ماں ….. از……….. ڈاکٹر نگہت نسیم

nn4

آج الحمدوللہ میری امی جی بفضل خدا تعالی ، بصدقہ حضور اکرم صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پاک اور آپ سب کی دعاؤں کے طفیل روبصحت ہیں ۔ یوں تو سب کو ہی اپنی اپنی ماں سب سے جدا اور پیاری لگتی ہیں پر پھر بھی ماؤں میں کچھ مائیں بلکہ جدا سی دکھتی ہیں ۔ ان میں سے ایک ماں میری ماں بھی ہیں ۔

میری ماں انتہائی صابر ہے ۔۔ انہوں سانحہ ایسٹ پاکستان میں گھر بار سب لٹا دیا تھا پر انہوں نے آج تک گلہ نہیں کیا ۔ عام عورتوں کی طرح عیش و آرام اور دولت زیوروں کو کبھی یاد نہیں کیا ۔۔ ہمیشہ کہتیں جو اپنے فضل سے دے سکتا ہے اسے پورا ختیار ہوتا ہے جب چاہے لے بھی لے ۔ وہ ایک ڈھارس کی طرح غربت میں سارے کنبے کو اپنے پروں میں سمیٹ کر بیٹھی رہی ۔ Continue reading ماں ….. از……….. ڈاکٹر نگہت نسیم

موت کا کوئ موسم نیہں موت کا کوئ بھروسہ نیہن موت سے کس کو دستکاری ھے

موت برحق ھے
موت سے کوئ بھاگ نیہں سکتا
موت ھر بشر کو اس کی آخری آرام گاہ تک لے جاتی ھے
موت نہ پیارے کو چھوڑتی ھے
موت کو جس وقت آنا ھے
وہ دبے پاوں آتی ھے اور چپکے سے ھم سے ھمارے بہت پیاروں کو چھین کر لے جاتی ھے
موت ھمہ وقت اپنے شکار کے تعاقب میں رھتی ھے
موت کو کسی پر رحم نیہن آتا Continue reading موت کا کوئ موسم نیہں موت کا کوئ بھروسہ نیہن موت سے کس کو دستکاری ھے

مٹی میں چراغ رکھ دیا !

bibi Qureshi
آج اخبار کھولا تو بڑی بڑی شہ سرخیوں کے بعد ایک چھوٹی سی خبر نے ہلا کر رکھ دیا ۔
خبر ہے کہ”
زراعت کے شعبے میں پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بی بی قریشی کو جمعرات کو ایدھی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق 14 اگست 2012 کو بلقیس ایدھی ہوم میں انتقال کرنے والی92 سالہ بی بی قریشی نے لندن سے زراعت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اور لندن سمیت دنیا کے کئی ممالک کی جامعات میں تدریس کے فرائض انجام دیے ، ان کے شاگردوں میں اقوامِ متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان بھی شامل ہیں ۔ Continue reading مٹی میں چراغ رکھ دیا !

آپ سب کو پاکستان کا 65 واں جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو

small_pak flag کل محترم المقام استاد محترم جناب صفدر ہمدانی کا خط ملا ۔۔انہوں نے یاد دہانی کرواتے ہوئے حیرانگی سے پوچھا تھا کہ این این اس بار روزوں میں کہیں جشن آزادی کی تیاریاں بھول تو نہیں گئی ہو ۔۔ ارے بابا جی آپ بھی نہ ۔۔ بھلا ایسا کیسے ہو سکتا ہے ۔۔ بس کیا کہوں کچھ نئی نوکری اور کچھ افطار سحر ۔۔پھر جب آج میں اپنے پیارے وطن کی جشن آزادی کاپروگرام اخبار کےلئے ترتیب دے رہی تھی تو مجھے بھائی شعیب تنولی کا لکھا ہوامضمون ملا جو انہوں نے مجھے بھیجا تھا ملا ۔۔مضمون کا عنوان تھا “ پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔۔ ؟؟ اور یوں لگا جیسے یہی میرے دل میں تھا ۔ شعیب کا لکھا ہوا میرے لئے کوئی نیا نہیں ہے ۔ ان کے مضامین ایک عرصے سے پڑھ رہی ہوں ۔۔ ہر دفعہ کسی پرانی سوچ کو نئے رنگ میں لکھتے ہیں اور ایسا لکھتے ہیں کہ اسی بات کی ایک نئی جہت سے آگاہی ہو جاتی ہے ۔۔ اور یہی لکھنے والے کا کمال ہوتا ہے ۔۔ بھولے ہوئے سبق یاد کروانا اور یاد رکھنے کے گر بھی بتانا ۔۔۔ شعیب ہماری بلگ فیملی میں پہلی بار شریک ہو رہے ہیں ۔۔ یہ رمضان کے ماہ مبارک کا اعجاز ہے کہ ہمارے کاروان میں اہل علم شامل ہو رہے ہیں ۔۔۔ Continue reading آپ سب کو پاکستان کا 65 واں جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو

پیاری دوست شاہین حیدر رضوی سالگرہ بہت بہت مبارک

Red Rose Bouquet
میری دوست
یہ دنیا
بہت آسان ہو گئی ہے
جب سے
تم نے کہاہے
میری دنیا
تم سے مکمل ہو گئی ہے
(ڈاکٹر نگہت نسیم ) Continue reading پیاری دوست شاہین حیدر رضوی سالگرہ بہت بہت مبارک

یہ معجزہ ہے یا ہے تباہی کا اشارہ

آپ سب احباب کی بارگاہ فکر میں بابا صاحب محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کی تازہ ترین غزل حاضر ہے ۔۔ اسے آج کا نوحہ سمجھ کر پڑھئے ۔۔ ہم سب کتنے خوش نصیب ہیں کہ ہمارے درمیان ایک دانشور اور عالم دین موجود ہے ۔۔۔ جو ہر رنگ میں وقت کا نوحہ لکھنا جانتے ہیں ۔۔۔ آیئے بابا صاحب کی غزل پڑھتے ہیں ۔

آمادہ قلم لکھنے کو سرکار کا نوحہ
سوئی ہوئی اس اُمت بیزار کا نوحہ Continue reading یہ معجزہ ہے یا ہے تباہی کا اشارہ

جون ایلیا میرے بہت ہی پسندیدہ شاعر ہیں ..آیئے ویک اینڈ پر ان کی شاعری سنتے ہیں

جان محفل اور مشاعرہ کو لوٹا کیسے جاتا ہے اس ہنر سے آباد جون ایلیا ایک منفرد شاعر تھے … ایک سچا شاعر جو ہر کیفیت سے گزر کر لکھتے تھے ..اللہ انہیں غریق رحمت کرے ..آمین

ڈاکٹر نگہت نسیم کے ساتھ ایک یادگار ملاقات ۔۔ از: جویریہ بتول کراچی

DSC08929

میں اس وقت خود کو کتنا خوش نصیب سمجھ رہی ہوں یہ میرا دل جانتا ہے یا میرا خالق و مالک جس نے مجھے اتنی آفاقی محبتوں کے سائے میں رکھا ۔ مجھے ای میل سے اپنے بہت ہی معتبر اور محترم بھائی محمد احمد ترازی کی اکلوتی صاحبزادی جویریہ بتول کی پہلی تحریر ملی ہے ۔ میرے عزیز بہن بھائیو جویریہ نے کبھی نیٹ پر اردو نہیں لکھی تھی ۔ میں نے اسے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ لکھے کیونکہ اس کے اندر لکھنے کی لگن کو میں اسی دن جان گئی تھی جب وہ مجھ سے ملنے دو اپریل 2012 کو میرے عارضی ٹھکانے پر آئی تھی ۔ Continue reading ڈاکٹر نگہت نسیم کے ساتھ ایک یادگار ملاقات ۔۔ از: جویریہ بتول کراچی

تیرہ رجب ، مولائے کائینات حضرت علی علیہ السلام کا یوم ظہور مبارک

nn.1

حضرت علی علیہ السّلام (599 – 661) رجب کی تیرہ تاریخ کو شہر مکہ میں خانہ کعبہ میں پیدا ہوۓ ۔ آپ کے والد کا نام ابوطالب علیہ السّلام اور والدہ کا نام فاطمہ بنت اسد السلام اللہ علیہا ہے۔ آپ کی پیدائش خانہ کعبہ کے اندر 13 رجب بروز جمعہ 30 عام الفیل کو ہوئی۔ حضرت علی علیہ السلام پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے چچا زاد بھائی ہیں بچپن میں پیغمبرصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے گھر آئے اور وہیں پرورش پائی ۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیر نگرانی آپ کی تربیت ہوئی ۔حضرت علی علیہ السلام پہلے مرد تھے جنہوں نے اسلام کا اظہار کیا ۔ آپ کی عمر اس وقت تقریبا دس یا گیارہ سال تھی ۔ Continue reading تیرہ رجب ، مولائے کائینات حضرت علی علیہ السلام کا یوم ظہور مبارک

