ڈاکٹر نگہت نسیم کے ساتھ ایک یادگار ملاقات ۔۔ از: جویریہ بتول کراچی

DSC08929

میں اس وقت خود کو کتنا خوش نصیب سمجھ رہی ہوں یہ میرا دل جانتا ہے یا میرا خالق و مالک جس نے مجھے اتنی آفاقی محبتوں کے سائے میں رکھا ۔ مجھے ای میل سے اپنے بہت ہی معتبر اور محترم بھائی محمد احمد ترازی کی اکلوتی صاحبزادی جویریہ بتول کی پہلی تحریر ملی ہے ۔ میرے عزیز بہن بھائیو جویریہ نے کبھی نیٹ پر اردو نہیں لکھی تھی ۔ میں نے اسے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ لکھے کیونکہ اس کے اندر لکھنے کی لگن کو میں اسی دن جان گئی تھی جب وہ مجھ سے ملنے دو اپریل 2012 کو میرے عارضی ٹھکانے پر آئی تھی ۔ Continue reading ڈاکٹر نگہت نسیم کے ساتھ ایک یادگار ملاقات ۔۔ از: جویریہ بتول کراچی

میری اچھی ماں مجھ میں اگر کوئی خوبی ہے تو وہ آپ کی وجہ سے ہے ۔۔ ہیپی مدرز ڈے

میری اچھی ، میری پیاری ، میری دوست ، میری غمگسار ماں مجھ میں اگر کوئی خوبی ہے تو وہ آپ کی وجہ سے ہے اور مجھ میں جتنی بری باتیں ہیں وہ میری اپنی وجہ سے ہیں ۔ اللہ کریم سے دعا کرتی ہوں کہ آپ کا سایہ الفت و شفقت تا حیات ہمارے سروں پر قائم رہے ۔۔بے شمار سلامتی اور سکون کی دعاؤں کے ساتھ ساری ماؤں کو ہیپی مدرز ڈے ۔ Continue reading میری اچھی ماں مجھ میں اگر کوئی خوبی ہے تو وہ آپ کی وجہ سے ہے ۔۔ ہیپی مدرز ڈے

کبھی سوچا ہی نہیں کتنی خاموشی سے زندگیاں بدل جاتی ہیں

بابا صاحب (محترم المقام جناب صفدر ہمدانی )کہتے ہیں کہ احسانمندی ورثے کی طرح نسل در نسل چلتی ہے ۔ احسانمندی کے زمرے میں سب سے پہلے ماں باپ بہن بھائی اور اساتذہ آتے ہیں پھر اس کے بعد بھی بے شمار اپنے قریبی رشتہ دار ۔۔ میری خواہش ہے اس بلاگ میں ہم سب مل کر ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کریں جن کے بارے میں ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں کہ وہ ہماری زندگیوں میں کتنے خاموشی سے آئے اور اہم ترین تبدیلیاں کر کے چلے گئے اور ہمیں پتہ ہی نہ چلا ۔۔ Continue reading کبھی سوچا ہی نہیں کتنی خاموشی سے زندگیاں بدل جاتی ہیں

اس صورت حال کا ذمیدار کون ہے؟

u3_222

اوہ میرے اللہ۔میرے مر جانے کے لیئے بس یہ شہ سرخی کافی تھی۔ پانچ پاکستانی نژاد مسلم نوجوان۔ دو نابالغ گوری بچیاں اور چھتیس گھنٹے تک ان درندوں کے بقول انکے” ان بچیوں کے ساتھ عید منائی”۔ اللہ کی لعنت ہو ایسی بدروحوں پر جو خود کو مسلمان بھی کہتے ہیں۔ان ملکوں میں آکر رہتے بھی ہیں اور انہی کی بچیوں کے ساتھ یہ قبیح حرکات کر کے مسلمانوں کو اور اپنے آبائی ملک کو بدنام کرواتے ہیں۔ سوچتا ہوں کہ ان درندوں کو بہت کم سزا دی گئی ہے انکو باقی ماندہ تمام عمر جیل میں رکھنا چاہیئے تھا اور کسی طرح انکے والدین کو بھی سزا ملنی چاہیئے تھی کہ ان بدقماشوں کی تربیت کی زمیداری کن کی تھی؟ Continue reading اس صورت حال کا ذمیدار کون ہے؟

کتابیں اور ان کا مطالعہ

books shaheen

جوانی میں کتابیں پڑھنا ایسا ہی ہے جیسے آپ کسی درز سے چاند دیکھ رہے ہوں . ادھیڑ عمر میں کتابوں کا مطالعہ ایسے ہی ہے جیسے کھلے آنگن میں چاند کو دیکھا جائے اور بڑھاپے میں کتاب بینی ایسی ہے جیسے اونچی ہموار جگہ سے چاند کا نطارہ کیا جائے . اس کی وجہ یہ ہے کہ مطالعے سے جوفائدے حاصل ہوتے ہیں ان کی گہرائی اپنے ذاتی تجربے کی گہرائی کے تناسب سے بدلتی رہتی ہے . Continue reading کتابیں اور ان کا مطالعہ

نیت کی برکتیں اور اللہ کریم کی نوازشیں

میں جب یکم اپریل کو پاکستان کے لئے روانہ ہو رہی تھی مجھے یوں لگتا تھا کہ جیسے میں واپس نہ آ سکونگی . ابا جی سے فون پر بات ہوئی . انہوں نے تسلی کے ساتھ جو بات کہی وہ میرے لئے زاد راہ بن گئی . انہوں نے کہا ” بیٹی سفر منجانب اللہ ہوتا ہے .. سفر کی نیت میں برکت کے لئے اس سے اپنی حفاظت کی التجا کے ساتھ اس کے بنائے ہوئے اسباب پر توکل بڑا ضروری ہوتا ہے ” .. سفر سے ایک رات پہلے میں یہی سوچتی رہی کہ اس سفر کی نیت کیا ہے اور مجھے کیا التجا کرنی ہے .. جائے نماز پر بیٹھ کر اپنے رب سے راز و نیاز کا اپنا الگ مزہ ہے ورنہ تو ہر پل کسی کے نام ہی ہو جاتا ہے .. Continue reading نیت کی برکتیں اور اللہ کریم کی نوازشیں

ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو ایک بار پھر آپکی دعاؤں کی ضرورت ہے

ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو ایک بار پھر آپکی دعاؤں کی ضرورت ہے.ڈاکٹر صاحبہ اپنے بہنوئی کے چہلم کے لیئے لاہور گئی تھیں اور انکو وہیں یہ خبر ملی ہے کہ لندن میں انکی والدہ پر فالج کا حملہ ہوا ہے. لاہور سے سڈنی کا سفر واقعی طویل اور تکلیف دہ ہو گا. پہلے بھی آپ بہن بھائیوں نے انکی صحت کے لیئے دعا کی ہے اور اس حکیم الحکمت نے سنی ہیں. ایک بار پھر آپ سب سے دعا کی درخواست ہے.پروردگار انکی والدہ محترمہ کو صحت عطا کرے.آمین

کیا ہی اچھاہو کہ اب ہم دوسروں کی اچھی با تیں اپنا لیں۔از ۔ شمس جیلانی

shams
بہت ہی عزیز بہن بھائیو آج آپ سب کی خدمت میں اپنے بڑے بھائی محترم المقام جناب شمس جیلانی صاحب کا وہ کالم پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہوں جوشروع سے لے کر آخر تک ایک ایک لفظ موتیوں میں تولنے کے لائق ہے ۔۔۔ شمس بھائی آپ کی راہنمائی پر ہمیں ناز ہے ۔۔ سلامت رہئے ۔۔ جگ جگ جیئے ۔۔ الہی آمین Continue reading کیا ہی اچھاہو کہ اب ہم دوسروں کی اچھی با تیں اپنا لیں۔از ۔ شمس جیلانی

