جب دل خالی اور زہن کچھ بھی سوچنے پر آمادہ نہ ہو
جب آپ شعر پڑھتے پڑھتے تھک جائیں
جب خیالات پریشان ہوں
جب گیت سنیں جا رہے ہوں
جب آپ چھٹی پر ہوں اور اپنی پسند کی کتاب پڑھتے ہوں
جب بھیگے بھیگے موسم میں آپ محو گفتگو ہوں
جب کوئی موسیقی بجا رہا ہو Continue reading آپ اس وقت کیا کرتے ہیں ..؟
Category: علم اور ادب
علم ادب کے موضوعات پر بلاگ
نظم … ” پر تم کہیں نہیں ہو تیں ” ۔۔از؛ ڈاکٹرنگہت نسیم
میں اکثر سوچتی ہوں کہ ہم سب اس دور میں ہیں جہاں ایک دوسرے کی سکون سے بات سننا تو درکنار ڈھنگ سے بات کرنے کا وقت تک نہیں بچتا .. شائد ہم نے ضرورتوں کے پر زیادہ پھیلا لئے ہیں یا پھر ہمیں اپنے تن کی چادر کی لمبائی کا احساس نہیں رہا .. پیسیوں اور اسٹیٹس کی اندھی دوڑ نے ہمیں قناعت جیسی حسین دولت سے محروم کر دیا ہے .. Continue reading نظم … ” پر تم کہیں نہیں ہو تیں ” ۔۔از؛ ڈاکٹرنگہت نسیم
اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے

………..
اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے ۔۔۔ لیکن لکھئے ضرور ۔۔
کوئی حدیث
کوئی قول
کوئی شعر
کوئی نغمہ
کو ئی غزل
کوئی نظم Continue reading اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے
خلیل جبران اور آج کا پاکستان .. زیف سید کی واشنگٹن سے ایک تحریر
کیا بڑے شاعروں کے پاس ایسی کوئی حس ہوتی ہے جس انھیں مستقبل میں آنے والے واقعات کی جھلک دکھا دیتی ہے؟ اگر یہ بات درست نہیں ہے تو پھر لبنانی شاعر خلیل جبران کی آج سے 77 سال پہلے تحریر کردہ نظم پڑھتے ہوئے یہ کیوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ آج ہی کے دن لکھی گئی ہے؟
افسوس اس قوم پر جس کی رہبر لومڑی ہو
جس کا فلسفی مداری ہو
جس کا فن پیوندکاری اور نقالی ہو
افسوس اس قوم پر جو ہر نئے حکمران کا استقبال ڈھول تاشے سے کرے
اور رخصت گالم گلوچ سے
اور وہی ڈھول تاشے ایک نئے حاکم کے لیے بجانا شروع کر دے Continue reading خلیل جبران اور آج کا پاکستان .. زیف سید کی واشنگٹن سے ایک تحریر
لوگ ۔۔ تجسس ۔۔۔ مستقبل اور کامیابی کا راز .. اظہر الحق کا بے حد قیمتی مضمون
کیا ہم واقعٰی ہی اس گلوب میں مستقبل دیکھ سکتے ہیں ، میں نے حیران ہو کر پوچھا ، بالکل انہوں نے فخریہ انداز میں بولا، میں فکشن کو حقیقت میں بدل دیا ہے ، اب میں ساری دنیا کو اپنی مرضی سے چلا سکتا ہوں ۔ ۔۔ تو کیا آپ مستقبل بدل دیں گے ، نہیں مستقبل بدل نہیں سکتا مگر ، لوگ تجسس کی وجہ سے جان پائیں گے ۔ ۔ کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں اور انکے ساتھ کیا ہونے والا ہے ۔ ۔۔ وہ ایک منجھے ہوئے سائنسدان تھے ، اور میری ان سے پرانی دوستی تھی ، اچھا یہ بتاؤ کہ تم کیا دیکھنا چاہتے ہو ، میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ میرا دوست میرے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ، اور اب وہ مجھ سے کیا چاہتے ہیں ، اور پھر انہوں نے اس گولے میں سب کچھ دیکھا دیا ، اگلے دو برس تک میں آنے والے دنوں سے واقف ہو جاتا تھا ۔ Continue reading لوگ ۔۔ تجسس ۔۔۔ مستقبل اور کامیابی کا راز .. اظہر الحق کا بے حد قیمتی مضمون
سنسان جیسے گلیاں آباد سارے تھانے
آج پاکستان کے ستانوے فیصد اور انڈیا کے چودہ فیصد مسلمانوں کوملا کر دنیا بھر میں 1.5 بلین سے زائد مسلمان ہیں لیکن انہیں اپنے ہہی ملکوں کے حصے بخروں نے مسلمانوں ہی کو اتنا بے دست و پا کردیا ہے کہ وہ ھر حصے میں اپنے مذھبی و قانونی حقوق سے محروم ھیں ۔ ہر خطے میں چور ڈاکؤں کا راج ھے ، بد امنی ، لاقانونیت ، اسلحے کے بے دریغ استعمال نے بدامنی اور عدم تحظ کے احساس کو جنم دیا ہے ۔جس سے تمام ترقی پذیر ریاستوں میں بشمول مسلم اور غیر مسلم صرف بھوک اور بیماری سے لڑ رہے ہیں ۔ اُنہیں علم اور ہنر کی طاقت سے محروم کیا جا رہا ہے تاکہ نسل در نسل غلام پیدا کیاجاسکیں … اسی تناظر میں محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کا تازہ کلام انہی کی زبانی حاضر خدمت ہے … Continue reading سنسان جیسے گلیاں آباد سارے تھانے
عالمی اخبار کی طرف سے آپ سب کو عید الفطر کی وڈیو مبارک
گزشتہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی موبائل فون صارفین نے اپنے پیاروں، احباب اور رشتہ داروں واہل خانہ کو ایک ارب 30 کروڑ روپے کے مختصر پیغامات یعنی SMS روانہ کیے تھے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے ذرائع کے مطابق عید کے خاص موقع پر عوام کی جانب سے نئے sim خرید نے والے صارفین کی تعداد میں 72 تا 73 فیصد اضافہ ہوچکاہے ۔۔پاکستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں ۔۔سب کچھ بدل رہا ہے ۔۔موسم ۔۔انسان اور اخلاق ۔۔ رشتے اور رواداریاں ۔۔تہوار ۔۔۔ عبادتیں ۔۔۔ حتی کہ اللہ کریم کی رحمتوں کو بھی سر عام مشکلوں میں ڈال دیا جاتا ہے ۔۔۔ایسے میں جو بے مثال ترقی ہوئی ہے وہ صرف موبائل کمپنیوں کی آمدنی میں ہوئی ہے ۔۔ بھئی اس وقت پاکستان میں جو کلچر ہے وہ ہے “سیل (موبائل) کلچر ۔۔سو اس حساب سے عید الفطر کا نام اب ” برقی عید” ررکھ دینا چاہیئے ۔۔
عالمی اخبار نے بھی اپنے تمام قارئین۔قلم کاروں اور احباب کو وڈیو مبارکباد دی ہے۔ذرا دیکھئے تو
آئیں ساری باتوں سے پہلے اللہ سبحانہ تعالی کی دی ہوئی ہر ہرنعمت پر سچے دل سے شکر ادا کریں اور اس سے خلوص دل سے اپنے لئے ۔۔ سب کے لئے دعائیں مانگ لیں .پھر ایک دوسرے کو کہہ دیں عید مبارک ..عید مبارک …عید مبارک
رمضان المبارک کا آخری عشرہ ۔۔ عشرہ توبہ ۔۔۔ استغفراللہ ربی و اتوبُ الیہ
آج ہم چاروں طرف سے جن مشکلوں اور دکھوں میں گھرے ہوئے ہیں اُس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے کسی چھوٹے بڑے گناہ کا احساس تک نہیں ہوتا اور جو احساس ہو ہی جائے تو توبہ کی کوئی جلدی نہیں ہوتی ہے ایسے جیسے ہمیں اپنے مالک و خالق سے کبھی ملنا ہی نہیں ہے ۔ یوں لگتا ہے جیسے ہم یہ بھی بھول چکے ہیں کہ ان مشکلوں سے نکلنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے توبہ استغفار ! اللہ کریم نے تو پہلے ہی سے بتا دیا کہ بے شک انسان خسارے میں ہے ۔ لیکن اسی پاک رب نے ان خساروں سے بچنے کی ترکیب و نوید بھی دی ہے ۔ Continue reading رمضان المبارک کا آخری عشرہ ۔۔ عشرہ توبہ ۔۔۔ استغفراللہ ربی و اتوبُ الیہ
