دوستوں کو لوگوں کے درمیان ایسے منتخب کیجئے ۔۔۔۔ اہم تحریر

در حقیقت یار یکدل کیمیاست
چون صدف کمیاب وچون درپر بہاست
ترجمہ
ایک دل کا دوست حقیقت میں ایک کیمیا ہے
صدف اور گراں بہا موتی کے مانند ہے Continue reading دوستوں کو لوگوں کے درمیان ایسے منتخب کیجئے ۔۔۔۔ اہم تحریر

انفرادی تربیت کی اہمیت

میں نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ انفرادی تربیت ہی عالمی امن کی پرورش کر سکتی ہے ۔ میرے دوست احباب اکثر مجھ سے اتفاق نہیں رکھتے ۔ مجھے ان کا بے حد احترام ہے۔ آج مجھ سے میرے بدیسی دوستوں نے بھی میرے دیس کے امن پر بہت ساے سوال کئے اور انہیں بھی میں نے یہی کہا کہ ہم زمیداری سے بھاگنے والے لوگ ہیں ۔ ہم لوگ اپنی بندوق چلانے کے لئے دوسروں کے کندھے استعمال کرنے کے عادی ہو چکے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اخلاق کا درس سب کو دیں اوراس کے زاتی اخلاق پر کوئی انگلی بھی نہ اٹھائے ۔۔ Continue reading انفرادی تربیت کی اہمیت

کافر کافر کافر کون؟

کافر کافر کی صدائیں سنتے یقینا ہم سب بیزار ہو چکے ہیں۔ جس کو جی چاہتا ہے دین فروش ملا کافر قرار دے کر اسکی گردن زنی کر لیتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں یو کے میں ایک فوجی کو بے جرم و خطا اس لئے مار دیا گیا کہ کہ ایک برٹش فوجی تھا۔ سوچ کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کہ بھرے بازار میں کس طرح ایک مہذب شہر میں دو درندوں نے انسانی زندگی کے ساتھ کھیل کھیلا۔ اگر اسکا جواب کہیں ہر گندمی رنگ کے مرد و زن اور بچے کو ملنا شروع ہو جائے تو معاشرے کی کیا صورت ہوگی؟؟؟؟ Continue reading کافر کافر کافر کون؟

عالمی یوم خواتین. آپ بھی کچھ کہیئے

عالمی یوم خواتین ہر سال آتا ہے اور گزر جاتا ہے لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا عالمی دنوں کو منانے سے ہماری خواتین کی زندگی میں کوئی تبدیلی آئی ہے.
‎ہمارے سٹا ف روم میں گر ما گرم بحث ہو رہی تھی ؛کہ آج کادن خواتین کا ھے-مختلف قسم کی آر اتھیں-ان میں سے چند ایک قا رئین کے لیے “عملی طو ر پر دیکھا جائے ھر فیلڈ میں مر د کا
اقتدار زیادہ ھے -گھر ،ہو یا با ھر زیادہ تر اسی کی چلتی ھے۔” ” عورت ہر  کام میں چاہے وہ مر د سے بہتر بھی کرے،اس کی تنخو اہ مر د سے کم ہے-” اسی طر ح کی کتنی ہی مثالیں زیر بحث تھیں
– Continue reading عالمی یوم خواتین. آپ بھی کچھ کہیئے

مبارک ہماری خوشبو (شاہین حیدر رضوی) ، خوشبوؤں کے سفر سے لوٹ آئی ہے

2shaheen razvi key nazar copyہوسپٹل میں کل میری آن سائٹ ڈیوٹی رات کے 11 بجے تک تھی اور اس کے بعد آف سائٹ صبح کے 8 بجے تک … موبائل ، گھر کا فون سب کچھ سرہانے رکھ کر سونا پڑتا ہے .. سو عشاء کی نماز کے بعد جب آرام کرنا چاہا تو کئی بار فون بجا … انہی کالز میں ایک فون میری عزیز دوست اور بہن شاہین کا بھی تھا .. زیارتوں کے نور سے دھلی ہوئی اجلی آواز ابھی بھی سماعتوں میں محفوظ ہے .. گرمجوشی اور محبتوں میں گندھی آواز .. صبح کے تین بجے صبح جیسی آواز …
ہیلو ..ہیلو …
شاہین بول رہی ہوں Continue reading مبارک ہماری خوشبو (شاہین حیدر رضوی) ، خوشبوؤں کے سفر سے لوٹ آئی ہے

افسانہ …. وراثت ..از: ڈاکٹر نگہت نسیم

امی جی جب تک حیات رہی میں جب بھی سونے کے لئے جاتی تو اپنی آنکھیں بند کرنے سے پہلے انہیں ایک نظر ضرور دیکھا کرتی تھی ۔ میری لئے میری ماں آیت الکرسی کی طرح تھیں ۔ اور جب وہ حصار میرے ارد گرد سے ہٹا تو مجھے یوں لگا تھا جیسے میں آگ برساتے آسمان تلے آ گئی ہوں اور میرے چاروں طرف کانٹوں کے جھاڑ اگ آئے ہوں ۔ تب میں رات کو ان کا تصور کرتے ہوئے سو جایا کرتی تھی ۔ امی جی کہا کرتی تھیں کہ جب میں گھر نہ رہوں تو تم سب بھائیوں کی ماں ہو ۔ ان سے مجھ سے زیادہ پیار کرنا ۔۔ اور میں انہیں نم آنکھوں سے دیکھے جاتی اور سوچے جاتی کہ لو بھلا ایک ماں سے زیادہ کون کسی سے پیار کر سکتا ہے پر میری ماں دنیا کی سب سے اچھی ماں تھی جو نظروں کوپڑھ لینے کاہنر جانتی تھی ۔۔ ان کو دل تک پہنچنے کے لئے کوئی وقت نہیں لگتا تھا ۔اسی لئے بڑی محبت سے کہا کرتی کہ ماں اور بہن کا پیار جب ایک ساتھ کرو گی تو ماں سے زیادہ پیار ہو جائے گا ۔۔ Continue reading افسانہ …. وراثت ..از: ڈاکٹر نگہت نسیم

کتنا ارزاں ھے میرے اھل وطن تیرا لہو

ایک زمانہ تھا کہ مملکت خدادا میں

97٪ مسلمان رھتے تھے
ان میں
اھل سنت کی تعداد 74٪ تھی اور شعیہ کلمہ گو مسلمان گو اقلیت میں تھے مگر
کیا سنی کیا شعیہ کیا سبھی
ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے ایک دوسرے کے دکھہ درد خوشی وموت میں شریک ھوتے تھے
ایک دوسرے کی محافل ومجالس میں بخوشی شریک ھوتے تھے
احترام انسانیت کا چلن عام تھا
کوئ بھی بڑا کسی بھی چھوٹے کو کوئ غلط کام کرتے دیکھتا تو اس کو سمجھایا جاتا
بہت کم لوگ اونچی آواز میں بات کرتے تھے Continue reading کتنا ارزاں ھے میرے اھل وطن تیرا لہو

عالمی اخبار میں کالم نگاروں کی فہرست میں نئے ناموں کا اضافہ … مبارکباد

سال نو کے آغاز پر عالمی اخبار میں کالم نگاروں اور مضامین نگاروں کی فہرست میں نئے ناموں کا اضافہ ہوا ہے جن میں مندرجہ زیل نام فہرست میں شامل کئے گئے ہیں .

1. بھائی سید اکمل حسین . لندن
2. سیدہ زائرہ عابدی ( بجو) . ایڈمنٹن . وینکور
3.محمد ثقلین رضا . بھکر
4.نعمان عالم . یوکرین
5. شاہین حیدر رضوی . کویت
6. سیدہ رافعیہ گیلانی . راجن پور Continue reading عالمی اخبار میں کالم نگاروں کی فہرست میں نئے ناموں کا اضافہ … مبارکباد

آیئے دوستو نئے سال میں خوش رہنے کی تدبیر کرتے ہیں

سائینس کے اعتبار سے انسان کی ساری خوشیاں جسمانی ہیں جبکہ انسان کی ساری خوشیاں اس کی روح اس کے حواسوں سے تعلق رکھتی ہیں ۔ میں اکثر دیکھتی رہتی ہوں کہ یار لوگ خوش ہونےکو ممنوع سمجھتے ہیں اور خوشیوں کو منفی سمجھ کر حیات ہی سے منفی کر دیتے ہیں۔
دیکھئے اگر کوئی جسمانی بیماری ، پیشیمانی یا خلش نہیں ہے تو کیا اس کے لئے یہ خوشی کی بات نہیں ہے ۔

آیئے میں آپ سب کو اپنی خوشی کاراز بتا تی ہوں ۔۔۔ Continue reading آیئے دوستو نئے سال میں خوش رہنے کی تدبیر کرتے ہیں

یہ بے حد ضروری ہے

جس طرح ضروری ہے
کہ
پھولوں کے پاس تتلیاں ہوں
پہاڑوں کے پاس چشمے جھرنے
چٹانوں پر کائی کی تہیں ہوں
اونچے درختوں کے ساتھ بل کھاتی بیلیں ہوں
اسی طرح یہ بے حد ضروری ہے
ہر انسان
کسی مشغلے کا مشتاق ہو
اسے
کسی شوق کا اعلی ذوق ہو

( آیئے اپنے مشغلوں اور شوق کی باتیں کرتے ہیں )
ڈاکٹر نگہت نسیم

پیاری دوست زرقا مفتی کو ایک سو تین وی سالگرہ مبارک ہو

noshi

سنو میری پیاری ، میری اچھی دوست
بیٹی تو ماں باپ کا فخر اور مان ہوتی ہے
روشنیوں کو ساتھ لے کر زمین پر اترتی ہے Continue reading پیاری دوست زرقا مفتی کو ایک سو تین وی سالگرہ مبارک ہو

دنیا کی امتحان گاہ کا صرف ایک ہی پرچہ ہے

ابھی میرے ایک برقی مکتوب کے جواب میں ہم سبکی بہت عزيز اور قابل احترام دوست اور بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کا جواب آیا …

میں غم زدہ سی کیفیت میں آفس میں بیٹھی تھی ایک دم جیسے برقی مکتوب پڑھتے ہی غم کے بادل چھٹ گیۓ
میں نے سوچا کہ آپ سب سے اتنے اہم اور چشم کشا برقی مکتوب کو شيئر کروں ‘اور آپ سب سے دعا کی التماس کے ساتھہ یہ بات کہنی ہے یقین واقعی بہت بڑی دولت اور طاقت ہوتا ہے ..
آٰیئے اس خوبصورت سطروں کی گہرائی کو محسوس کرتے ہوئے یقین کی طاقت اور دولت سے اپنا دامن بھر لیں
ڈاکٹر صاحبہ اپنے برقی مکتوب میں لکھتی ہیں .. Continue reading دنیا کی امتحان گاہ کا صرف ایک ہی پرچہ ہے

عزتیں اور شہرتیں منجانب اللہ ہوتی ہیں ………. بہت بہت مبارکباد

عزتیں اور شہرتیں منجانب اللہ ہوتی ہیں ………. بہت بہت مبارکباد

sh
محترم المقام صفدرھمدانی کو اللہ کریم نے ایک اور عزت عطا کی ہے اور لاہور کی طالبہ مصباح اعظم نے انکی مرثیہ نگاری پر جو مقالہ ایم اے کے لیئے لکھا تھا وہ منظور ہو گیا ہے اور مصباح اعظم کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے Continue reading عزتیں اور شہرتیں منجانب اللہ ہوتی ہیں ………. بہت بہت مبارکباد

جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ

تحانکس

میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
تیرے ہی لیے ہے ساری حمد و شکر گزاری میری
تیری ہی عطا ہے بدن کی صحت وسلامتی میری
اور
تیرے ہی لئے ہے سب تعریفیں اور ممنونیت میری
تیری ہی عطا ہے ہر روگ و بیماری میری Continue reading جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ

ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کا قدرے طویل آپریشن

ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کے شوہر محمد آفتاب نے چند لمحے پہلے سڈنی سے فون پر اطلا ع دی ہے کہ ڈاکٹر صاحبہ کا قدرے طویل آپریشن ڈاکٹروں کے مطابق کامیاب رہا ہے تا ہم ابھی وہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں غنودگی کی ادویات کے زیر اثر ہیں۔ آپ احباب نے پہلے بھی انکے لیئے دعائے صحت کی ہے اب بھی آپ سے مزید دعا کی درخواست ہے۔ اللہ پاک آپ سب کو ہر ارضی و سماوی آفات سے محفوظ رکھے۔آمین

آپ سب کو پاکستان کا 65 واں جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو

small_pak flag کل محترم المقام استاد محترم جناب صفدر ہمدانی کا خط ملا ۔۔انہوں نے یاد دہانی کرواتے ہوئے حیرانگی سے پوچھا تھا کہ این این اس بار روزوں میں کہیں جشن آزادی کی تیاریاں بھول تو نہیں گئی ہو ۔۔ ارے بابا جی آپ بھی نہ ۔۔ بھلا ایسا کیسے ہو سکتا ہے ۔۔ بس کیا کہوں کچھ نئی نوکری اور کچھ افطار سحر ۔۔پھر جب آج میں اپنے پیارے وطن کی جشن آزادی کاپروگرام اخبار کےلئے ترتیب دے رہی تھی تو مجھے بھائی شعیب تنولی کا لکھا ہوامضمون ملا جو انہوں نے مجھے بھیجا تھا ملا ۔۔مضمون کا عنوان تھا “ پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔۔ ؟؟ اور یوں لگا جیسے یہی میرے دل میں تھا ۔ شعیب کا لکھا ہوا میرے لئے کوئی نیا نہیں ہے ۔ ان کے مضامین ایک عرصے سے پڑھ رہی ہوں ۔۔ ہر دفعہ کسی پرانی سوچ کو نئے رنگ میں لکھتے ہیں اور ایسا لکھتے ہیں کہ اسی بات کی ایک نئی جہت سے آگاہی ہو جاتی ہے ۔۔ اور یہی لکھنے والے کا کمال ہوتا ہے ۔۔ بھولے ہوئے سبق یاد کروانا اور یاد رکھنے کے گر بھی بتانا ۔۔۔ شعیب ہماری بلگ فیملی میں پہلی بار شریک ہو رہے ہیں ۔۔ یہ رمضان کے ماہ مبارک کا اعجاز ہے کہ ہمارے کاروان میں اہل علم شامل ہو رہے ہیں ۔۔۔ Continue reading آپ سب کو پاکستان کا 65 واں جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو

ہماری عزیز دوست مسرت بانو کی والدہ ماجدہ کے لئے دعائے صحت

میری تین دہائیوں کی عزیز دوست مسرت بانو کی والدہ ماجدہ اس وقت شدید علیل ہیں اورکراچی کے او ایم آئی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں کل رات سے ایڈمٹ ہیں ۔

اس کڑے وقت میں ہماری بے لوث دوست کو ہم سب کی تسلی اور دعاؤں کی بہت ضرورت ہے ۔ مسرت بانو کے والد اس جہاں سے اس وقت رخصت ہو گئے تھے جب اس نے میٹرک ہی کیا تھا ۔ پچھلے برس اس کے جواں سال بھائی صرف چوبیس برس میں ایک مختصر علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ ان کے جانے کے بعد سے آنٹی جی کو کبھی ہم نے پہلے جیسا نہیں پایا ۔ اور امسال اپریل میں، میں خاص طور پر ان سے ملنے کراچی گئی تھی ۔ اس وقت بھی وہ اشکبار اپنے بیٹے کو یاد کر تی رہیں ۔ 15 اپریل کو میں واپس سڈنی پہنچی تھی اور اسی دن انہیں فالج کا اٹیک ہو ا تھا ۔ جس کے بعد سے اب تک ان کی صحت میں کوئی سدھار نہیں آیا ۔ Continue reading ہماری عزیز دوست مسرت بانو کی والدہ ماجدہ کے لئے دعائے صحت

پیاری دوست شاہین حیدر رضوی سالگرہ بہت بہت مبارک

Red Rose Bouquet
میری دوست
یہ دنیا
بہت آسان ہو گئی ہے
جب سے
تم نے کہاہے
میری دنیا
تم سے مکمل ہو گئی ہے
(ڈاکٹر نگہت نسیم ) Continue reading پیاری دوست شاہین حیدر رضوی سالگرہ بہت بہت مبارک

اب کہاں تجھ سا کوئی ہم کو جہاں میں کوئی خوش آواز ملے گا .. آہ مہدی حسن

آج وہ دکھ بھری خبر بھی سن لی شہنشاہ غزل پاک وھند کا وہ خوش آواز اور مایہ ناز غزل گایئک 84 سالہ مہدی حسن انتقال کرگئے ..

انا للہ وانا الیہ راجعون

شدید دکھ کی کیفت کو کیسے رقم کرتے ھیں
کیسے اتنے بڑے سانحے پر صبر کرتے ھیں
Continue reading اب کہاں تجھ سا کوئی ہم کو جہاں میں کوئی خوش آواز ملے گا .. آہ مہدی حسن