آمر صرف آمر ہوتا ہے۔صدام،حسنی مبارک یا معمر قذافی نہیں۔ از۔صفدر ھمدانی

لیجئے ایک اور“ آمر“ اپنے منطقی انجام کو پہنچا ۔۔ کرنل قزافی جنگجوؤں کے ہاتھوں مارے گئے ۔۔ محترم المقام جناب صفدر ہمدانی اپنے تازہ ترین کالم میں لکھتے ہیں ۔۔
“ میں اور مجھ جیسے عوام کی حکومت کے حامی لوگ کسی بھی قسم کے آمر کے حق میں کبھی بھی نہیں رہے ،وہ چاہے وردی میں ضیاالحق یا پرویز مشرف ہو یا وردی کے بغیر آصف زرادری ہو۔میرے نزدیک آمر کا کوئی نام نہیں ہوتا وہ صرف آمر ہوتا ہے۔صدام حسین،حسنی مبارک یا معمر قذافی نہیں۔ لیکن اس حقیقت سے کون انکار کرے گا کہ ان آمروں کو پالنے میں خود امریکہ نے اور مغربی ممالک نے خود کتنا کردار ادا کیا ہے۔ “
مزید پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

دنیا کی تاریخ ۔۔۔ قومو ں کے عروج و زوال کی داستان ۔۔ سیدہ زائرہ عابدی (بجو)

دنیا کی تاریخ قومو ں کے عروج و زوال کی داستانو ں سے ہی رقم ہوتی چلی جاتی ہے ،یہ قومو ن کے اجتماعی اعمال و افکار ہی ہوتے ہیں جو ان کو زندہ یا مردہ بناتے جاتے ہیں
دنیا کے افق سے مٹ جانے والی ایک قوم کا نام اصحاب الرّس تھا ،یہ قوم بت پرست تھی اور درختو ں کی پوجا کرتی تھی لیکن صنوبر کا درخت ان کے لئے بے حد مقدّس تھا یہ وہ درخت تھا جسے حضرت نوح علیہ السّلام کے بیٹے یافث نے طوفان نوح علی السّلام کے تھم جانے کے بعد ایک بڑے آ بی زکیرے جس کا نام روشن آب تھا لگیا تھا صنوبر کے درخت کویہ قوم تمام درختو ں کا بادشاہ کہتے تھے اور پھر اس قوم نے اسی آ بی زخیرے سے ایک نہر نکال کر اس کے کنارے بارہ شہر اباد کئے تھے جن کے نام ہیں Continue reading دنیا کی تاریخ ۔۔۔ قومو ں کے عروج و زوال کی داستان ۔۔ سیدہ زائرہ عابدی (بجو)

رحمان ملک کو کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ہے۔از۔صفدر ھمدانی

نہ جانے یہ کس کی تجویز تھی کہ جامعہ کراچی کے چانسلر اور وائس چانسلر سے یہ قومی جرم کروایا جائے کہ رحمان ملک کو پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی جائے اور اس پر بھی مزید مذاق قوم کو یہ بتا کر کیا جائے کہ انہیں یہ ڈگری کراچی میں قیام ِ امن اور دہشت گردی کے خلاف کارہائے نمایاں انجام دینے پر پر دی گئی ہے۔ کاش یہیں پر ہی سچ بول دیا جاتا اور بتایا جاتا کہ رحمان فرشتہ کو یہ ڈگری ملک میں دہشت گردی ختم نہ ہونے اور کراچی میں قیام امن نہ ہو سکنے پر دی گئی ہے۔ کیسا مذاق ہے کہ جس کراچی میں آج بھی امن قائم نہیں وہاں امن کے نام پر دہشت گردی کی ایسی کاروائی بھی کی گئی ہے۔ کاش رحمان ملک کو یہ ڈگری دیتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا وہ بیان بھی پڑھ دیا جاتا جو انہوں نے سر پر قرآن رکھ کر رحمان ملک کے بارے میں دیا تھا۔ Continue reading رحمان ملک کو کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ہے۔از۔صفدر ھمدانی

