ہمارا بے حس اور مردہ معاشرہ زندہ باد

pakistani women
ذرا ایک نظر اس اسلامی جمہوریہ میں اس ضمن کے اعدادوشمار پر ڈالیں اور اپنے آپ میں شرمندہ ہوں کہ جس دین اسلام نے عورت کو حقوق دیئے اسے عزت دی اُس اسلام کو ماننے والے مسلمان نے عورت کی عزت بھی لوٹ لی اور اسکے حقوق بھی غصب کر لیئے

پاکستان میں زناء بالجبر/اجتماعی زیادتی کے 827 واقعات میں سے 734 پنجاب میں، 68 سندھ، 7 خیبر پختونخوا، 10 بلوچستان اور 8 اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہوئے۔ ایک غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق روزانہ تقریبا 16عورتیں اور بچیاں پنجاب میں کسی نہ کسی تشدد کا شکارہوئیں۔روزانہ3عورتوں کا قتل اور 2کو اجتماعی یا انفرادی طور پر جنسی تشدد کا شکاربنایا گیااسی طرح حالات سے تنگ آکر روزانہ 1 عورت نے خودکشی کی ہے
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

برادر امجد شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں

thanksشکریہ ادا کرنا فقط کوئی ایک روایت اور رسم ہی نہیں بلکہ حکم خدا و رسول بھی ہے۔ بس اسی اتباع کے لیئے مجھے ذاتی طور پر اور عالمی اخبار کے تمام ادارتی بورڈ کی طرف سے برادر محترم امجد شیخ کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ انکی انتھک محنت اور مہارت کی وجہ سے عالمی اخبار کا بلاگ ایک بار پھر مکمل طور پر درستگی کے ساتھ شائع ہو رہا ہے۔ Continue reading برادر امجد شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں

ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا ہفتہ یکم دسمبر کو سڈنی میں

333
افسانہ نگار،کالم نگار،نظم کی شاعرہ اور عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا ہفتہ یکم دسمبر کو سڈنی میں ہو رہی ہے جسکی صدارت شاعر،ادیب،محقق،نقاد،استاد،ماہر نشریات،مرثیہ نگار،مفکر اہلبیت اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی تصور خان ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان ہائی کمیشن کینبرا اور معروف ڈرامہ آرٹسٹ اور تمغہ حسن کارکردگی یافتہ عظمیٰ گیلانی ہونگی
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

یکم نومبر 2012عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔ایک اور اہم سنگ میل

u3_aa4thsalgirah-1مجھے تو یوں لگتا ہے کہ میں نے آپ سب کے ساتھ مل کر چار سال میں چالیس سال کا سفر طے کیا ہے۔عالمی اخبار صرف کوئی ایک آن لائن اخبار نہیں،یہ ایک تحریک ہے،ایک مشن ہے،ایک فلسفہ ہے،ایک خاندان ہے لکھنے والوں کا۔ آپ سب کا ساتھ دینے کا شکریہ،چاہے آپ اس سفر میں ہم سفر ہیں،قلم کار ہیں،بہی خواہ ہیں یا پھر عالمی اخبار کے قاری ہیں
اس سالگرہ کی مبارک دراصل آپ سبکو کو ہے

طالبانی نظام کاقانون ۔۔کوئی گل مکئی نہ کھلے ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

پشاور کے فوجی ہسپتال سی ایم ایچ میں ملالہ یوسفزئی کے دماغ میں داغی گولی کیا اسی طالبانی سوچ کا شاخسانہ نہیں ہے ۔ اسلامی شریعت کے مطابق ایک دوسرے کی عزت جان اور مال کی حفاظت ایک دوسرے کی زمیداری ہوتی ہے ۔ پر تاریخ گواہ ہے کہ طالبانی شریعت یہی کہتی ہے کہ بے گناہ مسلمانوں کاخون بہاؤ ۔۔ عورتوں کی تذلیل کرو ۔۔بچوں کی روحیں قبض کرو ۔۔ دنیا سے خیرا خواہی جیسے سارے جذبوں کو نفرتوں میں بدل دو ۔آج طالبانی پیروکار وہی کر رہے ہیں جو انہیں سبق پڑھائے گئے ہیں

مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

عابدہ سیال کو ہم سبکی طرف سے مبارکباد

11سویڈن میں مقیم استاد اور شاعرہ عابدہ سیال کو سٹاک ہولم میں ایک خصوصی اور اہم تقریب میں استاد کے طور پر تیس سالہ خدمات پر اعزاز پیش کیا گیا ہے۔ عالمی اخبار انکی اس خوشی میں شریک ہے اور مبارک پیش کرتا ہے

مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

ملالہ یوسف زئی پر حملہ۔حالت خطرناک ہے


امن کی ننھی پیامبر ملالہ یوسفزئی زئی پر ہوا اس وقت ہوا جب وہ اسکول وین میں اپنے اسکول جارہی تھیں اس وقت ملالہ کے ساتھ موجود ان کی سہلیاں بھی زخمی ہوئیں۔ ملالہ کی ایک زخمی سہیلی شازیہ رمضان نے اس بھیانک واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں نے اپنے منہ چھپائے ہوئے تھے اور انہوں نے ملالہ کا نام پوچھ کر گولی ماری۔

شازیہ نے کہا کہ سوات میں ملالہ کو سیکوریٹی نہیں دی گئی تھی نہ ہی دیگر طالبات کی سیکوریٹی کا انتظام ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر طالبات کو سیکورٹی فراہم نہ کی گئی تو لوگ اپنی بچیوں کو اسکول بھیجتے ہوئے ڈریں گے۔ کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمیداری قبول کر لی۔

اسلام کے نام حاصل کردہ مملکت پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں پر طالبان کا یہ حملہ اسلام کی خدمت ہے یا اسلام کی بدنامی

آئیے سب مل کر ملالہ سمیت سب بچیوں کی صحت و سلامتی کی دعا کریں

ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کا قدرے طویل آپریشن

ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کے شوہر محمد آفتاب نے چند لمحے پہلے سڈنی سے فون پر اطلا ع دی ہے کہ ڈاکٹر صاحبہ کا قدرے طویل آپریشن ڈاکٹروں کے مطابق کامیاب رہا ہے تا ہم ابھی وہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں غنودگی کی ادویات کے زیر اثر ہیں۔ آپ احباب نے پہلے بھی انکے لیئے دعائے صحت کی ہے اب بھی آپ سے مزید دعا کی درخواست ہے۔ اللہ پاک آپ سب کو ہر ارضی و سماوی آفات سے محفوظ رکھے۔آمین

ڈاکٹر نگہت نسیم کے بیٹےنجیب کے لیئے دعا کیجئے

Get-Well-Soonہم سب کے لئے ہر لمحے ہر قدم پر دعا کرنے والی ڈاکٹر نگہت نسیم کو آج اپنے جواں سال بیٹے نجیب کی صحت اور زندگی کے لیئے دعا کی ضرورت ہے. نوجوان نجیب کچھ عرصے دل کی رفتار کے کنٹرول کے عارضے میں مبتلا تھا اور ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا تھا. آج جس وقت یہ سطور لکھ رہا ہوں تو بارہ جولائی کی سہ پہر سڈنی کے ایک ہسپتال میں نجیب کا انتہائی نازک آپریشن ہو رہا ہے. ہم سب کی دعائیں اس جوان کو ایک بار پھر تندرست بنا دیں گی اور یہ بیٹا اپنے ماں باپ کے دل کو سکون بنے گا
آئیے ہم سب مل کر انتہائی صدق دل سے نجیب کی صحت و سلامتی کے لیئے دعا کریں کہ مالک موت وحیات اس نوجوان کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا کرے.آمین بتصدق معصومین

کراچی کی 8 سالہ دعا زہرا کو عالمی اخبار کی سب سے کم عمر لکھاری کا اعزاز

عالمی اخبار کے بلاگ سیکشن میں 25 مئی کو ڈاکٹر نگہت نسیم نے کراچی کی 8 سالہ قلم کار دعا زہرا کو متعارف کرواتے ہوئے اسکی کہانی۔۔۔خوشیوں بھرے غبارے۔۔۔شائع کی تھی جس پر متعدد احباب اور حلقوں اس کم عمر بچی کی حاصلہ افزائی کی جس کے جواب میں عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ نے دعا زہرا کو عالمی اخبار کی سب سے کم عمر قلم کار کا اعزاز دینے کا فیصلہ کیا
dua-zahara11
یہ اعزازی سند عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے لندن سید اکمل حسین نے تیار کی ہے جو دعا زہرا کو روانہ کی جارہی ہے
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

