سالِ نو ۔ عمر خیّام

شمسی سالِ نو سارے احباب کو مبارک ہو۔ شمسی کیلنڈر عمر خیّام کی دین ہے۔ آٹھ سو سال پہلے یہ کیلنڈر معہ Leap Year کے عمر خیّام نے دنیا کو دیا تھا۔ اس کیلنڈر میں اور فطری کیلنڈر میں صرف آدھے سیکنڈ کا فرق ہے۔ اس ہی وجہ سے ہر تین چار سال بعد گھڑیوں کو ڈیڑھ دو سیکنڈ کے لئے adjust کیا جاتا ہے۔

جشن عید میلادالنبی مبارک

جشن پاک ولادت دا ہر سال ضرور مناؤ لوکو ۔ فرمان سونڑیں نبی ؑص دا پورا اک دوجے نوں سناؤ لوکو مخلوق اے ساری رب دا کنبۃ خلقت نوں پیار کر کے اسلام دی اصل شکل بناؤ لوکو ساری دنیا لیئے جیڑھا رحمت بن کر آیا یتیم ھو کر وی یتیماں نوں دتہ سایہ – سوچ زرا تو فرمان بنی ص نوں ۔ کش تھاں کس راں توڑ چڑھایا ؟ جشن عید میلادالنبی مبارک

ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کومے میں ہیں۔ دعا کی ضرورت ہے

عالمی اخبار کی ہماری ساتھی ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ ہسپتال میں کومے میں ہیں۔ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے۔ ڈاکٹر نسیم فوری طور پر سڈنی سے لندن کے لیئے روانہ ہو چکی ہیں۔ دعا ہے کہ پروردگار اپنی رحمت کے صدقے ایک بار پھر انکو والدہ کو زندگی کی نوید دے۔آمین

زیارتِ امام حسین علیہ السلام

Safar-e-karbalaصد شکر ہے خدائے لم یزل کا جس نے ھمیں توفیق عطا فرمائی کہ ھم اس پاک سر زمینِ کربلا پر ابنِ ساقیِ کوثر، شافع محشر، سیدِ شباب الجنہ، نواسئہ رسول (ص) ، جگر گوشہٗ بتول امام ِ عالیٰ مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرمِ مقدس پر اپنی جبیںِ بے عمل سے بوسہ لے سکیں ۔

بہ ازنِ محمد و آلِ محمد(ص)  ھم اپنی شریکِ حیات  کے ھمراہ انشاٗاللہ  ۴ اور ۵ دسمبر کی درمیانی رات کو راہیِ ارضِ کربلاٗ ہونگے ۔ فرداً فرداً سب افراد سے رابطہ نہیں ہوسکتا تھا اس لیے عالمی اخبار کی وساطت سے   عالمی اخبار  کے  تمام لکھاری اور قارئین   اور خصوصاً   جناب ھمدانی صاحب اور آپی نگہت نسیم  کی خدمت میں حاضر ہیں اور التماس ہے  کہ اگر ھم سے دانا یا نادانستگی میں کسی کی کوئی دل آزاری ہوگئی ہو تو ھمیں معاف فرما دیں۔

ھم دعا گو ہیں کہ ربالعزت آپ تمام افراد کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے آمین ۔

لٹ گئی سادات لو شام غریباں آ گئی

محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ اسے محرم الحرام بھی کہتے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی اس مہینے کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھا۔ اسلام نے یہ احترام جاری رکھا۔ اس مہینے میں جنگ و جدل ممنوع ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔ اس مہینے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔

یقینا محرم الحرام کا مہینہ عظمت والا مہینہ ہے ، اسی ماہ سے ھجری سال کی ابتداء ہوتی ہے اوریہ ان حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے جن کے بارے میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے : یقینا اللہ تعالی کے ہاں مہینوں کی تعداد بارہ ہے اور( یہ تعداد ) اسی دن سے ہے جب سے آسمان وزمین کواس نے پیدا فرمایا تھا ، ان میں سے چارحرمت وادب والے مہینے ہیں ، یہی درست اورصحیح دین ہے ، تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پرظلم وستم نہ کرو ، اورتم تمام مشرکوں سے جہاد کرو جیسے کہ وہ تم سب سے لڑتے ہیں ، اورجان رکھو کہ اللہ تعالی متقیوں کے ساتھ ہے – Continue reading لٹ گئی سادات لو شام غریباں آ گئی