جاگ ورنہ آدمی کی موت مارا جائے گا۔از: سید مصباح حسین جیلانی۔ سڈنی

بھائی سید مصباح حسین جیلانی کا لم ایک مدت کے بعد پڑھنے کو مل رہا ہے لیکن یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ وہ بے شک اپنی علالت کے باعث کچھ عرصہ کے لئے پس منظر میں چلے گئے تھے لیکن دراصل وہ ایک خاموش تجزیہ نگاری کے مراحل سے گزر رہے تھے ۔۔۔ میرا یہ ماننا ہے کہ ہر لکھنے والا ایک “ سیاہی چوس (بلوٹنگ پیپر ) یا اسپنچ “ کی طرح ہوتا ہے جو اپنے مشاہدے اور تجربات کو اپنے زہن و دل میں سموتا رہتا ہے ۔۔ اور جب اسپنچ میں مزید سمونے کی طاقت نہیں رہتی تو قطرہ قطرہ بہنے لگتا ہے ۔۔۔ یہ عرصہ پس منظری ایک نعمت کی طرح ہوتی ہے کیونکہ اس کے بعد پیش منطر ایک انتہائی پروقار اور یادگار تحریر کی ضمانت بن جاتا ہے ۔۔۔

ایک ایسا ہی چونکا دینے والا تجزیاتی کالم آپ سب کی نظر ہے ۔۔ مصباح اپنے کالم کے دوسرے پیراگراف میں لکھتے ہیں ۔۔۔ Continue reading جاگ ورنہ آدمی کی موت مارا جائے گا۔از: سید مصباح حسین جیلانی۔ سڈنی

اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے


………..
اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے ۔۔۔ لیکن لکھئے ضرور ۔۔
کوئی حدیث
کوئی قول
کوئی شعر
کوئی نغمہ
کو ئی غزل
کوئی نظم Continue reading اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے

خلیل جبران اور آج کا پاکستان .. زیف سید کی واشنگٹن سے ایک تحریر

کیا بڑے شاعروں کے پاس ایسی کوئی حس ہوتی ہے جس انھیں مستقبل میں آنے والے واقعات کی جھلک دکھا دیتی ہے؟ اگر یہ بات درست نہیں ہے تو پھر لبنانی شاعر خلیل جبران کی آج سے 77 سال پہلے تحریر کردہ نظم پڑھتے ہوئے یہ کیوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ آج ہی کے دن لکھی گئی ہے؟

افسوس اس قوم پر جس کی رہبر لومڑی ہو
جس کا فلسفی مداری ہو
جس کا فن پیوندکاری اور نقالی ہو
افسوس اس قوم پر جو ہر نئے حکمران کا استقبال ڈھول تاشے سے کرے
اور رخصت گالم گلوچ سے
اور وہی ڈھول تاشے ایک نئے حاکم کے لیے بجانا شروع کر دے Continue reading خلیل جبران اور آج کا پاکستان .. زیف سید کی واشنگٹن سے ایک تحریر

سنسان جیسے گلیاں آباد سارے تھانے

آج پاکستان کے ستانوے فیصد اور انڈیا کے چودہ فیصد مسلمانوں کوملا کر دنیا بھر میں 1.5 بلین سے زائد مسلمان ہیں لیکن انہیں اپنے ہہی ملکوں کے حصے بخروں نے مسلمانوں ہی کو اتنا بے دست و پا کردیا ہے کہ وہ ھر حصے میں اپنے مذھبی و قانونی حقوق سے محروم ھیں ۔ ہر خطے میں چور ڈاکؤں کا راج ھے ، بد امنی ، لاقانونیت ، اسلحے کے بے دریغ استعمال نے بدامنی اور عدم تحظ کے احساس کو جنم دیا ہے ۔جس سے تمام ترقی پذیر ریاستوں میں بشمول مسلم اور غیر مسلم صرف بھوک اور بیماری سے لڑ رہے ہیں ۔ اُنہیں علم اور ہنر کی طاقت سے محروم کیا جا رہا ہے تاکہ نسل در نسل غلام پیدا کیاجاسکیں … اسی تناظر میں محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کا تازہ کلام انہی کی زبانی حاضر خدمت ہے … Continue reading سنسان جیسے گلیاں آباد سارے تھانے

تیسرا اور آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے ۔۔ 19 سے 21 رمضان کے یہ تین دن مولائے کائنات علی ابن ابی طالب کی شہادت سے موسوم ہیں


