میرے والد کو مجھ سے بچھڑے ہوئے آج اکیس اپریل دو ہزار دس کو پورے تیس برس یعنی تین عشرے گزر گئے ہیں لیکن ان تین عشروں میں وہ مجھے کبھی بھی خود سے الگ محسوس نہیں ہوئے۔ میرے ادبی، صحافتی،نشریاتی،گھریلو اور فکری گویا ہر محاذ پر وہ آج بھی میرے ساتھ ہیں۔ ان کا سچ بولنے کا سبق، ادب میں خیانت نہ کرنے کا درس،نشریات اور صحافت کو اپنے ایمان کی طرح پاکیزہ رکھنے کے اصول،گھریلو زندگی کو کامیابی سے گزارنے کے راز، ان سب میں سے کچھ بھی تو مجھے نہیں بھولا
مزید پڑھنے کے لیئے
Tag: poet
دو تیر اور جوڑ لے یارب کمان میں
مجھے نہیں علم کہ کیوں آج یہ 30 سال پرانے لکھے ہوئے شعر یاد آرہے ہیں۔ شاید میں کمزور پڑ گیا ہوں یا پھر سب جاننے کے باوجود یاسیت مجھ پر غالب آ رہی ہے۔ ذات کی کشمکش موت کی ایک شکل ہے نا؟
دو تیر اور جوڑ لے یارب کمان میں
قوت مدافعت کی ابھی تک ہے جان میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Continue reading دو تیر اور جوڑ لے یارب کمان میں
پاکستان اور تصور قائد اعظم ۔ اوباما زرداری مشترکہ فکر
سوچیئے کیا قائد اعظم نے مسلمانوں کے الگ وطن کا مطالبہ اس لیئے کیا تھا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا پاکستان امریکہ کی کالونی بن جائے گا؟
کیا پاکستان کے عوام کی پچانوے فیصد سے زیادہ تعداد غریب پیدا ہو گی اور غریب ہی مر جائے گی؟
کیا پاکستان کے حکمرانوں کا ملک کی دولت لوٹنا آئینی حق ہو گا؟
کیا عوام صاف پانی، بنیادی طبی سہولتوں اور صاف ہوا سے محروم رہیں گے؟
کیا پاکستان میں اقتصادی ویژن نام کی کوئی چیز نہیں ہو گی؟
کیا ووٹ دینے والا بھوکا سوئے گا اور ووٹ لینے والا پجیرو میں سفر کرے گا اور اسکے گھوڑے کتے بھی پیٹ بھر کے کھائیں گے؟
کیا پارلیمان جاہلوں، ضمیر فروشوں ،عوام دشمنوں اور مفاد پرستوں کی جائے حفاظت بنی رہے گی؟ Continue reading پاکستان اور تصور قائد اعظم ۔ اوباما زرداری مشترکہ فکر
لاہور کا اقبال پارک، 23 مارچ اور قرارداد پاکستان
تایخ کا وہ باب جو نئی نسل تک پنہچایا ہی نہیں گیا. سیاسی.اخلاقی اور قومی بددیانتی ہے.
عالمی اخبار کے نام لاہور سے ثمرین بخاری کا ایک خط ۔ ہماری محنت کام آ گئی
لاہور سے ملنے والی ایک عام قاری کا یہ خط ان درجنوں خطوط میں سے ایک ہےجو ہمیں روزانہ موصول ہوتے ہیں اور ہم نے ایسے خطوط آج تک کبھی شائع نہیں کیئے. آج اس طرح کا یہ اولیں خط ہے جسے انتظامیہ شائع اس فخر کے ساتھ کر رہی ہے کہ ہم سب کی مساعی اس عہد میں بارآور ہو رہی ہیں جب چاروں طرف مفاد کی جنگ ہے،ضمیر فروشی اور قلم فروشی عروج پر ہے.جاہل نے عالم پر غلبہ پا لیا ہے اورحکمرانی عوام پر ظلم کا نام بن چکی ہے. لاہور سے عالمی اخبار کی قاری ثمرین بخاری لکھتی ہیں ”السلام علیکم عرصہ ہوا کے نظریں ترس گئی تھیں کوئی ایسا اخبار پڑھے جو حقیقت سے قریب تر ھو کر سچائی اور انسانیت کی بات کرے، جو Continue reading عالمی اخبار کے نام لاہور سے ثمرین بخاری کا ایک خط ۔ ہماری محنت کام آ گئی
سمندر کے دیس سے آنے والے ساحل کی تلاش

لندن سے 5 سالہ ساحل اپنے والد کے ساتھ پاکستان آیا جہاں سنگ دل افراد نے اسے اغوا کر کے رہائی کے لیئے ایک لاکھ پاونڈ تاوان کا مطالبہ کیا.پولیس ابھی تک اپنی مساعی میں ناکام ہے.جہاں پوری قوم حکمرانوں کے ہاتھوں اغوا ہواور پولیس اسی عوام کی خدمتِ چھترول میں مصروف ہواور جہاں فضا،ہوا اور سمندر آلودہ ہوں وہاں ”ساحل” کی فکر کون کرے گا؟ خود ساحل بھی کچھ سوچتا ہے.
