اسکو نوحہ سمجھ کے پڑھ لیجے

نہ جانے کب یہ شعر کہا تھا جو آج یاد آ گیا۔۔۔۔
اس کو نوحہ سمجھ کے پڑھ لیجئے
خط میں جو حال میں نے لکھا ہے
lady-gaga-tea-cup

امریکا کا ڈرون حملے بند کرنے کا پاکستانی پارلیمنٹ کا مطالبہ مسترد کرنے کا فیصلہ

22امریکا نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے بند کرنے کا پاکستانی پارلیمنٹ کا مطالبہ مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس اسلام آباد سے تعلقات میں تنائو کم کرنے کیلئے سلالہ چیک پوسٹ حملے پر معافی مانگنے پر غور کررہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا.
یہ آخر مشترکہ مفادات کیا ہیں؟

آج کیوں نہ اپنے اپنے حصے کا اعتراف کریں

kursi
اعتراف بھی عطائے پروردگار ہے اور یہ وصف بھی وہ بینا انسان کو یا پھر آئینہ صفت کو دیتا ہے.میں اکثر لکھتا بھی ہوں اور اپنی تقاریر میں کہتا بھی ہوں کہ میرے تجربے اور مشاہدے کے مطابق سب سے زیادہ منافق دو طبقے ہیں.ایک اہل قلم کا اور دوسرا خطیبوں اور منبر نشینوں کا.یہ دونوں طبقے جو کہتے ہیں نوے فیصد سے زیادہ اس پر عمل نہیں کرتے،جیسے دوسروں کے لیئے کہتے ہیں اپنے لیئے نہیں. میں شاید اسی وجہ سے نہ اہل قلم میں شامل ہوں اور نہ ہی منبر نشینوں میں. میں جیسے اپنا دشمن خود ہوں. جو لکھتا ہوں اور جو کہتا ہوں،اس پر جب جب عمل کرتا ہوں زخم پر زخم کھاتا ہوں.مطعون ہوتا ہوں.اپنوں کے ہاتھوں بھی اور ان کے ہاتھوں بھی جو شکر ہے میرے اپنے نہیں. لیکن اللہ گواہ ہے مجھے کوئی شکوہ نہیں.کیکر پر انگور تو جینیاتی زراعت بھی نہیں اگا سکی. Continue reading آج کیوں نہ اپنے اپنے حصے کا اعتراف کریں

ایک غزل کے چند اشعار

بہت محبت کے ساتھ یہ غزل تمام احباب کی نذر

کبھی کہاں کی طلب ہے کبھی کہاں کی تلاش
سو ہر کسی کو ہے لاحق یہاں وہاں کی تلاش
Continue reading ایک غزل کے چند اشعار

غزل کے چند اشعار

چند تازہ اشعار آپ کی نذر

وجود حرف کو ایجاد بھی تو ہونا ہے
تمہاری یاد کو بنیاد بھی تو ہونا ہے

تو میرے خواب میں مت آئیو کہ صبح جنوں
جو خواب ہے اسے برباد بھی تو ہونا ہے Continue reading غزل کے چند اشعار

ایک پرانی غزل کے چند اشعار

یہ غزل خاصی پرانی ہے، مگر آج بہت دن بعد پھر یونہی ذہن میں آئی تو سوچا احباب سے بانٹتا چلوں۔ اس غزل کی عجیب بات یہ ہے کہ Continue reading ایک پرانی غزل کے چند اشعار

ایک غزل کے چند اشعار

تمہارا خواب میری رات تک کو کھا گیا ہے
خیال شب کی مدارات تک کو کھا گیا ہے

ہوائے شوخیء صبح نمود شوق و جنوں
تمہارا قرب میری ذات تک کو کھا گیا ہے Continue reading ایک غزل کے چند اشعار

معصوم مشکیزے ۔۔۔ ایک نظم

یہ نظم کراچی کے پانی بیچنے والے ایک پٹھان بچے کی نذر ہے، جسے میں نے شاہراہ ء فیصل پر ناتھا خان پل کے نیچے ایک حادثے کے بعد مردہ حالت میں دیکھا تھا اور جس کے سڑک پر پھیلے ہوئے خون میں پانی اور چونیاں اٹھنیاں بھی بکھری ہوئی تھیں۔

معصوم مشکیزے

پیر میں تپتی دھوپ پہن کر
سر پر جلتا سورج ٹانکے Continue reading معصوم مشکیزے ۔۔۔ ایک نظم

کراچی کے ایک نواحی علاقے ٹھٹہ کی ایک چھوٹی سی بچی کے نام

یہ سن 2003ء میں لکھی گئی نظم ہے، مجھے ٹھٹہ میں ایک چھوٹی سی بچی ایک بس میں نظر آئی تھی۔ اس کا نام مجھے ظاہر ہے معلوم نہیں مگر میں اب تک وہ آنکھیں نہیں بھول پایا، جن کی معصومیت کو ایک خوف اور ایک بے بسی مل کر جھنجھوڑ رہے تھے۔ یہ نظم اس لڑکی کی اٖذیت میں کسی کمی کا اعلان نہیں بلکہ ایک شاعر کے طور پر میری بھی تکلیف اور بے بسی کا اعتراف ہے۔ Continue reading کراچی کے ایک نواحی علاقے ٹھٹہ کی ایک چھوٹی سی بچی کے نام

ہندو لہو، مسلم لہو

یہ نظم میں نے دسمبر سن 2000ء میں بھارت میں مشاعروں کے لئے جاتے ہوئے راستے میں لکھی تھی۔ ان دنوں حالات کو مدنظر رکھ کر اسے پڑھا جائے گا تو زیادہ واضح انداز میں سمجھی جا سکے گی۔ یہ نظم میرے تیسرے شعری مجموعے ‘‘بوند بوند رات‘‘ میں شامل ہے۔

ہندو لہو، مسلم لہو Continue reading ہندو لہو، مسلم لہو

یورپ میں اردو شاعری، زوال کا آنکھوں دیکھا حال

چند روز قبل میرے ایک برسوں پرانے عزیز دوست باقر زیدی جرمنی آئے اور ان سے حادثاتی طور پر ملاقات ہو گئی۔ ہوا کچھ یوں کہ ان سے کوئی 1999ء سے 2002ء تک Continue reading یورپ میں اردو شاعری، زوال کا آنکھوں دیکھا حال

حضور کے خاکے، درست کیا ہے؟ میں پریشان ہوں، میری مدد کیجئے

پیغبر اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کے خاکے اور آزادی اظہار، ہم پریشان ہیں، میری مدد کیجئے

چند روز قبل میں دفتر میں بیٹھا خبروں کی تلاش میں سرگرداں تھا Continue reading حضور کے خاکے، درست کیا ہے؟ میں پریشان ہوں، میری مدد کیجئے

ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں

عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ،افسانہ نگار اور نظم کی شاعرہ ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ چند روز سے لندن کے ایک ہسپتال کےانتہائی نگہداشت کے یونٹ ہیں Continue reading ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں