Tag: poet
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
پاکستان کے ”اسلامی بھائی “ کہاں ہیں ،امدادا کیساتھ امریکی ایلچی کے طعنے
امریکی ایلچی رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان سنگین بحران کا شکار ہے اور اس موقع پر پاکستان کے امریکہ کے علاوہ باقی دوست کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کا بہترین دوست چین کہاں ہے اور اسلامی کانفرنس تنظیم کے ممالک اور ایران کہاں ہے۔ Continue reading بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
بھارتی ھندو فلمی شاعرہ لتا حیا کا تازہ کلام ‘‘اسی لیے یہ دھرم “حیاء” کے دل کو بھاتا ہے‘‘
برمنگھم میں صدر زرداری کے خطاب کے دوران ایک شخص نے جوتا مارا

شاید صدر زرداری کو اسی دن کا انتظار تھا۔اب بھی وقت ہے کہ اپنے ارد گرد حلقہ بنائے ابن الوقت لوگوں سے چھجٹکارا حاصل کر لیں جو برابر یہ راگ الاپ رہے ہیں کہ صدر زرداری کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔کائرہ اور بابر اعوان جیسے لوگ ہر عہد میں موجود رہے ہیں مختلف ناموں کے ساتھ۔ کاش شاہ کے ان مصاحبوں کو صدر کی مقبولیت کا اب اندازہ ہو جائے
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
بلا تبصرہ۔۔۔۔۔نتیجہ فکر،عبدالمناف جرمنی

جس قوم کے نمائیندے سو رہے ہوں اسکی قسمت بھی سو جاتی ہے
بلوچستان: ڈپٹی اسپیکرسمیت دو ارکان کی ڈگریاں جعلی قرار
ارکان اسمبلی کی جعلی ڈگریوں کی جانچ پڑتال جاری۔سیلاب شدت اختیار کر گیا۔ Continue reading بلوچستان: ڈپٹی اسپیکرسمیت دو ارکان کی ڈگریاں جعلی قرار
برلین کے عبدالمناف غِلزئی کی عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ میں شمولیت
عبدالمناف نے شعبہ گرافکس کے نگران کے طور پر ذمیداریاں سنبھال لی ہیں

عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ نے برلین میں مقیم عبدالمناف غِلزئی کو عالمی اخبار کے شعبہء گرافکس کا نگراں مقرر کیا ہے اور مدیر اعلیَ ،نائب مدیر اعلیٰ اور معاون مدیر اعلیٰ سمیت تمام اراکین نے یقین ظاہر کیا ہے کہ جناب عبدالمناف غِلزئی کی شمولیت سے اخبار کے بصری حُسن میں مزید اضافہ ہو گا کیونکہ ٹینالوجی کے اس عہد میں گرافکس کو انٹرنیٹ میں مرکزی اہمیت حاصل ہے Continue reading برلین کے عبدالمناف غِلزئی کی عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ میں شمولیت
ایک غزل کے چند اشعار
بہت محبت کے ساتھ یہ غزل تمام احباب کی نذر
کبھی کہاں کی طلب ہے کبھی کہاں کی تلاش
سو ہر کسی کو ہے لاحق یہاں وہاں کی تلاش
Continue reading ایک غزل کے چند اشعار
سید عاشور کاظمی کو عالمی اخبار کا خراج عقیدت
اس قدر فقدان تھا حرفِ وفا کا شہر میں
دوستوں کو دیکھ کر دشمن ہمیں اچھے لگے
اردو ادب کا ایک مستند اور بڑا نام، ایک ہمہ جہت قلم کار اور ایک اصول پسند شخص سید عاشور کاظمی جو بظاہر اب ہمارے درمیان نہیں لیکن انکا کلام اور انکی دو درجن کے قریب کتابیں انہیں ہمارے دل سے محو نہیں ہونے دیں گی۔
عاشور کاظمی کو عالمی اخبار Continue reading سید عاشور کاظمی کو عالمی اخبار کا خراج عقیدت
ایک پرانی غزل کے چند اشعار
یہ غزل خاصی پرانی ہے، مگر آج بہت دن بعد پھر یونہی ذہن میں آئی تو سوچا احباب سے بانٹتا چلوں۔ اس غزل کی عجیب بات یہ ہے کہ Continue reading ایک پرانی غزل کے چند اشعار
نیاگرا آبشار پر آنے والے اردو ادیبوں اور شاعروں کا ذکر۔اشفاق حسین
ایک غزل کے چند اشعار
تمہارا خواب میری رات تک کو کھا گیا ہے
خیال شب کی مدارات تک کو کھا گیا ہے
ہوائے شوخیء صبح نمود شوق و جنوں
تمہارا قرب میری ذات تک کو کھا گیا ہے Continue reading ایک غزل کے چند اشعار
معصوم مشکیزے ۔۔۔ ایک نظم
یہ نظم کراچی کے پانی بیچنے والے ایک پٹھان بچے کی نذر ہے، جسے میں نے شاہراہ ء فیصل پر ناتھا خان پل کے نیچے ایک حادثے کے بعد مردہ حالت میں دیکھا تھا اور جس کے سڑک پر پھیلے ہوئے خون میں پانی اور چونیاں اٹھنیاں بھی بکھری ہوئی تھیں۔
معصوم مشکیزے
پیر میں تپتی دھوپ پہن کر
سر پر جلتا سورج ٹانکے Continue reading معصوم مشکیزے ۔۔۔ ایک نظم
کراچی کے ایک نواحی علاقے ٹھٹہ کی ایک چھوٹی سی بچی کے نام
یہ سن 2003ء میں لکھی گئی نظم ہے، مجھے ٹھٹہ میں ایک چھوٹی سی بچی ایک بس میں نظر آئی تھی۔ اس کا نام مجھے ظاہر ہے معلوم نہیں مگر میں اب تک وہ آنکھیں نہیں بھول پایا، جن کی معصومیت کو ایک خوف اور ایک بے بسی مل کر جھنجھوڑ رہے تھے۔ یہ نظم اس لڑکی کی اٖذیت میں کسی کمی کا اعلان نہیں بلکہ ایک شاعر کے طور پر میری بھی تکلیف اور بے بسی کا اعتراف ہے۔ Continue reading کراچی کے ایک نواحی علاقے ٹھٹہ کی ایک چھوٹی سی بچی کے نام
ہندو لہو، مسلم لہو
یہ نظم میں نے دسمبر سن 2000ء میں بھارت میں مشاعروں کے لئے جاتے ہوئے راستے میں لکھی تھی۔ ان دنوں حالات کو مدنظر رکھ کر اسے پڑھا جائے گا تو زیادہ واضح انداز میں سمجھی جا سکے گی۔ یہ نظم میرے تیسرے شعری مجموعے ‘‘بوند بوند رات‘‘ میں شامل ہے۔
ہندو لہو، مسلم لہو Continue reading ہندو لہو، مسلم لہو
حضور کے خاکے، درست کیا ہے؟ میں پریشان ہوں، میری مدد کیجئے
پیغبر اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کے خاکے اور آزادی اظہار، ہم پریشان ہیں، میری مدد کیجئے
چند روز قبل میں دفتر میں بیٹھا خبروں کی تلاش میں سرگرداں تھا Continue reading حضور کے خاکے، درست کیا ہے؟ میں پریشان ہوں، میری مدد کیجئے
سید قمر عباس کی چوتھی برسی کے موقع پر
چار سال کس تیزی سے گزرگئے اور جیسے یہ چار برس چند ہفتوں میں ہی فضا میں کہیں بکھر گئے۔
چھ فروری 2007کی ایسی ہی ایک ہولناک رات تھی جب وہ میرا بہت عزیز دوست،ساتھی اور خالہ زاد بھائی جو مجھے اپنے سگے بھائیوں کی طرح تھا مجھ سے اس طرح بچھڑ گیا کہ جیسے حضرت یوسف اپنے بھائیوں سے بچھڑ گئے تھے۔ مگر یوسف تو اپنے بھائیوں سے دوبارہ مل گئے تھے مگر ہمارا یہ یوسفِ ثانی اب ہم سے دوبارہ نہ مل سکے گا۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
اجمل قصاب کو مرکزی مجرم قرار دیا گیا ۔ عالمی اخبار وڈیو رپورٹ
بچوں کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہیئے۔ اپنے بیٹے محمد مہدی کا شکریہ
کچھ چیزیں ہم لوگوں نے غلط روایات کے طور پر ایسی بھی بنا رکھی ہیں جن کو فقط بڑوں سے مربوط و منسلک کر رکھا ہے،جیسے معذرت یا معافی بچہ ہی بڑے سے مانگے گا یا پھر شکریہ بچہ ہی بڑے کا ادا کرے گا حالانکہ اگر ہم بچوں سے غلط بات کی معذرت کر لیں اور اچھی چیز پر انکا شکریہ ادا کر دیں تو سچ جانیئے کہ یہ بھی تربیت اور تہذیب کا ایک طریقہ ہے Continue reading بچوں کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہیئے۔ اپنے بیٹے محمد مہدی کا شکریہ
