کچھ تصویریں ، تحریروں کی طرح زندہ رہتی ہیں

maaa
ماں جیسا ہونا ایک روحانی کیفیت ہے جو کسی بھی عمر میں کسی پر بھی طاری ہو سکتی ہے

معروف شاعرہ ارشاد عرشی ملک کے شوہر راحت نسیم ملک کا انتقال

inna

اسلام آباد میں مقیم گوشہ نشین مگر معروف شاعرہ ارشاد عرشی ملک کے شوہر راحت نسیم ملک انتقال فرما گئے ہیں

انا اللہ وانا الیہ راجعون

راحت نسیم ملک خود بھی خوبصورت شعر کہنے والے شعرا میں شمار ہوتے تھے اور ستر کے عشرے میں اسلام آباد اور بعد ازاں کراچی کی ادبی محفلوں کی جان سمجھے جاتے تھے Continue reading معروف شاعرہ ارشاد عرشی ملک کے شوہر راحت نسیم ملک کا انتقال

نایاب کلام سورۃ الرحمٰن کا منظوم ترجمہ، جوش ملیح آبادی

اے فنا انجام انسان کب تجھے ہوش آئے گا
تیر گی میں ٹھوکریں آخر کہاں تک کھائے گا
اس تمرد کی روش سے بھی کبھی شرمائے گا
کیا کرے گا سامنے سے جب حجاب اٹھ جائے گا
کب تک آخر اپنے رب کی نعمتیں جھٹلائے گا
Continue reading نایاب کلام سورۃ الرحمٰن کا منظوم ترجمہ، جوش ملیح آبادی

ہر رشتے کی اساس اعتبار اور یقین ہے

آپ بھی سوچیں گے کہ آج مجھے کیا ہو گیا ہے ۔ میں اب کیا لکھنے بیٹھ گئی ہوں ۔ کل ہوسپٹل میں ایک مریض نہیں آیا تھا جس کی وجہ سے کچھ اور سوچنے کا موقع مل گیا ۔۔ سوچتی رہی کہ رشتوں کی خوش ادائیگی کی بنیادی ضرورت اور اس کی اساس کیا ہے ؟ ۔ Continue reading ہر رشتے کی اساس اعتبار اور یقین ہے

کیا قول و فعل میں تضاد رکھنے والا شخص صوفی ہو سکتا ہے ۔۔۔؟؟از: زرقا مفتی

دوستو بہت عرصے کے بعد ایک بہت ہی خوبصورت اور پرسوز تحریر پڑھی ۔ ایک ایسی تحریر جس نے مجھے اداس کر دیا یہ سوچ کر کہ کیا ہمیں اللہ کا محبوب بندہ بھی میسر نہیں رہا ۔۔ دنیا کے بدلتے رویوں پر اخلاق کیسے ہاتھ سے نکلا اور کس رنگ میں رچا ۔۔ اسے اتنی دلیری اور دلبری سے لکھنے والی کا نام ہے ہم سب کی پیاری دوست اور بہن ” زرقا مفتی ” ۔۔ان کے مضمون کا عنوان ہے ” صوٖٖفی” ۔۔۔ ایک حساس موضوع پر ایک شیشے جیسی تحریرجس میں ہر چہرہ کسی نہ کسی سے ملتا جلتا ہے ۔۔۔
آئیے زرقا مفتی کی تحریر ” صوفی ” پڑھتے ہیں ۔۔۔
اس قدر کامیاب اور نایاب تحریر لکھنے پر زرقا بلاشبہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔

دنیا کی کم عمر پاکستانی بچی آئی ٹی ماہرارفع کریم انتقال کرگئی

71_lکم عمری میں ہی مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل کی ڈگری حاصل کرکے کمپیوٹرکی دنیا میں تہلکہ مچانے والی پاکستانی طالبہ ارفع کریم رندھاوا ہفتے کی رات اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئی۔
ارفع کریم دل کا دورہ پڑنے کے بعد گزشتہ 26 روز سے کومے کی حالت میں تھیں اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں مصنوعی سانس دی جارہی تھی۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ارفع کریم کے والد کو آج ہی علاج کے لیے دبئی منتقل کرنے کو کہا تھا۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

پیپلز پارٹی نے شاید سیاسی خود کشی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ از۔ صفدر ھمدانی

محترم المقام صفدر ہمدانی اپنے اس کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔
“ اسوقت جب میں یہ سطور تحریر کر رہا ہوں تو ایوان صدر میں صدر زرداری اور وزیر اعظم گیلانی کی ملاقات ہو رہی ہے، اگلے روز بدھ کو کابینہ کا اجلاس طلب کر کیا گیا ہے، حکومت نے اپنے اتحادیوں کو بھی طلب کر لیا ہے، ٹی وی ٹاک شوز میں وہی بندروں کا تماشہ جاری ہے اور پیپلز پارٹی والے چار سال سے جو رٹے رٹائے فقرے بول رہے ہیں انہی فقروں کی جگالی کی جا رہی ہے کہ عدالت جانبداری کر رہی ہے، صرف حکومت کے کیسز ہی کیوں نظر آتے ہیں، خط لکھنا بے نظیر کی قبر کا ٹرائل ہے، انہیں عوام نے منتخب کیا ہے، عدالت باقی کیسوں کو سامنے کیوں نہیں لاتی، ہم قربانیاں دے کر آئے ہیں، جب بھی ہماری حکومت آتی ہے ہمارے خلاف سازشیں ہوتی ہیں، ہماری کوڑوں،پھانسیوں اور شہادتوں کی تاریخ ہے وغیرہ وغیرہ “ Continue reading پیپلز پارٹی نے شاید سیاسی خود کشی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ از۔ صفدر ھمدانی

13 صفر 61 ھجری، شہادتِ بی بی سکینہ بنتِ حسین سلام اللہ علیہٰ۔

حبیبِ خدا، رحمت العالمین، خاتم المرسلین فخرِ انبیأ محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے چھوٹے اور لاڈلے نواسے ، علی و فاطمہ (س) کے دل کا چین، نورِ عین شافیِ220px-Baab-Sagheer محشر حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ سکینہ میری نمازِ شب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔
سکینہ سلام اللہ علیہ ۲۰ رجب ۵۶ ھجری میں اس جہانِ فانی میں متولد ہوئیں سکینہ کے معنی ہیں قلبی و ذہنی سکون۔ پر یہ بچی سکون سے نہ رہ سکی نازونعم سے پلی، باپ کے سینے پر سونے والی اپنی پھوپیوں کی چہیتی
پیاری سکینہ 4 سال ہی میں یتیمہ ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Continue reading 13 صفر 61 ھجری، شہادتِ بی بی سکینہ بنتِ حسین سلام اللہ علیہٰ۔

ارفع کریم کے لیئے دعا کیجئے

آپ سب نے نیوز میں دیکھا سنا اور پڑھاہو گا کے ہمارے ملک پاکستان کا فخر ارفع کریم اس وقت بہت بیمار حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہےآپ سب دوستو سے درخواست ہے کے اسکی صحت کے لئے بہت بہت دعائیں کریں
الله پاک انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے اور انکے گھر والوں کو صبر وتحمل عطا کرے۔ Continue reading ارفع کریم کے لیئے دعا کیجئے

شہادتِ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام – نشرِمکرر

a

نام : علی ابنِ حسین علیہ السلام
کنیت : ابو محمد
لقب : زین العابدین، سید السجاد
والد محترم : حسین ابنِ علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام
والدہ محترمہ : بی بی شہر بانو
تاریخِ ولادت: 15 جمادی الاول سن 38 ھ
تاریخِ شہادت: 25 محرم سن 95 ھ Continue reading شہادتِ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام – نشرِمکرر

اکمل سید کی کربلا میں در حسین پر حاضری سے واپسی

اکمل کربلا
دینی،ادبی اور سماجی کارکن اور اس عہد میں مرثیہ تحت اللفظ کو زندہ رکھنے والے عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے لندن سید اکمل حسین یوم عاشورہ کربلائے معلیٰ میں گزار کر اور عراق میں مقامات مقدسہ کے بعد شام میں زیارات کے بعد واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔ مولا انکی اس مساعی کو قبول کریں۔آمین۔ Continue reading اکمل سید کی کربلا میں در حسین پر حاضری سے واپسی

سلام ہو آپ پراے ابا الفضل عباس(ع) فرزند امیر المومنین ( ع ) ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

آج سات محرم الحرام کو حضرت عباس علیہ السلام کی یاد میں ان کی زیارت پڑھ رہی تھی کہ خواہش ہوئی کہ اسے منظوم کر لوں ۔ پھر سوچا کہ کیسے کروں ۔۔ اسی شش و پنج میں تھی کہ جی میں آیا کہ اللہ کریم سے اجازت لے لوں اور توفیق مانگ لوں شاید ۔۔۔۔ پر دل میں یقین تھا کہ مالک جہاں میری تمنا ضرور پوری کرے گا ۔۔ دو نفل حاجت کے بعد لکھنے بیٹھی تو وقت کہاں گیا پتہ ہی نہ چلا ۔ سر اٹھایا تو سڈنی میں رات کے ڈھائی بجنے والے ہیں ۔۔ میں عطائے ربی پر اشکبار و شکرگزار ہوں ۔۔ بس اسے کوئی فن پارہ سمجھ کر نہیں بلکہ اظہارٍ عشق اہل بیت کی تخلیقی خواہش سمجھ کر پڑھیں۔
التماس دعا

سب سے پہلے مولا عباس علیہ السلام کی حیات مبارکہ کا ایک جائزہ ۔۔

حضرت عباس علیہ السلام

عباس بن علی تاریخ ولادت 4 شعبان، 26 ہجری

لقب افضل الشہدا ء،باب الحوائج،قمرِ بنی ھاشم،شہنشاہِ وفا،،علمدار،غازی،سقائے سکینہ

کنیت ابوالفضل

والد علی ابن ابی طالب

والدہ فاطمہ کلابیہ علیہا السلام بنت ام البنین

تاریخ وفات 10 محرم، 61 ہجری Continue reading سلام ہو آپ پراے ابا الفضل عباس(ع) فرزند امیر المومنین ( ع ) ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم

عالمی اخبار کی مسقل کالم نگار اور شاعرہ فریدہ لاکھانی کے رفیق سفر ڈاکٹر سرجن ذکریا لاکھانی شدید علیل ہیں

عالمی اخبار کی مسقل کالم نگار اور شاعرہ فریدہ لاکھانی کے رفیق سفر ڈاکٹر سرجن ذکریا لاکھانی ان دنوں شدید علیل ہیں اور سڈنی کے مقامی ہوسپٹل کے آئی سی یو میں ایڈمٹ ہیں .. مجھے ابھی فریدہ کا فون آیا تھا ..انہیں اس وقت ہم سب کی دعاؤں کی سخت ضرورت ہے . ڈاکڑ صاحب سڈنی کے مشہور و معروف سرجن ہیں اور پاکستان کے چند چیدہ پسندیدہ شخصیتوں میں ان کا شمار ہوتا ہے . ان کی ایک اور خاص بات جو انہیں اوروں سے ممتاز کرتی ہے وہ ان کا ادب نواز ہونا ہے . فریدہ کی کامیابی کے پیچھے ان کا تعاون اور اور ان کی یہی ادب نوازی شامل رہتی ہے .جہاں فرہدہ ہر مشاعرے کے لئے لازم ہو جاتیں ہیں تو وہیں ڈاکٹر صاحب کا ہونا بھی ملزوم ہوجاتا ہے . Continue reading عالمی اخبار کی مسقل کالم نگار اور شاعرہ فریدہ لاکھانی کے رفیق سفر ڈاکٹر سرجن ذکریا لاکھانی شدید علیل ہیں

حسین حقانی کا استعفی دراصل زرداری کی خود کو بچانے کا ایک کوشش ہے

حسین حقانی کا استعفی دراصل زرداری کی خود کو بچانے کا ایک کوشش ہے ۔۔۔ سوچئے دوستو۔۔ حسین حقانی نے اگر منہ کھول دیا تو زرداری کا کیا کیا نہ کھل جائےگا ۔۔ ۔۔مرتضی بھٹو کیس سے لے بینظیر کیس تک سبھی کچھ ۔۔ سو حقانی کو “ وعدہ معاف گواہ “ بننے سے روکنے کے لئے یہی ایک تدبیر زرداری اور گیلانی کے پاس تھی ۔۔۔۔۔۔۔ آئیے جی بھر کر زرداری گیلانی اور بابرغوری کی حماقتوں پر ہنستے ہیں جنہیں یہ یاد نہیں رہا کہ عزت اور زلت دینے والا صرف خدا ہے جو بے نیاز ہے کسی دستاویز یا میمو کی گواہی سے ۔۔اور یہ سوچتے ہیں کہ آخر حکمرانوں کو یہ حدیث کیوں یاد نہیں رہتی کہ “ کسی کو وقت سے پہلے اور قسمت سے زیادہ نہیں ملتا “ ۔۔۔۔ خیر صاحب ہم سب کو ہی اپنے اپنے منطقی انجام کو پہچنا ہے ۔۔۔۔ کون جانے کس کی باری کب ؟

ہماری پیاری بہن زرقا مفتی کو اس وقت ہم سب کی بہت ضرورت ہے

میں سوچ ہی رہی تھی کہ ایسا کبھی ہو ہی نہیں سکتا کہ محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کی سالگرہ ہو اور زرقا مبارکباد نہ دے . آج یہی سوچتے ہوئے ہوسپٹل سے نکلی تھی کہ گھر پہنچتے ہی زرقا کو خریت کا فون کرونگی . جیسے ہی جی میل کھولی کہ زرقا کا نمبر دیکھ سکوں ( جب سے میرا موبائل فون خراب ہوا ہے تب سے میں نےفون نمبر جی میل میں محفوظ کرنے شروع کر رکھے ہیں ) .. وہاں فون نمبر تو کیا دیکھتی پہلے زرقا کی میل پڑھی … میرے ہوش و حواس اس وقت سے گم ہیں .. کیو کروں اور کیا نہ سوچوں .. اسے اس وقت سے کئی بار فون کر چکی ہوں لیکن زرقا فون بھی نہیں اٹھا رہی .. Continue reading ہماری پیاری بہن زرقا مفتی کو اس وقت ہم سب کی بہت ضرورت ہے

عالمی اخبار کے مدیر اعلی جناب صفدر ہمدانی کی آج اکسٹھویں سالگرہ ہے

معروف شاعر،ادیب،صحافی،مرثیہ نگار،محقق ، براڈکاسٹر اور عالمی اخبار کے مدیراعلی محترم المقام جناب صفدر ھمٰدانی لاہور کے ایک علمی اور ادبی گھرانے میں 17 نومبر 1950 میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے ایف سی کالج سے گریجوایشن کے بعد جامعہ پنجاب سے صحافت میں ایم اے کیا اور 1973 میں ریڈیو پاکستان سے بطور پروڈیوسروابستہ ہوگئے. Continue reading عالمی اخبار کے مدیر اعلی جناب صفدر ہمدانی کی آج اکسٹھویں سالگرہ ہے

آپ سب کو ‘ عید غدیر’ کی بہت بہت مبارک ہو

غدیر مکہ اورمدینہ کے درمیان مکہ شہر سے تقریبا دوسو کلومیٹر کے فاصلے پر جحفہ کے پاس واقع جگہ کا نام ہے جو ایک چوراہا ہے۔ قدیم زمانہ میں۔ مختلف سرزمینوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام حج سے واپس آتے وقت، یہاں پہونچ کرایک دوسرے سے جدا ہو جاتے تھے۔ شمالی سمت کا راستہ مدینہ کی طرف جاتا ہے ۔ جنبوبی سمت کا راستہ یمن کی طرف جاتا ہے ۔ مشرقی سمت کا راستہ عراق کی طرف جاتا ہے ۔ اور مغربی سمت کا راستہ مصر کی طرف جاتا ہے ۔

آج کل یہ سرزمین بھلے ہی متروک ہو چکی ہو ،مگر ایک دن یہی خطہ ّ تاریخ اسلام کے ایک عظیم واقعہ کا گواہ تھا۔یہ واقعہ اٹھارہ ذی الحجہ سن 10 ہجری کاہے، جس دن حضرت علی علیہ السلام، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانشین کے منصب پر فائز ہوئے ۔ Continue reading آپ سب کو ‘ عید غدیر’ کی بہت بہت مبارک ہو

عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ کے موقع پر سید اکمل حسین کی ادارتی بورڈ میں شمولیت

لندن میں مقیم معروف تحت اللفظ مرثیہ خوان اور ادبی کاموں کے علاوہ دینی اور سماجی کاموں میں طویل عرصے سے فعال کردار ادا کرنے والے سید اکمل حسین کو عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ کے موقع پر لندن کے لیئے عالمی اخبار کا بیورو چیف مقرر کیا گیا ہے جس سے لندن کی مرکزی ٹیم مضبوط ہو جائے گی۔

سید اکمل حسین بنیادی طور پر کمپیوٹر کے آدمی ہیں اور اسی شعبے میں اعلیٰ تعلیم انہوں نے لندن سے ہی حاصل کی ہے لیکن ادب اور صحافت کے ساتھ ساتھ گرافکس سازی کا کام وہ ذہنی سکون اور اپنے شوق کے لیئے ایک عرصے سے ایسے پیشہ وارانہ اور معیاری طریقے سے جرتے رہے کہ اب یہ شعبے بھی انکی پہچان بن گئے ہیں. Continue reading عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ کے موقع پر سید اکمل حسین کی ادارتی بورڈ میں شمولیت

نمی دانم کہ آخر چوں دم دیدار می رقصم ۔از قلم: سید مصباح حسین جیلانی

سچ تو یہ ہے کہ تصوف پر جتنا لکھا جائے کم ہے اور اس کی گہرائی میں جتنا اترا جائے پڑھنے والا اتناہی اس میں ڈوبتا جاتا ہے ۔ مصباح بھائی کے اس مضمون کو پڑھ کر لگا جیسے میں نے تصوف پر اب تک جتنا بھی پڑھا تھا وہ شاید کچھ بھی نہیں تھا ۔ ان کی اس تحریر نے مجھے جو کچھ ساتھ رکھنے کو دیا ہے بخدا وہ پہلے میرے پاس نہ تھا ۔ مجھے اپنی کم علمی پر ناز ہے اور اس کابرملا اعتراف مجھے اچھا لگتا ہے کہ اسی لئے میرا مالک میری جھولی خالی دیکھ کر اسے بھرتا ہی رہتا ہے ۔۔ سبحان اللہ ۔۔ Continue reading نمی دانم کہ آخر چوں دم دیدار می رقصم ۔از قلم: سید مصباح حسین جیلانی

پیپلز پارٹی کی حکومت نےمادر جمہوریت کو نہیں انکی مرقد کو نشان امتیاز دیا۔از۔صفدر ھمدانی

بینظیر،مرتضیٰ،شاہنواز اور باقی ماندہ صنم بھٹو کی والدہ،غنویٰ اور آصف زرداری کی ساس، فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر کی دادی، بلاول،آصفہ اور بختاور کی نانی اور پاکستانی جمہوریت زادوں کو مرنے کے بعد یاد آنے والی انکی ماں کو چوبیس اکتوبر دوہزار گیارہ پیر کی شام چھ بجکر بیس منٹ پر گڑھی خدا بخش میں انکے شوہر ذوالفقار علی بھٹو کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے قبر میں نانی کی میت کو دیگر احباب کے ساتھ اتارا اور داماد زرداری نے دونوں ہاتھوں سے ایک سے زائد بار قبر پر مٹی ڈال دی اور یوں مرنے والوں نصرت بھٹو ایک بار پھر نصرت مند ہو گئیں Continue reading پیپلز پارٹی کی حکومت نےمادر جمہوریت کو نہیں انکی مرقد کو نشان امتیاز دیا۔از۔صفدر ھمدانی