دنیا سے آج کیسے وہ اہلِ سخن گئے

shabih-ul-hassan2مجھے کچھ علم نہیں کہ میں اپنے اس استاد زادے کی موت پر اس تحریر کو کہاں سے شروع کرؤں اور کیسے ختم کرؤں۔ اب اس وقت جب میں یہ سطور قلمبند کر رہا ہوں تو شبیہ الحسن کو اپنے خالق حقیقی کے حضور حاضر ہوئے چوبیس گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ احباب،دست ،ساتھی،شاگرد،محبت کرنے والے اور اس سے فکری و ادبی اختلاف رکھنے والے اسے منوں مٹی تلے دباکر واپس آ چکے ہیں اور وہ شبیہ الحسن اپنے والد وحید الحسن کے پاس پہنچ چکا ہے۔ اسکے گھر میں جو کہرام بپا ہے اسکی آواز میں ہزاروں میل دور بیٹھا سن سکتا ہوں، عرفی آسٹریلیا سے لاہور پہنچ چکا ہے لیکن علم نہیں کہ وہ اپنے محسن صفت بڑے بھائی کا آخری دیدار بھی کر پایا کہ نہیں؟
مزید پڑھنے کے لیئے اس لنک کو کلک کریں

ارادوں کی شکست اور رب کی پہچان۔باب شہر علم علی علیہ السلام

باب شہر علم۔امیر المومنین ،یعسوب الدین، حضرت علی علیہ السلام کا قول ہے ۔” میں نے اپنے رب کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا“.. ہم سب کی زندگی میں ایسا ایک بار نہیں بلکہ کتنی بار ہوتا ہے کہ ہم اپنی خواہش کے مطابق اپنے ارادے کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاسکتے اور جو کچھ ہمارے بس میں ہے وہ سب کچھ ایمانداری سے کرنے کے باوجود بظاہر جیسے ہار سے جاتے ہیں۔ یہی صورت حال اس بات کی علامت ہے کہ میرے ارادے اور اختیار کے باوصف کوئی قوت ہے جو اپنے فیصلے کرتی اور میرے ارادوں پر خطِ تنسیخ پھیر دیتی ہے ۔ لیکن ارادوں کے ٹوٹنے کے باوجود یہ بات ہر ایک کی سمجھ میں نہیں آتی۔ کیوں؟

عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے جرمنی طاہر ملک کے بیٹے کے لیئے دعائے صحت کی اپیل

Get-Well-Soonعالمی اخبار کے بیورو چیف برائے جرمنی اور پاک یورو جرنلسٹس فورم کے نائب صدر برائے جرمنی طاہر ملک کے بڑے بیٹے عدنان شرجیل ملک کے لیئے قارئین سے دعائے صحت کی اپیل ہے

عدنان شرجیل ملک کی اپنڈکس پھٹ جانے سے زندگی کو جو خطرہ پیدا ہوا تھا وہ گروس ہوم سٹڈ کے ڈاکٹروں نے تین گھنٹے سے زیادہ وقت لگا کر کامیاب آپریشن کر کے فوری خطرہ تو دور کر دیا ہے لیکن ڈاکٹروں کے بقول ابھی انہیں لگ بھگ دو ہفتے ہسپتال میں رہنا پڑے گا
مزید پڑھنے کے لیئے لنک

اسکو نوحہ سمجھ کے پڑھ لیجے

نہ جانے کب یہ شعر کہا تھا جو آج یاد آ گیا۔۔۔۔
اس کو نوحہ سمجھ کے پڑھ لیجئے
خط میں جو حال میں نے لکھا ہے
lady-gaga-tea-cup

طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہمارے ہی پیارے تھے

234طیارہ کراچی سے چلا اور اسلام آباد اترنا تھا لیکن 127 افراد کے ساتھ قبر کی اتھاہ گہرائی میں اتر گیا. اس سے پہلے بھی جو ایسے حادثے ہوئے انکی کوئی شفاف تحقیقی رپورٹ سامنے نہیں آئی اور ویسے بھی وطن عزیز میں کس چیز کی رپورٹ آتی ہے؟ اب اس دکھ کی گھڑی میں کون سلجھائے ان الجھنوں کو.
جاں بحق ہونے والوں میں ایک جوڑا ہنی مون کو جا رہا تھا.ایئر ہوسٹس پرنسز فلیویا کی کچھ ماہ بعد شادی ہونے والی تھی.6 شیر خوار بچے تھے اور باقی بھی جو نہ جانے کس کی غفلت اور لاپرواہی کا نشانہ بنے،یہ سب ہمارے ہی پیارے تھے، سوچیئے اس طیارے میں ہم میں سے کوئی یا ہمارے گھر کا کوئی فرد بھی شامل ہو سکتا تھا.

