بابا صفدر ہمدانی کے بڑے بھائی اسد ہمدانی کا لاہور میں انتقال اور تدفین

safبابا نے ہمیشہ ہمیں حوصلے کا درس دیا اور تسلی دینے میں ہمیشہ پہل کی .. دکھ کی اس خبر کو پاتے ہی ان کا کیا حال ہے .. ہم شائد نہ جان پائیں .. لیکن ہم ان کے دکھ کو محسوس ضرور کر سکتے ہیں .. بابا کو ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ ان کے بڑے بھائی اسد ہمدانی اس دنیا میں نہیں رہے .. انااللہ و انا الیہ راجعون Continue reading بابا صفدر ہمدانی کے بڑے بھائی اسد ہمدانی کا لاہور میں انتقال اور تدفین

بھائی امجد شیخ کے کارنامے

امجد بھائی کی ایک بات بہت پیاری ہے کہ وہ محبوب کی طرح جہاں بھی جائیں واپس لوٹ کر ہمارے پاس ہی آتے ہیں ۔۔ اور ہم بھی انہیں محبوب بنائیں رکھتے ہیں کہ ان کے سوا دل و نظر کو کوئی بھائے بھی تو ۔۔
لیجئے انہوں نے ایکبار پھر ہم سب کو جیت لیا ہے ۔۔۔محبوب اپنی سیاحت سے لوٹ آیا ہے ۔۔ Continue reading بھائی امجد شیخ کے کارنامے

حضور اکرم محمد مصطفی صلی علیہ وآلہ وسلم کا جشن ظہور ۔۔عید میلاد النبی مبارک

حضرت محمد ،مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سن (570ء) میں ربیع الاول کے مبارک مہینےمیں بعثت سے چالیس سال پہلے مکہ میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش پر معجزات نمودار ہوئے جن کا ذکر قدیم آسمانی کتب میں تھا۔ مثلاً آتشکدہ فارس جو ھزار سال سے زیادہ سے روشن تھا بجھ گیا۔ مشکوٰۃ کی ایک حدیث ہے جس کے مطابق حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ارشاد ہے کہ ‘ میں اس وقت بھی نبی تھا جب آدم مٹی اور پانی کے درمیان تھے۔ ۔ ۔ میں ابراہیم علیہ السلام کی دعا، عیسیٰ علیہ السلام کی بشارت اور اپنی والدہ کا وہ خواب ہوں جو انہوں نے میری پیدائش کے وقت دیکھا اور ان سے ایک ایسا نور ظاہر ہوا جس سے شام کے محلات روشن ہو گئے'[3][4]۔ Continue reading حضور اکرم محمد مصطفی صلی علیہ وآلہ وسلم کا جشن ظہور ۔۔عید میلاد النبی مبارک

سب کو عید زہراء (سلام اللہ علیہا) اور تاج پوشی امام مہدی عج فرجہ بہت بہت بہت مبارک ہو

آج 9 ربیع الاول ہے، جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اہلِ بیت (ع) نے سانحہء کربلا کے بعد اپنا سوگ ختم کیا تھا، اسے عیدِ زہراء (سلام اللہ علیہا) بھی کہتے ہیں اور عیدِ شجاع بھی، تمام مسلمانوں کو یہ عید بہت بہت مبارک ہو. Continue reading سب کو عید زہراء (سلام اللہ علیہا) اور تاج پوشی امام مہدی عج فرجہ بہت بہت بہت مبارک ہو

’ وہ کنول جو مرجھا گیا ‘۔۔۔۔ کس کی گردن پہ ہوگا اس بے گناہ کا خون ؟

امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مقتول فہیم کی بیوہ شمائلہ کنول نے اپنے شوہر کے قاتل کی رہائی کے خدشے پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ۔ Continue reading ’ وہ کنول جو مرجھا گیا ‘۔۔۔۔ کس کی گردن پہ ہوگا اس بے گناہ کا خون ؟

اپنی دوست اور عزیز بہن شاہین حیدر رضوی کے خط کا جواب

nighat-shaheenمیری اچھی ۔۔ میری دلاری ۔۔۔میری پیاری بہن
کیا بتاؤں کہ تم میرے لئے کیا ہو
تم دعاؤں کی ایسی پاکیزہ کتاب ہو Continue reading اپنی دوست اور عزیز بہن شاہین حیدر رضوی کے خط کا جواب

بیماری، غم اور تکالیف کا موقع پر پڑھی جانے والی خاص دعا آزاد نظم کی صورت

صیحفہ سجادیہ
صحیفہ سجادیہ بارگاہ الہی میں راز و نیاز و مناجات اور بیان حاجات کا ہی مجموعہ نہیں ہے بلکہ اسلامی علوم و معارف کا بیش بہاء خزانہ ہے جس میں اعتقادی، ثقافتی، معاشرتی و سیاسی امور اور بعض قوانین فطرت اور احکام شرعیہ بھی بیان ہوئے ہیں۔ ہاں مگر ان سب کو دعاء اور مناجات کے سانچے میں ڈھالا گیا ہے۔ Continue reading بیماری، غم اور تکالیف کا موقع پر پڑھی جانے والی خاص دعا آزاد نظم کی صورت

اکیسویں صدی کا ’ غازی علم الدین ‘

پیغمبرِ اسلام ، نبیء آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں جب بھی کسی نے گستاخانہ حرکت کی ، پورا عالمِ اسلام سراپا احتجاج بن کر باہر نکل آیا ۔ مغرب کی دیکھا دیکھی سامراج کے گماشتوں نے مشرق ، بالخصوص اسلامی ممالک کے اندر بھی ایسی حرکات شروع کردیں ۔ Continue reading اکیسویں صدی کا ’ غازی علم الدین ‘

شہادتِ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام

نام :              علی ابنِ حسین علیہ السلام
کنیت :           ابو محمد
لقب :            زین العابدین، سید السجاد
والد محترم :  حسین ابنِ علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام
والدہ محترمہ : بی بی شہر بانو
تاریخِ ولادت: 15 جمادی الاول سن 38 ھ
تاریخِ شہادت: 25 محرم سن 95 ھ Continue reading شہادتِ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام

عالمی اخبار ٹی وی کی آزمائشی نشریات

‎آن لائن اردو اخبارات میں سنجیدہ اور بے لاگ صحافت کے میدان میں عالمی اخبار کا ایک ثقہ اور ممتاز مقام ہے اور عالمی اخبار ٹی وی نیٹ ورک کامیابی کے سفر کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ اس ٹی وی نیٹ ورک پر مختلف پروگراموں کے علاوہ لائیو خبریں بھی نشر کی جائیں گی۔ عالمی اخبار ٹی وی نیٹ ورک کے ایم ڈی صفدر ھمدانی،ڈپٹی ایم ڈی۔محمد صفدر،معاون ایم ڈی زہرا صفدر،ڈائریکٹر ادبی پروگرام ڈاکٹر نگہت نسیم،ڈائریکٹر رپورٹنگ احمد ترازی،ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ شاہین رضوی اور ڈائریکٹر نیٹ ورک سید کلب عباس ہیں

Watch live streaming video from aalmiakhbartv at livestream.com

ہم سب کی ساتھی زرقا مفتی کی والدہ کا آپریشن ہے .. التماس دعا

بابا جب بھی اپنی جنت مکانی ماں کا زکر کرتے ہیں تو ہمیشہ کہتے ہیں کہ ” ماں تو آیتِ محبت ہے … ماں تو حدیث قدسی کا سرنامہ ہے.. ماں تو خُدا کی محبت کی آخری حد ہے … ماں تو شدید دھوپ میں محبت کا سائبان ہے … ” Continue reading ہم سب کی ساتھی زرقا مفتی کی والدہ کا آپریشن ہے .. التماس دعا

ہم سب کے عزیز بھائی سید مصباح حسین جیلانی اور ان کے اہل خانہ کو صدمہ

ہم سب کے عزیز بھائی سید مصباح حسین جیلانی اور ان کے اہل خانہ کو صدمہ ۔۔ یہ لکھتے ہوئے مجھے بے حد صدمہ ہورہا ہے کہ مصباح بھائی کے محترم تایا جی فیصل آباد میں کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ ان کا نام “سید عبدالرزاق جیلانی “ کسی تعارف کا محتاج نہیں کہ انہوں نے عالم اسلام کے لئے جو دینی خدمات انجام دی ہیں وہ رہتی دنیا تک صدقہ جاریہ رہیں گی ۔۔ Continue reading ہم سب کے عزیز بھائی سید مصباح حسین جیلانی اور ان کے اہل خانہ کو صدمہ

ہماری بہت ہی عزیز بہن اور دوست زرقا مفتی کی والدہ کے لئے التماس دعا

ہماری بہت ہی عزیز بہن اور دوست زرقا مفتی کی والدہ کے لئے التماس دعا ہے کہ وہ ابھی اپنی شدید بیماری سے مقابلہ کر کے شفایاب ہوئی ہی تھیں کہ کل رات ان کا ایکسیڈینٹ ہو گیا .. ان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے .. آپ سب سے التجا ہے کہ زرقا کی والدہ کی صحتیابی کے لئے اپنی دعاؤں کے در کھول دیجئے .. Continue reading ہماری بہت ہی عزیز بہن اور دوست زرقا مفتی کی والدہ کے لئے التماس دعا

ایھا الناس! ! من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ

غدیر مکہ اورمدینہ کے درمیان مکہ شہر سے تقریبا دوسو کلومیٹر کے فاصلے پر جحفہ کے پاس واقع جگہ کا نام ہے جو ایک چوراہا ہے۔ قدیم زمانہ میں۔ مختلف سرزمینوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام حج سے واپس آتے وقت، یہاں پہونچ کرایک دوسرے سے جدا ہو جاتے تھے۔ شمالی سمت کا راستہ مدینہ کی طرف جاتا ہے ۔ جنبوبی سمت کا راستہ یمن کی طرف جاتا ہے ۔ مشرقی سمت کا راستہ عراق کی طرف جاتا ہے ۔ اور مغربی سمت کا راستہ مصر کی طرف جاتا ہے ۔ Continue reading ایھا الناس! ! من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ

عالمی اخبار کے میر کارواں قابل صد احترام صفدر ہمدانی کون ہیں ؟

لیجئے مناف بھائی سب سے پہلے میں لکھتی ہوں کہ میر کارواں قابل صد احترام صفدر ہمدانی کون ہیں ؟

میں ایک عرصے تک بابا جناب صفدر ہمدانی کو صرف ان کے قلم کے حوالے سے جانتی تھی … مجھے ہمیشہ ہی ان کی تحریریں پڑھ کر یوں لگتا تھا جیسے میں اس بچے سے مل رہی ہوں جو دہائیوں سے گرائپ واٹر کی بوتل پر “شجاعت “ کا شاہکار بن کر چسپاں ہی نہیں ہے بلکہ شجاعت کی دعوت بھی سر عام دیتا ملتا ہے ۔۔ ان کے قلم کی کاٹ اور جیداری کے بھیس میں وہی بچہ رہتا ہے جسے میں نے ” گرائپ واٹر “ کی بوتل پر اس وقت دیکھا تھا جب مجھے معلوم بھی نہیں تھا کہ اس بھولے بھالے بچے کے ہاتھ میں سانپ کیوں ہے اور وہ اس سے ڈرتا کیوں نہیں ہے ۔۔۔ اس کی آنکھوں کی چمک صاف بتا رہی ہے کہ وہ سانپ کو کچلنے کے ارادے رکھتا ہے ۔۔ ہر خطرے سے آزاد ۔۔ ہر وہم سے دور یہ بچہ مجھے جرات کا ایسا پیغام دیتا تھا کہ میں خود کو ایک پنجرے میں قید پاتی تھی ۔۔۔ Continue reading عالمی اخبار کے میر کارواں قابل صد احترام صفدر ہمدانی کون ہیں ؟

” آتے ہوئے آذاں ہوئی جاتے ہوئے نماز “

کسی نے کیا ہی خوب کہا ہے :
آتے ہوئے آذاں ہوئی جاتے ہوئے نماز
اتنے قلیل وقت میں آئے اور چلے گئے
مجھے یہ شعر امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے افغانسان و پاکستان جناب ہالبروک صاحب کے اس بیان ، ” سابق صدر جنرل ریٹائر پرویز مشرف کے دوبارہ اقتدار میں آنےکے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں “ کے بعد بار بار ستا رہا ہے ۔ Continue reading ” آتے ہوئے آذاں ہوئی جاتے ہوئے نماز “

عالمی اخبار کی طرف سے پہلا ‘‘مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ ڈاکٹر شمس جیلانی کے نام

گزشتہ برس عالمی اخبار کی پہلی سالگرہ پر ہم نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ عالمی اخبار کی دوسری سالگرہ پر ‘‘مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ کا اجراء کیا جائے گا ۔شکر ہے پروردگار کا کہ ہمارا یہ وعدہ بھی ایفا ہو رہا ہے اور یہ پہلا ایوارڈ اس بار وینکور میں مقیم عالمی اخبار کے معاون مدیر اعلیٰ محترم ڈاکٹر شمس جیلانی بھائی کو Continue reading عالمی اخبار کی طرف سے پہلا ‘‘مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ ڈاکٹر شمس جیلانی کے نام

اپنے ساتھیوں کے شکریے جو لوح دل پر لکھے میں نے !

حیرت اس وقت ہوتی ہے جب کوئی یہ کہتا ہے کہ اپنوں اور دوستوں کا شکریہ کون ادا کرتا ہے ۔ جب کہ مجھے ہمیشہ ایسا لگا جیسے دوستوں سے زیادہ کسی اور کا حق ہوتا ہی نہیں کہ ممنون ہوا جائے جو اپنے وقت سے وقت نکال کر آُپ کے پاس آجاتے ہیں ، آپ کے ساتھ آپ کی غمی ،خوشی کو یادگار بنا جاتے ہیں اور ضرورتوں کے موسم میں پھولوں کی طرح کھل جاتے ہیں اور خوشبوں کی طرح لپٹ جاتے ہیں
راتوں میں دنوں جیسے
اندھیروں میں روشنیوں جیسے
دوریوں میں قربتوں جیسے
مزید پڑھنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے

شاہین رضوی کے نام … لمحے بھر میں سارے موسم بدل دیئے

nighat,shaheenشاہین رضوی رہتی کویت میں ہے لیکن مجھے ہمیشہ یہی لگا جیسے میرے دل میں رہتی ہے .. میری دعاؤں میں بستی ہے .. اس کی باتیں امید سے شروع ہوتی ہیں اور دعا پر ختم ہو جاتی ہے .. شاہین مجھے اپنے رب کا انعام لگتی ہے .. جو ایک دعا کی طرح میرے سر پر آنچل کی طرح سجی رہتی ہے .. آج بھی اس سے بہت ساری باتیں ہوئی .. Continue reading شاہین رضوی کے نام … لمحے بھر میں سارے موسم بدل دیئے