از رعناء اکبر آبادی۔ 1938
یہ اہلِ وطن آخر کیا اُٹھے ہیں سمجھانے
کس طرح کوئ سمجھے کس طرح کوئ مانے
ہندوو مسلماں میں ہم صلح کرادیں گے
کیسے یہ دماغوں میں آیا ہے خداجانے Continue reading اتحادِ کفرواسلام
بلاگ پر لکھے تبصرے
از رعناء اکبر آبادی۔ 1938
یہ اہلِ وطن آخر کیا اُٹھے ہیں سمجھانے
کس طرح کوئ سمجھے کس طرح کوئ مانے
ہندوو مسلماں میں ہم صلح کرادیں گے
کیسے یہ دماغوں میں آیا ہے خداجانے Continue reading اتحادِ کفرواسلام
شفق نے ٹی وی لگایا تو کسی مذھبی چینل پر مولوی صاحب جنتی اور دوذخی لوگوں کے بارے میں بتا رھے تھے ان میں ایک بات یہ بھی کہی جہنم میں سب سے زیادہ تعداد عورتوں کی جائے گی اس کی وضاحت اس طرح کی کے عورتیں ناشکری بہت ھوتی ھیں کسی بھی سہولت کے مل جانے پر بجائے شکر کرنے کے دکھی ھوتی ھیں کہ ایسا نا ھوتا یا کیوں ھوا تھا ، پروگرام ابھی جاری تھا کہ شفق دل میں اپنے بارے میں سوچنے لگی کہ اس طرح تو میں بھی بہت گناہگار ھوں اور جہنم کی حقدار ھوں کیوں میں بھی اپنے ساتھ ھوئے ہر واقعے کو زہنی اور دلی طور سے قبول نھیں کرتی رھی بلکہ بہت کرب کی کیفیت میں رھی ھوں ، پھر اس کے ذہن میں جیسے فلم سی چل گئی اس کی زندگی کی- وہ یاد کرنے لگی جب ایک دن وہ سکول سے آئی تھی تو اس کو خبر سنائی گیئ کے کل اس کو دیکھنے مہمان آئیں گے کیوں کہ اس کے والد ین اس کی شادی جلد کرنا چاھتے ھیں Continue reading افسانہ ناشکری عورت
بہن زائرہ عابدی کےحکم کی تعمیل کرتے ہوئےمیں بیت بازی کی ابتدا مندرجہء ذیل شعرسے کررہا ہوں۔
اُنہیں دل کی کیسے خبر ہوگئ
صدا دل کی کیا نامہ بر ہو گئ
میری گذارش ہے شعراء حضرات اپنے اشعار پیش کریں تو ژیادہ لطف آئیگا۔ غیر شعراء حضرات سے درخواست ہے کہ دوسرے شعراء کا
اچھا کلام پیش کریں۔
بیٹے، اس سوال کا جواب تو خود مجھے آج تک نہیں مل سکا۔
پھر بھی، بتائیں نا۔ آخر آزادی ہے کیا؟
آزادی کہتے ہیں رہائی کو، خود مختاری کو۔
رہائی؟ کیا مطلب؟
ہاں بھئی رہائی۔ جیسے کسی پرندے کو پنجرے سے رہائی ملتی ہے۔
Continue reading جشنِ آزادی!
پاکستان کے مشہور نوحہ خواں جناب سيد عرفان حیدر رضوی کا سپر ہائی وے پر حادثہ ہوگیا ہے،وہ کار میں سوار اپنے بھائی کے ہمراہ لاڑکانہ سے کراچی آرہے تھے کہ گاڑی کھائی میں جاگری۔ شدید زخمی حالت میں دونوں کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ بیمارِ کربلا (ع) کے صدقے عرفان بھائی کو صحت عطا فرمائیں۔
پليز جناب سيد عرفان حیدر کی صحت و سلامتی کے ليے 3 بار درود شریف پڑھ لیں
سرائیکی نظم ، عید دا ڈھوآ ، سوچیا ہیم سونڑھیں دلبر کوں ، ہیں عید دا ڈھوآ کیا بھیجاں ؟ ہر شے توں جیڑاھا قیمتی ھے او حیاتی دے بچدے سا بھیجاں تا قیامت شالا وسدے رھوؤ ھتھ چا چا نال دعا بھیجاں یار سجن ھین حیاتی دا ھار سنگھار نال ول ول اے وی اکھا بھیجاں اردو ترجمہ ، میں نے سوچا ھے اپنے دوست کو ا س عید کا تحفہ کیا بھیجوں ؟ جو ہر چیز سے زیادہ قیمتی ھے اپنی زندگی کے باقی بچے سانس بھجیوں تاقیامت اللہ کرے آپ سلامت رھیں ھاتھ اٹھا آتھا کر ساتھ یہ دعا بھیجوں دوست احباب تو زندگی کا بناؤ سنھگار ھوتے ھیں ساتھ میں بار بار یہ بھی کہلا بھیجوں
نحج الدعوات میں حضرت علی علیہ السلام سے منقول ہے جس کسی کی بہت زیادہ نمازیں قضا ہوگئ ہوں وہ اگررمضان کے آخری جمعہ میں چار رکعت نماز پڑھے۔ ہررکعت میں سورہ حمد کے بعد پچیس مرتبہ سورہ توحید اور ایک مرتبہ آیتہ الکرسی اور پندرہ مرتبہ سورہ کوثر پڑھے اور بعد نماز یہ دعا پڑھے Continue reading قضانمازوں کا کفارہ

معزز احباب سے التماس دعا ہے کہ رمضان المبارک کے اس مغفرت اور توبہ کے آخری عشرے میں سب ایک دوسرے کو دعاوں میں ضرور یاد رکھیں ۔۔
میں آپ سے التجا کرتی ہوں کہ اگر میری کوئی بات لکھی ہوئی یا کہی ۔ میرا کوئی بھی رویہ آپ کو گراں گزرا ہو مجھے اپنی کشادہ قلبی سے معاف فرما دیجئے ۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔
بے شک اللہ رحمان رحیم معاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے ۔ Continue reading رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دعائے مغفرت اور توبہ کی کثرت
یہ بات روژِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ کہ منصفِ اعلیٰ، عدالتِ عالیہ اور نواز شریف ملکر عوام و خواص کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ پپلز پارٹی ملک کو لوٹتی رہی۔ اب نواز و شہباز شریف سو ارب کی چیز ڈھائ سو ارب میں خرید رہے ہیں۔ عدالتِ عالیہ نواز شریف کے ہر جرم کو نظر انداز کررہی ہے۔ اصغر خان کیس کو پسِ پردہ ڈال دیا ہے۔ اب صدر کا انتخاب بھی نواز شریف کی ایماں پر بجائے 6 اگست کے 30 جولائ کو ہورہا ہے۔ زرعی ٹیکس لاگو نہیں ہورہا ہے ۔ جی ایس ٹی بڑھا کر عوام کا خون چوسا جارہا ہے۔لندن میں مقیم امجد ایاز نواز شریف اور افتخار چوہدری کے بیچ میں دلّال بنے ہوئے ہیں۔ تینوں ملکر ہماری آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ کہاں تک سنو گے کہاں تک سناؤں؟

مورخہ ٢٢ جولائی ٢٠١٣ گیارہ رمضان بروز اتوار بوقت سحر سید اکمل حسین کے برادر بزرگ سید سرفراز حسین ترمذی بن سید افضل حسین ترمذی امریکہ میں حرکت قلب بند ہونے پر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے .انتقال کے وقت مرحوم اپنے گھر پر اکیلے تھے مرحوم کی زوجہ پاکستان گئی ہوئی تھی اور بچے اپنے اپنے گھر وں میں تھے .معلومات کے مطابق مرحوم نے ایک ایمرجنسی ٩٩٩ کا کال کر کے بتایا کہ ان کو طبی امداد کی ضرورت ہے مگر جب تک امدادی ٹیم ان کی رہائش پر پہنیچی سید سرفراز حسین انتقال کر چکے تھے. Continue reading مرثیہ خوان اور عالمی اخبار کے بیورو چیف لندن سید اکمل حسین کے بھائی کا انتقال
کل مورخہ بیس جولائی دوہزار تیرہ کے دن شام میں اسی جگر گوشہ بتول ، صحیفہ ٍوفا ،سفیر ٍ کربلا سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے مزار مبارک کو راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا گیا جس سے مزار مبارک کا صحن مبارک کا کچھ حصہ شہید ہو گیا اور ا سکے ساتھ ہی مزار مبارک کی متولی “ا نس رومانی “ بھی شہید ہو گئے ۔۔۔۔۔ پر حیرت اس بات پر ہے کہ پوری مسلم امہ کل سے خاموش ہے ۔ ایسے جیسے سب کا تعلق بنو امیہ سے ہویا پھر یہ کوئی ملال و احتجاج کی بات ہی نہ ہو ۔ وہ قلمکارجو عارفہ اور ملالہ پر کالم لکھتے نہ تھکتے تھے آج احتجاجا ایک سطر بھی نہ لکھ پائے ۔۔ وہ امن کے پیامبر ، انسانیت پسند لوگ جو اقوام متحدہ میں غیر انسانی سلوک اور مذہبی جگہوں کی حفاظت کی سفارشیں کرتے نہ تھکتے ہیں آج اس ظلم پر خاموش ہیں ۔ اور انہیں خاموش ہی رہنا چاہیئے کہ امت مسلمہ کے حکمران بھی تو ایسی ہستی کے لیئے چپ ہیں جس نے دربار یزید میں کھڑے ہو کر مسلمانوں کے لیئے اپنے نانا کے دین اسلام کی ایسی حفاظت کی وہ رہتی دنیا تک حق و باطل سچ اور جھوٹ ايمان و کفر اور عدل وظلم کے درميان حد فاصل کے طور پر پہچاني جاتي ہیں ۔
پورا کالم پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
میں اکثر سوچتی تھی کہ اللہ پاک نے موت کیوں بنائی لیکن عقل کی نگاہ سے دیکھیں تو اللہ کا کوئی بھی کام مصلحت سے خالی نھیں ھے بے ۔ انسان دنیا مین چند دن کے لئے گنی ھوئی سانسیں لے کر آیا ھے کوئی نھیں جانتا کب سانس بند ھو اور زندگی کا نام و نشان تک نا رھے غرض یہ کے انسان بہت بے بس اور لاچار ھے صرٖ ف اللہ کی بادشاہی ھے جو ھمیشہ سے ھے اور ھمیشہ رھے گا ، Continue reading ظلم اور بر بریت ؟
Human relations میں ایک سے چھ الفاظ پر مشتمل بہترین جملے جو انسان کو عرشِ معلیٰ پر پہنچانے کیلئے کا فی ہیں۔
I admit I made a mistake
You did a good job
What is your opinion
If you please
Thank you
We———-not I

اللہ کا بے شمار شکر ہے کہ ہم سب کو ایک بار پھر ماہ رمضان کی برکتیں اور فضیلتیں ملنے والی ہیں ۔ بیشک یہ پاک رب کی مہلت ہی ہے جو ہمیں نصیب ہونے جا رہی ہے ۔
یہ وہ ماہ مبارک ہے جس میں جنت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں ، نا صرف جہنم کے دروازے بند کردئے جاتے ہیں بلکہ شیطانوں کو بھی بند کر دیا جاتا ہے اور نیکیوں کے اجر اللہ پاک اپنی مہربانی سے بڑھا کر بے حد و حساب فرما دیتے ہیں ۔۔ جس کو پانے کے لئے ہر رات اعلان کیا جاتا ہے
”اے خیر کے متلاشی !
آگے بڑھ
اور
اے شرکے طلبگار !
پیچھے ہٹ“۔ Continue reading ماہ صیام کے موسم بہار میں قران پاک میں لکھی دعاؤں کا منظوم نذرانہ
دین اسلام وہ پاک دین ھے جس کی دعوت کے لئے رسول اللہ صلے اللہ وآلہ وسلم مبعوث ھوئے اسلام کا خدا رؤف و رحیم اسلام کا رسول رؤف و رحیم ھے یہی وجہ ھے کہ اسلام کے پیرو کاروں کو محبت اور شفقت در گزر کی تعلیم دی گئی کیوں کہ انسانیت کی اصلاح و درستی کار اہم اسی طور پورا ھوتا ھے اسلام میں انسانیت کے معیار کے عین مطابق بدلہ کی گجائش نھیں رکھی گئی ، کیا ھم نے کبھی سوچا ھے کہ خون کے رشتوں سے بھی بڑھ کر سچی اور پر خلوص محبت پیدا کرنے کے لئے کون سے وسائل بروئے کار لائے جاتے ھیں ؟ Continue reading دین اسلام اور آپس کی محبت و یگانگی ، ۔
سوچ، رویہ ،ارادہ،اخلاق ،کردار،برتاﺅ، خوداعتمادی،عزم واستقلال ، محنت ،صبروتحمل کاشخصیت کی تشکیل اورکامیابی میں کتناکتناعمل دخل ہے
ہرشخص دُنیامیں ایسی شخصیت کی چاہ رکھتاہے جوسماج میں اُسے دوسروں میں قابل عزت مقام دلائے ۔وہ چاہتاہے کہ نہ صرف اُس کی شخصیت لامثال ہو بلکہ اُس کے کارنامے بھی طویل عرصے تک یادکیے جائیں مگردُنیامیں بہت کم لوگ اس مقصدکوحاصل کرنے میں کامیاب ہوپاتے ہیں۔انسان کی شخصیت کی تشکیل میں بہت سی چیزوں کاعمل دخل ہوتاہے جن کی جانب توجہ مبذول کرنے سے ہی ایک اچھی اورمثالی شخصیت تشکیل پاسکتی ہے اوراگران چیزوں کی طرف توجہ نہ دی جائے تواچھی اورمثالی شخصیت کے بجائے قابل نفرت شخصیت کی تشکیل عمل میں آتی ہے۔ Continue reading شخصیت کی تشکیل اورکامیابی میں کار فرما عوامل؟
میں لوٹ آیاہوں
یہ تحریرروزنامہ عالمی اخبارکے ان لاتعدادقارئین کرام کے نام ہے ۔ جنھوں نے عالمی اخبار کے بلاگ سے میری غیرحاضری کومحسوس کیااورمجھ سے کئی بارتقاضاکیا کہ بلاگ سے اپنارشتہ اسطواررکھوں۔ باباصاحب کی ہدایت بھی یہی تھی کہ بلاگ پرمسلسل عالمی اخبارکنبہ کے دیگرقابل قدرقلمکاروں کیساتھ رابطہ بنائے رکھوںاوراچھی باتوں کواپنے اندرجذب کروں۔باباصاحب کے حکمنامہ کی تعمیل میں خانگی مسائل اوردیگرذاتی مصروفیات رکاوٹ رہیںجس کے باعث عالمی اخبارکے بلاگ پرپابندی سے حاضرنہ رہ سکا۔
بقول ِ فیض احمدفیض
دُنیانے تیری یادسے بیگانہ کردیا
تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگارکے Continue reading میں لوٹ آیاہوں