکول غریب بچوں کے لئے مفت ڈسٹرکٹ راجن پور کے دو گاؤں میں چلا رھی ھو جہا ں ھنر مندی کی تربیت بھی مفت ھی دیتی ھوں جس کی وجہ سے الحمد اللہ کافی دیہاتی لڑکیوں کو تعلیم اور ھنر مندی کی تربیت دے چکی ھوں اور دے رھی ھوں میں اس طرح کے کافی سکول بنانا چاھتی ھوں لیکن اکیلے کچھ نھیں کر سکتی گورنمنٹ یا کسی اور این جی او کی مدد کے بغیر اکیلے زیادہ کام نھیں کر سکتی جتنا کر رھی ھوں یہ بھی اللہ اور رسول صلے اللہ علیہ وسلم اور آل رسول ع ۔ س کی دعا ھی کی بدولت ھو رہا ھے ورنہ میں اس قابل نھیں ۔ میں نے کافی جگہ بات کی کہ میری مدد کی جائے این جی اوز سے رابطہ کیا گونمینٹ تک رسائی کی پر شنوائی نھیں ھوئی خیر چھوڑیئے Continue reading کیا یہ زند گی کی اہم ضروت ھے ؟

الطاف حُسین کے پیچھے کون بول رہا ہے ۔۔۔۔۔

الطاف حُسین کی تقریر سُن کر لگتا ہے کہ کراچی میں کُچھ ہونے والا ہے ۔۔۔۔۔ یہ کہ مُسلم لیگ کو حکومت کی باگ دوڈ سنبھالنے سے پہلے ہی آنکھیں دیکھانا شروع کر دی ہیں ۔۔۔۔ یہ تو کُھلی بلیک میلنگ ہے ۔۔۔ڈھکے چُھپے لفظوں میں کہ کراچی کو الگ کرنے کی تحریک بھی شروع کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ مطلب اپنی قیمت لگوانی شروع کر دی ہے الطاف بھائی نے ۔۔۔۔۔۔ کراچی میں کون کیسے جیتا ۔۔۔MQM کو یہ مینڈٹ کیسے مِلا ۔۔۔۔ سب کو پتہ ہے سب نے دیکھا ۔۔۔۔۔ مگر الطاف حسین کی سوچ پر رونا آتا ہے ۔۔۔۔۔۔ جب اپنی جماعت کو مُلک گیر جماعت نہیں بنا سکے تو مُلک الگ بنانے کا شوشہ چھوڑ دیا ؛؛؛؛؛؛؛؛http://www.geotauaisay.com/2013/05/karachi-ko-pakistan-sy-alag-kar-dya-jae-altaf-hussain-video/

عمران خان کے لئے دُعائے صحت

سات بجے ہمیں بھی ایسا لگا کہ ہمارا مستقبل تاریک ہو چلا ہے ۔ عمران جس محنت ،لگن اور جذبے سے کام کر رہا تھا یہ یقین ہو چلا تھا کہ قوم کی قسمت بدلنے والی ہے ۔خبر دیکھتے ہی اپنے بیٹے کو فون کیا جو ایک ریلی کے ساتھ رائیونڈ گیا تھا ۔ میں سمجھی حادثہ وہاں ہوا ہے مگر بعد میں معلوم ہوا غالب مارکیٹ ہوا ہے ۔ بچے رائیونڈ سے شوکت خانم ہسپتال چلے گئے ۔ ہزاروں جوان بوڑھے بچے پُر نم آنکھوں سے دُعائیں کرتے رہے ۔ اس کی ایک جھلک کے انتظار میں کھڑے رہے ۔ نوجوانوں کو یہ اُمید کہ وہ اپنی قوتِ ارادی سے کھڑا ہو جائے گا۔ ہجوم میں متضاد اطلاعات کہ وہ ابھی گلبرگ کے جلسہ میں پہنچیں گے۔ وی آئی پی ٹریفک ہسپتال کے پچھلے دروازے سے جاری رہی ۔ یہ بھی خبر ملی کہ شہباز شریف عیادت کے لئے آنا چاہتا ہے مگر نوجوان سپورٹرز اُسے یہاں دیکھنے کے روادار نہیں تھے۔ آخر ایک ڈیوٹی ڈاکٹر کی زبانی علم ہوا کہ عمران خان خیریت سے ہے اور بات چیت کر رہا ہے ۔ اسد عمر صاحب نے باہر آ کر سی ٹی سکین کی رپورٹ مختصرا بتائی تو بچے گھر کو لوٹے
ابھی ٹی وی پر عمران خان کو بات کرتے تو سُنا اور دیکھا تو سکون ملا ۔ اللہ تیرا لاکھ شکر ۔ اور دل سے دُعا نکلی اے اللہ اس شخص کو صحت کے ساتھ عمرِ خضر عطا کر جسے اپنی سخت تکلیف کی حالت میں بھی قوم کے مستقبل کی فکر ہے
عمران خان نے سچ کہا اُس نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی اب قوم کا فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائے

پاکستانی جمہوریت

میرا سوال یہ ہے کہ برادری، قبائل، زبان، مذہب، مسلک، ذات پات پر ووٹ مانگنے والی اور ووٹ دینے والی قوم جمہوریت کی متحمل کس طرح ہوسکتی ہے۔ پہلے ملک مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہوا۔ ہم سمجھے اب ہم اپنے ملک میں سُکھ کا سانس لیں گے لیکن یہ برادری، قبائل، زبان، مذہب، مسلک، ذات پات پر ووٹ مانگنے والی اور ووٹ دینے والی جمہوریت ہمیں مزید تقسیم در تقسیم کی طرف لے جارہی ہے۔ رہی صحیح کثر کو عدلیہ پورا کرنے پر تُلی ہوئ ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ یا تو امامِ زمانہ کا ظہور ہو یا پھر کوئ ماؤژتنگ پہلے آکر برادری، قبائل، زبان، مذہب، مسلک، ذات پات کی دیواریں گرادے۔ پھر ہم جمہوریت کے متحمل ہو سکتے ہیں۔ ورنہ یہ خون خرابہ نہ صرف جاری و ساری رہے گا بلکہ اس میں اضافہ ہوگا؟؟؟؟؟؟؟؟

شیعہ کسے کہتے ھیں

لفظ شیعہ کا اصل مطلب پیروی کرنا ۔یا پیچھے چلنا ھوتا ھے جب یہ کہا جاتا ھے کہ فلاں شخص علی ع۔س کا شیعہ ھے تو مطلب یہ کی ان کی پیروی کرنے والا ھے ،دوسرا مطلب مدد گار ھے اس طرح جب کوئی کسی کی پیروی کر رہا ھوتا ھے تو اس کی ہر بات مانتا ھے اس کی مدد کرتا ھے اس کے ساتھ تعاون کرتا ھے یوں جو کسی کی پیروی میں ھوتا ھے وہ مدد بھی کر رہا ھوتا ھے جب بہت سے افراد مل جائیں تو جماعت بن جاتی ھے لہذا تیسرا مطلب شیعہ کا جماعت بھی ھے علی ع س کے شیعہ یعنی علی ع س جماعت ہر امام کو مدد گار کی ضرورت ھوتی ھے اسی طرح امام حسین ع س نے بھی فرمایا تھا ھے کوئی میری مدد کرنے والا یوں جو ان کی مدد کر رھے تھے وہ ان کے شیعہ تھے ان کے مدد گار تھے Continue reading شیعہ کسے کہتے ھیں