خوشیوں بھرے غبارے۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔دعا زہرا رضوی

dua1
مجھے آج اللہ کریم نے ایسی سعادت عطا کی کہ جی ہی جی میں اترا رہی ہوں . میں آج آپ سب سے ایک ایسی قلمکار سے ملوانے جا رہی ہوں جس کی عمر صرف 8 برس ہے ، جماعت چہارم کی طالبہ ہے ، قران کریم کی حافظہ ہے . اتنی پیاری سی بچی کا نام ” دعا زہرا رضوی : ہے . جو اپنے والد مشہور افسانہ نگار . بچوں کے لئے کہانیاں لکھنے سے لے کر ان کی فلاح بہبود کے لئے کئی تنظیموں کے سربراہ “صفدر رضا رضوی کی لاڈلی بیٹی اور ہم سب کی دلاری بہن مشہور افسانہ نگار ، شاعرہ اور کویت کے ادبی منظر نامے میں سب سے نمایاں ہستی ” شاہین حیدر رضوی کی بھتیجی بھی ہیں . امسال کراچی جانے پر مجھے دعا سے ملنے کا شرف ملا .. مّعصوم پری کو گلے لگاتے ہوئے میں نے کہا تھا روز حشر مجھے یاد رکھنا اور بخشش کے لئے میری سفارش بن جانا … اللہ ایسے تابناک قلمکار کو سلامت رکھے .. دین و دنیا کی بلندی عطا فرمائے . ہر مشکل وقت سے دور رکھے ..الہی آمین . آیئے اب دعا کی لکھی ہوئی کہانی “خوشیوں بھرے غبارے ” پڑھتے ہیں . کہانی کو پڑھتے ہوئے لکھنے والے کی خیال کی اڑان دیکھئے اور جذبوں اور خواہشوں کی تمثیل کی بلندی پر نظر رکھئے اور امید سے بھری آنکھوں کی روشنی کو محسو س کیجئے .. Continue reading خوشیوں بھرے غبارے۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔دعا زہرا رضوی

دنیا سے آج کیسے وہ اہلِ سخن گئے

shabih-ul-hassan2مجھے کچھ علم نہیں کہ میں اپنے اس استاد زادے کی موت پر اس تحریر کو کہاں سے شروع کرؤں اور کیسے ختم کرؤں۔ اب اس وقت جب میں یہ سطور قلمبند کر رہا ہوں تو شبیہ الحسن کو اپنے خالق حقیقی کے حضور حاضر ہوئے چوبیس گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ احباب،دست ،ساتھی،شاگرد،محبت کرنے والے اور اس سے فکری و ادبی اختلاف رکھنے والے اسے منوں مٹی تلے دباکر واپس آ چکے ہیں اور وہ شبیہ الحسن اپنے والد وحید الحسن کے پاس پہنچ چکا ہے۔ اسکے گھر میں جو کہرام بپا ہے اسکی آواز میں ہزاروں میل دور بیٹھا سن سکتا ہوں، عرفی آسٹریلیا سے لاہور پہنچ چکا ہے لیکن علم نہیں کہ وہ اپنے محسن صفت بڑے بھائی کا آخری دیدار بھی کر پایا کہ نہیں؟
مزید پڑھنے کے لیئے اس لنک کو کلک کریں

پیشِِ یار می رقصم .. کلام حضرت عثمان ہارونی رحمة اللہ علیہ

dewana

نمی دانم کہ آخر چوں دمِ دیدار می رقصم
مگر نازم بایں ذوقے کہ پیشِِ یار می رقصم

(مجھےنہیں معلوم کہ آخر دیدار کے وقت میں کیوں رقصاں ھوں، لیکن اپنے اس ذوق پر نازاں ہوں کہ اپنے یار کے سامنے رقصاں ھوں) Continue reading پیشِِ یار می رقصم .. کلام حضرت عثمان ہارونی رحمة اللہ علیہ

عالمی اخبار کی کالم نگار اور شاعرہ فریدہ لاکھانی کے رفیق سفر ڈاکٹر سرجن ذکریا لاکھانی انتقال کر گئے

عالمی اخبار کی کالم نگار اور شاعرہ فریدہ لاکھانی کے رفیق سفر ڈاکٹر سرجن ذکریا لاکھانی جو چھ ماہ سے شدید علیل تھے . بدھ اور جعرات کی درمیانی رات کو قضائے الہی سے سڈنی کے مقامی ہوسپٹل میں انتقال کر گئے ….
انااللہ وانا الہ راجعون
Continue reading عالمی اخبار کی کالم نگار اور شاعرہ فریدہ لاکھانی کے رفیق سفر ڈاکٹر سرجن ذکریا لاکھانی انتقال کر گئے

اسکو نوحہ سمجھ کے پڑھ لیجے

نہ جانے کب یہ شعر کہا تھا جو آج یاد آ گیا۔۔۔۔
اس کو نوحہ سمجھ کے پڑھ لیجئے
خط میں جو حال میں نے لکھا ہے
lady-gaga-tea-cup

