ابھی تازہ خبر پائی ہے یہ “کاشانہ صفدر “ سے
وہ بہتر ہیں،ا چھے ہیں دعائیں تھیں جو ہر گھر سے
سلامت وہ رہیں “ یہ چند ہفتوں کی جدائی ہے “
ذہن پر بوجھ تھا اترا ہے پروانوں کے یہ سر سے
صفدر بھائی کےپروانوں کے لیے یہ مژدہ جانفزا ہے کہ وہ الحمد للہ بخیریت ہیں ، صرف احتیاطی تدابیر ہیں ،جو ان کے معالجو ں نےنافذ کر رکھی ہیں۔ اب میں اان کے تمام پروانوں سے درخواست کرونگا کہ “ سورہ فلق “ رد نظراور حسد کے لیئے پڑھیں اور ان کی جلدی اور مکمل صحیت یابی کےلیے دعاگو رہیں ۔ شکریہ !پرانا بلاگ بہت ضخیم ہو گیا ہے کھلنے میں بہت دیر لگتی ہے ، اور باخبر رہنے کے لیے میں آپ سب کی بیچینی جانتا ہوں لہذا میں نے تازہ خبروں کے لیےیہ نیا بلاگ شروع کردیا ہے۔ کل وہ فالو اپ کے لیے اسپتال جارہے ہیں ۔انشا اللہ اس کے بعد جو خبر ہوگی مطلع کرونگا۔
Tag: shams jilani
ایک غزل کے چند اشعار
بہت محبت کے ساتھ یہ غزل تمام احباب کی نذر
کبھی کہاں کی طلب ہے کبھی کہاں کی تلاش
سو ہر کسی کو ہے لاحق یہاں وہاں کی تلاش
Continue reading ایک غزل کے چند اشعار
معصوم مشکیزے ۔۔۔ ایک نظم
یہ نظم کراچی کے پانی بیچنے والے ایک پٹھان بچے کی نذر ہے، جسے میں نے شاہراہ ء فیصل پر ناتھا خان پل کے نیچے ایک حادثے کے بعد مردہ حالت میں دیکھا تھا اور جس کے سڑک پر پھیلے ہوئے خون میں پانی اور چونیاں اٹھنیاں بھی بکھری ہوئی تھیں۔
معصوم مشکیزے
پیر میں تپتی دھوپ پہن کر
سر پر جلتا سورج ٹانکے Continue reading معصوم مشکیزے ۔۔۔ ایک نظم
حضور کے خاکے، درست کیا ہے؟ میں پریشان ہوں، میری مدد کیجئے
پیغبر اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کے خاکے اور آزادی اظہار، ہم پریشان ہیں، میری مدد کیجئے
چند روز قبل میں دفتر میں بیٹھا خبروں کی تلاش میں سرگرداں تھا Continue reading حضور کے خاکے، درست کیا ہے؟ میں پریشان ہوں، میری مدد کیجئے
مظاہرہِ قدرت
وہ رب ہے دوجہانوں کا جبھی قدرت دکھاتا ہے
کسی کو بےد خل کرکے کسی کو لا بٹھاتا ہے
چڑھا کر کچھ بلندی پر کبھی جوتے کھلاتا ہے
وہی گوروں کے مسکن میں کبھی کالے بساتا ہے
مسلم قیاد توں کا مطمح نظر
مسلم قیادتوں کو بس اتنا شعور ہے
موسٰی بچے رہیں اگر جلتا جو طور ہے
جو بھی خطا کار ہے بیٹھا وہ دور ہے
معصوم پس رہا ہے جو کہ بے قصور ہے
کر بلا کا پیغام
عرصہِ دراز سے جو روش بَین ، َبین ہے
سچ بولنا گناہ ہے، نہیں فرضِ عین ہے
دنیا سےاٹھ گیایوں سکوں اور چین ہے
جنت اگر جو چا ہیئے اسوہ حسین ہے