تیسرا اور آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے ۔۔ 19 سے 21 رمضان کے یہ تین دن مولائے کائنات علی ابن ابی طالب کی شہادت سے موسوم ہیں
تیسرا اور آخری عشرہ بھی اب اپنے اختتام کی طرف رواں ہے. رمضان کو الوداع کہنے کا وقت آرہا ہے. کتنے خوش بخت ہیں وہ لوگ جنکو اس رمضان کی فیوض و برکات سے دامن و دل بھرنے کا موقع ملا اور نہ جانے اگلے برس ہم میں سے کتنے ہوں جن کی قسمت میں اگلا رمضان ہو گا. کیوں نہ پھر اس مبارک مہینے کے آخری دنوں اور آخری لمحات کو ضائع نہ کریں اور اپنے خالق و مالک سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں اور اپنی اور اپنے چاہنے اور نہ چاہنے والوں کی مغفرت کی بھیک مانگیں۔ Continue reading تیسرا اور آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے ۔۔ 19 سے 21 رمضان کے یہ تین دن مولائے کائنات علی ابن ابی طالب کی شہادت سے موسوم ہیں
ہم گوشہ نشینوں میں ایک اور گوشہ نشین “ سید مہتاب شاہ “ کو خوش آمدید
کچھ ہفتوں پہلے کی بات ہے فیس بک پر ایک درخواست ملی کہ “ انحراف “ گروپ جو کہ چند پڑھ لکھے لوگوں نے بنا رکھا ہے جس میں شاعری ، افسانے ، باتیں سب کچھ ہوتا ہے ۔آپ بھی شرکت کیجئے ۔ مجھے درخواست بھیجنے والے “ آصف اقبال “ تھے جنہیں فیس بک پر مشاعرے کی نظامت سنبھالنی پڑتی ہے ۔ اسی فورم پر میری ملاقات بہت ہی خوشگفتار اور ادبی ہستیوں سے بھی ہوئی جن میں طارق ہاشمی ( جو ہمارے بلاگ فیملی کی چنداں نیا نام نہیں “ ، اور سید مہتاب شاہ بلخصوص قابل زکر ہیں ۔ شاہ جی کی غزل بھی مجھے آصف ہی نے بھیجی تھی ۔ پھر جب شاہ جی سے تفصیل سے بات ہوئی تو بے اختیار انہیں عالمی اخبار پر شمولیت کی دعوت دے ڈالی ۔ پہلے تو انہوں نے یہ کہہ کر مجھے ٹالنے کی کوشش کی کہ “ فقرا کی طرح پڑا رہنے دیجئے ھم گوشہ نشینوں کو کسی گوشے میں، مجھے تو کسی کا شکریہ تک ادا کرنا نہیں آتا ڈاکٹر صاحبہ مجھے فنکار ھی رہنے دیجئے کار ھاتھ میں آئی تو کچھ گڑبڑ ھو جائے گی ۔ Continue reading ہم گوشہ نشینوں میں ایک اور گوشہ نشین “ سید مہتاب شاہ “ کو خوش آمدید
معروف کالم نگار، افسانہ نگار اور ویب موڈریٹر اظہرالحق نسیم کی عالمی اخبار میں بحثیت ایڈیٹر فیچرز شمولیت
عالمی اخبار کو اس اعزاز پر ناز ہے کہ ان کے کاروان میں معروف کالم نگار، افسانہ نگار اور ویب موڈریٹر اظہرالحق نسیم بحثیت ایڈیٹر فیچرز شامل ہو گئے ہیں ۔ یوں تو وہ عالمی اخبار کے لئے کافی عرصے سے لکھ رہے ہیں لیکن اب باقائدہ کاراوان میں شمولیت کا ارادہ ہم سب کے اصرار پر کیا ہے ۔ وہ خود اپنے بارے میں لکھتے ہیں ۔۔۔ Continue reading معروف کالم نگار، افسانہ نگار اور ویب موڈریٹر اظہرالحق نسیم کی عالمی اخبار میں بحثیت ایڈیٹر فیچرز شمولیت
افتخار نسیم افتی وفات پا گئے۔عالمی اخبار تعزیتی کتاب
میرے خدا ۔۔ میرا خط ضرور پڑھنا ۔۔از نگہت نسیم
گو برسوں پہلے کی بات ہے پر آج شروع سے بتانی ہے
میں پاکستان کے ایک متوسط طبقے کی معمولی سی لڑکی ہوں
نین نقش بھی عام سے اور دو بہنوں سے چھوٹی ہوں
اماں پورے دن سوائے دعا کے کچھ نہیں کرتی
تم پر بہت بھروسہ اور یقین ہے رکھتی
ہر وقت ۔۔ ہم سب سے ہے کہتی ۔۔۔ Continue reading میرے خدا ۔۔ میرا خط ضرور پڑھنا ۔۔از نگہت نسیم
جنت میں جوانوں کے سردار ۔۔ نواسہ رسول ۔۔ جگر گوشہ بتول ۔۔مولا علی کے نور نظر حضرت حسین علیہ السلام کا جشن ولادت آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو
(۱)
وہ روشنی ہے علی کی گھر میں فلک سے جو نور بہہ رہا ہے
محبتوں کے کنول کھلے ہیں پہاڑ نفرت کا ڈھہ رہا ہے
تمام شب آسماں سے لےکر زمیں تلک ذکرِ شہ رہا ہے
عجب چراغاں ہے کہکشاں کا مَلَک مَلَک سے یہ کہہ رہا ہے
حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا
حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا
** Continue reading جنت میں جوانوں کے سردار ۔۔ نواسہ رسول ۔۔ جگر گوشہ بتول ۔۔مولا علی کے نور نظر حضرت حسین علیہ السلام کا جشن ولادت آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو
شبِ معراج ، 27 رجب سن 30 عام الفیل

رجب المرجب کا مہینہ پورا توبہ و استغفار کے لیے مخصوص ہے مگر افضلیت 27 ویں کی شب ہے اس رات اللہ
نے اپنے حبیب محمد صلی اللہ علییہ وآلیہ وسلم کو عرشِ پریں پر بلایا تھا۔ Continue reading شبِ معراج ، 27 رجب سن 30 عام الفیل
محترم بھائی محمدعمران الیاس کے والد محترم کی صحتیابی کے لئے التماس دعا
محترم محمدعمران الیاس بھائی ہماری بلاگ فیملی کے نئے رکن ہے ..دبئی میں نیٹ ورکنگ میں ایڈمن کی پوسٹ پر ہیں . جاب کے علاوہ عمران بھائی کی مذہب کے حوالے سے بڑی گراں قدر خدمات ہیں .. وہ ایک عرصہ سے قرآن و حدیث کو الیکٹرانک میڈیا کے توسط سے دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں اور روزانہ ہزاروں لوگوں کو ای میل کے زریعے ایک قران کی آیت بمعہ ترجمہ اور ایک حدیث پابندی سے بھیجتے ہیں .. انہوں نے حال ہی میں ہماری بلاگ فیملی میں شمولیت اختیار کی ہے . آج انہوں نے اپنی بلاگ فیملی سے دعا کے لئے خصوصی طور پر درخواست کی ہے کہ ان کے والد محترم ان دنوں شدید علیل ہیں ..جن کی وجہ سے وہ بے حد فکرمند اور اداس ہیں . Continue reading محترم بھائی محمدعمران الیاس کے والد محترم کی صحتیابی کے لئے التماس دعا
شہادتِ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام 25 رجب 183 ھ
حضرت امام موسٰی کاظم علیہ السلام تسبیحِ امامت کی ساتویں کڑی ہیں آپ حصرت امام جعفر صادق علیہ السلام
کے فرزند ہیں ۔ آپ کا اسم مبارک موسیٰ ، کنیت ابوالحسن اور لقب کاظم تھا اسی لیے آپ کاظم کے نام سے مشہور ہوئے۔ آپ کی والدہ ماجدہ حمیدہ خاتون تھیں Continue reading شہادتِ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام 25 رجب 183 ھ
افسانہ ۔۔۔ علی بابا اور محمد علی ۔۔از ۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