امریکا کا ڈرون حملے بند کرنے کا پاکستانی پارلیمنٹ کا مطالبہ مسترد کرنے کا فیصلہ

22امریکا نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے بند کرنے کا پاکستانی پارلیمنٹ کا مطالبہ مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس اسلام آباد سے تعلقات میں تنائو کم کرنے کیلئے سلالہ چیک پوسٹ حملے پر معافی مانگنے پر غور کررہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا.
یہ آخر مشترکہ مفادات کیا ہیں؟

ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو ایک بار پھر آپکی دعاؤں کی ضرورت ہے

ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو ایک بار پھر آپکی دعاؤں کی ضرورت ہے.ڈاکٹر صاحبہ اپنے بہنوئی کے چہلم کے لیئے لاہور گئی تھیں اور انکو وہیں یہ خبر ملی ہے کہ لندن میں انکی والدہ پر فالج کا حملہ ہوا ہے. لاہور سے سڈنی کا سفر واقعی طویل اور تکلیف دہ ہو گا. پہلے بھی آپ بہن بھائیوں نے انکی صحت کے لیئے دعا کی ہے اور اس حکیم الحکمت نے سنی ہیں. ایک بار پھر آپ سب سے دعا کی درخواست ہے.پروردگار انکی والدہ محترمہ کو صحت عطا کرے.آمین

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت لیا. روز روز کی بری خبروں کے درمیان ایک اچھی خبر

pak_team_asia_cupبنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں مقابلہ آخری گیند تک ہوا اور خوش قسمتی سے پاکستان 2 سکور سے دوسری مرتبہ ایشیا چمپین بن گیا. سب کو مبارکباد، عالمی اخبار نے بال بائی بال کی براہ راست کمنٹری نشر کی. پاکستان بھر میں خوشیاں لیکن بنگلہ دیش میں صدمے کی کیفیت. اگر سچ کہوں تو یہ فائنل پاکستان جیتا نہیں بنگلہ دیش ہارا ہے. Continue reading پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت لیا. روز روز کی بری خبروں کے درمیان ایک اچھی خبر

آج کیوں نہ اپنے اپنے حصے کا اعتراف کریں

kursi
اعتراف بھی عطائے پروردگار ہے اور یہ وصف بھی وہ بینا انسان کو یا پھر آئینہ صفت کو دیتا ہے.میں اکثر لکھتا بھی ہوں اور اپنی تقاریر میں کہتا بھی ہوں کہ میرے تجربے اور مشاہدے کے مطابق سب سے زیادہ منافق دو طبقے ہیں.ایک اہل قلم کا اور دوسرا خطیبوں اور منبر نشینوں کا.یہ دونوں طبقے جو کہتے ہیں نوے فیصد سے زیادہ اس پر عمل نہیں کرتے،جیسے دوسروں کے لیئے کہتے ہیں اپنے لیئے نہیں. میں شاید اسی وجہ سے نہ اہل قلم میں شامل ہوں اور نہ ہی منبر نشینوں میں. میں جیسے اپنا دشمن خود ہوں. جو لکھتا ہوں اور جو کہتا ہوں،اس پر جب جب عمل کرتا ہوں زخم پر زخم کھاتا ہوں.مطعون ہوتا ہوں.اپنوں کے ہاتھوں بھی اور ان کے ہاتھوں بھی جو شکر ہے میرے اپنے نہیں. لیکن اللہ گواہ ہے مجھے کوئی شکوہ نہیں.کیکر پر انگور تو جینیاتی زراعت بھی نہیں اگا سکی. Continue reading آج کیوں نہ اپنے اپنے حصے کا اعتراف کریں

ڈرامہ نگار دلشاد نسیم کے شوہر اور ڈاکٹر نگہت نسیم کے بہنوئی انتقال کر گئے

khalidپاکستان میں جیو ٹی وی کی معروف ڈرامہ نگار اور پروڈیوسر دلشاد نسیم کے شوہر اور عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ اور افسانہ نگار ڈاکٹر نگہت نسیم کے بہنوئی خالد محمود کینسر کے موذی مرض میں چند ماہ تک مبتلا رہنے کے بعد منگل 28 فروری کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں
انکی عمر 45 برس تھی
انا اللہ وانا الیہ راجعون
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے