اپنی ذات سے ملنا اچھا ہے کبھی کبھی ۔۔فاطمہ ابرار

عالمی اخبار کی بلاگ فیملی کا ایک معتبر نام فاطمہ ابرار جنہیں میں اپنے دل کی بات اپنا غمگسار سمجھ کر بتا دیاکرتی ہوں ۔۔انہوں نے ہر موقع پر میری دلجوئی کی ، میری ہمت بندھائی ہے ۔ میں اکثر سوچا کرتی ہوں کہ واقعی فاطمہ اللہ کا انعام ہے ۔۔ فاطمہ جہاں جس گھر میں ہو جس کے ساتھ ہو وہ خوش نصیب ہو جاتا ہے ۔۔ نام کی نسبتوں پر میر ایقین ہمیشہ سے ہے اور فاطمہ انہیں اور بھی تقویت دیتی ہیں ۔۔ آج ان سے حسب معمول اپنے لئے دعا کا کہہ رہی تھی اور وہ ہمیشہ کی طرح اپنایت بھرے انداز میں میر احوصلہ بڑھاتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ “ جی ضرور خدا اپنا فضل وکرم کرے وہ بہترین شفا دینے والا ھے اور وھی ھر حاجت مند کا حاجت روا ھے ۔ آپ ھر وقت اپنے ساتھ دعاؤں میں شامل پائیں گی“ ۔۔ Continue reading اپنی ذات سے ملنا اچھا ہے کبھی کبھی ۔۔فاطمہ ابرار

ہر چاک اب جگر کا سلا دینا چاہیئے ۔۔۔۔ از۔۔۔ زرقا مفتی

زرقا مفتی میری بہت ہی پسندیدہ شاعرہ ہے .. اورمجھے اس سے بہت پیار ہے کہ میری وہ بہت ہی مخلص دوست ہے اور میرے دل میں اس کے لئے بے حد عزت اور احترام ہے کہ اس کا مشورہ نہایت ہی صائب ہوتا ہے .. بھلا ایسے دلدار اور ایماندار کہاں نصیب ہوتے ہیں .. ایسے بے لوث دوست جو مل جائیں تو ان کی قدر دل سے کرنی چاہیئے .. زرقا تم نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر انتہائی حسب حال اور خوبصورت ترین غزل کہی ہے … داد لو .. اور مبارکباد بھی .. Continue reading ہر چاک اب جگر کا سلا دینا چاہیئے ۔۔۔۔ از۔۔۔ زرقا مفتی

جشنِ ظہورِ پرنور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیٰہ

Fatima1فخرِ کونین، فخرِ مریم ، فخرِ ہاجرہ

سیدہ، عابدہ، زاہدہ، معصومہ
امِ ابیہا ، امِ امیہا ،خاتونِ جنت
(سیدۃالنسأالعالمین، مادرِ گرامیِ سیدِالحسنین(ع
(وجہِ وصیِ رسول(ص) بنتِ احمدِ مرسل (ص

حضرت بی بی فاطمۃالزہرہ سلام اللہ علیہ کا یومِ ظہورِ پر نور آج ۲۰ جمادالثانی ہے
آئیے زمانے کے امام ولی العصر حضرت امام مہدی علیہ السلام کی خدمت میں ہدیہ تہنیت پیش کریں اور دعا کریں کہ پروردگار عالم اس بابرکت ولادت با سعادت کے صدقے میں اپنے حبیب (ص) کی خوشیوں کے صدقے میں اس امت مسلمہ کو شعور عطا کر ، اتحاد و تنظیم سے بہرہ ور فرما اور حضور پاک ﷺ کے اس قول پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرما
”مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے ملسمان محفوظ رہیں“
کاش ھم اپنی تخلیق کے رموز سے آشنا ہو سکیں ، پروردگار ھمارے دلوں کو کشادہ کردے ھمیں دوست اور دشمن کی
پہچان کرادے اور ھم کو اسوہ حسنہ کی تعلیم حاصل کرنے کی توفیق عطا فرما آمین

تمام اہلِ اسلام کو آج کی خوشیاں مبارک ہوں اپنی دعاؤں میں بندہِ خاکسار کو ضرور یاد رکھیں