کوئی محب وطن ؛؛تضحیک اعزازات ؛؛ کا مقدمہ درج کروائے گا? ۔از۔صفدر ھمدانی

aezaz
دیکھ کر فہرست اعزازات کی آیا خیال
کوئی تو چمچہ ہے اسمیں اور کوئی کفگیر ہے
قائد اعظم کی روح بھی بالیقیں بے چین ہے
ہائے کیا اقبال تیرے خواب کی تعبیر ہے
صفدر ھمدانی Continue reading کوئی محب وطن ؛؛تضحیک اعزازات ؛؛ کا مقدمہ درج کروائے گا? ۔از۔صفدر ھمدانی

کچھ تصویریں ، تحریروں کی طرح زندہ رہتی ہیں

maaa
ماں جیسا ہونا ایک روحانی کیفیت ہے جو کسی بھی عمر میں کسی پر بھی طاری ہو سکتی ہے

ڈرامہ نگار دلشاد نسیم کے شوہر اور ڈاکٹر نگہت نسیم کے بہنوئی انتقال کر گئے

khalidپاکستان میں جیو ٹی وی کی معروف ڈرامہ نگار اور پروڈیوسر دلشاد نسیم کے شوہر اور عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ اور افسانہ نگار ڈاکٹر نگہت نسیم کے بہنوئی خالد محمود کینسر کے موذی مرض میں چند ماہ تک مبتلا رہنے کے بعد منگل 28 فروری کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں
انکی عمر 45 برس تھی
انا اللہ وانا الیہ راجعون
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

معروف شاعرہ ارشاد عرشی ملک کے شوہر راحت نسیم ملک کا انتقال

inna

اسلام آباد میں مقیم گوشہ نشین مگر معروف شاعرہ ارشاد عرشی ملک کے شوہر راحت نسیم ملک انتقال فرما گئے ہیں

انا اللہ وانا الیہ راجعون

راحت نسیم ملک خود بھی خوبصورت شعر کہنے والے شعرا میں شمار ہوتے تھے اور ستر کے عشرے میں اسلام آباد اور بعد ازاں کراچی کی ادبی محفلوں کی جان سمجھے جاتے تھے Continue reading معروف شاعرہ ارشاد عرشی ملک کے شوہر راحت نسیم ملک کا انتقال

جلدبازی اور ناسمجھی

آج جب ہوسپٹل سے نکلی تو سوچا گاڑی میں پیٹرول بھروا لوں . جیسے پیٹرول اسٹیشن کے کاؤنٹرپر پیسے دینے کے لئے آئی تو کاؤنٹر پر تیس ،چوبیس برس کا درمیانے سے قد کا سانوالا سا لڑکا کھڑا تھا . چہرے مہرے سے اپنے ہی دیس سے لگا اور شاید اسے بھی ایسا ہی کچھ احساس ہوا تھا . اس نے بے اختیار پوچھ لیا کہ میں کہاں سے ہوں .. اتفاق دیکھئے ہمارا ملک ایک ہی نکلا . اس کا نام اویس تھا اور وہ پاکستان کے شہر لاہور سے تھا . اپنی تعلیم مکمل کرنے کے سلسلے میں یہاں آیا ہوا تھا . اس نے درخواست کی میں اس کی پوری بات سن لوں کہ وہ بے حد افسردہ ہے اور آج بہت ممکن ہے کہ خود کشی بھی کر لے … میں نے حیرانگی سے اسے دیکھا اس کی آنکھیں جھلملا رہی تھیں . Continue reading جلدبازی اور ناسمجھی

ہر رشتے کی اساس اعتبار اور یقین ہے

آپ بھی سوچیں گے کہ آج مجھے کیا ہو گیا ہے ۔ میں اب کیا لکھنے بیٹھ گئی ہوں ۔ کل ہوسپٹل میں ایک مریض نہیں آیا تھا جس کی وجہ سے کچھ اور سوچنے کا موقع مل گیا ۔۔ سوچتی رہی کہ رشتوں کی خوش ادائیگی کی بنیادی ضرورت اور اس کی اساس کیا ہے ؟ ۔ Continue reading ہر رشتے کی اساس اعتبار اور یقین ہے

