زین عباس کا اعزاز۔ عالمی اخبار کا افتخار

خوشیوں بھری یہ ای میل مجھے آج ہی بھائی قمر رضا نے ارسال کی ہے ۔۔۔ لیجئے پڑھئے اور مبارکباد دیجئے ۔۔
aa2010aa
پاک فوج کے زیرِ اہتمام چلنے والے ادارے ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی راولپنڈی کے کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ میں غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلے منعقد ہوئےجن کا بنیادی حدف تو مقابلے اور سیکھنے کے رجحانات کو پروان چڑھانا تھا مگر ساتھ ہی حاصل شدہ تمام آمدنی کو سیلاب زدگان کے لیے عطیہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یوں یہ مقابلے جہاں مستقبل کے لیے ایک اچھی امید تھے، وہیں حال کے لیے بھی اہم ثابت ہوئے۔ Continue reading زین عباس کا اعزاز۔ عالمی اخبار کا افتخار

کالم نگار محمداحمد ترازی کی والدہ شدید علیل ہیں

عالمی اخبار کے پاکستان کے بیورو چیف اور مستقل کالم نگار محمداحمدترازی کی چند دنوں کی غیر حاضری سے میں پریشان ہی تھی کی عظیم بھائی نے بعذریعہ ای میل اطلاع دی کہ ان کی والدہ جو گزشتہ دنوں اپنے بھائی کے اتنقال کے بعد سے شدید علیل تھیں ۔اب کراچی میں امراضِ قلب کے اسپتال میں داخل ہیں ۔ Continue reading کالم نگار محمداحمد ترازی کی والدہ شدید علیل ہیں

اے اللہ ۔۔ میرے مالک ۔۔ میرے رب کریم

نناوے اسماء اللہ الحسنیٰ کی مدد سے لکھی گئی دعا جو ہر ددرمند دل کی التجا ہے ۔۔۔ آپ سب کی بارگاہ فکر میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہوں ۔۔
Continue reading اے اللہ ۔۔ میرے مالک ۔۔ میرے رب کریم

فوج ، ایجنسیاں ، سیاست دان ۔ ۔ ۔ ایک مطالعہ ..بھائی اظہر الحق کا فکر انگیز کالم

یہ ایک چھوٹی سی کہانی ہے پاکستانی فوج اور ایجنسیوں کی ، شاید کچھ اب بدل جائے مگر ممکن ہے بھی اور نہیں بھی ، میں نے جو کچھ لکھا ہے وہ اپنے مطالعے اور مشاہدے کی بیس پر لکھا ہے ، اگر کوئی غلطی ہو تو معذرت چاہوں گا ، آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا ۔ ۔
مزید پڑھنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے

مولا علی علیہ السلام کا وضو مبارک آزاد نظم کی صورت

مولا ئے متقیان مولا علی علیہ السلام جب وضو کے لیے پانی اپنے ہاتھوں میں لیتے تو پورا وضو مبارک یوں فرماتے :
( بسم اللہ و باللہ، اللھم اجعلنی من التوابین و اجعلنی من المتطھرین )
اے میرے خدا Continue reading مولا علی علیہ السلام کا وضو مبارک آزاد نظم کی صورت

جانے اب کس کے مقدر میں ہو اگلا رمضان


تیسرا اور آخری عشرہ بھی اب اپنے اختتام کی طرف رواں ہے. رمضان کو الوداع کہنے کا وقت آرہا ہے. کتنے خوش بخت ہیں وہ لوگ جنکو اس رمضان کی فیوض و برکات سے دامن و دل بھرنے کا موقع ملا اور نہ جانے اگلے برس ہم میں سے کتنے ہوں جن کی قسمت میں اگلا رمضان ہو گا. کیوں نہ پھر اس مبارک مہینے کے آخری دنوں اور آخری لمحات کو ضائع نہ کریں اور اپنے خالق و مالک سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں اور اپنی اور اپنے چاہنے اور نہ چاہنے والوں کی مغفرت کی بھیک مانگیں
آئیے ہاتھ اٹھا کر،آنکھوں میں آنسو بھر اور دل کو نرم کر کے التجا کریں اپنے پاک پروردگار سے Continue reading جانے اب کس کے مقدر میں ہو اگلا رمضان

