تاریخی اشعار کہنے والے ”حسنی ” کو میں ایک دہائی سے جانتی ہوں ۔از“ ڈاکٹر نگہت نسیم

لکھنے والے کی اپنی قدر اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے ۔وہ چاہے تو لفظوں سے بے مقصد کھیل لے یا پھر اسے لڑیوں میں ایسے پرو دے کہ کہانی ، غزل ،نظم ہیروں جیسی دمکنے لگے اور رہتی دنیا تک اپنی قدر اپنی پہچان بنا لے ۔ جہاں تک اردو شاعری کا تعلق ہے ۔میر سے غالب تک ، پھر فیض سے فراز تک شاعروں کی ایک لمبی قطار اردو شاعری کی تاریخ مرتب کرتی نظر آتی ہے ۔ مگر آج کے دور اور اس کے تیزی سے بدلتے رویوں کے پس منظر میں سچائیوں کا پرچم اٹھائے کچھ گنے چنے سے لوگ ہیں اور ان گنے چنے لوگوں میں سید نجم سبطین حسنی کا نام سر فہرست آتا ہے ۔ Continue reading تاریخی اشعار کہنے والے ”حسنی ” کو میں ایک دہائی سے جانتی ہوں ۔از“ ڈاکٹر نگہت نسیم

جینے کی اہمیت

مجھے کتابیں پڑھنا بہت اچھا لگتاہے اور مجھے یہ بھی بہت اچھا لگتا ہےکہ میں ٹرین میں سفر کروں تاکہ سارا رستہ کوئی کتاب پڑھ سکوں یا گاڑی کوئی اور چلا رہا ہو تاکہ میں کسی کتاب کی ورق گردانی کر سکوں ۔ میرے شوہر میری اس عادت سے سمجھوتہ کر چکے ہیں بلکہ اکثر یاد دہانی کے لئے پوچھ لیتے ہیں کہ کتاب رکھ لی ہے نا ۔۔ بچوں سے اکثر تنقید سہنی پڑ جاتی ہے تو اس وقت میں یہ دیکھتی ہوں کہ کب یہ لوگ اپنے کانوں میں سپیکر لگائے ہم دونوں پر سے دھیان ہٹائیں تو میں کتاب کھول سکوں ۔۔ ایک اور بات جو مجھے اپنی اچھی نہیں لگتی کہ میں جو بھی پڑھوں اس کی داد مجھے اسی وقت دینے میں مزہ آتا ہے ۔ اب ظاہر ہے کہ کتاب لکھنے والا تو مجھے میسر نہیں ہو سکتا .. تو پھر آ جا کر انہی کے کان کھاتی ہوں کہ یہ دیکھئے کتنا اچھا لکھا ہے .. یہ دیکھئے کسی نے کتنا اچھا کہا ہے ۔۔ بس اسی طرح سے روانی میں زندگی گزر رہی ہے ۔۔ Continue reading جینے کی اہمیت

افسانہ ۔۔۔۔ “ کریلے “ ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

امی جی کی کا بس چلے تو کمیٹی ڈال کر کریلے خرید یں اور پھر دنیا سے بےخبر ہو کر پکائیں ۔۔ کتنی بار کہا ہے کہ ہمیں نہیں کھانے یہ کڑوے کسیلے کریلے ۔۔ توبہ ۔۔۔ زیبا باجی کی جھنجھلاہٹ عروج پر تھی ۔جتنی تیز زبان چل رہی تھی اس سے زیادہ چھری کریلو ں پر ۔۔۔ امی جی کو کریلے پکانے ہمیشہ سے پسند تھے ، پہلے تو اتنی چاہ سے خریدتی ..چھانٹ چھانٹ کر ایک ایک کریلا ایک طرف رکھتی جاتی جیسے کوئی اپنی یادیں ایک ایک کر کے سمیٹتا جاتا ہے ۔۔ یہ وہ واحد سبزی تھی جس پر امی جی نے کبھی بھاؤ نہیں کیا ۔۔ جتنی مہنگی بھی ملتی اتنے ہی دام میں خرید لیتی ۔۔ اتنی خاموشی سے نظریں جھکائے ایسی لگن سے پکایا کرتیں جیسے کوئی عبادت کر رہی ہوں ۔۔۔ اگر کوئی ان سے کوئی بات کرنے کی کوشش بھی کرتا تو وہ یوں دیکھتی جیسے کسی اور زبان میں کوئی بات کر رہا ہو ۔۔ دوسرے دن امی جی کی وہی ہدایات ہوتی اور ہم ہوتے ۔ Continue reading افسانہ ۔۔۔۔ “ کریلے “ ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

پھر سے جینا شروع کریں۔۔۔!

چند دن پہلے یہاں جینا شروع کیجئے کے نام سے ایک بلاگ جاری تھا، جہاں ہم لوگ بونگی کے نام پر مختلف تخلیقات لے لے کر حاضر ہو رہے تھے، جس میں کئی بڑے علمی و ادبی جملے پڑھنے کو ملے۔ برا ہو ریمنڈ ڈیوس کا کہ ا س نے توجہات چھین لیں۔ لیکن آج ایک بزرگ سے بات ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ عزیزی یہ کیا ہے کہ آپ لوگ ہر وقت سیاست وغیرہ پر ہی لکھتے ہو، اپنی تخلیقات کو محدود مت کرو اور انشاء نگاری، شاعری، علم و ادب، نظم و سخن اور مزاح سمیت سبھی جہات ادب پر توجہ دو۔ سو اس خیال سے پھر سے اس بلاگ کو شروع کیا ہے کہ آپ لوگ اپنی اپنی نگارشات سے یہاں پھر سے ہلکی پھُلکی گفتگو کا آغاز کریں۔ موضوع کچھ بھی نہیں ہے، سو جو بھی علم و ادب کے دائرہ میں ہو، وہ یہاں ضرور لکھئیے۔ یہ صفحات حاضر ہیں۔یہاں آپ اپنی تخلیقات کے علاوہ دیگر لوگوں کی تخلیقات اور اقوال بھی نقل کر سکتے ہیں۔ بس کوشش کریں کہ باتیں غیر سیاسی ہی ہوں۔ چلیں جی بسم اللہ کریں۔

پریشان ہونا چھوڑیئے اور جینا شروع کیجئے

مجھے یاد ہے جب کتابیں پڑھنے کا رواج ہوا کرتا تھا تو سب ڈیل کارنیگی کی کتابیں ضرور پڑھا کرتے تھے … انہوں نے ساری حیاتی کتابیں لکھنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کیا تھا .یہ الگ بات کہ ساری کتابیں چھپوائی کسی اور نے اور وہ بھی ان کے مرنے کے بعد … بقول سیانوں کے کتاب لکھنے والے غریب ہوا کرتے ہیں جبکہ سچ یہ ہے کہ جو “خود کو ادیب ” سمجھتے ہیں وہی غریب نہیں ہوا کرتے (کیونکہ کتاب لکھنے سے کتاب چھپوانا آسان ہے )… اور جو ” واقعی ادیب ” ہوا کرتے ہیں وہ ہر دور میں غریب ہوا کرتے ہیں .. لو بات کہاں سے کہاں چلی گئی .. Continue reading پریشان ہونا چھوڑیئے اور جینا شروع کیجئے

سڈنی ریڈیو کی اردو سروس سے ڈاکٹر نگہت نسیم کا ایک انٹرویو

عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ،افسانہ نگار اور نظم کی شاعرہ ڈاکٹر نگہت نسیم کو یوں تو بلاگ فیملی کے تمام افراد بخوبی جانتے ہیں لیکن خود انکی زبان سے اپنے ادبی سفر اور اپنے بارے میں بتانا کیسا رہے گا؟

سننے کے لیئے زحمت کیجئےمیرے ادبی سفر کا آغاز

کا ش ۔۔ ماں ۔۔ کاش

تیونس اور یمن کے بعد اب مصر … مشرق وسطی میں آزادی کی تمنا … ہنگامے .. لوگوں کے برستے آنسو .. رستے زخم …. کب تک .. یہی سوچتے ہوئے آسمان پر اڑتے پرندوں نے مجھے جیسے ایک نئی دنیا کا پتہ دے ڈالا …. معاشی اور سماجی نا انصافی کی جیسے وجہ دریافت ہو گئی ہو … Continue reading کا ش ۔۔ ماں ۔۔ کاش

اپنی دوست اور عزیز بہن شاہین حیدر رضوی کے خط کا جواب

nighat-shaheenمیری اچھی ۔۔ میری دلاری ۔۔۔میری پیاری بہن
کیا بتاؤں کہ تم میرے لئے کیا ہو
تم دعاؤں کی ایسی پاکیزہ کتاب ہو Continue reading اپنی دوست اور عزیز بہن شاہین حیدر رضوی کے خط کا جواب

بیماری، غم اور تکالیف کا موقع پر پڑھی جانے والی خاص دعا آزاد نظم کی صورت

صیحفہ سجادیہ
صحیفہ سجادیہ بارگاہ الہی میں راز و نیاز و مناجات اور بیان حاجات کا ہی مجموعہ نہیں ہے بلکہ اسلامی علوم و معارف کا بیش بہاء خزانہ ہے جس میں اعتقادی، ثقافتی، معاشرتی و سیاسی امور اور بعض قوانین فطرت اور احکام شرعیہ بھی بیان ہوئے ہیں۔ ہاں مگر ان سب کو دعاء اور مناجات کے سانچے میں ڈھالا گیا ہے۔ Continue reading بیماری، غم اور تکالیف کا موقع پر پڑھی جانے والی خاص دعا آزاد نظم کی صورت

عالمی اخبار کے میر کارواں قابل صد احترام صفدر ہمدانی کون ہیں ؟

لیجئے مناف بھائی سب سے پہلے میں لکھتی ہوں کہ میر کارواں قابل صد احترام صفدر ہمدانی کون ہیں ؟

میں ایک عرصے تک بابا جناب صفدر ہمدانی کو صرف ان کے قلم کے حوالے سے جانتی تھی … مجھے ہمیشہ ہی ان کی تحریریں پڑھ کر یوں لگتا تھا جیسے میں اس بچے سے مل رہی ہوں جو دہائیوں سے گرائپ واٹر کی بوتل پر “شجاعت “ کا شاہکار بن کر چسپاں ہی نہیں ہے بلکہ شجاعت کی دعوت بھی سر عام دیتا ملتا ہے ۔۔ ان کے قلم کی کاٹ اور جیداری کے بھیس میں وہی بچہ رہتا ہے جسے میں نے ” گرائپ واٹر “ کی بوتل پر اس وقت دیکھا تھا جب مجھے معلوم بھی نہیں تھا کہ اس بھولے بھالے بچے کے ہاتھ میں سانپ کیوں ہے اور وہ اس سے ڈرتا کیوں نہیں ہے ۔۔۔ اس کی آنکھوں کی چمک صاف بتا رہی ہے کہ وہ سانپ کو کچلنے کے ارادے رکھتا ہے ۔۔ ہر خطرے سے آزاد ۔۔ ہر وہم سے دور یہ بچہ مجھے جرات کا ایسا پیغام دیتا تھا کہ میں خود کو ایک پنجرے میں قید پاتی تھی ۔۔۔ Continue reading عالمی اخبار کے میر کارواں قابل صد احترام صفدر ہمدانی کون ہیں ؟

تجھے نظر ہی نہ آئے قریب ایسے تھے

150×150.jpg” alt=”akmal” width=”150″ height=”150″ />
qqq

سید قمر زیدی نے کراچی میل کی اور اپنے تمام احباب کی ساتھ ان کی اس غزل کو شئیر کرنا چاہتا ہوں اور آج کے حسب حال کہ مطابق غزل ہے اس پر تبصر چاہتا ہوں

اپنے ساتھیوں کے شکریے جو لوح دل پر لکھے میں نے !

حیرت اس وقت ہوتی ہے جب کوئی یہ کہتا ہے کہ اپنوں اور دوستوں کا شکریہ کون ادا کرتا ہے ۔ جب کہ مجھے ہمیشہ ایسا لگا جیسے دوستوں سے زیادہ کسی اور کا حق ہوتا ہی نہیں کہ ممنون ہوا جائے جو اپنے وقت سے وقت نکال کر آُپ کے پاس آجاتے ہیں ، آپ کے ساتھ آپ کی غمی ،خوشی کو یادگار بنا جاتے ہیں اور ضرورتوں کے موسم میں پھولوں کی طرح کھل جاتے ہیں اور خوشبوں کی طرح لپٹ جاتے ہیں
راتوں میں دنوں جیسے
اندھیروں میں روشنیوں جیسے
دوریوں میں قربتوں جیسے
مزید پڑھنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے

اپنی عزیز دوست زرقا مفتی کو سالگرہ مبارک ہو

اپنی بہت ہی عزیز اور پیاری دوست زرقا مفتی کو سالگرہ مبارک ہو ۔۔ اس کے نام ایک نظم بطور تحفہ ۔ قبول کرو ۔۔

سنو دوست
بیٹی تو ماں باپ کا فخر اور مان ہوتی ہے
روشنیوں کو ساتھ لے کر زمین پر اترتی ہے Continue reading اپنی عزیز دوست زرقا مفتی کو سالگرہ مبارک ہو

شاہین رضوی کے نام … لمحے بھر میں سارے موسم بدل دیئے

nighat,shaheenشاہین رضوی رہتی کویت میں ہے لیکن مجھے ہمیشہ یہی لگا جیسے میرے دل میں رہتی ہے .. میری دعاؤں میں بستی ہے .. اس کی باتیں امید سے شروع ہوتی ہیں اور دعا پر ختم ہو جاتی ہے .. شاہین مجھے اپنے رب کا انعام لگتی ہے .. جو ایک دعا کی طرح میرے سر پر آنچل کی طرح سجی رہتی ہے .. آج بھی اس سے بہت ساری باتیں ہوئی .. Continue reading شاہین رضوی کے نام … لمحے بھر میں سارے موسم بدل دیئے

زین عباس کا اعزاز۔ عالمی اخبار کا افتخار

خوشیوں بھری یہ ای میل مجھے آج ہی بھائی قمر رضا نے ارسال کی ہے ۔۔۔ لیجئے پڑھئے اور مبارکباد دیجئے ۔۔
aa2010aa
پاک فوج کے زیرِ اہتمام چلنے والے ادارے ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی راولپنڈی کے کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ میں غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلے منعقد ہوئےجن کا بنیادی حدف تو مقابلے اور سیکھنے کے رجحانات کو پروان چڑھانا تھا مگر ساتھ ہی حاصل شدہ تمام آمدنی کو سیلاب زدگان کے لیے عطیہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یوں یہ مقابلے جہاں مستقبل کے لیے ایک اچھی امید تھے، وہیں حال کے لیے بھی اہم ثابت ہوئے۔ Continue reading زین عباس کا اعزاز۔ عالمی اخبار کا افتخار

اے اللہ ۔۔ میرے مالک ۔۔ میرے رب کریم

نناوے اسماء اللہ الحسنیٰ کی مدد سے لکھی گئی دعا جو ہر ددرمند دل کی التجا ہے ۔۔۔ آپ سب کی بارگاہ فکر میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہوں ۔۔
Continue reading اے اللہ ۔۔ میرے مالک ۔۔ میرے رب کریم

آؤ ہم مل کر خود اپنے قاتلوں کو ڈھونڈیں

آج کل کے حالات کے تناظر میں لکھی ہوئی اپنی نظم جو آج ہی لکھی .. آپ سب کی بارگاہ فکر میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہوں ..

آؤ ہم مل کر خود اپنے قاتلوں کو ڈھونڈیں
katil
سنو
میرے ملک کے بے بس لوگو
اب وقت آ چکا ہے
کہ Continue reading آؤ ہم مل کر خود اپنے قاتلوں کو ڈھونڈیں

مولا علی علیہ السلام کا وضو مبارک آزاد نظم کی صورت

مولا ئے متقیان مولا علی علیہ السلام جب وضو کے لیے پانی اپنے ہاتھوں میں لیتے تو پورا وضو مبارک یوں فرماتے :
( بسم اللہ و باللہ، اللھم اجعلنی من التوابین و اجعلنی من المتطھرین )
اے میرے خدا Continue reading مولا علی علیہ السلام کا وضو مبارک آزاد نظم کی صورت

دوستو اس سال آپ کی عید دیس پردیس میں کیسی ہو گی

گزشتہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی موبائل فون صارفین نے اپنے پیاروں، احباب اور رشتہ داروں واہل خانہ کو ایک ارب 30 کروڑ روپے کے مختصر پیغامات یعنی SMS روانہ کیے تھے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے ذرائع کے مطابق عید کے خاص موقع پر عوام کی جانب سے نئے sim خرید نے والے صارفین کی تعداد میں 72 تا 73 فیصد اضافہ ہوچکاہے ۔۔پاکستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں ۔۔ Continue reading دوستو اس سال آپ کی عید دیس پردیس میں کیسی ہو گی

ان کے در کا ہے یہ اعزاز مرا کچھ بھی نہیں

DuaEKumail
دعائے کمیل مولائے کائینات علی ابن ابی طالب کی مشہور و معروف دعاؤں میں سے ایک ہے جس کے لئے علامہ مجلسی فرماتے ہیں یہ حضرت خضر کی دعا ہے۔ امیرالمومنین مولا علی نے یہ دعا، کمیل بن زیاد کو تعلیم فرمائی تھی جو حضرت کے اصحاب خاص میں سے ہیں ۔ یہ دعا شب نیمہ شعبان اور ہر شب جمعہ میں پڑھی جاتی ہے ۔جو شر دشمنان سے تحفظ، وسعت و فراوانی رزق اور گناہوں کی مغفرت کا موجب ہے۔ Continue reading ان کے در کا ہے یہ اعزاز مرا کچھ بھی نہیں