تیسرا اور آخری عشرہ بھی اب اپنے اختتام کی طرف رواں ہے. رمضان کو الوداع کہنے کا وقت آرہا ہے. کتنے خوش بخت ہیں وہ لوگ جنکو اس رمضان کی فیوض و برکات سے دامن و دل بھرنے کا موقع ملا اور نہ جانے اگلے برس ہم میں سے کتنے ہوں جن کی قسمت میں اگلا رمضان ہو گا. کیوں نہ پھر اس مبارک مہینے کے آخری دنوں اور آخری لمحات کو ضائع نہ کریں اور اپنے خالق و مالک سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں اور اپنی اور اپنے چاہنے اور نہ چاہنے والوں کی مغفرت کی بھیک مانگیں۔ Continue reading تیسرا اور آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے ۔۔ 19 سے 21 رمضان کے یہ تین دن مولائے کائنات علی ابن ابی طالب کی شہادت سے موسوم ہیں

ہم گوشہ نشینوں میں ایک اور گوشہ نشین “ سید مہتاب شاہ “ کو خوش آمدید

کچھ ہفتوں پہلے کی بات ہے فیس بک پر ایک درخواست ملی کہ “ انحراف “ گروپ جو کہ چند پڑھ لکھے لوگوں نے بنا رکھا ہے جس میں شاعری ، افسانے ، باتیں سب کچھ ہوتا ہے ۔آپ بھی شرکت کیجئے ۔ مجھے درخواست بھیجنے والے “ آصف اقبال “ تھے جنہیں فیس بک پر مشاعرے کی نظامت سنبھالنی پڑتی ہے ۔ اسی فورم پر میری ملاقات بہت ہی خوشگفتار اور ادبی ہستیوں سے بھی ہوئی جن میں طارق ہاشمی ( جو ہمارے بلاگ فیملی کی چنداں نیا نام نہیں “ ، اور سید مہتاب شاہ بلخصوص قابل زکر ہیں ۔ شاہ جی کی غزل بھی مجھے آصف ہی نے بھیجی تھی ۔ پھر جب شاہ جی سے تفصیل سے بات ہوئی تو بے اختیار انہیں عالمی اخبار پر شمولیت کی دعوت دے ڈالی ۔ پہلے تو انہوں نے یہ کہہ کر مجھے ٹالنے کی کوشش کی کہ “ فقرا کی طرح پڑا رہنے دیجئے ھم گوشہ نشینوں کو کسی گوشے میں، مجھے تو کسی کا شکریہ تک ادا کرنا نہیں آتا ڈاکٹر صاحبہ مجھے فنکار ھی رہنے دیجئے کار ھاتھ میں آئی تو کچھ گڑبڑ ھو جائے گی ۔ Continue reading ہم گوشہ نشینوں میں ایک اور گوشہ نشین “ سید مہتاب شاہ “ کو خوش آمدید

معروف کالم نگار، افسانہ نگار اور ویب موڈریٹر اظہرالحق نسیم کی عالمی اخبار میں بحثیت ایڈیٹر فیچرز شمولیت

عالمی اخبار کو اس اعزاز پر ناز ہے کہ ان کے کاروان میں معروف کالم نگار، افسانہ نگار اور ویب موڈریٹر اظہرالحق نسیم بحثیت ایڈیٹر فیچرز شامل ہو گئے ہیں ۔ یوں تو وہ عالمی اخبار کے لئے کافی عرصے سے لکھ رہے ہیں لیکن اب باقائدہ کاراوان میں شمولیت کا ارادہ ہم سب کے اصرار پر کیا ہے ۔ وہ خود اپنے بارے میں لکھتے ہیں ۔۔۔ Continue reading معروف کالم نگار، افسانہ نگار اور ویب موڈریٹر اظہرالحق نسیم کی عالمی اخبار میں بحثیت ایڈیٹر فیچرز شمولیت

معروف کارٹونسٹ،مصور،شاعر،افسانہ نگاراور اداکار مظہر شہزاد خان کی عالمی اخبار میں شمولیت