عید مباہلہ

mubahila 24

ذی الحجہ عید مباہلہ کا دن ہےاس دن رسول خدا (ص) نے نصاریٰ نجراں سے مباہلہ کیا اور اسلام کو عیسایت پر    کامیابی عطا کی۔
فتح مکہ کے بعد پیغمبر اسلام (ص) نے نجراں کے نصاریٰ کی طرف خط لکھا جس میں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔ نصاریٰ نجراں نے اس مسئلہ پر کافی غور و فکر کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ساٹھ افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو حقیقت کو سمجھنے اور جاننے کے لئے مدینہ روانہ ہو۔ Continue reading عید مباہلہ

کیا پاکستان ایک ملک ہے

ملالہ یوسف زئ نے ہمارے سر فخر سے بلند کردئے ہیں۔ لیکن بلاول بھٹو جو پاکستان کے مستقبل کے وزیرِاعظم بننے کی راہ پر گامزن ہیں اپنے آپکو صرف اور صرف سندھی گردانتے ہیں۔ انہوں نے نوبل پرائز ملتے ہی ملالہ کو سندھ میں تعلیم کو پروان چڑھانے کیلئے دعوت دی ہے۔ اگر وہ بجائے سندھ کے پاکستان کی بات کرتے تو اس بات میں وزن ہوتا۔ کہاں ایک کرپٹ اور حرام کی روزی پر پلے ہوئے بلاول اور کہاں ملالہ جیسی مقدس ہستی۔ ملالہ ایک پسمامندہ صوبے سے تعلق رکھتی ہے۔ لیکن اس نے کے پی کے کی بات کرنے کے بجائے ساری دنیا کو ایک آنکھ سے دیکھا ہے ۔ دنیا کے سارے مجبور بچوں کو تعلیم دینے کی بات کی ہے۔ Continue reading کیا پاکستان ایک ملک ہے

محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

ہائے اس جدت پسند عہد نے انسان کو کیسا بے حس اور دوسرے سے لاتعلق کر دیا ہے۔ وسعت میں کائناتوں کے برابر یہ انسان صرف اپنی ہی ذات میں سمٹ کر رہ گیا ہے

کاش یہ انسان کُش اور احساس کُش فیس بُک ایجاد ہی نہ ہوتی تو کم از کم ایسی غم کی اطلاع دینے کی روایت برقرار رہتی ۔
پورا کالم پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
اسلام آباد سےعزیز بھائی اظہر الحق نسیم تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں Continue reading محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

الَحَمدُ لِلّٰہ آج حجِ اکبر ہے ۔۔ پوری مسلم اُمہ کو مبارک ۔۔ تحریر :‌شاہد اشتیاق بیگ

الَحَمدُ لِلّٰہ
آج حجِ اکبر ہے ـ اللہ کریم پوری مسلم اُمہ کو مبارک کرے اور سنتِ ابراہیمی کے صدقے میں امت مسلمہ کی پریشانیوں کو دور فرماۓ ـ آمین ـ

آئیں سب مل کر دعا کریں کہ اللہ غفورالرحیم ہماری غلطیوں کوتاہیوں لاپرواہیوں چھوٹے بڑے تمام گناہوں کو معاف فرماۓ ـ ہمیں راہِ راست پر چلنے کی توفیق دے تا کہ ہم ذلت و رسوائی کے ان گڑھوں سے نکل سکیں جن میں ہم اپنے اعمال کی وجہ سے گر چکے ہیں ـ Continue reading الَحَمدُ لِلّٰہ آج حجِ اکبر ہے ۔۔ پوری مسلم اُمہ کو مبارک ۔۔ تحریر :‌شاہد اشتیاق بیگ

عزت دار کون ؟

ھمارے ملک کے وزیر اعظم پر قتل دہشت گردی کے مقدمات درج ھو چکے ھیں ، یہ بات باعث ندامت تو ھے لیکن غور طلب بھی ھے کہ جب مقدمہ درج ھو جاتا ھے تو تو دوسرا مرحلہ ھوتا ھے مجرم کو پکڑ کر تحقیقات کی جائیں جب تک تحقیقات ھوں مجرم پولیس کی حراست میں رھے ، قانون تو ایسا ھی کہتا ھے لیکن ادھر تو پرچے درج بھی ھوئے تو کچھ نا ھوا کیا جرم صرف وھی بڑا ھوتا ھے جو کسی عام آدمی نے کیا ھو ، کافی لوگوں کو صرف شک کی بنیاد پر کئے گئے مقدمات میں ملوث ھونے کی وجہ سے پکڑ لیا جاتا ھے اور اتنا طلم کیا جاتا ھے کے وہ بچارے اپنی جائیداد بھی خرچ کر دیے ھیں اپنی جان چھڑانے کے لئے ، یہ کیسا قانون ھے ، اور صرف اس معاملے کی ھی بات نھیں ھے اور بھی ایسے افراد ھیں جو حکومت کا حصہ ھیں ان کے خلاف اکثر سوشل میڈیا پر اور مختلف ٹی وی چینل پر ثبوت بھی دکھائے جا رھے ھیں پھر بھی ایسے جرائم پیشہ نام نہاد عزت داروں کو کوئی بھی نھیں قانون کے کٹھرے میں لانے کی جرات نھیں کرتا ، کیا فائدہ ھے عدالتوں کا ھائی کورٹ کا سپریم کورٹ کا میری سمجھ سے بالا تر ھیں یہ باتیں بلکہ یہ ظلم کی داستانیں ،

دودھ کا دودھ پانی کا پانی

جب ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئ تو عام ردِ عمل یہی تھا کہ چار پنجابی ججوں نے تین غیر پنجابی ججوں کی مخالفت کے باوجود بھٹو کو غیر بنجابی ہونے کی وجہ سے پھانسی دیدی۔ اگر وہ پنجابی ہوتا تو یہ نہ ہوتا۔ ویسے بھی چھوٹے صوبوں میں پنجاب کیلئے کوئ خاص محبت نہیں پائ جاتی۔ نہ پنجاب میں چھوٹے صوبوں کیلئے نرم گوشہ پایا جاتا ہے۔ سب خود کو مظلوم اور دوسرے کو ظالم سمجھتے ہیں۔ اگر پاکستان میں تیس چالیس صوبے بنادئے جائیں تو یہ لعنت ختم ہوسکتی ہے۔ پرانے ڈویژنز کو صوبوں کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔ ایسا کرنے سے پنجابی بولنے والوں کے سب سے زیادہ صوبے ہونگے اور ان کے سب سے زیادہ سینیٹرز ہوں گے۔ لیکن جب تیس چالیس صوبے ہوں گے تو لسانیت ختم ہوجائے گی اور ہر صوبہ اپنی تعمیرو ترقی پر زور دے گا۔

اب جبکہ عدالت نے شہباز شریف، رعناء ثناء اُللہ اور ڈاکٹر توقیر پر طاہرالقادری کے بتیس کارکنوں کے قتل پر مقدمہ چلانے کا حکم دیدیا ہے تو اب پتہ چل جائے گا کہ پنجابی جج شہباز شریف، رعناء ثناء اُللہ اور ڈاکٹر توقیر کو سزائے موت دلواکر اس پر عمل کرواتے ہیں یا نہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ بھٹو کی طرح انہیں موت کے گھاٹ اُتارا جائے گا۔ اگر انہیں عدالت نے سزائے موت سناد بھی دی تو ان کی سزا نواز شریف کے تابع صدر معاف کردیں گے۔ یہ تو میری اپنی رائے ہے۔ لیکن بھٹو کو تعصب کی وجہ سے پھانسی ہوئ یا نہیں اسکا فیصلہ شہباز شریف، رعناء ثناء اُللہ اور ڈاکٹر توقیر کا کیس کردیگا۔