دُم لوٹا دو ورنہ۔۔۔۔

کسی شخصیت کی تصویر کشی میں اس کی ’ ناک ‘ کا بڑا نام اور مقام ہوتا ہے جو کہ ناک سے وابسطہ مختلف محاوروں کی مدد سے بیان کیا جاتا ہے جیسے ناک کی خاطر ، ناک کا بال ہونا ، ناک پہ مکھی نہ بیٹھنے دینا ، ناک کے نیچے وغیرہ وغیرہ ۔ لیکن کیا ’ ناک ‘ کی طرح ’ دُم ‘ بھی کسی کی تصویر کشی میں اتنی ہی اہم ہے ؟ Continue reading دُم لوٹا دو ورنہ۔۔۔۔

میری بلاگ فیملی بہہت حساس اور ذمیدار ہے

آج جب میں شام 6 بجے ہوسپٹل سے واپس گھر آ رہی تھی تو یہی سوچ رہی تھی کہ ہم آج کل بہت دکھی ہو رہے ہیں .. یکے بعد دیگرے ایسی خبریں آئی کہ ہم سب متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے .. میں جانتی ہوں میری بلاگ فیملی بہہت حساس اور ذمیدار ہے .. اس لئے واقعات دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں لیکن ہمیشہ آس پاس ہوتے لگتے ہیں .. لیکن بحثیت معالج میں جانتی ہوں کہ دکھ اور حساسیت انسان سے اس کی قوت مدافعت چھین لیتی ہے اور اسے ڈیپریشن اور سٹریس جیسے مرض میں مبتلا کر دیتی ہے .. Continue reading میری بلاگ فیملی بہہت حساس اور ذمیدار ہے

جنرل صاحب ہمیں شجاعتوں کی داستاں رقم کرناہے.از: سید حسین جیلانی .سڈنی

اسامہ اوباما کی اس دہشت گردی کی جنگ میں ہماری پاکستانی فوج کیا جنگ کر رہی ہے اس پر سے مصباح بھائی نے اس خوبصورتی سے پردہ اٹھایا ہے کہ ان کی شجاعت پر داد دئے بغیر کوئی نہیں رہ سکے گا . مجھ تک پہنچنے والی تمام تحریروں میں اشاروں کنایوں میں سب نے درپردہ فوج کے ملوث ہونے کا عندیہ دیا ہے لیکن ایک مکمل کالم صرف مصباح بھائی ہی کا موصول ہوا ….
وہ خود اپنے کالم کے بارے میں لکھتے ہیں ….
” زیر نظر سطور ہم نے پاکستان کی عسکری قیادت کی سوئی ہوئی غیرت کو جگانے کے لئے رقم کی ہیں اور انکا محور و مرکز پاکستان سے غیر متزلزل لگاؤ اوروابستگی ہیں اسی محبت کے جذبے نے ہمیں وطن سے وفاداری سکھائی ہے۔ ۔۔اور ہمیں امید ہے کہ یہ نسخہ ہائے وفا ضرور کام دکھائیں گے۔ کیونکہ اگر ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے اے ساقی۔۔۔ یہ اس سلسلے کی پہلی تحریر ہے۔ اگر ضرورت رہی تو ہم ضرب کلیم جاری رکھیں گے، انشاء اللہ ۔
مزید پڑھنے اور رائے کے لیئے یہاں کلک کریں

ابامہ ، اسامہ ، اُف یہ ڈرامہ ۔۔۔۔ حقیقت ہے کیا اور کتنا فسانہ ؟

میری ناموس جسطرح بار بار تار تار ہو رہی ہے ، میں ابھی تک اپنے آپ کو منوں مٹی تلے دبا ہوا محسوس کرتا ہوں ۔ باوجود اس کے کہ مجھے اس بلاگ میں اپنے پورے نام کے ساتھ آتے ہوئے بھی شرم محسوس ہورہی ہے لیکن اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے کے بعد میرے ذہن میں ابھرنے والے انگنت سوالات نے مجھے عالمی بلاگ فیملی میں آکر اس بوجھ کو ہلکا کرنے پہ مجبور کردیا ۔ Continue reading ابامہ ، اسامہ ، اُف یہ ڈرامہ ۔۔۔۔ حقیقت ہے کیا اور کتنا فسانہ ؟

تاریخی اشعار کہنے والے ”حسنی ” کو میں ایک دہائی سے جانتی ہوں ۔از“ ڈاکٹر نگہت نسیم

لکھنے والے کی اپنی قدر اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے ۔وہ چاہے تو لفظوں سے بے مقصد کھیل لے یا پھر اسے لڑیوں میں ایسے پرو دے کہ کہانی ، غزل ،نظم ہیروں جیسی دمکنے لگے اور رہتی دنیا تک اپنی قدر اپنی پہچان بنا لے ۔ جہاں تک اردو شاعری کا تعلق ہے ۔میر سے غالب تک ، پھر فیض سے فراز تک شاعروں کی ایک لمبی قطار اردو شاعری کی تاریخ مرتب کرتی نظر آتی ہے ۔ مگر آج کے دور اور اس کے تیزی سے بدلتے رویوں کے پس منظر میں سچائیوں کا پرچم اٹھائے کچھ گنے چنے سے لوگ ہیں اور ان گنے چنے لوگوں میں سید نجم سبطین حسنی کا نام سر فہرست آتا ہے ۔ Continue reading تاریخی اشعار کہنے والے ”حسنی ” کو میں ایک دہائی سے جانتی ہوں ۔از“ ڈاکٹر نگہت نسیم

جی کو دھڑکا لگا تھا پل پل کا ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

مجھے آج اپنی بی بی جی کی باتیں بہت یاد آرہی ہیں ۔۔ وہ کہا کرتی تھیں کہ زندگی کے سارے رشتے بس دھڑکے ، اندیشے ہی ہوتے ہیں ۔۔ ۔۔ جب دادا جی کی وفات ہوئی تھی تو میں صرف دو برس کی تھی ۔ بی بی جی بتاتی ہیں کہ میں ان کی لاڈلی پوتی تھی اور میرا نام بھی انہوں نے یہ سوچ کر رکھا تھا کہ مجھے خوشبو کی طرح مہکنا ہے اور باد نسیم کی طرح ہر ایک کی سانس بننا ہے ۔ وہ مقامی اسکول میں ریاضی کے ماسٹر تھے ۔ تریسٹھ برس کی عمر میں برین ہیمرج سے اتنی اچانک وفات پاگئے کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا ۔ بی بی جی بتاتی ہیں کہ جب انہیں ہسپتال سے گھر لے کر آئے تو میں ان سے لپٹ گئی تھی اور ہٹانے پر رو رو کر انہی کے پاس سو گئی تھی ۔ پھر اس کے بعد ہماری حویلی ویران ہو گئی ۔ گھر کے مکین دنیا کے مختلف کونوں میں بکھر گئے اور دادا جی کا پالتو کتا “ موتی“ ان کی جدائی میں مر گیا۔ کبھی کبھی بی بی جی کتے کی قسمت پر رشک کیا کرتی تھیں اور اس وقت میں ان کاکرب سمجھ نہ پاتی تھی۔ Continue reading جی کو دھڑکا لگا تھا پل پل کا ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

میرے بھائی ڈاکٹر طارق محمود کے لئے چھبیس اپریل دو ہزار گیارہ کی پہلی گھڑی آخری گھڑی بن گئی

گزشتہ چار برسوں سے آنتوں کا کینسر میرے بھائی طارق محمود ( میری چھوٹی نند کے شوہر) سے آنکھ مچولی کھیلتا رہا ۔۔ اور بالآخر انہیں ہرانے میں کامیاب ہو گیا ۔ طارق بھائی جنہوں نے بڑے بڑے صدمے خود سہے تھے ۔ والدہ کی تیمارداری سے جنازے تک پھر باپ کا جنازہ دو ماہ قبل اپنی شدید بیماری کہ وجہ سے ویل چیئر پر بیٹھ کر پڑھا لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری ۔۔۔ ان کی عمر صرف پچپن برس تھی اور وہ انتہائی قابل ڈاکٹر تھے اور مرتے دم تک جناح ہوسپٹل میں میڈیسن کے ایسوسیٹ پروفیسر رہے ۔۔۔ Continue reading میرے بھائی ڈاکٹر طارق محمود کے لئے چھبیس اپریل دو ہزار گیارہ کی پہلی گھڑی آخری گھڑی بن گئی

مبارک باد دیجئے کہ ہماری خوشبو (شاہین حیدر رضوی) ، خوشبوؤں کے سفر سے لوٹ آئی ہے

ہوسپٹل میں کل میری آن سائٹ ڈیوٹی رات کے 11 بجے تک تھی اور اس کے بعد آف سائٹ صبح کے 8 بجے تک … موبائل ، گھر کا فون سب کچھ سرہانے رکھ کر سونا پڑتا ہے .. سو عشاء کی نماز کے بعد جب آرام کرنا چاہا تو کئی بار فون بجا … انہی کالز میں ایک فون میری عزیز دوست اور بہن شاہین کا بھی تھا .. زیارتوں کے نور سے دھلی ہوئی اجلی آواز ابھی بھی سماعتوں میں محفوظ ہے .. گرمجوشی اور محبتوں میں گندھی آواز .. صبح کے تین بجے صبح جیسی آواز …
ہیلو ..ہیلو …
شاہین بول رہی ہوں Continue reading مبارک باد دیجئے کہ ہماری خوشبو (شاہین حیدر رضوی) ، خوشبوؤں کے سفر سے لوٹ آئی ہے

افسانہ ۔۔۔۔ “ کریلے “ ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

امی جی کی کا بس چلے تو کمیٹی ڈال کر کریلے خرید یں اور پھر دنیا سے بےخبر ہو کر پکائیں ۔۔ کتنی بار کہا ہے کہ ہمیں نہیں کھانے یہ کڑوے کسیلے کریلے ۔۔ توبہ ۔۔۔ زیبا باجی کی جھنجھلاہٹ عروج پر تھی ۔جتنی تیز زبان چل رہی تھی اس سے زیادہ چھری کریلو ں پر ۔۔۔ امی جی کو کریلے پکانے ہمیشہ سے پسند تھے ، پہلے تو اتنی چاہ سے خریدتی ..چھانٹ چھانٹ کر ایک ایک کریلا ایک طرف رکھتی جاتی جیسے کوئی اپنی یادیں ایک ایک کر کے سمیٹتا جاتا ہے ۔۔ یہ وہ واحد سبزی تھی جس پر امی جی نے کبھی بھاؤ نہیں کیا ۔۔ جتنی مہنگی بھی ملتی اتنے ہی دام میں خرید لیتی ۔۔ اتنی خاموشی سے نظریں جھکائے ایسی لگن سے پکایا کرتیں جیسے کوئی عبادت کر رہی ہوں ۔۔۔ اگر کوئی ان سے کوئی بات کرنے کی کوشش بھی کرتا تو وہ یوں دیکھتی جیسے کسی اور زبان میں کوئی بات کر رہا ہو ۔۔ دوسرے دن امی جی کی وہی ہدایات ہوتی اور ہم ہوتے ۔ Continue reading افسانہ ۔۔۔۔ “ کریلے “ ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

ڈاکٹرز کی مسیحائی کون کرے گا

ڈاکٹر مریض 33 دن سے مریض نہیں دیکھ رہے تو یہ مسیحا نہیں رہے لیکن کیا کسی نے سوچا کہ ڈاکٹروں کی مسیحائی کون کرے گا .. ایک ینگ ڈاکٹر کی تنخواہ صرف 11.000 ماہانہ ہے .. جبکہ ایک بریانی کی ریڑھی پر بریانی لگانے والا ایک ہفتے میں 11،000 بنا لیتا ہے .. پاکستان کو ڈاکٹر نہیں بریانی والے چاہئے جو نہ اپنے حق کے لئے بولتے ہیں اور نہ حکومت سے انصاف مانگتے ہیں … میرے طارق بھائی ایسوسیٹ پروفیس آف میڈیسن ہیں اور ان کی تنخواہ صرف 60.000 ماہانہ ہے اور اس وقت وہ موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ہے اور ان کے لئے ایک انجکشن 40.000 کا آتا ہے جس کے لئے ان کا ساری عمر پڑھنا اور پاکستان میں ہی رہنے کو ترجیع دینا بھی کام نہیں آرہا .. اور انہیں ہر انجکشن ایک عام مریض کی طرح خریدنا پڑتا ہے … ڈاکٹرز کے لئے .. جنہیں کوئی بھی ملک اپنی ملک کی کریم کہتا ہے ..اثاثہ کہتا ہے .. لیکن پاکستان ان کے کسی مطالبے کو سننے کے لئے تیار نہیں ہے .. Continue reading ڈاکٹرز کی مسیحائی کون کرے گا

اللہ کریم نے شاہین حیدر رضوی کو اپنے گھر آنے کی اجازت مرحمت فرمائی ہے

بہت عزیز اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم
سلامت رہو۔
خوش رہو خوش حال رہو ۔اللہ تم کو ہمیشہ مستورالحال رکھے آمین
اور دارین کی ہر خوشی سے تمھارا دامن بھر دے۔۔۔۔۔
وہاں سے اتنا غیرمتوقع بلاوا آیا ہے کہ ابھی تک حیران ہوں
پتہ نہیں کس نیکی کے عوض رب نے مجھے اپنے گھرآنے کی اجازت عطا کی ہے
اب ہفتے سے تیاری شروع کرونگی Continue reading اللہ کریم نے شاہین حیدر رضوی کو اپنے گھر آنے کی اجازت مرحمت فرمائی ہے

احساسات کی دنیا

زندگی عجیب ہے جب اس کی سمجھ آنے لگتی ہے تو وہ ہاتھ چھڑا کر جانے لگتی ہے … اس کا سرا جب جب ہاتھ آتا ہے ویسے ویسے دن سرکتے جاتے ہیں … میں شاید یہ کبھی بھی نہ سوچتی اور جو سوچتی تو شایداتنی سنجیدہ نہ ہوتی لیکن میں ہو رہی ہوں .. مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں حکومتوں کے آنے جانے کا غم کروں .. حکمرانوں کی بے حسی کو روؤں .. یمن … تیونس.. مصر .. بحرین .. لیبیا پر چھائی ویرانی کو اپنے دل سے محسوس کروں .. یا آج اس بات پر غم کروں کہ لیبیا کے مسلمانوں پر مسلمان ممالک نیٹو کے ساتھ مل کر انہیں نیست و نابود کریں گے .. .. مجھے نہیں سمجھ آتی کہ میں اپنی بیٹی کو کیا جواب دوں کہ کیوں ہر طرف بربادی ہو رہی ہے …کیا بتاؤں کیوں میں آج اداس و پر ملال ہوں … درد جب سوا لگتا ہے جب اپنے دل میں ہوتا ہے .. دھواں تب دیکھائی دیتا ہے جب اپنے گھر سے اٹھتا ہے .. بربادی کا نوحہ وہی روتا ہے جن کے گھر برباد ہوتے ہیں .. ہم کسی غمزدہ کے دکھ اور اس کی مایوسی کو کسی پیمانے سے نہیں ناپ سکتے … Continue reading احساسات کی دنیا

پھر سے جینا شروع کریں۔۔۔!

چند دن پہلے یہاں جینا شروع کیجئے کے نام سے ایک بلاگ جاری تھا، جہاں ہم لوگ بونگی کے نام پر مختلف تخلیقات لے لے کر حاضر ہو رہے تھے، جس میں کئی بڑے علمی و ادبی جملے پڑھنے کو ملے۔ برا ہو ریمنڈ ڈیوس کا کہ ا س نے توجہات چھین لیں۔ لیکن آج ایک بزرگ سے بات ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ عزیزی یہ کیا ہے کہ آپ لوگ ہر وقت سیاست وغیرہ پر ہی لکھتے ہو، اپنی تخلیقات کو محدود مت کرو اور انشاء نگاری، شاعری، علم و ادب، نظم و سخن اور مزاح سمیت سبھی جہات ادب پر توجہ دو۔ سو اس خیال سے پھر سے اس بلاگ کو شروع کیا ہے کہ آپ لوگ اپنی اپنی نگارشات سے یہاں پھر سے ہلکی پھُلکی گفتگو کا آغاز کریں۔ موضوع کچھ بھی نہیں ہے، سو جو بھی علم و ادب کے دائرہ میں ہو، وہ یہاں ضرور لکھئیے۔ یہ صفحات حاضر ہیں۔یہاں آپ اپنی تخلیقات کے علاوہ دیگر لوگوں کی تخلیقات اور اقوال بھی نقل کر سکتے ہیں۔ بس کوشش کریں کہ باتیں غیر سیاسی ہی ہوں۔ چلیں جی بسم اللہ کریں۔

پریشان ہونا چھوڑیئے اور جینا شروع کیجئے

مجھے یاد ہے جب کتابیں پڑھنے کا رواج ہوا کرتا تھا تو سب ڈیل کارنیگی کی کتابیں ضرور پڑھا کرتے تھے … انہوں نے ساری حیاتی کتابیں لکھنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کیا تھا .یہ الگ بات کہ ساری کتابیں چھپوائی کسی اور نے اور وہ بھی ان کے مرنے کے بعد … بقول سیانوں کے کتاب لکھنے والے غریب ہوا کرتے ہیں جبکہ سچ یہ ہے کہ جو “خود کو ادیب ” سمجھتے ہیں وہی غریب نہیں ہوا کرتے (کیونکہ کتاب لکھنے سے کتاب چھپوانا آسان ہے )… اور جو ” واقعی ادیب ” ہوا کرتے ہیں وہ ہر دور میں غریب ہوا کرتے ہیں .. لو بات کہاں سے کہاں چلی گئی .. Continue reading پریشان ہونا چھوڑیئے اور جینا شروع کیجئے

میثاقِ جمہوریت یا مذاقِ جمہوریت ؟

فرینڈلی اپوزیشن کا داغ دھونے کو مسلم لیگ نون نے پی پی پی کو پنجاب حکومت سے فارغ کرتے ہوئے ایک حقیقی اپوزیشن کا رول ادا کرنے کی ٹھانی ۔ جمہوریت کے فروغ کے لئے لوٹا کریسی کو دوبارہ زندہ کیا اور اب جمہوریت کی ہی بقا کی خاطر میاں نواز شریف نے پاکستان کو دہشت گردی، بدتر اقتصادی صورتحال، غربت، مہنگائی، بدامنی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ فوج اور عدلیہ کی مشاورت سے قومی ایجنڈا تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے ۔ گویا ” اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی !“

دعائے کامیابی۔۔۔۔اَمَّن یُجِیبُ الْمُضْطَرَّ اذَا دَعَاہُ وَیَكْشِفُ السُّوءَ

anm55abcafc41284cabہماری سب کی مشفق اور مہربان بہن ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ ایم ڈی کے امتحانات کی تیاری بھر پور انداز میں کر رہی ہیں۔ اس عدیم الفرصتی کے باوجود یہاں اخبار اور بلاگ میں انکی موجودگی سب کو تازہ دم رکھتی ہے۔http://www.aalmiakhbar.com/blog/wp-content/uploads/2011/03/pichak-333-x-208.jpg
انکا ایک پرچہ Continue reading دعائے کامیابی۔۔۔۔اَمَّن یُجِیبُ الْمُضْطَرَّ اذَا دَعَاہُ وَیَكْشِفُ السُّوءَ

سڈنی ریڈیو کی اردو سروس سے ڈاکٹر نگہت نسیم کا ایک انٹرویو

عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ،افسانہ نگار اور نظم کی شاعرہ ڈاکٹر نگہت نسیم کو یوں تو بلاگ فیملی کے تمام افراد بخوبی جانتے ہیں لیکن خود انکی زبان سے اپنے ادبی سفر اور اپنے بارے میں بتانا کیسا رہے گا؟

سننے کے لیئے زحمت کیجئےمیرے ادبی سفر کا آغاز