’ اُٹھ غافل دِلا ‘ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ارشاد عرشی ملک

لیلتہ القدر کے بابرکت موقع پر ارشاد عرشی ملک کا ایمان افروز کلام۔ Continue reading ’ اُٹھ غافل دِلا ‘ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ارشاد عرشی ملک

قیام پاکستان کا پہلا اعلان آزادی،لاہور ریڈیو سے مصطفیٰ علی ھمدانی کی آواز میں

امجد شیخ کا شکریہ

thanks
ہم عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ کے ارکان ، قلمکار . نامہ نگار اور مختلف ممالک میں اخبار کے بیوروچیف اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے عالمی اخبار کے قارئین اخبار کے ویب ماسٹر سویڈن میں مقیم آئی ٹی کے ماہر جناب امجد شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے گذشتہ کئی دن کی محنت کے بعد عالمی اخبار کو ایک نئی اور خوبصورت شکل دی ہے . خاص طور پر ایک عرصے تک متعدد قارئین کا یہ تقاضا رہا ہے کہ اخبار کو نسخ کی بجائے نستعلیق میں شائع کیا جائے تاکہ پڑھنے میں آسانی رہے . Continue reading امجد شیخ کا شکریہ

صرف کراچی ہی نہیں پورا پاکستان جل رہا ہے

صرف کراچی ہی نہیں پورا پاکستان جل رہا ہے اور پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانی وطن کی محبت کی آگ میں سوختہ جاں ہوئے ہیں۔ پورا ملک ‘‘سیلابی پانی کی آگ‘‘ میں جل گیا ہے۔ گھروں میں صف ماتم ہے،سڑکوں پر گاڑیاں جلی پڑی ہیں، کراچی کے علاقوں میں مورچہ بند فائرنگ ہو رہی ہے،سیلاب کے مارے لوگ درختوں کے پتے کھا رہے ہیں،قبرستانوں میں گورکن ڈبل شفٹ پہ کام کررہے ہیں اور مملکت کے صدر محترم ملک میں ہی موجود نہیں اور وہ فرانس اور برطانیہ کی ٹھنڈی فضاؤں میں بقول انکے اور انکی جماعت کے پاکستان کے مستقبل کے صدر کو متعارف کرواتے پھر رہے ہیں Continue reading صرف کراچی ہی نہیں پورا پاکستان جل رہا ہے

لمحہ فکریہ

ملک ہی تو زندہ قوموں کی پہچان ہوا کرتا ہے. ہمارے آباؤاجداد نے اپنے کردار اور عمل سے سمجھایا کہ پاکستان کی اہمیت کیا ہے ؟
لیکن کیا ہم اپنی نسلوں کو یہ بتا پا رہے ہیں کے پاکستان کی بقا ہمارے لئے کیوں ضروری ہے ؟ Continue reading لمحہ فکریہ

اک خبر ہے آج شادمانی کی

اس خوش خبری میں اپنے ساتھیوں کو شریک کرتے ہوئے آج میرا سر فخر سے بلند ہے۔۔۔
۔۔۔۔
Continue reading اک خبر ہے آج شادمانی کی

بلوچستان: ڈپٹی اسپیکرسمیت دو ارکان کی ڈگریاں جعلی قرار

ارکان اسمبلی کی جعلی ڈگریوں کی جانچ پڑتال جاری۔سیلاب شدت اختیار کر گیا۔ Continue reading بلوچستان: ڈپٹی اسپیکرسمیت دو ارکان کی ڈگریاں جعلی قرار

برلین کے عبدالمناف غِلزئی کی عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ میں شمولیت

عبدالمناف نے شعبہ گرافکس کے نگران کے طور پر ذمیداریاں سنبھال لی ہیں
munaf
عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ نے برلین میں مقیم عبدالمناف غِلزئی کو عالمی اخبار کے شعبہء گرافکس کا نگراں مقرر کیا ہے اور مدیر اعلیَ ،نائب مدیر اعلیٰ اور معاون مدیر اعلیٰ سمیت تمام اراکین نے یقین ظاہر کیا ہے کہ جناب عبدالمناف غِلزئی کی شمولیت سے اخبار کے بصری حُسن میں مزید اضافہ ہو گا کیونکہ ٹینالوجی کے اس عہد میں گرافکس کو انٹرنیٹ میں مرکزی اہمیت حاصل ہے Continue reading برلین کے عبدالمناف غِلزئی کی عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ میں شمولیت