کبھی سوچا ہی نہیں کتنی خاموشی سے زندگیاں بدل جاتی ہیں

بابا صاحب (محترم المقام جناب صفدر ہمدانی )کہتے ہیں کہ احسانمندی ورثے کی طرح نسل در نسل چلتی ہے ۔ احسانمندی کے زمرے میں سب سے پہلے ماں باپ بہن بھائی اور اساتذہ آتے ہیں پھر اس کے بعد بھی بے شمار اپنے قریبی رشتہ دار ۔۔ میری خواہش ہے اس بلاگ میں ہم سب مل کر ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کریں جن کے بارے میں ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں کہ وہ ہماری زندگیوں میں کتنے خاموشی سے آئے اور اہم ترین تبدیلیاں کر کے چلے گئے اور ہمیں پتہ ہی نہ چلا ۔۔ Continue reading کبھی سوچا ہی نہیں کتنی خاموشی سے زندگیاں بدل جاتی ہیں

تین مئی 2012 ہماری زندگی کا کامیاب ترین دن ہمارے بیٹے منیب آفتاب نے قانون کی ڈگری لی

wahan-se-yahan-tak
میں جب 26نومبر 1994 میں آسٹریلیا آئی تھی تو میں سوچتی تھی کہ میں یہاں کیوں آئی ہوں ۔ مجھے میرے بچوں اور شوہر کے علاوہ کوئی جانتا تک نہیں ہے ۔ آج جب میں خود کو دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے جیسے مجھے اب ساری دنیا جانتی ہے حالانکہ اب بھی مجھے کوئی نہیں جانتا سوائے انہی 4 لوگوں کے ۔ پر اب میری پہچان میرے بچے ہیں بلکل ایسے جیسے میں اپنے امی جی اور ابا جی کا دنیا میں تعارف ہوں ۔ Continue reading تین مئی 2012 ہماری زندگی کا کامیاب ترین دن ہمارے بیٹے منیب آفتاب نے قانون کی ڈگری لی

کتابیں اور ان کا مطالعہ

books shaheen

جوانی میں کتابیں پڑھنا ایسا ہی ہے جیسے آپ کسی درز سے چاند دیکھ رہے ہوں . ادھیڑ عمر میں کتابوں کا مطالعہ ایسے ہی ہے جیسے کھلے آنگن میں چاند کو دیکھا جائے اور بڑھاپے میں کتاب بینی ایسی ہے جیسے اونچی ہموار جگہ سے چاند کا نطارہ کیا جائے . اس کی وجہ یہ ہے کہ مطالعے سے جوفائدے حاصل ہوتے ہیں ان کی گہرائی اپنے ذاتی تجربے کی گہرائی کے تناسب سے بدلتی رہتی ہے . Continue reading کتابیں اور ان کا مطالعہ

کیا ہی اچھاہو کہ اب ہم دوسروں کی اچھی با تیں اپنا لیں۔از ۔ شمس جیلانی

shams
بہت ہی عزیز بہن بھائیو آج آپ سب کی خدمت میں اپنے بڑے بھائی محترم المقام جناب شمس جیلانی صاحب کا وہ کالم پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہوں جوشروع سے لے کر آخر تک ایک ایک لفظ موتیوں میں تولنے کے لائق ہے ۔۔۔ شمس بھائی آپ کی راہنمائی پر ہمیں ناز ہے ۔۔ سلامت رہئے ۔۔ جگ جگ جیئے ۔۔ الہی آمین Continue reading کیا ہی اچھاہو کہ اب ہم دوسروں کی اچھی با تیں اپنا لیں۔از ۔ شمس جیلانی

کوئی محب وطن ؛؛تضحیک اعزازات ؛؛ کا مقدمہ درج کروائے گا? ۔از۔صفدر ھمدانی

aezaz
دیکھ کر فہرست اعزازات کی آیا خیال
کوئی تو چمچہ ہے اسمیں اور کوئی کفگیر ہے
قائد اعظم کی روح بھی بالیقیں بے چین ہے
ہائے کیا اقبال تیرے خواب کی تعبیر ہے
صفدر ھمدانی Continue reading کوئی محب وطن ؛؛تضحیک اعزازات ؛؛ کا مقدمہ درج کروائے گا? ۔از۔صفدر ھمدانی

صدرِ پاکستان اور عدالت!

supreme court

آئینِ پاکستان کی روُ سے پاکستان کا صدر وفاق کا سربراہ ہوتا ہے۔ پارلیمانی نظام میں یہ غیر انتظامی عہدہ ہوتا ہے کیونکہ صدر وزیر اعظم کی نصحیت پر عمل کرنے کا پابند ہوتا ہے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بد قسمتی سے فوجی سالار اپنے آپ ہی اس عہدے پر فائز کرتے رہے ہیں اور وزیرِ اعظم کے انتظامی اختیارات بھی اپنے پاس ہی رکھتے تھے اس کی سب سے اھم مثال جنرل ضیأالحق (سابق صدر پاکستان) تھے

Continue reading صدرِ پاکستان اور عدالت!