احتجاج ..احتجاج … احتجاج..

مجھے رشک آتا ہے ایسے لوگوں پر جن کے لئے واقعی راوی ہر وقت چین ہی چین لکھتا ہے .. جب بھی ان سے ملیں تو وہ دل کھول کر ہنس رہے ہیں .. غلطی سے جو کہہ بیٹھوں کہ پاکستان کے لئے دعا کریں بس کہ خیر ہو .. تو ایسے لوگ بڑی سے مسکراہٹ آسودہ سے چہرے پر سجا کر کہتے ہیں کہ ” قصور آپ کا ہے … دعا کی کیاضرورت ہے … آپ کو کس نے کہاں ہے کہ مڑ مڑ کر انہیں دیکھیں .. پھر بڑے فخر سے گویا ہوتے ہیں کہ انہوں نے تو ایک عرصہ سے خبریں ہی نہیں دیکھی .. فون تو ویسے بھی بیکار دریافت ہے … یہاں فون لگایا وہاں ( پاکستان) سے رونا گانا شروع .. ارے بہن یہاں اچھا وقت گزارنے آئیں ہیں کہ رونے دھونے … میں رشک سے دیکھتی رہ جاتی ہوں … ان کے نزدیک احتجاج ایک خرافات سے کم نہیں … Continue reading احتجاج ..احتجاج … احتجاج..

آپ سب لکھنے والوں سے ایک ضرروری درخواست

عالمی اخبار کو اپنی ہوسٹنگ کمپنی سے کچھ مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے جس کی وجہ سرور پر اضافی بوجھ ہے . اس لئے آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ اخبار کے سرورق پر بھی نوے فیصد تصاویر ختم کر دی گئی ہیں تاکہ سائٹ بند نہ ہو جائے .
لکھنے والوں سے خاص طور پر درخواست ہے کہ براہ کرم مندرجہ ذیل ہدایت پر عمل کریں ..
1. کسی قسم کی بھی تصویر لگانے سے اجتناب کریں تاوقتیکہ نا گزیر ہو .. اس کا فیصلہ بھی انتظامیہ کرے گی
2. آئیندہ سے کسی بھی ڈرافٹ کو لکھنے کے بعد وہاں نہ چھوڑیئے ورنہ اسے فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا
3. ادبی صفحے پر لگنے والی تحریریں اور کالم دو روز کے بعد بدلے جائیں گے تاوقتیکہ موضوعاتی تحریر نہ ہو
4. براہ کرم فیس بک سے لی گئی غزلوں ،نظموں کو یہاں لگانے سے اجتناب کریں
5. اپنی تحریریں یونی کوڈ میں پیراگراف بنا کر بھیجا کریں .. اور وہ کالم جو ان پیج سے یونی کوڈ میں تبدیل کر کے بھیجیں تو براہ کرم املا پر خاص توجہ دیں اور نظر ثانی کر کے بھیجا کریں

امید ہے کہ آپ اس سلسلے میں ہم سے تعاون کریں گے .

عالمی اخبار کی طرف سے پہلا ‘‘مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ ڈاکٹر شمس جیلانی کے نام

گزشتہ برس عالمی اخبار کی پہلی سالگرہ پر ہم نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ عالمی اخبار کی دوسری سالگرہ پر ‘‘مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ کا اجراء کیا جائے گا ۔شکر ہے پروردگار کا کہ ہمارا یہ وعدہ بھی ایفا ہو رہا ہے اور یہ پہلا ایوارڈ اس بار وینکور میں مقیم عالمی اخبار کے معاون مدیر اعلیٰ محترم ڈاکٹر شمس جیلانی بھائی کو Continue reading عالمی اخبار کی طرف سے پہلا ‘‘مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ ڈاکٹر شمس جیلانی کے نام

اپنے ساتھیوں کے شکریے جو لوح دل پر لکھے میں نے !

حیرت اس وقت ہوتی ہے جب کوئی یہ کہتا ہے کہ اپنوں اور دوستوں کا شکریہ کون ادا کرتا ہے ۔ جب کہ مجھے ہمیشہ ایسا لگا جیسے دوستوں سے زیادہ کسی اور کا حق ہوتا ہی نہیں کہ ممنون ہوا جائے جو اپنے وقت سے وقت نکال کر آُپ کے پاس آجاتے ہیں ، آپ کے ساتھ آپ کی غمی ،خوشی کو یادگار بنا جاتے ہیں اور ضرورتوں کے موسم میں پھولوں کی طرح کھل جاتے ہیں اور خوشبوں کی طرح لپٹ جاتے ہیں
راتوں میں دنوں جیسے
اندھیروں میں روشنیوں جیسے
دوریوں میں قربتوں جیسے
مزید پڑھنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے

اپنی عزیز دوست زرقا مفتی کو سالگرہ مبارک ہو

اپنی بہت ہی عزیز اور پیاری دوست زرقا مفتی کو سالگرہ مبارک ہو ۔۔ اس کے نام ایک نظم بطور تحفہ ۔ قبول کرو ۔۔

سنو دوست
بیٹی تو ماں باپ کا فخر اور مان ہوتی ہے
روشنیوں کو ساتھ لے کر زمین پر اترتی ہے Continue reading اپنی عزیز دوست زرقا مفتی کو سالگرہ مبارک ہو

آپ خاموشی میں کیا باتیں کرتے ہیں

میں اکثر ہوسپٹل سے واپسی پر بہت تھک جاتی ہوں .. ہر روز دن بھر سوچتی ہوں کہ آج واپسی پر کوئی کہانی .. کوئی شعر .. کوئی نغمہ .. کوئی نئی بات ضرور سوچونگی …. اور اسی آس میں آدھے گھنٹے کا واپسی کا سفر میں انتہائی خاموشی میں گزارتی ہوں .. جی چاہتا ہے کہ جو ہلکی سے آواز جو ساتھ گزرتی گاڑیوں کی آتی ہے وہ بھی نہ آئے …. Continue reading آپ خاموشی میں کیا باتیں کرتے ہیں

شاہین رضوی کے نام … لمحے بھر میں سارے موسم بدل دیئے

nighat,shaheenشاہین رضوی رہتی کویت میں ہے لیکن مجھے ہمیشہ یہی لگا جیسے میرے دل میں رہتی ہے .. میری دعاؤں میں بستی ہے .. اس کی باتیں امید سے شروع ہوتی ہیں اور دعا پر ختم ہو جاتی ہے .. شاہین مجھے اپنے رب کا انعام لگتی ہے .. جو ایک دعا کی طرح میرے سر پر آنچل کی طرح سجی رہتی ہے .. آج بھی اس سے بہت ساری باتیں ہوئی .. Continue reading شاہین رضوی کے نام … لمحے بھر میں سارے موسم بدل دیئے

ميں مسجدوں سے عشق کرنے والا انسان ہوں

جعفر حسین بھائی نے پہلا کالم عالمی اخبار کے لئے لکھا جو اتنے اچھوتے اور منفرد موضوع پر ہے کہ اس کالم کی انفرادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔ یقین مانئے میں نے کبھی اس موضوع پر نہیں سوچا تھا اور اگر کبھی خیال آیا بھی ہو گا تو اتنی سنجیدگی سے نہیں سوچا ہو گا ۔۔۔ اس کالم کی اسی فکری خوبصورتی نے مجھے مجبور کر دیا کہ یہاں بھی اس کالنک لگاؤں تاکہ ہم سب مل کر اس بات کی اہمیت کو اجاگر کریں اور اپنی زندگیوں میں مسجدوں کو آباد کر لیں ۔۔ Continue reading ميں مسجدوں سے عشق کرنے والا انسان ہوں

میں بہت خوش ہوں کہ یہ میرے اللہ کی مرضی ہے

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں گزشتہ دنوں بقول شمس جیلانی بھائی کے پگلیات میں پی ایچ ڈی کر رہی تھی ۔اس کے حصہ اول کے پرچوں میں ، میں کامیاب نہیں ہو سکی ہوں ۔ میرا رزلٹ ابھی ایک گھنٹہ پہلے ہی آیا ہے ۔۔۔ اس امتحان نے مجھے جس طرح سے دنیا سے بے نیازی سکھائی ہے اس کا اندازہ مجھے آج ہوا ۔۔۔ Continue reading میں بہت خوش ہوں کہ یہ میرے اللہ کی مرضی ہے

سیاسی ’ پہانڈے ‘ و سیاسی ’ ڈنگر ‘

bander
آپ مجھے غلط نہ سمجھیں ۔ میں نہ تو سیاسی پارٹیوں کو اور نہ ہی سیاستدانوں کو پہانڈے (برتن) یا ڈنگر (جانور) کہہ رہا ہوں بلکہ میں ان ’ پہانڈوں ‘ اور ’ ڈنگروں ‘ کا ذکر کر رہا ہوں کہ جو دن بدن سیاست میں نام اور مقام بنا رہے ہیں ۔ Continue reading سیاسی ’ پہانڈے ‘ و سیاسی ’ ڈنگر ‘

اے اللہ ۔۔ میرے مالک ۔۔ میرے رب کریم

نناوے اسماء اللہ الحسنیٰ کی مدد سے لکھی گئی دعا جو ہر ددرمند دل کی التجا ہے ۔۔۔ آپ سب کی بارگاہ فکر میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہوں ۔۔
Continue reading اے اللہ ۔۔ میرے مالک ۔۔ میرے رب کریم

آؤ ہم مل کر خود اپنے قاتلوں کو ڈھونڈیں

آج کل کے حالات کے تناظر میں لکھی ہوئی اپنی نظم جو آج ہی لکھی .. آپ سب کی بارگاہ فکر میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہوں ..

آؤ ہم مل کر خود اپنے قاتلوں کو ڈھونڈیں
katil
سنو
میرے ملک کے بے بس لوگو
اب وقت آ چکا ہے
کہ Continue reading آؤ ہم مل کر خود اپنے قاتلوں کو ڈھونڈیں

مولا علی علیہ السلام کا وضو مبارک آزاد نظم کی صورت

مولا ئے متقیان مولا علی علیہ السلام جب وضو کے لیے پانی اپنے ہاتھوں میں لیتے تو پورا وضو مبارک یوں فرماتے :
( بسم اللہ و باللہ، اللھم اجعلنی من التوابین و اجعلنی من المتطھرین )
اے میرے خدا Continue reading مولا علی علیہ السلام کا وضو مبارک آزاد نظم کی صورت

دوستو اس سال آپ کی عید دیس پردیس میں کیسی ہو گی

گزشتہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی موبائل فون صارفین نے اپنے پیاروں، احباب اور رشتہ داروں واہل خانہ کو ایک ارب 30 کروڑ روپے کے مختصر پیغامات یعنی SMS روانہ کیے تھے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے ذرائع کے مطابق عید کے خاص موقع پر عوام کی جانب سے نئے sim خرید نے والے صارفین کی تعداد میں 72 تا 73 فیصد اضافہ ہوچکاہے ۔۔پاکستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں ۔۔ Continue reading دوستو اس سال آپ کی عید دیس پردیس میں کیسی ہو گی

جانے اب کس کے مقدر میں ہو اگلا رمضان


تیسرا اور آخری عشرہ بھی اب اپنے اختتام کی طرف رواں ہے. رمضان کو الوداع کہنے کا وقت آرہا ہے. کتنے خوش بخت ہیں وہ لوگ جنکو اس رمضان کی فیوض و برکات سے دامن و دل بھرنے کا موقع ملا اور نہ جانے اگلے برس ہم میں سے کتنے ہوں جن کی قسمت میں اگلا رمضان ہو گا. کیوں نہ پھر اس مبارک مہینے کے آخری دنوں اور آخری لمحات کو ضائع نہ کریں اور اپنے خالق و مالک سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں اور اپنی اور اپنے چاہنے اور نہ چاہنے والوں کی مغفرت کی بھیک مانگیں
آئیے ہاتھ اٹھا کر،آنکھوں میں آنسو بھر اور دل کو نرم کر کے التجا کریں اپنے پاک پروردگار سے Continue reading جانے اب کس کے مقدر میں ہو اگلا رمضان

ان کے در کا ہے یہ اعزاز مرا کچھ بھی نہیں

DuaEKumail
دعائے کمیل مولائے کائینات علی ابن ابی طالب کی مشہور و معروف دعاؤں میں سے ایک ہے جس کے لئے علامہ مجلسی فرماتے ہیں یہ حضرت خضر کی دعا ہے۔ امیرالمومنین مولا علی نے یہ دعا، کمیل بن زیاد کو تعلیم فرمائی تھی جو حضرت کے اصحاب خاص میں سے ہیں ۔ یہ دعا شب نیمہ شعبان اور ہر شب جمعہ میں پڑھی جاتی ہے ۔جو شر دشمنان سے تحفظ، وسعت و فراوانی رزق اور گناہوں کی مغفرت کا موجب ہے۔ Continue reading ان کے در کا ہے یہ اعزاز مرا کچھ بھی نہیں

آخر ایسی کیا بات ہے مجھ میں ؟

میں اکثر سوچتی ہوں کہ آخر ایسی کیا بات ہے مجھ میں جو میرے رب نے مجھے دنیا کا سب سے افضل دین عطا کیا ۔۔مجھے امت محمدی میں ہونے کی خوشخبری دی اور میری مٹی کو مسلمان مٹی سے جنما ۔۔پھر مہرباں سے بہترین ماں باپ عطا کئے ۔۔ دردمند دکھ سکھ بانٹنے والے سے بہترین بہن بھائی عطا کئے ۔۔ Continue reading آخر ایسی کیا بات ہے مجھ میں ؟