عالمی اخبار کو اس اعزاز پر ناز ہے کہ ان کے کاروان میں معروف کارٹونسٹ،مصور،شاعر،افسانہ نگاراور اداکار مظہر شہزاد خان شامل ہیں جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر آرٹسٹ ہیں جنہوں نے مسلسل پانچ سال تک روزانہ صبح اے ٹی وی (مارننگ ود فرح) اور پی ٹی وی نیوز (گڈ مارننگ پاکستان) کے لائیو شوز میں لائیو کارٹون بنائے۔ Continue reading معروف کارٹونسٹ،مصور،شاعر،افسانہ نگاراور اداکار مظہر شہزاد خان کی عالمی اخبار میں شمولیت

افتخار نسیم افتی وفات پا گئے۔عالمی اخبار تعزیتی کتاب

چراغ ہوں میں اگر بُجھ گیا تو کیا غم ہے
کہ جتنی دیر جلا روشنی تو کی میں نے
مزید پڑھنے کے لیئے

جنت میں جوانوں کے سردار ۔۔ نواسہ رسول ۔۔ جگر گوشہ بتول ۔۔مولا علی کے نور نظر حضرت حسین علیہ السلام کا جشن ولادت آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو

(۱)
وہ روشنی ہے علی کی گھر میں فلک سے جو نور بہہ رہا ہے
محبتوں کے کنول کھلے ہیں پہاڑ نفرت کا ڈھہ رہا ہے
تمام شب آسماں سے لےکر زمیں تلک ذکرِ شہ رہا ہے
عجب چراغاں ہے کہکشاں کا مَلَک مَلَک سے یہ کہہ رہا ہے

حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
** Continue reading جنت میں جوانوں کے سردار ۔۔ نواسہ رسول ۔۔ جگر گوشہ بتول ۔۔مولا علی کے نور نظر حضرت حسین علیہ السلام کا جشن ولادت آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو

شبِ معراج ، 27 رجب سن 30 عام الفیل

meraj2

رجب المرجب کا مہینہ پورا توبہ و استغفار کے لیے مخصوص ہے مگر افضلیت 27 ویں کی شب ہے اس رات اللہ

نے اپنے حبیب محمد صلی اللہ علییہ وآلیہ وسلم کو عرشِ پریں پر بلایا تھا۔ Continue reading شبِ معراج ، 27 رجب سن 30 عام الفیل

محترم بھائی محمدعمران الیاس کے والد محترم کی صحتیابی کے لئے التماس دعا

محترم محمدعمران الیاس بھائی ہماری بلاگ فیملی کے نئے رکن ہے ..دبئی میں نیٹ ورکنگ میں ایڈمن کی پوسٹ پر ہیں . جاب کے علاوہ عمران بھائی کی مذہب کے حوالے سے بڑی گراں قدر خدمات ہیں .. وہ ایک عرصہ سے قرآن و حدیث کو الیکٹرانک میڈیا کے توسط سے دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں اور روزانہ ہزاروں لوگوں کو ای میل کے زریعے ایک قران کی آیت بمعہ ترجمہ اور ایک حدیث پابندی سے بھیجتے ہیں .. انہوں نے حال ہی میں ہماری بلاگ فیملی میں شمولیت اختیار کی ہے . آج انہوں نے اپنی بلاگ فیملی سے دعا کے لئے خصوصی طور پر درخواست کی ہے کہ ان کے والد محترم ان دنوں شدید علیل ہیں ..جن کی وجہ سے وہ بے حد فکرمند اور اداس ہیں . Continue reading محترم بھائی محمدعمران الیاس کے والد محترم کی صحتیابی کے لئے التماس دعا

شہادتِ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام 25 رجب 183 ھ

images2حضرت امام موسٰی کاظم علیہ السلام تسبیحِ امامت کی ساتویں کڑی ہیں آپ حصرت امام جعفر صادق علیہ السلام

کے فرزند ہیں ۔ آپ کا اسم مبارک موسیٰ ، کنیت ابوالحسن اور لقب کاظم تھا اسی لیے آپ کاظم کے نام سے مشہور ہوئے۔ آپ کی والدہ ماجدہ حمیدہ خاتون تھیں Continue reading شہادتِ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام 25 رجب 183 ھ

افسانہ ۔۔۔ علی بابا اور محمد علی ۔۔از ۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