کیا قول و فعل میں تضاد رکھنے والا شخص صوفی ہو سکتا ہے ۔۔۔؟؟از: زرقا مفتی

دوستو بہت عرصے کے بعد ایک بہت ہی خوبصورت اور پرسوز تحریر پڑھی ۔ ایک ایسی تحریر جس نے مجھے اداس کر دیا یہ سوچ کر کہ کیا ہمیں اللہ کا محبوب بندہ بھی میسر نہیں رہا ۔۔ دنیا کے بدلتے رویوں پر اخلاق کیسے ہاتھ سے نکلا اور کس رنگ میں رچا ۔۔ اسے اتنی دلیری اور دلبری سے لکھنے والی کا نام ہے ہم سب کی پیاری دوست اور بہن ” زرقا مفتی ” ۔۔ان کے مضمون کا عنوان ہے ” صوٖٖفی” ۔۔۔ ایک حساس موضوع پر ایک شیشے جیسی تحریرجس میں ہر چہرہ کسی نہ کسی سے ملتا جلتا ہے ۔۔۔
آئیے زرقا مفتی کی تحریر ” صوفی ” پڑھتے ہیں ۔۔۔
اس قدر کامیاب اور نایاب تحریر لکھنے پر زرقا بلاشبہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔

میرا تعارف ، میری گواہی آپ سب ہیں . ڈاکٹر نگہت نسیم

ڈاکٖٹر نگہت نسیم حال ہی میں اپنی دو نئی کتابوں کے لندن اور امریکہ میں اجرا کے بعد واپس اپنے گھر سڈنی پہنچی ہیں جہاں سے انہوں نے ایک بھرپور تاثر کی ایک تحریر سپرد قلم کی ہے.احسان مندی کے جذبے سے عاری،خالی خولی الفاظ کی جگالی کرنے والے اور صٍفحات کو سیاہ کرنے والے قلم کاروں کو اس سے مندرجات پر غور کرنا چاہیئے.
یک چینی کہاوت ہے کہ ایک کتاب پڑھنے سے دس ہزار میل کا سفر طے ہوتا ہے . آپ سوچئے کہ جب آپ سب میری دو کتابیں پڑھیں گے تو بیس ہزار میل کا سفر طے کریں گے .
زرا سوچئے انہیں لکھتے ہوئے میں نے کتنے میلوں کا سفر کیا ہوگا ۔ یقین کیجئے میرا سفر آپ کی اندازوں سے کہیں زیادہ طویل تر تھا . ایک ایسا سفر جو آپ کو “ آپ میں “ رہنے نہیں دیتا
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

صبر اور بے صبرا انسان

saber hi

ہمارے بڑوں نے ہمیشہ ہمیں تلقین فرمائی کہ مسلسل کوشش کرو ۔۔صبر کرو ۔۔چیونٹی سے سبق حاصل کرو ۔۔دوسروں کی کامیابیوں کے پیچھے ان کی مسلسل محنت اور لگن کی کہانی پڑھو ۔ ہمارے استاتذہ نے ہمیشہ ہمیں درس دیا کہ منزل تک پہہنچنے کے لئے شارٹ کٹ سے کبھی کام مت لینا یہ تمہیں مزید الجھا دیں گے۔

میں آج اپنے چاروں طرف دیکھتی ہوں تو سب سے زیادہ صبر اور حوصلے کی کمی پاتی ہوں ۔ کوکین کے نشے کی طرح 5 سیکینڈ میں آسمان چھونے کی تمنا نے انسان سے چھوٹے بڑے کی تمیز بھلا دی ہے ۔۔ احسان فراموشی سکھا دی ہے ۔۔ رواداری اور اخلاقیات سے دور کر دیا ہے ۔۔۔ اسلاف کے سارے سبق بھلا دئے ہیں ۔

غلطی کہاں ہوئی ہے ۔۔۔؟
ہم کیسے صبر و سکون سے اپنی اپنی باری کا انتظار کریں ۔۔؟؟
ہم کیسے تجدید ایمان کریں کہ ہمیں ایک دوسرے کے نصیب سے راضی رہنا ہے ؟

