کیا بھارت کا علاج چین پا کستان کنفیڈریشن ہے؟

جب میں بھارت کا رویہ دیکھتا ہوں تو بہت سے سوال ذہن میں اُبھرتے ہیں۔ پھر ایک ہی فارمولا سامنے آتا ہے یعنی جسکی لاٹھی اُسکی بھینس۔ ہمارا سارا پانی بھارت کے رحم و کرم پر ہے- وہ جب چاہے ہمارا پانی روک سکتا ہے اور جب چاہے ہمیں سیلاب کی نظر کرسکتا ہے۔ ایٹم بم نہ وہ استعمال کرسکتا ہے نہ ہم کرسکتے ہیں۔ Continue reading کیا بھارت کا علاج چین پا کستان کنفیڈریشن ہے؟

آیئے ایک خط پڑھئے ۔۔ دعا کیجئے ۔۔

باجی السلام علیکم

باجی آپ سے دعا کی درخواست ہے کہ ان دنوں میں ایک زبردست پریشانی میں مبتلا ہوں میرا سترہ سالہ بیٹا محمد اسامہ رضا جو کہ نارتھ ناظم آباد میں واقع اسلامک سینٹر میں علوم اسلامیہ کے چوتھے سال کا طالب علم ہے وہ 25 دسمبر 2014 کو سینٹر سے پیپر دے کر گھر نہیں آیا ہے آج اس بات کو آٹھ دن ہورہے ہیں ہم سب شدید پریشان ہیں اس کا موبائل آف جارہا ہے اور کہیں سے کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے میری وائف ادھ مری کیفیت سے دوچار ہے جبکہ خود میری حالت کیا ہے میں آپ کو بیان نہیں کرسکتا ۔ Continue reading آیئے ایک خط پڑھئے ۔۔ دعا کیجئے ۔۔

سالِ نو ۔ عمر خیّام

شمسی سالِ نو سارے احباب کو مبارک ہو۔ شمسی کیلنڈر عمر خیّام کی دین ہے۔ آٹھ سو سال پہلے یہ کیلنڈر معہ Leap Year کے عمر خیّام نے دنیا کو دیا تھا۔ اس کیلنڈر میں اور فطری کیلنڈر میں صرف آدھے سیکنڈ کا فرق ہے۔ اس ہی وجہ سے ہر تین چار سال بعد گھڑیوں کو ڈیڑھ دو سیکنڈ کے لئے adjust کیا جاتا ہے۔

جشن عید میلادالنبی مبارک

جشن پاک ولادت دا ہر سال ضرور مناؤ لوکو ۔ فرمان سونڑیں نبی ؑص دا پورا اک دوجے نوں سناؤ لوکو مخلوق اے ساری رب دا کنبۃ خلقت نوں پیار کر کے اسلام دی اصل شکل بناؤ لوکو ساری دنیا لیئے جیڑھا رحمت بن کر آیا یتیم ھو کر وی یتیماں نوں دتہ سایہ – سوچ زرا تو فرمان بنی ص نوں ۔ کش تھاں کس راں توڑ چڑھایا ؟ جشن عید میلادالنبی مبارک

عالمی اخبار کی نائب مدیر ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

nighat mother
ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو پیر کے روز لندن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اس سے قبل نماز ظہر کے فوری بعد انکی نماز جنازہ انجمن اسلامیہ مسجد نیو ہیم میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں مردوں اور خواتین نے شرکت کی۔ احباب نے مرحومہ کے بیٹوں سے تعزیت کی اور امام نماز نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کی دعا کی
عالمی اخبار کی نمائیندگی مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کے علاوہ فرخندہ رضوی اور انکے شوہر نے کی Continue reading عالمی اخبار کی نائب مدیر ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کومے میں ہیں۔ دعا کی ضرورت ہے

عالمی اخبار کی ہماری ساتھی ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ ہسپتال میں کومے میں ہیں۔ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے۔ ڈاکٹر نسیم فوری طور پر سڈنی سے لندن کے لیئے روانہ ہو چکی ہیں۔ دعا ہے کہ پروردگار اپنی رحمت کے صدقے ایک بار پھر انکو والدہ کو زندگی کی نوید دے۔آمین

زیارتِ امام حسین علیہ السلام

Safar-e-karbalaصد شکر ہے خدائے لم یزل کا جس نے ھمیں توفیق عطا فرمائی کہ ھم اس پاک سر زمینِ کربلا پر ابنِ ساقیِ کوثر، شافع محشر، سیدِ شباب الجنہ، نواسئہ رسول (ص) ، جگر گوشہٗ بتول امام ِ عالیٰ مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرمِ مقدس پر اپنی جبیںِ بے عمل سے بوسہ لے سکیں ۔

بہ ازنِ محمد و آلِ محمد(ص)  ھم اپنی شریکِ حیات  کے ھمراہ انشاٗاللہ  ۴ اور ۵ دسمبر کی درمیانی رات کو راہیِ ارضِ کربلاٗ ہونگے ۔ فرداً فرداً سب افراد سے رابطہ نہیں ہوسکتا تھا اس لیے عالمی اخبار کی وساطت سے   عالمی اخبار  کے  تمام لکھاری اور قارئین   اور خصوصاً   جناب ھمدانی صاحب اور آپی نگہت نسیم  کی خدمت میں حاضر ہیں اور التماس ہے  کہ اگر ھم سے دانا یا نادانستگی میں کسی کی کوئی دل آزاری ہوگئی ہو تو ھمیں معاف فرما دیں۔

ھم دعا گو ہیں کہ ربالعزت آپ تمام افراد کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے آمین ۔

سالگرہ مبارک

بھائیوں اور بہنوں۔ قمری مہنے گھومتے رہتے ہیں جبکہ ہم سارے کام شمسی کلینڈر سے کرتے ہیں۔ آج اس عظیم ہستی کا یوم ِ پیدا ئش ہے جو ہہم سب کوبہت پیارا ہے، ہمارا میر کارواں ہے، سوچا تو سب نےہوگا مگر رواج کے خلاف تھا۔ محرم کا مہینہ ہے پتہ نہیں وہ قبول کریں یا نہ کریں۔ صفدر بھائی آپ کو میری طرف سے سالگرہ مبارک ہو۔

لٹ گئی سادات لو شام غریباں آ گئی

محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ اسے محرم الحرام بھی کہتے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی اس مہینے کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھا۔ اسلام نے یہ احترام جاری رکھا۔ اس مہینے میں جنگ و جدل ممنوع ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔ اس مہینے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔

یقینا محرم الحرام کا مہینہ عظمت والا مہینہ ہے ، اسی ماہ سے ھجری سال کی ابتداء ہوتی ہے اوریہ ان حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے جن کے بارے میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے : یقینا اللہ تعالی کے ہاں مہینوں کی تعداد بارہ ہے اور( یہ تعداد ) اسی دن سے ہے جب سے آسمان وزمین کواس نے پیدا فرمایا تھا ، ان میں سے چارحرمت وادب والے مہینے ہیں ، یہی درست اورصحیح دین ہے ، تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پرظلم وستم نہ کرو ، اورتم تمام مشرکوں سے جہاد کرو جیسے کہ وہ تم سب سے لڑتے ہیں ، اورجان رکھو کہ اللہ تعالی متقیوں کے ساتھ ہے – Continue reading لٹ گئی سادات لو شام غریباں آ گئی

عید مباہلہ

mubahila 24

ذی الحجہ عید مباہلہ کا دن ہےاس دن رسول خدا (ص) نے نصاریٰ نجراں سے مباہلہ کیا اور اسلام کو عیسایت پر    کامیابی عطا کی۔
فتح مکہ کے بعد پیغمبر اسلام (ص) نے نجراں کے نصاریٰ کی طرف خط لکھا جس میں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔ نصاریٰ نجراں نے اس مسئلہ پر کافی غور و فکر کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ساٹھ افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو حقیقت کو سمجھنے اور جاننے کے لئے مدینہ روانہ ہو۔ Continue reading عید مباہلہ

کیا پاکستان ایک ملک ہے

ملالہ یوسف زئ نے ہمارے سر فخر سے بلند کردئے ہیں۔ لیکن بلاول بھٹو جو پاکستان کے مستقبل کے وزیرِاعظم بننے کی راہ پر گامزن ہیں اپنے آپکو صرف اور صرف سندھی گردانتے ہیں۔ انہوں نے نوبل پرائز ملتے ہی ملالہ کو سندھ میں تعلیم کو پروان چڑھانے کیلئے دعوت دی ہے۔ اگر وہ بجائے سندھ کے پاکستان کی بات کرتے تو اس بات میں وزن ہوتا۔ کہاں ایک کرپٹ اور حرام کی روزی پر پلے ہوئے بلاول اور کہاں ملالہ جیسی مقدس ہستی۔ ملالہ ایک پسمامندہ صوبے سے تعلق رکھتی ہے۔ لیکن اس نے کے پی کے کی بات کرنے کے بجائے ساری دنیا کو ایک آنکھ سے دیکھا ہے ۔ دنیا کے سارے مجبور بچوں کو تعلیم دینے کی بات کی ہے۔ Continue reading کیا پاکستان ایک ملک ہے

محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

ہائے اس جدت پسند عہد نے انسان کو کیسا بے حس اور دوسرے سے لاتعلق کر دیا ہے۔ وسعت میں کائناتوں کے برابر یہ انسان صرف اپنی ہی ذات میں سمٹ کر رہ گیا ہے

کاش یہ انسان کُش اور احساس کُش فیس بُک ایجاد ہی نہ ہوتی تو کم از کم ایسی غم کی اطلاع دینے کی روایت برقرار رہتی ۔
پورا کالم پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
اسلام آباد سےعزیز بھائی اظہر الحق نسیم تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں Continue reading محترم جناب صفدر ہمدانی کا چشم کشا کالم

الَحَمدُ لِلّٰہ آج حجِ اکبر ہے ۔۔ پوری مسلم اُمہ کو مبارک ۔۔ تحریر :‌شاہد اشتیاق بیگ

الَحَمدُ لِلّٰہ
آج حجِ اکبر ہے ـ اللہ کریم پوری مسلم اُمہ کو مبارک کرے اور سنتِ ابراہیمی کے صدقے میں امت مسلمہ کی پریشانیوں کو دور فرماۓ ـ آمین ـ

آئیں سب مل کر دعا کریں کہ اللہ غفورالرحیم ہماری غلطیوں کوتاہیوں لاپرواہیوں چھوٹے بڑے تمام گناہوں کو معاف فرماۓ ـ ہمیں راہِ راست پر چلنے کی توفیق دے تا کہ ہم ذلت و رسوائی کے ان گڑھوں سے نکل سکیں جن میں ہم اپنے اعمال کی وجہ سے گر چکے ہیں ـ Continue reading الَحَمدُ لِلّٰہ آج حجِ اکبر ہے ۔۔ پوری مسلم اُمہ کو مبارک ۔۔ تحریر :‌شاہد اشتیاق بیگ

عزت دار کون ؟

ھمارے ملک کے وزیر اعظم پر قتل دہشت گردی کے مقدمات درج ھو چکے ھیں ، یہ بات باعث ندامت تو ھے لیکن غور طلب بھی ھے کہ جب مقدمہ درج ھو جاتا ھے تو تو دوسرا مرحلہ ھوتا ھے مجرم کو پکڑ کر تحقیقات کی جائیں جب تک تحقیقات ھوں مجرم پولیس کی حراست میں رھے ، قانون تو ایسا ھی کہتا ھے لیکن ادھر تو پرچے درج بھی ھوئے تو کچھ نا ھوا کیا جرم صرف وھی بڑا ھوتا ھے جو کسی عام آدمی نے کیا ھو ، کافی لوگوں کو صرف شک کی بنیاد پر کئے گئے مقدمات میں ملوث ھونے کی وجہ سے پکڑ لیا جاتا ھے اور اتنا طلم کیا جاتا ھے کے وہ بچارے اپنی جائیداد بھی خرچ کر دیے ھیں اپنی جان چھڑانے کے لئے ، یہ کیسا قانون ھے ، اور صرف اس معاملے کی ھی بات نھیں ھے اور بھی ایسے افراد ھیں جو حکومت کا حصہ ھیں ان کے خلاف اکثر سوشل میڈیا پر اور مختلف ٹی وی چینل پر ثبوت بھی دکھائے جا رھے ھیں پھر بھی ایسے جرائم پیشہ نام نہاد عزت داروں کو کوئی بھی نھیں قانون کے کٹھرے میں لانے کی جرات نھیں کرتا ، کیا فائدہ ھے عدالتوں کا ھائی کورٹ کا سپریم کورٹ کا میری سمجھ سے بالا تر ھیں یہ باتیں بلکہ یہ ظلم کی داستانیں ،

گراں فروشی کے خلاف مہم میں ہمارا حصہ لینا

گراں فروشی کے خلاف مہم میں ہمارا حصہ لینا
مفتی صاحب سال کے بارہ مہینے ایک ہی سبزی رغبت سے کھاتے ہیں۔ یہ سبزی مجھے بالکل پسند نہ تھی۔ اسے نہ کھانے پر بارہا امی سے ڈانت کھائی اور کبھی کبھار بھوکے رہنے کو ترجیح دی ۔ مگر اب کیا کیجئے شوہر کی پسند نا پسند کو ملحوظ خاطر رکھنا ہر بیوی کے فرائض منصبی میں شامل ہے ۔ اس لئے اس نا پسندیدہ سبزی کا ہمارے گھر ہر روز موجود ہونا مقدور ٹھہرا۔ بچے یہ سبزی نہیں کھاتے اس لئے ایک سالن الگ بنتا ہے ۔ میرا چھوٹا بیٹا روزانہ یہ پوچھتا ہے ماما آپ ایک ہی سبزی روزانہ کیوں پکا لیتی ہیں۔ اب اسے کیا بتاؤں یہی کہہ دیتی ہوں کہ آپ کے لئے متبادل سالن موجود ہے وہ کھالیں اور چُپ رہیں۔ Continue reading گراں فروشی کے خلاف مہم میں ہمارا حصہ لینا

پیاری دوست شاہین حیدر رضوی اور محترم بھائی اشرف علی صاحب کو خوشیوں کا نیا سفر مبارک

خوشیوں کے قحط الرجال میں خوشی سے دیوانہ کر دینے والی خوشی نے اللہ پاک پر یقین اور بھی بڑھا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ خوشی سے لفظوں کے ہاتھ پیر پھول گئے ہیں ۔ کچھ سمجھ نہیں آریا کہ خوشی کو مجسم کیسے لکھوں پیاری دوست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس ہر سانس دعا کی طرح لے رہی ہوں ۔ خوش رہو ، آباد رہو ۔۔ اپنی جنت میں پرندوں کی طرح چہکتی اور گلوں کی طرح مہکتی رہو ۔ الہی آمین
۔ شادی مبارک ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک آپ دونوں کی خوشیوں کی حفاظت فرمائے ۔۔ الہی آمین
بہت بہت پیار
بہت بہت دعائیں

ڈاکٹر نگہت نسیم