کیا میں پھر کبھی اپنے ابو کے دیس میں دوبارہ آؤں گا؟ Continue reading سمندر کے دیس سے آنے والے ساحل کی تلاش
بیرونی دنیا میں پاکستان کی ندامت کا باعث ہماری پولیس
اس وڈیو پر کچھ لکھنا خود اپنی ذلت ہے. کیسی تکریم ہے ایک عام پاکستانی کی. کاش کوئی عدالت اسکا از خود نوٹس لے اور ان پولیس والوں کو بس یہی سزا سنا دے.
کیا اب صدر کے قانونی مشیروں کو فارغ کر کے سزا دی جائے گی؟
یہ دھیان میں رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ صدر نے اپنی اور اپنے ناعاقبت اندیش مشیروں کی وجہ سے بحران پیدا کیا اور پھر پسپائی اختیار کر لی بلکہ اس سے قبل پنجاب میں گورنر راج لگانے کی کوشش اور ممبئی حملوں کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کو بھارت بھیجنے کے فیصلے سمیت کم ازکم چار بار ایسی ہی صورت حال پیدا ہوئی ہے۔
مجھ جیسے قلم کاروں کو صرف اور صرف یہ پوچھنا ہے کہ ایسے مشورے دیکر حکومت اور صدر کو ہزیمت سے دوچار کرنے والے مشیروں کے خلاف کوئی کاروائی ہو گی؟ اور کیا ایسے افراد کو انکے عہدوں سے فارغ کر دیا جائے گا؟
مزید ہڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں
کربلا میں چہلم کے موقع پر روضہ امام حسین علیہ السلام سے براہ راست

اس ویب سائٹ پر آپ کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے مزار مقدس سے براہ راست فیڈ دیکھ سکتے ہیں۔
کربلا میں مزار امام حسین سے براہ راست
صدر زرداری ”نظربد” اور ‘‘کالے جادو ‘‘ کے اثر میں
مجھے صدر کے حاسدوں کا پتہ چلوانا ہے کہ کون ہیں۔ اب سوچیں کہ کسی کو کسی سے حسد کیوں ہوتی ہے اور حسدکی بینادی وجہ مشترکہ مفادات ہوتے ہیں۔ اب میرے یا بھائی شمس جیلانی کے یا پھر منظور قاضی کے تو ایسے کوئی مشترکہ مفادات صدر زرداری کے ساتھ ہیں ہی نہیں اس لیئے الحمد اللہ ہم تو کوئی وکیل کیئے بغیر ہی صدر زرداری کے حاسدوں کی فہرست سے خارج بلکہ باعزت خارج ہو گئے۔ Continue reading صدر زرداری ”نظربد” اور ‘‘کالے جادو ‘‘ کے اثر میں
مرثیہ نو تصنیف۔موضوع۔انقلاب۔۔۔حصہ دوئم۔۔مرثیہ نگار و آواز۔صفدر ھمٰدانی
مرثیہ نو تصنیف۔موضوع۔انقلاب۔۔۔حصہ اول۔۔مرثیہ نگار و آواز۔صفدر ھمٰدانی
مرے اندر مرے باہر علی حیدر علی حیدر
مظاہرہِ قدرت
وہ رب ہے دوجہانوں کا جبھی قدرت دکھاتا ہے
کسی کو بےد خل کرکے کسی کو لا بٹھاتا ہے
چڑھا کر کچھ بلندی پر کبھی جوتے کھلاتا ہے
وہی گوروں کے مسکن میں کبھی کالے بساتا ہے
مسلم قیاد توں کا مطمح نظر
مسلم قیادتوں کو بس اتنا شعور ہے
موسٰی بچے رہیں اگر جلتا جو طور ہے
جو بھی خطا کار ہے بیٹھا وہ دور ہے
معصوم پس رہا ہے جو کہ بے قصور ہے
کر بلا کا پیغام
عرصہِ دراز سے جو روش بَین ، َبین ہے
سچ بولنا گناہ ہے، نہیں فرضِ عین ہے
دنیا سےاٹھ گیایوں سکوں اور چین ہے
جنت اگر جو چا ہیئے اسوہ حسین ہے
نیا سال مبارک
وہ ہو چکے ابھی رخصت تھے ابتری لائے
یہ سال ِ نومبارک ہو اب خوشی لا ئے
فلک سے بھیج دے اللہ اسی مسیحا کو
جو مہر باں ہو جہاں پراور بہتری لائے
پہلا بلاگ
میں آج عالمی اخبار کے لیئے پہلا بلاگ لکھ رہا ہوں اور اب انشاللہ جب بھی وقت ملا حاضر ہوتا رہوں گا۔ اسوقت جو حسینی بلاگ چل رہا ہے اس میں بھی شرکت کرنی ہے اور اپنا کلام بھی امام مظلوم کی شان میں لکھنا ہے۔ اب آپ دوستوں سے ملاقات رہے گی۔