امریکہ ہو کہ آسٹریلیا ۔۔۔کینیڈا ہو کہ یورپ مسلمانوں کے لئے وحشت بنتے جا رہے ہیں ۔۔ جاب نہیں ۔ترقی نہیں ۔۔ رہنا مشکل ۔۔ مہنگائی ۔۔ توبہ ۔۔ میں فون پر پاکستان میں امی جی کو بتا رہا تھا ۔۔ مجھے یقین تھا کہ وہ وہی سن سن کر ہولا رہی ہونگی اور ان کی دعائیں مزید طویل ہو گئی ہونگی ۔۔ لیکن کیا کرتا کل ہی اپنے لبنانی دوست اسماعیل سے بات ہوئی تھی وہ توایک عرصہ سے سڈنی کا رہنے والا تھا اس تک نے اپنا نام بدلنے کا سوچ رکھا تھا ۔۔ اور کئی دنوں سے مجھے بھی قائل کر رہا تھا ۔۔ اورمیں اپنی ہی سوچ میں گم تھا ۔۔ سوچتا رہتا ہوں کہ ترقی کے لئے شائد ایسا نام ہونا چاہئے جس سے یہ پتہ نہ چلے کہ میں مسلمان ہوں ۔۔باقی کون پوچھتا ہے کہ تم کون ہو ؟ ۔۔کہاں سے آئے ہو ۔۔؟ Continue reading افسانہ ۔۔۔ علی بابا اور محمد علی ۔۔از ۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
فرمان مبارک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم … جس کا میں ولی ہوں اُس کا علی ولی ہے …جشن ظہور مولا علی علیہ السلام مبارک
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا
جس کا میں ولی ہوں اُس کا علی ولی ہے .. . جشن ظہور مولا علی علیہ السلام آپ سب کو مبارک ہو …
فرمان مبارک امیر المومنین مولا علی علیہ السلام
1.اگر کسی کو کمرے میں بند کردیا جاے تواسکا رزق کہا سے آے گا ،
مولا علی نے فرمایا :- جہاں سے اسکی موت آے گی۔ ۔ ۔
2.جنت سے زیادہ مسجد میں بیٹھنا پسند ہے کیونکہ ، جنت میں میرا نفس خوش ہوگا،۔ ۔ ۔ ۔ ۔جب کہ مسجد میں بیٹھنے سے میرا رب خوش ہوگا۔ ۔ Continue reading فرمان مبارک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم … جس کا میں ولی ہوں اُس کا علی ولی ہے …جشن ظہور مولا علی علیہ السلام مبارک
دہشتگردی ختم کرنے والے ہی دہشت گرد ہیں ماں ( ایک مکالماتی نظم ).از: ڈاکٹر نگہت نسیم
ارض پاکستان میں معصوم بے گناہ پاکستانیوں کو جس بے دردی سے مارا جا رہا ہے اس کی ایک تصویری جھلک دیکھئے ۔۔ یہ بچی میری بھی ہو سکتی تھی ۔۔ آپ کی بھی ہو سکتی تھی ۔۔ اس کے قریب بیٹھی عورت میں بھی ہو سکتی تھی اور آپ میں سے کوئی بھی ۔۔۔
کیا ارض پاکستان کو ارض فلسطین بننے میں ایک پل کا فاصلہ رہ گیا ہے ۔۔

امن برباد کرنےوالوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی
آخری دہشت گرد تک ہماری جنگ جارے گی
حکومتی رٹ قائم کرنےتک جنگ جاری رہے گی
عسکریت پسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی
سننے میں یہ نعرے ہم سب کو ہی پرانے اور بے اثر لگتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ یہ جھوٹ اور فریب کی کہانی کہتے ہیں ۔۔ یاد رہے اب تک دہشت گردی کو ختم کرنے والی پرائی جنگ میں بتیس ہزار پاکستانی مر چکے ہیں اور ملکی اور غیر ملکی فوجیں پاکستان میں آزادانہ گھوم رہی ہیں ۔۔
آخر کب تک ۔۔ Continue reading دہشتگردی ختم کرنے والے ہی دہشت گرد ہیں ماں ( ایک مکالماتی نظم ).از: ڈاکٹر نگہت نسیم