تبدیلی ضروری ھے ؟

ھمارے ملک پاکستان میں کرپشن ، بد عنوانی ،رشوت ،اقربا پروری ، قتل غارت گری ، عدم برداشت ، لاقانونیت ، انتہا پسندی جیسی بیماریاں جڑ پکڑ چکی ھیں جس کی وجہ سے کڑوڑوں زندگیوں کا جینا محال ھو ا ھے یہ بات تو طے ھے کہ تبدیلی ضروری ھے اس نظام میں جس کی وجہ سے امیر ،امیر تر ھو رہا ھے غریب ، غریب تر ھو رہا ھے ، کوئی اعلی تعلیم کو ترس رہا ھے کوئی تعلیم لے کر بھی بے روزگار ھے ، انصاف کے معاملے میں بھی غریب کی شنوائی نا ھونے کی وجہ سے وہ مظلوم ھو کر بھی مجرم گردانا جاتا ھے ، شریف ھو کر زندگی گزارنا ناممکن ھو چلا ھے ، اس کا سد باب کیسے ھو گا کیا ھم آزمائے ھوئے لوگوں کو ھی بار آزماتے ھوئے اپنی نا سمھجی کی زندگی گزارتے رھیں گے ؟؟ ھمیں تبدیلی تو چاھئے لیکن صحیح سمت کا اندازہ نھیں رکھے ھیں ھم لوگ سب لوگ تنگ ھیں اس ماحول سے اس سسٹم ،نظام سے ، لیکن کسی نا کسی کو تو پہل کرنا ھے باہر نکلنا ھے اس نظام کے خلاف ۔ نا انصافی کے خلاف ظالموں کا محاصرہ کرنا ھے ، ان کو سزا دینا ھے ، ملک کی بقا اسی میں ھے کہ ہر ظالم غدار کا احتساب کیا جائے اور کسی کو چھوٹ نا دی جائے خوا ہ وہ اقتدار میں ھو یا نھیں ، اقتدار میں ھونا تو شرافت و اعلی کردار ، دیانت دار ھونے کا معیار نھیں ھوتا ،

آخر عوام کیا کرے۔

نواز شریف ایک چاالاک اور کرپٹ بزنس مین ہیں۔ کیونکہ ہم قبائلی سوچ رکھتے ہیں اسلئے پنجاب میں ان کی پارٹی کو ہرانا ناممکن ہے۔ طاہرالقادری کے کارکنوں کا خون شہباز شریف کے سر ہے۔ شہباز شریف ایک اچھے مگر کرپٹ ناظم ہیں۔ نواز اور شہباز شریف کا جھکاؤ دائیں بازو کی جانب ہے۔ عمران خان نے اچھے فلاحی کام کئے ہیں۔ بظاہر وہ ایک ایماندار اور عیش پسند شخصیت ہیں۔ انکی ذاتی زندگی داغدار ہے۔ سیتا وھائٹ سے ناجائز بچی کے باپ ھیں انکا جھکاؤ بھی دائیں جانب اور طالباآن کی جانب ہے۔ پپلز پارٹی کے پاص کرپش کے سوا اور کچھ نہیں۔

ان سب سے لاکھ درجہ بہتر انصار برنی یا کوئ غیر مسلم وزیرِ اعظم ہوسکتا ہے۔

عید کا دن شکر اور شکرانے کا دن ہے۔۔ سادگی سے گزاریئے

http://www.punjabigraphics.com/images/105/eid-55.jpg
عزیز دوستو !

عید کا دن شکر اور شکرانے کا دن ہے ۔ دن کا آغاز اللہ پاک کی حمد و ثنا اور شکر کے ساتھ کریں ۔ عید کی نماز عید گاہ میں ادا کیجئے ۔ لوگوں سے محبت اور اخوت کا اظہار کیجئے ۔ اگر آپ کے کسی عزیز کا انتقال ہو گیا ہے تو آپ تلاوت اور نوافل کے زریعے انہیں بھی عافیت اور خوشی میں شامل کیجئے ۔ اگر کوئی دوست مشکل میں ہے اسے بھی اپنے ساتھ رکھئے ۔ پیارے دوستو۔۔ قناعت سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ۔ انبیاء ، آئمہ اور صوفیا اکرام نے “ قناعت “ کو تقوی کہا ہے ۔ عید کے دن کسی کمی کا غم نہ کریں اور نہ ہی اپنے دل میں اللہ پاک سے شکوہ کریں ۔ بلکہ یہ وہ وقت ہے جب حضور پر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ کو یاد رکھنے کا ہے جو رحمت العالمین تھے پر ہر تکلیف اٹھائی ۔۔ سبحان اللہ ۔۔ ایسی قناعت ، ایسا صبر ۔۔ دوستو عید کے دن دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے سکھ ۔ امن اور سلامتی کی دعائیں کرنا مت بھولئے گا ۔

اے پاک پروردگار عید الفطر کے دن کو ہمارے لئے تمام مسلمانوں کے لئے سکھ سلامتی اور خوشیوں کا پیامبر بنا دیجئے ۔۔
الہی آمین

آئین سب مل کر دعا کریں

فلسطین پر اسرائیل کی بربریت اور ظلم داستان شروع ھوئے ویسے تو پینتیس سال سے زیادہ کا عرصہ ھو چکا ھے ، لیکن حالیہ بمباری کو شروع ھوئے بھی ایک ھفتہ سے زائد ھو چکا ھے جس میں‌ اب تک سو سو سے بھی زیادہ مسلمان شہید ھو چکے ھیں اور بے شمار ذخمی ھیں ، ماہ رمضان میں جب تمام دنیا کے مسلمان روزے رکھ رھے ھیں سب سحری اور افطاری کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ عبادت بھی کرنے کی کوشش کرتے ھیں اس ماہ میں بچارے فلسطینی اپنے پیاروں کے جنازے آٹھا رھے ھیں جو گھر میں بیٹھے نا حق قتل غارت گری کا شکار ھو رھے ھیں ان کی نسل کشی کی جارھی ھے اور دنیا کے ستاسی کے قریب مسلمان ملک خاموش تماشہ دیکھ رھے ھیں بلکہ دکھائی تو یوں دیتا ھے جیسے انھیں خبر ھی نھیں ھے ، ایسے لوگوں کی عبادات بھی کوئی فائدہ نھین دینگی جو اختیار رکھتے ھوئے بھی انسانیت کی بھلائی کے لئے کچھ نا کریں ، جن لوگوں کے پاس اختیار ھے وہ کچھ بول نھیں رھے اور جو احساس رکھتے ھیں وہ کچھ کر نھیں سکتے یا ان میں اتنی طاقت نھیں کہ وہ کچھ کر سکیں – ایسے میں صرف ایک ہتھیار رہ جاتا ھے وہ ھے دعا کا ، رمضان مبارک مھینہ ھے قران پاک کا نزول بھی اس ماہ با برکت میں ھوا ، مولا علی علیہ السلام کی شہادت بھی اس ماہ میں ھوئی ، اور بھی ایسے واقعات ھیں جو اس با برکت مھینہ میں ھوئے ، اے اللہ پاک اپنے محبوب محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ، کل انبیا ع ۔ س کے صدقے معصومین کے صدقے اور وسیلے سے غائب سے اپنے مسلمان بندوں فلسطینیوں کی مدد کر ان پر رحم فرما اور تمام مسلمان قوم کو احساس غیرت وقار کے ساتھ بیداری کی کیفیت عطا فرما آمین ، یا اللہ یا رحمن یا رحیم تجھے اپنی بزرگی کا واسطہ ھمارے گناہ معاف فرما ھمارے اعمال درست فرما آمین ثم آمین

شاہین رضوی کا رمضان /عید کچن۔ اسمیں آپ بھی شامل ہو سکتے ہیں

shaheen kitchenہم نے عالمی اخبار کے بلاگ میں عزیزی شاہین رضوی کی رمضان میں کھانوں اور کھجور کے بارے میں معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فرمائش کی تھی کہ کیوں نہ الگ سے شاہین کا رمضان کچن کھول لیا جائے۔ رمضان کریم کی برکات سے اللہ نے دعا فوری قبول کی اور اگلی ہی میل میں ایک عدد پکوڑوں کی ترکیب سمیت شاہین کی رضامندی بھی آ گئی۔ اب ہم سب مل کر اپنی اپنی معلومات اسمیں رمضان کچن کے حوالے سے جمع کرتے ہیں۔ کوشش ہو گی کہ شاہین کے اس رمضان کچن کو عالمی اخبار کے سرورق پر بھی شائع کیا جائے
عزیزم شاہین رضوی نے میری فرمائش کے جواب میں لکھا ہے Continue reading شاہین رضوی کا رمضان /عید کچن۔ اسمیں آپ بھی شامل ہو سکتے ہیں