امی جی کی کہانی امی جی کی زبانی … از: ڈاکٹر نگہت نسیم.سڈنی

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں اپنے خاندان سے ملنے پہلے لندن اور پھر کیلی فورنیا کے شہر فریسنو آئی ہوں . کتابوں کی تقریب اجرا کے بعد ایک ہفتہ ہم سب نے صرف باتیں کرنے اور اپنی یادوں کو ایک دوسرے سے شیئر کرنے کا پروگرام بنایا ہوا تھا . سوآج کل ہم سب صرف باتیں کرتے ہیں اور کبھی کھبی ہم سب کھانا کھانے کی بجائے صرف باتیں کرتے ہیں . آج سوچا کہ امی جی ( اپنی ساس رشیدہ بیگم ) سے ان کی کہانی پوچھتے ہیں . وہ جو ہر وقت پاکستان کے نیوز چینلز دن رات دیکھتی ہیں لیکن ان سب سے الگ اپنی ایک رائے رکھتی ہیں جو کسی مبصر سے کم نہیں ہوتی ..

بڑی مشکلوں سے وہ راضی ہوئیں اور وہ جیسے جیسے بولتی گئیں میں لکھتی گئی . میرے ساتھ صومیہ بھی تھی کاغذ قلم لے کر کہ جہاں میری لکھنے کی رفتار کم ہو جائے وہ نوٹ کر لے .

آئیے امی جی کی کہانی امی جی کی زبانی سنتے ہیں ….
Continue reading امی جی کی کہانی امی جی کی زبانی … از: ڈاکٹر نگہت نسیم.سڈنی

عالمی اخبار کی مسقل کالم نگار اور شاعرہ فریدہ لاکھانی کے رفیق سفر ڈاکٹر سرجن ذکریا لاکھانی شدید علیل ہیں

عالمی اخبار کی مسقل کالم نگار اور شاعرہ فریدہ لاکھانی کے رفیق سفر ڈاکٹر سرجن ذکریا لاکھانی ان دنوں شدید علیل ہیں اور سڈنی کے مقامی ہوسپٹل کے آئی سی یو میں ایڈمٹ ہیں .. مجھے ابھی فریدہ کا فون آیا تھا ..انہیں اس وقت ہم سب کی دعاؤں کی سخت ضرورت ہے . ڈاکڑ صاحب سڈنی کے مشہور و معروف سرجن ہیں اور پاکستان کے چند چیدہ پسندیدہ شخصیتوں میں ان کا شمار ہوتا ہے . ان کی ایک اور خاص بات جو انہیں اوروں سے ممتاز کرتی ہے وہ ان کا ادب نواز ہونا ہے . فریدہ کی کامیابی کے پیچھے ان کا تعاون اور اور ان کی یہی ادب نوازی شامل رہتی ہے .جہاں فرہدہ ہر مشاعرے کے لئے لازم ہو جاتیں ہیں تو وہیں ڈاکٹر صاحب کا ہونا بھی ملزوم ہوجاتا ہے . Continue reading عالمی اخبار کی مسقل کالم نگار اور شاعرہ فریدہ لاکھانی کے رفیق سفر ڈاکٹر سرجن ذکریا لاکھانی شدید علیل ہیں

ہماری پیاری بہن زرقا مفتی کو اس وقت ہم سب کی بہت ضرورت ہے

میں سوچ ہی رہی تھی کہ ایسا کبھی ہو ہی نہیں سکتا کہ محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کی سالگرہ ہو اور زرقا مبارکباد نہ دے . آج یہی سوچتے ہوئے ہوسپٹل سے نکلی تھی کہ گھر پہنچتے ہی زرقا کو خریت کا فون کرونگی . جیسے ہی جی میل کھولی کہ زرقا کا نمبر دیکھ سکوں ( جب سے میرا موبائل فون خراب ہوا ہے تب سے میں نےفون نمبر جی میل میں محفوظ کرنے شروع کر رکھے ہیں ) .. وہاں فون نمبر تو کیا دیکھتی پہلے زرقا کی میل پڑھی … میرے ہوش و حواس اس وقت سے گم ہیں .. کیو کروں اور کیا نہ سوچوں .. اسے اس وقت سے کئی بار فون کر چکی ہوں لیکن زرقا فون بھی نہیں اٹھا رہی .. Continue reading ہماری پیاری بہن زرقا مفتی کو اس وقت ہم سب کی بہت ضرورت ہے