“محبت “اسٹاک ایکسچینج” کا ایک حصص “

محبت… محبت… محبت!
“آئی لو یو”!
اربہا، کھربہا بار کہا اور سنا گیا جملہ!
جسے اس کرہٍ ارض پر سب انسانوں نے کہا، سنا، اور جھیلا ہے.ہر کوئی خوش ہوا ہے جب یہی جملہ اسے کہا گیا، غمزدہ ہوا ہے جب یہی جملہ کسی اور نے کسی اور سے کہا، یا اس کے کسی اپنے کو کہا کسی اور نے. یہ سوچ کے تڑپ اٹھتا ہے کہ اسے کیوں، یہ تو مجھے کوئی کہتا! Continue reading “محبت “اسٹاک ایکسچینج” کا ایک حصص “

“زندگی کو پرائے عکس میں مت، بلکہ اپنے اندر میں دیکھیں”

قبلہ جناب مرحوم میر حسین بخش ٹالپور انتقال کر گئے تب ہم سب کو ایسے لگا جیسے گھر کے آنگن سے کوئی آباءاجداد کے دور کا لگا ہوا تناور درخت کٹ جاتا ہے اور آنگن سونا سونا سا لگتا ہو، جیسے اپنا گھر بھی پرایا پرایا سا لگتا ہو. جب وہ تھا تب ہم اس سے مذاقیں ایسے کرتے تھے کہ جیسے ہماری طرح وہ بھی بچہ ہی تھا. Continue reading “زندگی کو پرائے عکس میں مت، بلکہ اپنے اندر میں دیکھیں”

استاد حنیف اخگر انتقال کر گئے

222.JPG
کسی کے جورِ مسلسل کا فیض ہے اخگر
وگرنہ درد ہمارے سخن میں کتنا تھا
مزید خبر پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

ایک احساس ۔ ۔ ۔

میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں
جیسے ماہتاب کو انت سمندر چاہے
جیسے سورج کی کرن سیپ کے دل میں اترے
جیسے خوشبو کا ہوا رنگ سے ہٹ کر چاہے
جیسے پتھر کے کلیجے سے کرن پھوٹتی ہے Continue reading ایک احساس ۔ ۔ ۔

عروش کے سوالات جواب چاہتے ہیں

لاہور ریڈیو سے منسلک میری بہت ہی عزیز شاگرد نزاکت جاوید کی معصوم سی بیٹی نے آج مجھے ایک خط لکھا ہے جسے میں آپ سب دوستوں کی خدمت میں پیش کر رہاہوں کہ جس ملک اور معاشرے میں اب سکولوں کے بچے اس طرح سوچ رہے ہوں گے وہاں کی اگلی نسل کس ذہنی اور فکری جہت سے پروان چڑھے گی۔عروش بیٹی کا مکمل خط کسی بھی کتر بیونت کے بغیر۔۔۔۔ عروش نے لکھا ہے۔۔۔۔۔۔ Continue reading عروش کے سوالات جواب چاہتے ہیں

افضال خان کا ایک منفرد خط

اسلام آبادسے ہمارے نوجوان ساتھی افضال خان نے ایک منفرد سا خط مجھے ارسال کیا ہے جس کے مندرجات توجہ طلب ہیں۔ سوچا کہ آپ بھی ان خیالات کو پڑھیں۔ افضال خان عالمی اخبار کے لیئے بہت خوبصورت انٹرویو کرتے ہیں جو آپکی نظروں سے بھی گزرے ہوں گے۔ افضال لکھتے ہیں
بہت مبارک ہو۔۔۔۔۔سر
آپ نے کمال کردیا، ریڈیوشروع کرکے۔اب صرف تحریرنہیںبلکہ آوازکارشتہ بھی دنیاسے قائم ہوگیاہے۔ Continue reading افضال خان کا ایک منفرد خط

حضرت فاطمہ زہرا (س) كي شہادت

ya-zahra-b.jpg
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 3 جمادی الثانی 1430 (28 مئی 2008)

اسم مبارك : حضرت فاطمہ زھرا (ص)
كنيت : ام الحسن ، ام الحسين ، ام المحسن ، ام الائمہ و ام ابيھا
القاب : زھرا ، بتول ، صديقہ ، كبري ، مباركہ ، عذرہ ، طاھرہ ، و سيد النساء
والد : حضرت محمد مصطفي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم
والدہ : ام المومنين حضرت خديجہ الكبري
ولادت : 20 جمادي الاخر ، بعثت كے پانچويں سال بروز جمعہ
مقام ولادت : شہر مكہ معظمہ
وفات :3 جمادي الثاني 11 ھجري بروز پير
مقام شہادت : شہر مدينہ منورہ Continue reading حضرت فاطمہ زہرا (س) كي شہادت

عالمی اخبار کا ایک اور اہم سنگ میل۔صوتی خبریں

عالمی اخبار نے اپنے اس سفر کا آغاز نومبر 2008 میں کیا تھا اور اسکے بعد سے اب تک ہمارے قارئین نے جس محبت کا اظہار کیا ہے اسکے تشکر کے لیئے ہمارے پاس الفاظ نہیں۔ 6 ماہ کےاس مختصر عرصے میں جہاں گوگل کی رپورٹ کے مطابق Continue reading عالمی اخبار کا ایک اور اہم سنگ میل۔صوتی خبریں

