اے فنا انجام انسان کب تجھے ہوش آئے گا
تیر گی میں ٹھوکریں آخر کہاں تک کھائے گا
اس تمرد کی روش سے بھی کبھی شرمائے گا
کیا کرے گا سامنے سے جب حجاب اٹھ جائے گا
کب تک آخر اپنے رب کی نعمتیں جھٹلائے گا
Continue reading نایاب کلام سورۃ الرحمٰن کا منظوم ترجمہ، جوش ملیح آبادی
Category: علم اور ادب
علم ادب کے موضوعات پر بلاگ
ہر رشتے کی اساس اعتبار اور یقین ہے
آپ بھی سوچیں گے کہ آج مجھے کیا ہو گیا ہے ۔ میں اب کیا لکھنے بیٹھ گئی ہوں ۔ کل ہوسپٹل میں ایک مریض نہیں آیا تھا جس کی وجہ سے کچھ اور سوچنے کا موقع مل گیا ۔۔ سوچتی رہی کہ رشتوں کی خوش ادائیگی کی بنیادی ضرورت اور اس کی اساس کیا ہے ؟ ۔ Continue reading ہر رشتے کی اساس اعتبار اور یقین ہے
دنیا کی کم عمر پاکستانی بچی آئی ٹی ماہرارفع کریم انتقال کرگئی
کم عمری میں ہی مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل کی ڈگری حاصل کرکے کمپیوٹرکی دنیا میں تہلکہ مچانے والی پاکستانی طالبہ ارفع کریم رندھاوا ہفتے کی رات اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئی۔
ارفع کریم دل کا دورہ پڑنے کے بعد گزشتہ 26 روز سے کومے کی حالت میں تھیں اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں مصنوعی سانس دی جارہی تھی۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ارفع کریم کے والد کو آج ہی علاج کے لیے دبئی منتقل کرنے کو کہا تھا۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں
میرا تعارف ، میری گواہی آپ سب ہیں . ڈاکٹر نگہت نسیم
ڈاکٖٹر نگہت نسیم حال ہی میں اپنی دو نئی کتابوں کے لندن اور امریکہ میں اجرا کے بعد واپس اپنے گھر سڈنی پہنچی ہیں جہاں سے انہوں نے ایک بھرپور تاثر کی ایک تحریر سپرد قلم کی ہے.احسان مندی کے جذبے سے عاری،خالی خولی الفاظ کی جگالی کرنے والے اور صٍفحات کو سیاہ کرنے والے قلم کاروں کو اس سے مندرجات پر غور کرنا چاہیئے.
یک چینی کہاوت ہے کہ ایک کتاب پڑھنے سے دس ہزار میل کا سفر طے ہوتا ہے . آپ سوچئے کہ جب آپ سب میری دو کتابیں پڑھیں گے تو بیس ہزار میل کا سفر طے کریں گے .
زرا سوچئے انہیں لکھتے ہوئے میں نے کتنے میلوں کا سفر کیا ہوگا ۔ یقین کیجئے میرا سفر آپ کی اندازوں سے کہیں زیادہ طویل تر تھا . ایک ایسا سفر جو آپ کو “ آپ میں “ رہنے نہیں دیتا
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں
صبر اور بے صبرا انسان

ہمارے بڑوں نے ہمیشہ ہمیں تلقین فرمائی کہ مسلسل کوشش کرو ۔۔صبر کرو ۔۔چیونٹی سے سبق حاصل کرو ۔۔دوسروں کی کامیابیوں کے پیچھے ان کی مسلسل محنت اور لگن کی کہانی پڑھو ۔ ہمارے استاتذہ نے ہمیشہ ہمیں درس دیا کہ منزل تک پہہنچنے کے لئے شارٹ کٹ سے کبھی کام مت لینا یہ تمہیں مزید الجھا دیں گے۔
میں آج اپنے چاروں طرف دیکھتی ہوں تو سب سے زیادہ صبر اور حوصلے کی کمی پاتی ہوں ۔ کوکین کے نشے کی طرح 5 سیکینڈ میں آسمان چھونے کی تمنا نے انسان سے چھوٹے بڑے کی تمیز بھلا دی ہے ۔۔ احسان فراموشی سکھا دی ہے ۔۔ رواداری اور اخلاقیات سے دور کر دیا ہے ۔۔۔ اسلاف کے سارے سبق بھلا دئے ہیں ۔
غلطی کہاں ہوئی ہے ۔۔۔؟
ہم کیسے صبر و سکون سے اپنی اپنی باری کا انتظار کریں ۔۔؟؟
ہم کیسے تجدید ایمان کریں کہ ہمیں ایک دوسرے کے نصیب سے راضی رہنا ہے ؟
گوشت حلال،انشورنس حلال ، ڈاٹ کام حلال مگر سوچ حرام
قلم فروشوں، ضمیر فروشوں اور دین فروشوں کی ایسی بڑی بڑی منڈیاں قائم ہو چکی ہیں کہ جہاں باقاعدہ بولیاں لگائی جاتی ہیں۔ میں کیا کرؤں کہ جب ایسے ملت فرفروشوں کے بارے میں بات کرتا اور لکھتا ہوں تو ابلیس کے یہ سب نمائیندے تمام تر اپنے اختلافات کے باوجود اکٹھے ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں
ارے آپ لوگ کہاں ہیں …. اتنی خاموشی کیوں ؟
میں بس سڈنی آیا ہی چاہتی ہوں ….. پھر آپ سب سے پوچھونگی کہ میرے بعد آپ نے بلاگ پر کچھ کیوں نہیں لکھا … پتہ کیا میں کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں اپنے دیور ڈاکٹر محمد عبدالرؤف کے گھر میں ہونے والی تقریب اجراء سے پہلے اور اور تقریب اجرا میں جن جن لوگوں سے ملی ان میں سے تقریبا ہر ایک نے مجھ سے ایک ہی سوال پوچھا کہ آپ اتنا کچھ ایک ہی وقت میں کیسے کر لیتی ہیں ….. میں نے انہیں کہا کچھ نہیں بس دل ہی دل میں اللہ رحیم و کریم کے ہزار شکرانے ادا کرتی رہی …. ان کی حیرت پر مسکراتی رہی .. اس وقت یہ سب یاد کرتے ہوئے مجھے ایک شعر یاد آ رہا ہے..
وصل بت ہوتا نہیں یا خدا ملتا نہیں
ڈھونڈنے پر آئےتو کیا ملتا نہیں
شہادتِ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام – نشرِمکرر
نام : علی ابنِ حسین علیہ السلام
کنیت : ابو محمد
لقب : زین العابدین، سید السجاد
والد محترم : حسین ابنِ علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام
والدہ محترمہ : بی بی شہر بانو
تاریخِ ولادت: 15 جمادی الاول سن 38 ھ
تاریخِ شہادت: 25 محرم سن 95 ھ Continue reading شہادتِ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام – نشرِمکرر
اکمل سید کی کربلا میں در حسین پر حاضری سے واپسی

دینی،ادبی اور سماجی کارکن اور اس عہد میں مرثیہ تحت اللفظ کو زندہ رکھنے والے عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے لندن سید اکمل حسین یوم عاشورہ کربلائے معلیٰ میں گزار کر اور عراق میں مقامات مقدسہ کے بعد شام میں زیارات کے بعد واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔ مولا انکی اس مساعی کو قبول کریں۔آمین۔ Continue reading اکمل سید کی کربلا میں در حسین پر حاضری سے واپسی
ڈاکٹر نگہت نسیم کی دو تازہ کتابوں کی تقریب اجراء 17 دسمبر کو لندن میں ہو گی
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم معروف افسانہ نگار،نظم کی شاعرہ،کالم نگار اور عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم اپنی دو تازہ کتابوں کی تقریب اجراء کے لیئے اپنے شوہر محمد آفتاب کے ہمراہ لندن آئی ہو ئی ہیں جہاں سے وہ انہی دونوں کتابوں کی تقریب اجراء کے لیئے 18 دسمبر اتوار کے روز امریکہ روانہ ہو جائیں گی۔
ڈاکٹر نگہت نسیم کے اس سے قبل افسانوں کے دو مجموعے ”گرد بادِ حیات” اور ”مٹی کا سفر” شائع ہو چکے ہیں اور مٹی کا سفر کی تقریب اجرا بھی لندن میں ہی ہوئی تھی۔

اس مرتبہ انکی نظموں کی پہلی کتاب”سفید جھیل” اور کالموں کا پہلا مجموعہ ” یہی دنیا ہے اور یہیں کی باتیں ہیں ”شائع ہو کر منظر عام پر آیا ہے جنکی تقریب اجراء 17 دسمبر بروز ہفتہ لندن کے ایک مقامی ہوٹل میں ہو گی جس میں ادبی لندن کی اردو ادب کی دنیا کے منتخب خواتین و حضرات شرکت کریں گے
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں
سلام ہو آپ پراے ابا الفضل عباس(ع) فرزند امیر المومنین ( ع ) ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
آج سات محرم الحرام کو حضرت عباس علیہ السلام کی یاد میں ان کی زیارت پڑھ رہی تھی کہ خواہش ہوئی کہ اسے منظوم کر لوں ۔ پھر سوچا کہ کیسے کروں ۔۔ اسی شش و پنج میں تھی کہ جی میں آیا کہ اللہ کریم سے اجازت لے لوں اور توفیق مانگ لوں شاید ۔۔۔۔ پر دل میں یقین تھا کہ مالک جہاں میری تمنا ضرور پوری کرے گا ۔۔ دو نفل حاجت کے بعد لکھنے بیٹھی تو وقت کہاں گیا پتہ ہی نہ چلا ۔ سر اٹھایا تو سڈنی میں رات کے ڈھائی بجنے والے ہیں ۔۔ میں عطائے ربی پر اشکبار و شکرگزار ہوں ۔۔ بس اسے کوئی فن پارہ سمجھ کر نہیں بلکہ اظہارٍ عشق اہل بیت کی تخلیقی خواہش سمجھ کر پڑھیں۔
التماس دعا
سب سے پہلے مولا عباس علیہ السلام کی حیات مبارکہ کا ایک جائزہ ۔۔
حضرت عباس علیہ السلام
عباس بن علی تاریخ ولادت 4 شعبان، 26 ہجری
لقب افضل الشہدا ء،باب الحوائج،قمرِ بنی ھاشم،شہنشاہِ وفا،،علمدار،غازی،سقائے سکینہ
کنیت ابوالفضل
والد علی ابن ابی طالب
والدہ فاطمہ کلابیہ علیہا السلام بنت ام البنین
تاریخ وفات 10 محرم، 61 ہجری Continue reading سلام ہو آپ پراے ابا الفضل عباس(ع) فرزند امیر المومنین ( ع ) ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
عالمی اخبار کے مدیر اعلی جناب صفدر ہمدانی کی آج اکسٹھویں سالگرہ ہے
معروف شاعر،ادیب،صحافی،مرثیہ نگار،محقق ، براڈکاسٹر اور عالمی اخبار کے مدیراعلی محترم المقام جناب صفدر ھمٰدانی لاہور کے ایک علمی اور ادبی گھرانے میں 17 نومبر 1950 میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے ایف سی کالج سے گریجوایشن کے بعد جامعہ پنجاب سے صحافت میں ایم اے کیا اور 1973 میں ریڈیو پاکستان سے بطور پروڈیوسروابستہ ہوگئے. Continue reading عالمی اخبار کے مدیر اعلی جناب صفدر ہمدانی کی آج اکسٹھویں سالگرہ ہے
آپ سب کو ‘ عید غدیر’ کی بہت بہت مبارک ہو
غدیر مکہ اورمدینہ کے درمیان مکہ شہر سے تقریبا دوسو کلومیٹر کے فاصلے پر جحفہ کے پاس واقع جگہ کا نام ہے جو ایک چوراہا ہے۔ قدیم زمانہ میں۔ مختلف سرزمینوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام حج سے واپس آتے وقت، یہاں پہونچ کرایک دوسرے سے جدا ہو جاتے تھے۔ شمالی سمت کا راستہ مدینہ کی طرف جاتا ہے ۔ جنبوبی سمت کا راستہ یمن کی طرف جاتا ہے ۔ مشرقی سمت کا راستہ عراق کی طرف جاتا ہے ۔ اور مغربی سمت کا راستہ مصر کی طرف جاتا ہے ۔
آج کل یہ سرزمین بھلے ہی متروک ہو چکی ہو ،مگر ایک دن یہی خطہ ّ تاریخ اسلام کے ایک عظیم واقعہ کا گواہ تھا۔یہ واقعہ اٹھارہ ذی الحجہ سن 10 ہجری کاہے، جس دن حضرت علی علیہ السلام، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانشین کے منصب پر فائز ہوئے ۔ Continue reading آپ سب کو ‘ عید غدیر’ کی بہت بہت مبارک ہو
عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ پر پیغامات تہنیت ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
میں خوش نصیب ہوں جو ہر برس اپنے دوستو ں کے شکریے اور مبارکبادیں لئے آپ سب کے پاس چلی آتی ہوں ۔خوشیاں بانٹنا ۔۔ محبتوں کو پھیلانا اور سب کو ساتھ لے کر چلنا مجھے ہمیشہ سے محبوب رہا ہے ۔ جانتی ہوں میرا سفر کٹھن اور مشکل ترین ہے ۔ لیکن میرے پاک رب نے اپنی خاص رحمت و برکت سے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل مبارک کے صدقے ہمیشہ ہی میرے عمل کو نہ صرف بابرکت اور آسان فرمایا بلکہ مجھے کامیابیوں سے بھی نوازا ۔ میری امی جی کہتی ہیں کہ انسانوں کو اس کی نیت کے بدلے خوشیاں اور زندگی کی برکتیں عطا ہوتی ہے ۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ ہماری نیتوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں اعلی ظرفی اور کشادہ دلی عطا فرمائے ۔آمین
آیئے اپنے دوستوں کے پیغامات تہنیت پڑھتے ہیں اور ان کا دل کی گہرایئوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔۔
دوستوں کے پیغامات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے
Continue reading عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ پر پیغامات تہنیت ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ کے موقع پر عادل عزیز خانزادہ ملٹی میڈیا کے انچارج متعین
آیئے اب ہم بات کرتے ہیں اپنے ادارتی بوڑد کے سب سے کم عمر رکن سے جن کا نام ہے عادل عزیز خانزادہ جو کراچی میں کارساز کالچ میں فرسٹ ایر کے طالب علم ہیں ۔ لیکن ان کی لگن ، جنون شوق تو دیکھئے کہ آج ہم سب کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ عادل کی انکساری اور شوق کو دیکھ کر میں بے اختیار دعا دینے بیٹھ جاتی ہوں کہ اس ہونہار بچے کو اللہ کریم ہر بری نظر سے بچا کر رکھے اور عمر میں برکت عطا فرمائے ۔ پچھلے کئی ماہ سے ملٹی میڈیا کی ایک ایک وڈیو کو ترتیب دینے والے یہ طالب علم احسن طریقے سے اپنی زمہ داریاں پوری کر رہے ہیں ۔ اس بار سالگرہ کی وڈیو عادل ہی نے بنائی ہے ۔۔ وہ اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتا رہے ہیں ۔۔۔۔
Continue reading عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ کے موقع پر عادل عزیز خانزادہ ملٹی میڈیا کے انچارج متعین
نمی دانم کہ آخر چوں دم دیدار می رقصم ۔از قلم: سید مصباح حسین جیلانی
سچ تو یہ ہے کہ تصوف پر جتنا لکھا جائے کم ہے اور اس کی گہرائی میں جتنا اترا جائے پڑھنے والا اتناہی اس میں ڈوبتا جاتا ہے ۔ مصباح بھائی کے اس مضمون کو پڑھ کر لگا جیسے میں نے تصوف پر اب تک جتنا بھی پڑھا تھا وہ شاید کچھ بھی نہیں تھا ۔ ان کی اس تحریر نے مجھے جو کچھ ساتھ رکھنے کو دیا ہے بخدا وہ پہلے میرے پاس نہ تھا ۔ مجھے اپنی کم علمی پر ناز ہے اور اس کابرملا اعتراف مجھے اچھا لگتا ہے کہ اسی لئے میرا مالک میری جھولی خالی دیکھ کر اسے بھرتا ہی رہتا ہے ۔۔ سبحان اللہ ۔۔ Continue reading نمی دانم کہ آخر چوں دم دیدار می رقصم ۔از قلم: سید مصباح حسین جیلانی
دنیا کی تاریخ ۔۔۔ قومو ں کے عروج و زوال کی داستان ۔۔ سیدہ زائرہ عابدی (بجو)
دنیا کی تاریخ قومو ں کے عروج و زوال کی داستانو ں سے ہی رقم ہوتی چلی جاتی ہے ،یہ قومو ن کے اجتماعی اعمال و افکار ہی ہوتے ہیں جو ان کو زندہ یا مردہ بناتے جاتے ہیں
دنیا کے افق سے مٹ جانے والی ایک قوم کا نام اصحاب الرّس تھا ،یہ قوم بت پرست تھی اور درختو ں کی پوجا کرتی تھی لیکن صنوبر کا درخت ان کے لئے بے حد مقدّس تھا یہ وہ درخت تھا جسے حضرت نوح علیہ السّلام کے بیٹے یافث نے طوفان نوح علی السّلام کے تھم جانے کے بعد ایک بڑے آ بی زکیرے جس کا نام روشن آب تھا لگیا تھا صنوبر کے درخت کویہ قوم تمام درختو ں کا بادشاہ کہتے تھے اور پھر اس قوم نے اسی آ بی زخیرے سے ایک نہر نکال کر اس کے کنارے بارہ شہر اباد کئے تھے جن کے نام ہیں Continue reading دنیا کی تاریخ ۔۔۔ قومو ں کے عروج و زوال کی داستان ۔۔ سیدہ زائرہ عابدی (بجو)
زندگی صرف ایک خسارہ لگتی ہے
میں آج کل ڈرگ ہیلتھ کے شعبے سے وابستہ ہوں ۔ ایسے لوگوں کو نزدیک سے دیکھ رہی ہوں جنہیں کوئی دور سے بھی دیکھنا پسند نہیں کرتا ۔ جن سے شناسائی کا تذکرہ لوگوں کو اپنے احباب کی نظروں سے گرا دیتا ہے ۔ آج ایک ایسے ہی مریض کو میں نے دیکھا ۔ شام کے چار بچ بجنے والے ہونگے ۔۔۔ میں مروت میں گھڑی نہیں دیکھ رہی تھی کہ کہی میرے مریض کا دل میلا نہ ہو جائے ۔۔۔ وہ اپنے بہت سارے دکھ ایک ہی سانس میں بتا دینا چاہتا تھا ۔۔ Continue reading زندگی صرف ایک خسارہ لگتی ہے
مارنے والے سے بڑا ظالم خاموش رہنے والا ہے ۔از“ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
معزز قارئین کچھ دنوں سے میں شدید غم میں مبتلا ہوں ۔ قلم اٹھاتی ہوں اور رکھ دیتی ہوں ۔ سوچتی رہی کیا لکھوں ۔۔ کونسے دکھ کی داستان لکھوں ۔۔کسی ماں کا نوحہ لکھوں جس کی آنکھوں کے سامنے اس کے بچے کو بس سے اتار کر گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا ۔۔ان بجھتی آنکھوں کے خواب لکھوں جو مستونگ کے گلرنگ رستوں میں اپنے مولا امام رضا کے دیدار میں چمک رہی ہونگی یا اس کی ماں کی نصحتیں لکھوں جو اپنے بچے کو روضہ مبارک پہنچنے پر مودب رہنے کی تلقین کر رہی ہونگی ۔ یا ان نوجوانوں ، بوڑھوں کی خواہشیں لکھوں جس کاپلندہ لے کر وہ اپنے مام سے ملنے چلے تھے ۔ Continue reading مارنے والے سے بڑا ظالم خاموش رہنے والا ہے ۔از“ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
دعا ” میرے معبود اپنی مغفرت میرے شامل حال کر دے “ ،از: ڈاکٹر نگہت نسیم
تیرہ صدیوں سے صحیفہ سجادیہ زاہدین و صالحین کا مونس و انیس اور مشاہیر علماء و مصنفین کا مرجع و ملجا رہا ہے۔جس کی سند امام زین العابدین علیہ السلام تک جاپہنچتی ہے، علماء اور اصحاب امامیہ کے نزدیک متواترات [اور قطعیات] میں سے ہے؛ کیوں کہ اس کہ خصوصیت یہ ہے [كہ تمام اصحاب و علماء نے اپنے استادوں سے] تمام رجالی طبقات اور تمام ادوار و اعصار میں اس کی نقل و روایت کی اجازت دیتے ہوئے حاصل کرکے اسے نقل کیا ہے ۔
صحیفہ کی شہرت کا درجہ اس قدر اونچا ہے کہ (علامہ محمد باقر مجلسی صاحب بحار الانوار کے والد ماجد) مرحوم علامہ محمد تقی مجلسی نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس صحیفہ کی نقل و روایت کے حوالے سے 10 لاکھ اسناد و ثبوت موجود ہیں۔ Continue reading دعا ” میرے معبود اپنی مغفرت میرے شامل حال کر دے “ ،از: ڈاکٹر نگہت نسیم