امریکہ ہو کہ آسٹریلیا ۔۔۔کینیڈا ہو کہ یورپ مسلمانوں کے لئے وحشت بنتے جا رہے ہیں ۔۔ جاب نہیں ۔ترقی نہیں ۔۔ رہنا مشکل ۔۔ مہنگائی ۔۔ توبہ ۔۔ میں فون پر پاکستان میں امی جی کو بتا رہا تھا ۔۔ مجھے یقین تھا کہ وہ وہی سن سن کر ہولا رہی ہونگی اور ان کی دعائیں مزید طویل ہو گئی ہونگی ۔۔ لیکن کیا کرتا کل ہی اپنے لبنانی دوست اسماعیل سے بات ہوئی تھی وہ توایک عرصہ سے سڈنی کا رہنے والا تھا اس تک نے اپنا نام بدلنے کا سوچ رکھا تھا ۔۔ اور کئی دنوں سے مجھے بھی قائل کر رہا تھا ۔۔ اورمیں اپنی ہی سوچ میں گم تھا ۔۔ سوچتا رہتا ہوں کہ ترقی کے لئے شائد ایسا نام ہونا چاہئے جس سے یہ پتہ نہ چلے کہ میں مسلمان ہوں ۔۔باقی کون پوچھتا ہے کہ تم کون ہو ؟ ۔۔کہاں سے آئے ہو ۔۔؟ Continue reading افسانہ ۔۔۔ علی بابا اور محمد علی ۔۔از ۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

فرمان مبارک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم … جس کا میں ولی ہوں اُس کا علی ولی ہے …جشن ظہور مولا علی علیہ السلام مبارک

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا
جس کا میں ولی ہوں اُس کا علی ولی ہے .. . جشن ظہور مولا علی علیہ السلام آپ سب کو مبارک ہو …

فرمان مبارک امیر المومنین مولا علی علیہ السلام

1.اگر کسی کو کمرے میں بند کردیا جاے تواسکا رزق کہا سے آے گا ،
مولا علی نے فرمایا :- جہاں سے اسکی موت آے گی۔ ۔ ۔

2.جنت سے زیادہ مسجد میں بیٹھنا پسند ہے کیونکہ ، جنت میں میرا نفس خوش ہوگا،۔ ۔ ۔ ۔ ۔جب کہ مسجد میں بیٹھنے سے میرا رب خوش ہوگا۔ ۔ Continue reading فرمان مبارک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم … جس کا میں ولی ہوں اُس کا علی ولی ہے …جشن ظہور مولا علی علیہ السلام مبارک

دہشتگردی ختم کرنے والے ہی دہشت گرد ہیں ماں ( ایک مکالماتی نظم ).از: ڈاکٹر نگہت نسیم

ارض پاکستان میں معصوم بے گناہ پاکستانیوں کو جس بے دردی سے مارا جا رہا ہے اس کی ایک تصویری جھلک دیکھئے ۔۔ یہ بچی میری بھی ہو سکتی تھی ۔۔ آپ کی بھی ہو سکتی تھی ۔۔ اس کے قریب بیٹھی عورت میں بھی ہو سکتی تھی اور آپ میں سے کوئی بھی ۔۔۔
کیا ارض پاکستان کو ارض فلسطین بننے میں ایک پل کا فاصلہ رہ گیا ہے ۔۔
13
امن برباد کرنےوالوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی
آخری دہشت گرد تک ہماری جنگ جارے گی
حکومتی رٹ قائم کرنےتک جنگ جاری رہے گی
عسکریت پسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی
سننے میں یہ نعرے ہم سب کو ہی پرانے اور بے اثر لگتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ یہ جھوٹ اور فریب کی کہانی کہتے ہیں ۔۔ یاد رہے اب تک دہشت گردی کو ختم کرنے والی پرائی جنگ میں بتیس ہزار پاکستانی مر چکے ہیں اور ملکی اور غیر ملکی فوجیں پاکستان میں آزادانہ گھوم رہی ہیں ۔۔
آخر کب تک ۔۔ Continue reading دہشتگردی ختم کرنے والے ہی دہشت گرد ہیں ماں ( ایک مکالماتی نظم ).از: ڈاکٹر نگہت نسیم