مگر یہ جنگ تو ابلیس کے چیلوں کی جنگ ہے

میرے جیسے بہت سے عام لوگ حکومت سے، صدر مملکت سے،وزیر اعظم سے، نہایت زیرک اور یگانہ وزیر داخلہ سے اور فوج کے سربراہ سے پوچھتے ہیں کہ جب یہ نامرآد طالبان سکولوں کو آگ لگا رہے تھے، سرکاری عمارتوں پر قبضے کر رہے تھے، عورتوں کی تذلیل کر رہے تھے اور اسمبلی،آئین اور حکومت کو غیر اسلامی اور کافر کہہ رہے تھے تو اسوقت حکومت کی ‘‘رِٹ‘‘ کیا سوئی ہوئی تھی۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

کیا دعا اپنا اثر کھو چکی ہے؟

وہ جن کو آسماں سے من و سلوا کے طعام نزول ہوتے تھے، وہ جو کائنات میں خدا کی پسندیدہ مخلوق کہلواتے تھے! جن کے لیے خدا کے ساتھ کلام کرنے والا پیغمبر رو رو کر دعائیں ماگتا تھا!
آج ان کا حشر کیا ہے؟
وہ جن کے لیے سرورٍ کائنات محبوبٍ الاہی گڑ گڑاکے دعائیں ماگتا تھا، کہ اس کی امت کو سلامت رکھ!
وہ جو Continue reading کیا دعا اپنا اثر کھو چکی ہے؟

امتحان۔۔۔۔۔ آخر کیوں ؟؟؟؟؟

یہ امتحان کیوں ھوتے ہیں ؟ ؟ ؟
انسان کی زندگی کوخدا نے امتحانوں سے بھرا ھوا ھے ،
بچہ دنیا میں آیا بچپن سے سنتا ھے کہ یہ دنیا ایک امتحان گاہ ھے، اور ھم سب امتحآن دینے والے ،،، Continue reading امتحان۔۔۔۔۔ آخر کیوں ؟؟؟؟؟

Ayatullah Muhammad Taqi Bahjat

br />The great ‘Arif al-Kamil wa al-Shaykh al-Wasil Ayatullah Muhammad Taqi Bahjat has just returned back to Allah from this world.
Inna lilla wa inna elayhe rajioon.
i just heard the news that he died bout 20 minutes ago
He passed away at 15:10 Qum time
may Allah swt bless his soul and grant him the highest level of junnah inshaAllah…

“ہاتھی نہیں جانتا کہ وہ ہاتھی ہے!”

پتہ ہی نہیں چلا کہ اچانک فقیر سائیں آ دھمکے، آتے ہی ضد کہ مجھے چڑیا گھر دیکھنا ہے!
مجھے چھٹی لکھنی ہی پڑی. اور اسے گارڈن لے گیا.
صبح کا وقت تھا، چڑیا گھر کو Continue reading “ہاتھی نہیں جانتا کہ وہ ہاتھی ہے!”

شیخ ایاز….. (“سائوتھ ایشیا کے مستقبل کا شاعر” بقول فیض احمد فیض)

اے سندھ تو میری ماں ہے،
میں تیری دھرتی سے شاعری کے الہام ایسے لیتا ہوں،
جیسے تھر کی لال گائے کے تھنوں سے،
اس کا بچھڑا دودھ پیتا ہے!

‘شاھ عبداللطیف بھٹائی ان ھالی ووڈ”

“عجیب و غریب!….. کمال کی…. شاہکار…..عظیم فلم!… یہ جدا بات ہے کہ میرے سر کے اوپر سے گزر گئی… دماغ کو جنجھوڑنے والی فلسفانہ فلم…” اور اسی طرح کے ملے جلے تاثرات مختلف چینلز پر ہالی ووڈ کی پچھلی دہائی میں رلیز ہونے والی فلم “میٹرکس” پر گونجتے رہے.
میٹرکس میں Continue reading ‘شاھ عبداللطیف بھٹائی ان ھالی ووڈ”

دل چیز کیا ہے ۔ ۔ ۔ !!

انسان کا دل کہنے کو تو بہت چھوٹی سی چیز ہے، لیکن اس چھوٹی سی چیز میں بہت کچھ چھپا ہوتا ہے۔ اگر انسان کسی دوسرے انسان سے دل کا حال جان لے تو پتا نہیں کیا ہو جائے۔ اس دل پر Continue reading دل چیز کیا ہے ۔ ۔ ۔ !!

جب انڈے AK-47 بنیں!

آج جو لوگ اسلامی نظام کے داعی ہیں،
آج جو اسلام کے نام پر معصوم لوگوں کی تزلیل کر رہے ہیں،
آج جن کے نام کی وجہ سے علم کے اصل طالب کا سر مضطرب ہے….
انہوں نے تو ابھی تک ایک خصیص مکڑی کے جالے کا احسان نہیں اتار پایا ہے،
ایک کبوتری کے انڈوں کا احسان نہیں گا سکے….
جنہوں نے اس وقت کی AK-47 کلاشنکوف جیسی زہر آلود تلواروں کا مقابلہ کیا تھا، غارٍ ثور کے باہر.!

جی سی جے صآحب

ہم کو آپ سے یہی امید ہے، پوچھیں ان سے کہ اب تک تیل کی قیمتوں مین کیوں کمی نہیں کی؛ ان سے یہ بھی پوچھیں کہ اگر طوفان آنے والا تھا اور آپ سب جانتے تھے تو بے گناہ لوگوں کے لئے کوئی بندوبست کیوں نہ کیا گیا؛ Continue reading جی سی جے صآحب