کالم نگار احمد ترازی عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے کراچی

ترازیاحمد ترازی کراچی میں مقیم صاحب مطالعہ اور صاحب قلم فقیر منش انسان ہیں اور ہر کام کو مکمل ایمانداری اور محنت سے سرانجام دیتے ہیں اور ایک عرصے سے عالمی اخبار میں تسلسل سے کالم لکھنے کے علاوہ کراچی اور گردونواح کی خبریں بھی ارسال کر رہے ہیں۔
انکی ان بلامعاوضہ خدمات اور تندہی کو سامنے رکھنے ہوئے عالمی اخبار کے مرکزی ادارتی بورڈ نے انہیں کراچی کا بیورو چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے Continue reading کالم نگار احمد ترازی عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے کراچی

تیرہ رجب ، مولائے کائینات حضرت علی علیہ السلام کا یوم ظہور مبارک

حضرت علی علیہ السّلام (599 – 661) رجب کی تیرہ تاریخ کو شہر مکہ میں خانہ کعبہ میں پیدا ہوۓ ۔ آپ کے والد کا نام ابوطالب علیہ السّلام اور والدہ کا نام فاطمہ بنت اسد السلام اللہ علیہا ہے۔ آپ کی پیدائش خانہ کعبہ کے اندر 13 رجب بروز جمعہ 30 عام الفیل کو ہوئی۔[1] حضرت علی علیہ السلام پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے چچا زاد بھائی ہیں بچپن میں پیغمبرصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے گھر آئے اور وہیں پرورش پائی ۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیر نگرانی آپ کی تربیت ہوئی ۔حضرت علی علیہ السلام پہلے مرد تھے جنہوں نے اسلام کا اظہار کیا ۔ آپ کی عمر اس وقت تقریبا دس یا گیارہ سال تھی ۔ Continue reading تیرہ رجب ، مولائے کائینات حضرت علی علیہ السلام کا یوم ظہور مبارک

سید عاشور کاظمی کو عالمی اخبار کا خراج عقیدت

اس قدر فقدان تھا حرفِ وفا کا شہر میں
دوستوں کو دیکھ کر دشمن ہمیں اچھے لگے

اردو ادب کا ایک مستند اور بڑا نام، ایک ہمہ جہت قلم کار اور ایک اصول پسند شخص سید عاشور کاظمی جو بظاہر اب ہمارے درمیان نہیں لیکن انکا کلام اور انکی دو درجن کے قریب کتابیں انہیں ہمارے دل سے محو نہیں ہونے دیں گی۔
عاشور کاظمی کو عالمی اخبار Continue reading سید عاشور کاظمی کو عالمی اخبار کا خراج عقیدت

قابل اجمیری نمبر۔۔۔۔۔A Collection of Qabil Ajmeri..Ishq Insaan Ki Zaroorat Hay.

قابل اجمیری مرحوم اردو ادب کا ایک معروف نام ہیں، جنکے بیسیوں اشعار و غزلیں زبان زد عام ہیں۔ Continue reading قابل اجمیری نمبر۔۔۔۔۔A Collection of Qabil Ajmeri..Ishq Insaan Ki Zaroorat Hay.

۔۔ایماں مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفر

“فلم سات سو چھیا سی” ہالینڈ میں ایک مووی بنی ہے، جس میں آپ (صلعم) کا مذاق اڑایا گیا ہے. ایک ارب ساٹھ کروڑ مسلم مل کر ہالینڈ کی اکونومی تباہ کر سکتے ہیں اس میسیج کو پانچ منٹ لگا کہ “تمام” لوگوں کو فارورڈ کرو تاکہ کل (بارگاہٍ الاہی) میں شرمندہ نا ہو جب اللہ سوال کرے گا میرے حبیب کی ناموس کے لیے تم نے کیا کیا” Continue reading ۔۔ایماں مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفر