صبر اور بے صبرا انسان

saber hi

ہمارے بڑوں نے ہمیشہ ہمیں تلقین فرمائی کہ مسلسل کوشش کرو ۔۔صبر کرو ۔۔چیونٹی سے سبق حاصل کرو ۔۔دوسروں کی کامیابیوں کے پیچھے ان کی مسلسل محنت اور لگن کی کہانی پڑھو ۔ ہمارے استاتذہ نے ہمیشہ ہمیں درس دیا کہ منزل تک پہہنچنے کے لئے شارٹ کٹ سے کبھی کام مت لینا یہ تمہیں مزید الجھا دیں گے۔

میں آج اپنے چاروں طرف دیکھتی ہوں تو سب سے زیادہ صبر اور حوصلے کی کمی پاتی ہوں ۔ کوکین کے نشے کی طرح 5 سیکینڈ میں آسمان چھونے کی تمنا نے انسان سے چھوٹے بڑے کی تمیز بھلا دی ہے ۔۔ احسان فراموشی سکھا دی ہے ۔۔ رواداری اور اخلاقیات سے دور کر دیا ہے ۔۔۔ اسلاف کے سارے سبق بھلا دئے ہیں ۔

غلطی کہاں ہوئی ہے ۔۔۔؟
ہم کیسے صبر و سکون سے اپنی اپنی باری کا انتظار کریں ۔۔؟؟
ہم کیسے تجدید ایمان کریں کہ ہمیں ایک دوسرے کے نصیب سے راضی رہنا ہے ؟

ارے آپ لوگ کہاں ہیں …. اتنی خاموشی کیوں ؟

میں بس سڈنی آیا ہی چاہتی ہوں ….. پھر آپ سب سے پوچھونگی کہ میرے بعد آپ نے بلاگ پر کچھ کیوں نہیں لکھا … پتہ کیا میں کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں اپنے دیور ڈاکٹر محمد عبدالرؤف کے گھر میں ہونے والی تقریب اجراء سے پہلے اور اور تقریب اجرا میں جن جن لوگوں سے ملی ان میں سے تقریبا ہر ایک نے مجھ سے ایک ہی سوال پوچھا کہ آپ اتنا کچھ ایک ہی وقت میں کیسے کر لیتی ہیں ….. میں نے انہیں کہا کچھ نہیں بس دل ہی دل میں اللہ رحیم و کریم کے ہزار شکرانے ادا کرتی رہی …. ان کی حیرت پر مسکراتی رہی .. اس وقت یہ سب یاد کرتے ہوئے مجھے ایک شعر یاد آ رہا ہے..

وصل بت ہوتا نہیں یا خدا ملتا نہیں
ڈھونڈنے پر آئےتو کیا ملتا نہیں

ڈاکٹر نگہت نسیم کی دو تازہ کتابوں کی تقریب اجراء 17 دسمبر کو لندن میں ہو گی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم معروف افسانہ نگار،نظم کی شاعرہ،کالم نگار اور عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم اپنی دو تازہ کتابوں کی تقریب اجراء کے لیئے اپنے شوہر محمد آفتاب کے ہمراہ لندن آئی ہو ئی ہیں جہاں سے وہ انہی دونوں کتابوں کی تقریب اجراء کے لیئے 18 دسمبر اتوار کے روز امریکہ روانہ ہو جائیں گی۔
ڈاکٹر نگہت نسیم کے اس سے قبل افسانوں کے دو مجموعے ”گرد بادِ حیات” اور ”مٹی کا سفر” شائع ہو چکے ہیں اور مٹی کا سفر کی تقریب اجرا بھی لندن میں ہی ہوئی تھی۔
nnbooks
اس مرتبہ انکی نظموں کی پہلی کتاب”سفید جھیل” اور کالموں کا پہلا مجموعہ ” یہی دنیا ہے اور یہیں کی باتیں ہیں ”شائع ہو کر منظر عام پر آیا ہے جنکی تقریب اجراء 17 دسمبر بروز ہفتہ لندن کے ایک مقامی ہوٹل میں ہو گی جس میں ادبی لندن کی اردو ادب کی دنیا کے منتخب خواتین و حضرات شرکت کریں گے
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

سلام ہو آپ پراے ابا الفضل عباس(ع) فرزند امیر المومنین ( ع ) ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

آج سات محرم الحرام کو حضرت عباس علیہ السلام کی یاد میں ان کی زیارت پڑھ رہی تھی کہ خواہش ہوئی کہ اسے منظوم کر لوں ۔ پھر سوچا کہ کیسے کروں ۔۔ اسی شش و پنج میں تھی کہ جی میں آیا کہ اللہ کریم سے اجازت لے لوں اور توفیق مانگ لوں شاید ۔۔۔۔ پر دل میں یقین تھا کہ مالک جہاں میری تمنا ضرور پوری کرے گا ۔۔ دو نفل حاجت کے بعد لکھنے بیٹھی تو وقت کہاں گیا پتہ ہی نہ چلا ۔ سر اٹھایا تو سڈنی میں رات کے ڈھائی بجنے والے ہیں ۔۔ میں عطائے ربی پر اشکبار و شکرگزار ہوں ۔۔ بس اسے کوئی فن پارہ سمجھ کر نہیں بلکہ اظہارٍ عشق اہل بیت کی تخلیقی خواہش سمجھ کر پڑھیں۔
التماس دعا

سب سے پہلے مولا عباس علیہ السلام کی حیات مبارکہ کا ایک جائزہ ۔۔

حضرت عباس علیہ السلام

عباس بن علی تاریخ ولادت 4 شعبان، 26 ہجری

لقب افضل الشہدا ء،باب الحوائج،قمرِ بنی ھاشم،شہنشاہِ وفا،،علمدار،غازی،سقائے سکینہ

کنیت ابوالفضل

والد علی ابن ابی طالب

والدہ فاطمہ کلابیہ علیہا السلام بنت ام البنین

تاریخ وفات 10 محرم، 61 ہجری Continue reading سلام ہو آپ پراے ابا الفضل عباس(ع) فرزند امیر المومنین ( ع ) ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

عالمی اخبار کے مدیر اعلی جناب صفدر ہمدانی کی آج اکسٹھویں سالگرہ ہے

معروف شاعر،ادیب،صحافی،مرثیہ نگار،محقق ، براڈکاسٹر اور عالمی اخبار کے مدیراعلی محترم المقام جناب صفدر ھمٰدانی لاہور کے ایک علمی اور ادبی گھرانے میں 17 نومبر 1950 میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے ایف سی کالج سے گریجوایشن کے بعد جامعہ پنجاب سے صحافت میں ایم اے کیا اور 1973 میں ریڈیو پاکستان سے بطور پروڈیوسروابستہ ہوگئے. Continue reading عالمی اخبار کے مدیر اعلی جناب صفدر ہمدانی کی آج اکسٹھویں سالگرہ ہے

عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ پر پیغامات تہنیت ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

میں خوش نصیب ہوں جو ہر برس اپنے دوستو ں کے شکریے اور مبارکبادیں لئے آپ سب کے پاس چلی آتی ہوں ۔خوشیاں بانٹنا ۔۔ محبتوں کو پھیلانا اور سب کو ساتھ لے کر چلنا مجھے ہمیشہ سے محبوب رہا ہے ۔ جانتی ہوں میرا سفر کٹھن اور مشکل ترین ہے ۔ لیکن میرے پاک رب نے اپنی خاص رحمت و برکت سے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل مبارک کے صدقے ہمیشہ ہی میرے عمل کو نہ صرف بابرکت اور آسان فرمایا بلکہ مجھے کامیابیوں سے بھی نوازا ۔ میری امی جی کہتی ہیں کہ انسانوں کو اس کی نیت کے بدلے خوشیاں اور زندگی کی برکتیں عطا ہوتی ہے ۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ ہماری نیتوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں اعلی ظرفی اور کشادہ دلی عطا فرمائے ۔آمین
آیئے اپنے دوستوں کے پیغامات تہنیت پڑھتے ہیں اور ان کا دل کی گہرایئوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔۔

دوستوں کے پیغامات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے
Continue reading عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ پر پیغامات تہنیت ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

دعا ” میرے معبود اپنی مغفرت میرے شامل حال کر دے “ ،از: ڈاکٹر نگہت نسیم

تیرہ صدیوں سے صحیفہ سجادیہ زاہدین و صالحین کا مونس و انیس اور مشاہیر علماء و مصنفین کا مرجع و ملجا رہا ہے۔جس کی سند امام زین العابدین علیہ السلام تک جاپہنچتی ہے، علماء اور اصحاب امامیہ کے نزدیک متواترات [اور قطعیات] میں سے ہے؛ کیوں کہ اس کہ خصوصیت یہ ہے [كہ تمام اصحاب و علماء نے اپنے استادوں سے] تمام رجالی طبقات اور تمام ادوار و اعصار میں اس کی نقل و روایت کی اجازت دیتے ہو‏ئے حاصل کرکے اسے نقل کیا ہے ۔

صحیفہ کی شہرت کا درجہ اس قدر اونچا ہے کہ (علامہ محمد باقر مجلسی صاحب بحار الانوار کے والد ماجد) مرحوم علامہ محمد تقی مجلسی نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس صحیفہ کی نقل و روایت کے حوالے سے 10 لاکھ اسناد و ثبوت موجود ہیں۔ Continue reading دعا ” میرے معبود اپنی مغفرت میرے شامل حال کر دے “ ،از: ڈاکٹر نگہت نسیم

آپ اس وقت کیا کرتے ہیں ..؟

جب دل خالی اور زہن کچھ بھی سوچنے پر آمادہ نہ ہو
جب آپ شعر پڑھتے پڑھتے تھک جائیں
جب خیالات پریشان ہوں
جب گیت سنیں جا رہے ہوں
جب آپ چھٹی پر ہوں اور اپنی پسند کی کتاب پڑھتے ہوں
جب بھیگے بھیگے موسم میں آپ محو گفتگو ہوں
جب کوئی موسیقی بجا رہا ہو Continue reading آپ اس وقت کیا کرتے ہیں ..؟

نظم … ” پر تم کہیں نہیں ہو تیں ” ۔۔از؛ ڈاکٹرنگہت نسیم

میں اکثر سوچتی ہوں کہ ہم سب اس دور میں ہیں جہاں ایک دوسرے کی سکون سے بات سننا تو درکنار ڈھنگ سے بات کرنے کا وقت تک نہیں بچتا .. شائد ہم نے ضرورتوں کے پر زیادہ پھیلا لئے ہیں یا پھر ہمیں اپنے تن کی چادر کی لمبائی کا احساس نہیں رہا .. پیسیوں اور اسٹیٹس کی اندھی دوڑ نے ہمیں قناعت جیسی حسین دولت سے محروم کر دیا ہے .. Continue reading نظم … ” پر تم کہیں نہیں ہو تیں ” ۔۔از؛ ڈاکٹرنگہت نسیم

اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے


………..
اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے ۔۔۔ لیکن لکھئے ضرور ۔۔
کوئی حدیث
کوئی قول
کوئی شعر
کوئی نغمہ
کو ئی غزل
کوئی نظم Continue reading اپنی پسند کا جو جی میں آئے لکھئے

سنسان جیسے گلیاں آباد سارے تھانے

آج پاکستان کے ستانوے فیصد اور انڈیا کے چودہ فیصد مسلمانوں کوملا کر دنیا بھر میں 1.5 بلین سے زائد مسلمان ہیں لیکن انہیں اپنے ہہی ملکوں کے حصے بخروں نے مسلمانوں ہی کو اتنا بے دست و پا کردیا ہے کہ وہ ھر حصے میں اپنے مذھبی و قانونی حقوق سے محروم ھیں ۔ ہر خطے میں چور ڈاکؤں کا راج ھے ، بد امنی ، لاقانونیت ، اسلحے کے بے دریغ استعمال نے بدامنی اور عدم تحظ کے احساس کو جنم دیا ہے ۔جس سے تمام ترقی پذیر ریاستوں میں بشمول مسلم اور غیر مسلم صرف بھوک اور بیماری سے لڑ رہے ہیں ۔ اُنہیں علم اور ہنر کی طاقت سے محروم کیا جا رہا ہے تاکہ نسل در نسل غلام پیدا کیاجاسکیں … اسی تناظر میں محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کا تازہ کلام انہی کی زبانی حاضر خدمت ہے … Continue reading سنسان جیسے گلیاں آباد سارے تھانے

عالمی اخبار کی طرف سے آپ سب کو عید الفطر کی وڈیو مبارک

گزشتہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی موبائل فون صارفین نے اپنے پیاروں، احباب اور رشتہ داروں واہل خانہ کو ایک ارب 30 کروڑ روپے کے مختصر پیغامات یعنی SMS روانہ کیے تھے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے ذرائع کے مطابق عید کے خاص موقع پر عوام کی جانب سے نئے sim خرید نے والے صارفین کی تعداد میں 72 تا 73 فیصد اضافہ ہوچکاہے ۔۔پاکستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں ۔۔سب کچھ بدل رہا ہے ۔۔موسم ۔۔انسان اور اخلاق ۔۔ رشتے اور رواداریاں ۔۔تہوار ۔۔۔ عبادتیں ۔۔۔ حتی کہ اللہ کریم کی رحمتوں کو بھی سر عام مشکلوں میں ڈال دیا جاتا ہے ۔۔۔ایسے میں جو بے مثال ترقی ہوئی ہے وہ صرف موبائل کمپنیوں کی آمدنی میں ہوئی ہے ۔۔ بھئی اس وقت پاکستان میں جو کلچر ہے وہ ہے “سیل (موبائل) کلچر ۔۔سو اس حساب سے عید الفطر کا نام اب ” برقی عید” ررکھ دینا چاہیئے ۔۔
عالمی اخبار نے بھی اپنے تمام قارئین۔قلم کاروں اور احباب کو وڈیو مبارکباد دی ہے۔ذرا دیکھئے تو

آئیں ساری باتوں سے پہلے اللہ سبحانہ تعالی کی دی ہوئی ہر ہرنعمت پر سچے دل سے شکر ادا کریں اور اس سے خلوص دل سے اپنے لئے ۔۔ سب کے لئے دعائیں مانگ لیں .پھر ایک دوسرے کو کہہ دیں عید مبارک ..عید مبارک …عید مبارک

افتخار نسیم افتی وفات پا گئے۔عالمی اخبار تعزیتی کتاب

چراغ ہوں میں اگر بُجھ گیا تو کیا غم ہے
کہ جتنی دیر جلا روشنی تو کی میں نے
مزید پڑھنے کے لیئے

میرے خدا ۔۔ میرا خط ضرور پڑھنا ۔۔از نگہت نسیم

گو برسوں پہلے کی بات ہے پر آج شروع سے بتانی ہے
میں پاکستان کے ایک متوسط طبقے کی معمولی سی لڑکی ہوں
نین نقش بھی عام سے اور دو بہنوں سے چھوٹی ہوں
اماں پورے دن سوائے دعا کے کچھ نہیں کرتی
تم پر بہت بھروسہ اور یقین ہے رکھتی
ہر وقت ۔۔ ہم سب سے ہے کہتی ۔۔۔ Continue reading میرے خدا ۔۔ میرا خط ضرور پڑھنا ۔۔از نگہت نسیم

دہشتگردی ختم کرنے والے ہی دہشت گرد ہیں ماں ( ایک مکالماتی نظم ).از: ڈاکٹر نگہت نسیم

ارض پاکستان میں معصوم بے گناہ پاکستانیوں کو جس بے دردی سے مارا جا رہا ہے اس کی ایک تصویری جھلک دیکھئے ۔۔ یہ بچی میری بھی ہو سکتی تھی ۔۔ آپ کی بھی ہو سکتی تھی ۔۔ اس کے قریب بیٹھی عورت میں بھی ہو سکتی تھی اور آپ میں سے کوئی بھی ۔۔۔
کیا ارض پاکستان کو ارض فلسطین بننے میں ایک پل کا فاصلہ رہ گیا ہے ۔۔
13
امن برباد کرنےوالوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی
آخری دہشت گرد تک ہماری جنگ جارے گی
حکومتی رٹ قائم کرنےتک جنگ جاری رہے گی
عسکریت پسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی
سننے میں یہ نعرے ہم سب کو ہی پرانے اور بے اثر لگتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ یہ جھوٹ اور فریب کی کہانی کہتے ہیں ۔۔ یاد رہے اب تک دہشت گردی کو ختم کرنے والی پرائی جنگ میں بتیس ہزار پاکستانی مر چکے ہیں اور ملکی اور غیر ملکی فوجیں پاکستان میں آزادانہ گھوم رہی ہیں ۔۔
آخر کب تک ۔۔ Continue reading دہشتگردی ختم کرنے والے ہی دہشت گرد ہیں ماں ( ایک مکالماتی نظم ).از: ڈاکٹر نگہت نسیم

ہر چاک اب جگر کا سلا دینا چاہیئے ۔۔۔۔ از۔۔۔ زرقا مفتی

زرقا مفتی میری بہت ہی پسندیدہ شاعرہ ہے .. اورمجھے اس سے بہت پیار ہے کہ میری وہ بہت ہی مخلص دوست ہے اور میرے دل میں اس کے لئے بے حد عزت اور احترام ہے کہ اس کا مشورہ نہایت ہی صائب ہوتا ہے .. بھلا ایسے دلدار اور ایماندار کہاں نصیب ہوتے ہیں .. ایسے بے لوث دوست جو مل جائیں تو ان کی قدر دل سے کرنی چاہیئے .. زرقا تم نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر انتہائی حسب حال اور خوبصورت ترین غزل کہی ہے … داد لو .. اور مبارکباد بھی .. Continue reading ہر چاک اب جگر کا سلا دینا چاہیئے ۔۔۔۔ از۔۔۔ زرقا مفتی

دُم لوٹا دو ورنہ۔۔۔۔

کسی شخصیت کی تصویر کشی میں اس کی ’ ناک ‘ کا بڑا نام اور مقام ہوتا ہے جو کہ ناک سے وابسطہ مختلف محاوروں کی مدد سے بیان کیا جاتا ہے جیسے ناک کی خاطر ، ناک کا بال ہونا ، ناک پہ مکھی نہ بیٹھنے دینا ، ناک کے نیچے وغیرہ وغیرہ ۔ لیکن کیا ’ ناک ‘ کی طرح ’ دُم ‘ بھی کسی کی تصویر کشی میں اتنی ہی اہم ہے ؟ Continue reading دُم لوٹا دو ورنہ۔۔۔۔

میری بلاگ فیملی بہہت حساس اور ذمیدار ہے

آج جب میں شام 6 بجے ہوسپٹل سے واپس گھر آ رہی تھی تو یہی سوچ رہی تھی کہ ہم آج کل بہت دکھی ہو رہے ہیں .. یکے بعد دیگرے ایسی خبریں آئی کہ ہم سب متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے .. میں جانتی ہوں میری بلاگ فیملی بہہت حساس اور ذمیدار ہے .. اس لئے واقعات دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں لیکن ہمیشہ آس پاس ہوتے لگتے ہیں .. لیکن بحثیت معالج میں جانتی ہوں کہ دکھ اور حساسیت انسان سے اس کی قوت مدافعت چھین لیتی ہے اور اسے ڈیپریشن اور سٹریس جیسے مرض میں مبتلا کر دیتی ہے .. Continue reading میری بلاگ فیملی بہہت حساس اور ذمیدار ہے

دشمن کے مکر و فریب سے بچنے کی دعا آزاد نظم کی صورت

تیرہ صدیوں سے صحیفہ سجادیہ زاہدین و صالحین کا مونس و انیس اور مشاہیر علماء و مصنفین کا مرجع و ملجا رہا ہے۔جس کی سند امام زین العابدین علیہ السلام تک جاپہنچتی ہے، علماء اور اصحاب امامیہ کے نزدیک متواترات [اور قطعیات] میں سے ہے؛ کیوں کہ اس کہ خصوصیت یہ ہے [كہ تمام اصحاب و علماء نے اپنے استادوں سے] تمام رجالی طبقات اور تمام ادوار و اعصار میں اس کی نقل و روایت کی اجازت دیتے ہو‏ئے حاصل کرکے اسے نقل کیا ہے ۔ Continue reading دشمن کے مکر و فریب سے بچنے کی دعا آزاد نظم کی صورت